بلاک چین اور Web3 کے مابین کیا تعلق ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Web2 سے Web3 کیسے مختلف ہے؟
Web3 کے اہداف کے لیے بلاک چین اور کرپٹو کیسے موزوں ثابت ہوتے ہیں؟
کیا بلاک چین اور کرپٹو Web3 کے لیے کارآمد ہیں؟
Web3 کے ساتھ کرپٹو اور بلاک چین کیسے دکھائی دیں گے؟
اختتامی خیالات
بلاک چین اور Web3 کے مابین کیا تعلق ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
بلاک چین اور Web3 کے مابین کیا تعلق ہے؟

بلاک چین اور Web3 کے مابین کیا تعلق ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Oct 24, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
6m

TL؛DR

انٹرنیٹ "صرف پڑھنے کے لیے" Web 1.0 سے اس کی موجودہ حالت Web 2.0 تک پیش رفت کر چکا ہے، جو کہ اکثر مشغولیتی اور سماج پر مرکوز ہونے کی وضاحت کرتا ہے۔ اب، ہم انٹرنیٹ کے اگلے مرحلے کی جانب بتدریج منتقل ہو رہے ہیں، Web 3.0، جو کہ اکثر ڈیجیٹل اثاثے کی اسپیس میں Web3 اس طرز میں لکھا جاتا ہے۔ Web3 لوگوں کو ڈیجیٹل طرز کی چیزوں کو ملکیت میں رکھنے، بآسانی آن لائن ٹرانزیکٹ کرنے، اور ان کے ذاتی ڈیٹا کو مزید کنٹرول کرنے کی اجازت دینے کا عہد رکھتا ہے۔ بلاک چین اور کرپٹو ایکو سسٹمز میں پہلے سے ہی Web3 کے لیے کام کرنے والی پراڈکٹس موجود ہیں۔ مثلاً، صارفین پیئر ٹو پیئر (P2P) ادائیگیاں کر سکتے ہیں اور کرپٹو والیٹس کے ساتھ ڈیجیٹل آئٹمز جمع کر سکتے ہیں۔ بہت سے بلاک چین پر مبنی پراجیکٹس کو ڈیزائن کے اعتبار سے غیر مرکزی بنایا گیا ہے اور کسی شخص کو بھی انہیں استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

تعارف

ڈیجیٹل اثاثہ جات Web3 کا اہم حصہ بن سکتے ہیں – ایک نیا انٹرنیٹ جو موجودہ Web کی خرابیوں جس سے کچھ مرکزی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ہاتھوں طاقت کا اجتماع اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا کا استحصال متوقع ہے۔ بلاک چینز کی غیر مرکزی اور عوامی نوعیت، جو کہ آلاتی ہے، اس کی مواصلاتی طاقت کو مرکزی حکام کو سونپنے کی بجائے، منقسم بناتی ہے۔

جبکہ ڈیجیٹل اثاثہ جات مقامی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو Web3 پر لاتی ہیں، وہ ڈیجیٹل اقتصادی سسٹمز میں وسیع پیمانے پر کردار ادا کرنے کے لیے پروگرام شدہ ٹوکنز کے طور پر بھی فنکشن کر سکتے ہیں۔ بلاک چین اور کرپٹو غیر مرکزی خود مختار تنظیموں (DAOs) کے ذریعے Web3 کو کمیونٹی کے لیے مزید مختص کر سکتے تھے۔ 

Web2 سے Web3 کیسے مختلف ہے؟

انٹرنیٹ کے بنیادی پیش رفتگی مراحل کو بعض اوقات معیاری طور پر مختلف مراحل سے نمایاں کیا جاتا ہے جن کو Web1، Web2، اور Web3 جیسے ناموں سے جانا جاتا ہے۔ Web1 کے دور میں، صارفین آن لائن ڈیٹا کو تبدیل یا تعاملاتی ویب سائٹس پر اپنا مواد اپ لوڈ نہیں کر سکتے تھے۔ اس سے پہلے انٹرنیٹ غیر متحرک HTML صفحات پر مشتمل تھا جو کہ آسان اور یک طرفہ تجربات، جیسا کہ معلوماتی فورمز پڑھنے کو فعال کرتا تھا۔

Web2 نے مواد کے استعمال اور آسان تعامل کی اجازت دی ہے۔ پھر، Web2 بتدریج مزید تعاملاتی انٹرنیٹ کے طور پر سامنے آیا جہاں صارفین اپنا مواد تخلیق کرنے میں زیادہ مشغول تھے۔ جب سے یہ آن لائن تعاملاتی موڈز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بنیادی سہولت فراہم کی گئی تھیں، تب سے Web2 میں مرکزی ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف ناموں کی نئی اقسام میں اضافے کا مشاہدہ کیا گیا۔

جیسے اس کی ناکامیاں منظر عام پر آ رہی ہیں، حالیہ Web2 ایکو سسٹم دوبارہ تبدیل ہو رہا ہے۔ مثلاً، انٹرنیٹ صارفین ڈیٹا ٹریکنگ اور ملکیت، کے ساتھ سینسر شپ سے متعلق مسائل بھی مزید زیر غور لاتے ہیں۔

مرکزی کمپنیوں کی طاقت خاص طور پر قابل توجہ ہے جب سے انہوں نے لیوریج کرنے کے آغاز پر خاص صارفین اور تنظیموں پر پابندی لگانے کے لیے پلیٹ فارمز تشکیل دیے۔ Web2 کمپنیوں نے صارفین کو اپنی ویب سائٹس پر موجود رہنے کے لیے ان کا ڈیٹا بھی استعمال کیا اور ثالثی فریقین کے فائدے کے لیے ہدفی اشتہارات تخلیق کیے۔ اس طرح کی اقتصادی مراعات اس طرح کی کمپنیوں کو بہترین سرمایہ کاری میں شامل ہونے سے باز رکھنے پر عمل کرتی ہیں۔

Web3 کے نظریے کا اگلا مرحلہ بہترین انٹرنیٹ کی فراہمی کی جانب ہے۔ اس کے مرکزی وعدوں میں آن لائن پلیٹ فارمز کو غیر مرکزی، ٹرسٹ سے مبرا، اور عوامی بنانا شامل ہیں۔ یہ نئے معیاری ویب پراڈکٹس اور سروسز کے طور پر ڈیجیٹل ملکیت، ڈیجیٹل مقامی ادائیگیوں، اور سینسرشپ کی مزاحمت کے لیے بھی اجاگر کر سکتا تھا۔

بلاک چین اور کرپٹو کو مکمل طور پر Web3 کی اہم ٹیکنالوجیز بننے کے لیے پوزیشن کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ وراثتی طور پر غیر مرکزی ہیں، کسی بھی شخص کو آن چین معلومات ریکارڈ کرنے، اثاثہ جات کو ٹوکنائز کرنے اور ڈیجیٹل شناختوں کو تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ 

Web3 کے اہداف کے لیے بلاک چین اور کرپٹو کیسے موزوں ثابت ہوتے ہیں؟

غیر مرکزیت۔ درج بالا کے تحت، طاقت اور چند ایک بڑے پلیئرز کے ہاتھوں ڈیٹا کا اجتماع Web2 کے مرکزی مسائل میں سے ایک ہے۔ بلاک چین اور کرپٹو Web3 کو غیر مرکزی بنانے کے لیے طاقت اور وسیع تعداد میں معلومات کی تقسیم کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔ Web3 بلاک چین کے حامل عوامی منقسم لیجرز کو زیادہ شفافیت اور غیر مرکزیت کی اجازت دینے کا اختیار دیتا ہے۔

عوامی ہونا: بلاک چین پر مبنی پراجیکٹس کو عوامی طور پر دستیاب کوڈ کے ساتھ راویتی کمپنیوں کی ملکیتی حیثیت کے سسٹمز کو تبدیل کرتا ہے۔ بلاک چین پر قائم کردہ درخواستوں کی عوامی نوعیت کسی قسم کی پابندیوں کے ساتھ تعامل اور دنیا بھر میں کسی بھی شخص کو رسائی کی اجازت دیتی ہے۔

ٹرسٹ سے مبرا ہونا: بلاک چین اور کرپٹو نے کسی بھی فریق ثالث، جیسا کہ بینک یا انفرادی ثالث کی ضرورت کے مٹا دیا ہے۔ Web3 صارفین جب بذات خود نیٹ ورک سے ٹرانزیکٹ کریں تو ان کو کسی بھی ادارے میں ٹرسٹ جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

ادائیگی کی ریلز: کرپٹو کرنسیز، Web3 کی ڈیجیٹل طور پر مقامی ادائیگیوں کے انفراسٹرکچر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات ممکنہ طور پر Web2 کی مہنگی ترین اور بڑی تعداد میں انفراسٹرکچر کی ادائیگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں کیونکہ وہ واقعی سرحدوں سے ماوراء ہیں اور ان کو ثالثین کی ضرورت نہیں ہے۔

ملکیت: کرپٹو پہلے سے ہی خود تحویلی کرپٹو والیٹس جیسے ٹولز کی پیشکش کرتے ہیں جو صارفین کو بنا کسی ثالثی فریق کے اپنے فنڈز کو اسٹور کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین غیر مرکزی ایپلیکیشنز کے ساتھ مربوط ہو سکتے ہیں تاکہ متعدد طریقوں سے ان کے فنڈز کا استعمال کریں یا ان کے ڈیجیٹل آئٹمز کی نمائش کریں۔ شفاف عوامی لیجر کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی شخص ان فنڈز اور آئٹمز کی ملکیت کی توثیق کر سکتا ہے۔

سینسرشپ مزاحمت: بلاک چینز کو سینسرشپ مزاحم کے لحاظ سے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی فریق ٹرانزیکشنز کے ریکارڈ یک طرفہ تبدیل نہیں کر سکتا۔ ایک مرتبہ ریکارڈ کو بلاک چین میں شامل کرنے کے بعد اس کو مٹانا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ یہ فیچر حکومت اور کارپوریٹ سینسرشپ سے ہر طرح کی تقریر کو باز رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔

کیا بلاک چین اور کرپٹو Web3 کے لیے کارآمد ہیں؟

Web3 ان ٹیکنالوجیز پر جو بلاک چین یا کرپٹو کرنسی سے متعلق نہ ہوں، انحصار کر سکتے ہیں۔ مثلاً، آگمینٹڈ حقیقت (AR)، ورچوؤل حقیقت (VR)، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، اور میٹاورس جیسی ٹیکنالوجیز بھی انٹرنیٹ کے اس دور میں کارآمد ہو سکتی ہیں۔ جبکہ بلاک چین Web3 کی انفراسٹرکچر سائیڈ پر مزید عمل کر سکتی ہے، یہ ٹیکنالوجیز اور حل انٹرنیٹ کو مزید مشغول بنانے اور حقیقی دنیا سے مربوط کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

IoT انٹرنیٹ کے ذریعے متعدد ڈیوائسز کو مربوط کر سکتی ہے، جبکہ AR حقیقی دنیا میں ڈیجیٹل بصری عناصر کو مضبوط کر سکتی ہے، اور VR کمپیوٹر کے تخلیق کردہ ماحول بنا سکتی ہیں جس میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے طور پر آئٹمز کو نمایاں کیا گیا ہے۔ آخرکار، اسکیلنگ اور ان ٹیکنالوجیز کو مجموعی طور پر حقیقی Web3 کا مشترکہ میٹاورس بنا سکتا ہے۔

کرپٹو مقامی ڈیجیٹل ادائیگی کی ریلز اور مزید فراہم کر سکتے ہیں۔ سہولتی ٹوکنز، Web3 کے لیے کارآمد استعمال کی صورتوں کی یونیورس کو ان لاک کر سکتے ہیں۔ مزید، نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) شناختی اور ڈیجیٹل دائرہ کار میں ملکیت کی توثیق کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے جو ایک طرح سے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو کنٹرول کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔

Web3 کے ساتھ کرپٹو اور بلاک چین کیسے دکھائی دیں گے؟

بلاک چین ٹیکنالوجی Web3 کی بنیادوں میں سے ایک ہے، لیکن شاید صارفین نے اس کو نوٹس نہ کیا ہو۔ اگر بلاک چینز پر مبنی درخواستیں صارف دوست اور بدیہی ہوں، تو لوگ بنیادی انفراسٹرکچر پر دوسری بار غور نہیں کریں گے – ہماری سوچ کے عین مطابق ڈیٹا سرورز اور انٹرنیٹ پروٹوکولز جو کہ ہماری روزمرہ کے استعمال کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بنیاد ہیں، ہم ان پر غور کرتے ہیں۔

NFTs صارفین دیگر صارفین کو ڈیجیٹل قابل جمع آئٹمز کو ڈسپلے کرنے اور تخلیق میں مدد کرنے اور اپنی منفرد ڈیجیٹل شناختوں کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ دیگر عملی مقاصد جیسا کہ آن لائن گیمنگ میں بہت سے بنیادی عملوں پر بھی کام کر سکتے ہیں۔

بلاک چین اور کرپٹو Web3 صارفین غیر مرکزی خود مختار تنظیموں (DAOs) کے ذریعے مجموعی ایکشن سے رابطہ اور لاگو کرنے کے طریقے کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ DAOs لوگوں کو مرکزی فیصلہ کن حکام کے بغیر مشترکہ سرمایہ کاری کو منظم کرتے اور بااختیار بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹوکن ہولڈرز ایک ساتھ مل کر بہترین عمل کا تعین کرنے کا ووٹ دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں، بلاک چین پر تمام سرگرمیاں اور ووٹس دکھائے جاتے ہیں۔ اس لیے، DAOs، Web3 کو مزید غیر مرکزی، شفاف، اور کمیونٹی پر مرکوز شدہ کر سکتے ہیں۔ 

اختتامی خیالات

Web3 آج کے انٹرنیٹ کے بڑے مسائل کو حل کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف ناموں کی طاقت کم کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ واضح حقیقیت کی بجائے امید افزا نظریہ ہے۔ پھر بھی، جو ٹیکنالوجیز اگلی نئی ویب میں استعمال ہوں گی، وہ دراصل پہلے سے ہی ترقی یافتہ ہیں۔

بلاک چین اور کرپٹو ان ٹیکنالوجیز میں شمار کیے جاتے ہیں جو Web3 انقلاب میں مزید رہنمائی کرتے ہیں کیونکہ ان کو غیر مرکزی، عوامی، اور ٹرسٹ سے مبرا تعامل کو سہولت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، بلاک چین ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اثاثہ جات ویب کے دیگر مشمولات – جیسا کہ AR، VR، اور انٹرنیٹ آف تھنگز – کے مخالف نہیں ہے کیونکہ ایک دوسرے کے ساتھ ملنے سے ان کو متوقع حلوں کے نتیجے میں منافع حاصل ہو سکتا ہے۔