TL؛DR
Terra ایک بلاک چین نیٹ ورک ہے جو اسٹیبل کوائن کی تخلیق میں مہارت رکھنے والے Cosmos SDK کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ فیاٹ یا زائد ضمانتی کرپٹو کو بطور ذخائر استعمال کرنے کی بجائے، ہر Terra اسٹیبل کوائن کو نیٹ ورک کے مقامی ٹوکن، LUNA میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
LUNA ہولڈرز کو نیٹ ورک کی فیس ادا کرنے، گورننس میں حصہ لینے، Tendermint کی جانب سے ڈیلیگیٹ کردہ پروف آف اسٹیک پر مبنی معاہداتی میکانزم میں اسٹیک کرنے، اور اسٹیبل کوائنز کو پیگ کرنے کے قابل بناتا ہے۔
TerraUSD (UST) جیسے اسٹیبل کوائن کو پیگ کرنے کے لیے، LUNA کی USD مالیت UST ٹوکنز کے ساتھ 1:1 کے تناسب پر تبدیل کی جا سکتی ہے۔ مثلاً، اگر UST کی قیمت $0.98 ہے، تو بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد $1 USD کے بدلے 1 UST کو سواپ کرتے ہیں اور 2 سینٹس کماتے ہیں۔ یہ میکانزم UST کی طلب میں اضافہ کرتا ہے اور اس کی رسد کو بھی کم کر دیتا ہے کیونکہ UST ضائع ہو جاتا ہے۔ پھر یہ اسٹیبل کوائن اپنے پیگ پر واپس آ جاتا ہے۔
جب UST $1 سے اوپر ہو، مثلاََ یوں کہہ لیں کہ یہ $1.02 پر ہو، تو بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد LUNA کے $1 کو 1 UST میں تبدیل کرتے ہیں اور 2 سینٹ کماتے ہیں۔ UST کی سپلائی میں اضافہ ہوتا ہے، اور UST کی مانگ بھی کم ہو جاتی ہے، جس سے قیمت واپس پیگ پر آ جاتی ہے۔
اسٹیبل کوائن کے اتار چڑھاؤ میں کمی لانے کے علاوہ، توثیق کاران اور ڈیلیگیٹرز انعامات کے لیے LUNA کو اسٹیک کرتے ہیں۔ یہ دونوں عوامل نیٹ ورک کو محفوظ رکھنے اور ٹرانزیکشنز کی تصدیق میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آپ Binance کے ذریعے LUNA خرید سکتے ہیں اور پھر اسے ذخیرہ کر سکتے ہیں، اسٹیک کر سکتے ہیں، اور Terra اسٹیشن، Terra بلاک چین نیٹ ورک کے باضابطہ والیٹ اور ڈیش بورڈ کے ساتھ گورننس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
تعارف
اسٹیبل کوائن کے چاہنے والوں کے لیے اب اس حوالے سے وسیع اختیارات موجود ہیں کہ کس جگہ پر سرمایہ کاری کی جائے۔ اور یہ تمام فیاٹ سے تقویت یافتہ اسٹیبل کوائنز بھی نہیں ہیں۔ بہت سے طریقہ کار اور نیٹ ورکس اس حوالے سے تجربات انجام دے رہے ہیں کہ اسٹیبل کوائنز کا پیگ کس طرح سے برقرار رکھا جائے۔ Terra بھی ایک ایسا ہی پراجیکٹ ہے جو اسٹیبل کوائنز کے لیے منفرد روش تیار کرتا ہے جسے ٹولز ڈویلپرز اپنے پیگ کردہ ٹوکنز تخلیق کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
Terra کیا کرتی ہے؟
یہ پراجیکٹ ای کامرس کے لیے ایشیائی مارکیٹس میں مقبول ثابت ہوا ہے اور جنوبی کوریا میں ایک بڑے پیمانے پر صارفی بیس کا حامل ہے۔ مثال کے طور پر، منگولیا میں موجود ٹیکسی استعمال کرنے والے افراد کچھ ڈرائیورز کو منگول تغرک سے پیگ کردہ اسٹیبل کوائن Terra MNT کی صورت میں ادائیگی کر سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر منٹ کیے گئے ٹوکنز Terra کرنسیز کے نام سے جانے جاتے ہیں اور گورننس اور سہولت کے لیے نیٹ ورک کے مقامی LUNA ٹوکن کے ساتھ ہی موجود ہوتے ہیں۔ Terra اور LUNA کا مشترکہ تعلق ہے۔
Terra کے پاس پہلے سے ہی امریکی ڈالر، جنوبی کوریائی وان، اور یورو سے پیگ کردہ اسٹیبل کوائنز موجود ہیں جن میں دیگر بھی شامل ہیں۔ قلیل عرصے میں ہی، اس پراجیکٹ نے پلیٹ فارم پر اسٹیبل کوائنز منٹ ہونے کے بعد ایک وسیع پیمانے پر مقبولیت دیکھی ہے۔ اس تحریر کے وقت، TerraUSD، مارکیٹ کی حد کے لحاظ سے پہلے ہی چوتھے نمبر پر سب سے بڑے اسٹیبل کوائن کی جگہ حاصل کر چکا ہے۔

Terra اسٹیبل کوائنز کیا ہیں؟
تاہم، Terra کے اسٹیبل کوائنز، اپنی رسد کو کنٹرول کرنے اور پیگ کو برقرار رکھنے کے لیے الگورتھمک طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ ہر اسٹیبل کوائن، دراصل، تقویت یافتہ ہوتا ہے اور گورننس اور سہولتی ٹوکن LUNA کے بدلے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ Terra اپنے اسٹیبل کوائن LUNA کو سواپ کرنے یا اس کے برعکس کوئی سرگرمی انجام دینے کے خواہش مند ہر فرد کے لیے فریق مخالف کا کردار ادا کرتا ہے، جو ان دو ٹوکنز کی رسد پر اثر انداز ہوتا ہے۔
TerraUSD (UST) کیسے کام کرتا ہے؟
تصور کریں کہ آپ TerraUSD (UST) کے $100 کو منٹ کرنا چاہتے ہیں، جو کہ پیگ پر 100 UST کے برابر ہے۔ UST کو منٹ کرنے کے لیے، آپ کا LUNA ٹوکنز کے مساوی مالیاتی رقم تبدیل کرنی ہو گی۔ پھر Terra آپ کے فراہم کردہ LUNA ٹوکنز کو ضائع کر دے گا۔ پس، اگر LUNA کی قیمت $50 فی کوائن ہے، تو الگورتھم آپ سے 100 UST منٹ کرنے کے لیے 2 LUNA ضائع کرنے کا تقاضا کرے گا۔ قبل ازیں، Terra نے فراہم کردہ ٹوکنز کا صرف ایک حصہ ضائع کیا تھا، لیکن Columbus-5 اپڈیٹ متعارف کروائے جانے کے بعد، 100% ضائع کیا گیا ہے۔
آپ LUNA کو Terra اسٹیبل کوائنز کے ساتھ بھی منٹ کر سکتے ہیں۔ LUNA (2 LUNA) کے $100 منٹ کرنے کے لیے 100 UST ضائع کرنے ہوں گے۔ حتیٰ کہ اگر UST کی مارکیٹ کی قیمت فی ٹوکن $1 نہیں ہے، تب بھی منٹ کرنے کے لیے تبادلے کی شرح 1 UST کو $1 کے برابر ہی سمجھتی ہے۔ یہ ایکسچینج میکانزم ہی ہے جو UST کی قیمت کو مستحکام بناتا ہے۔
آیئے یہ دیکھنے کے لیے، ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں کہ الگورتھم قیمت کو مستحکم رکھنے کی کوشش کے لیے کس طرح سے کام کرتا ہے:
1. 1 UST کی قیمت $0.98 تک گر جاتی ہے، جوکہ اس کی مطلوبہ پیگ کردہ مالیت کے مقابلے میں 2 سینٹس کم ہے۔ تاہم، Terra اسٹیبل کوائنز اور LUNA کے درمیان تمام تبادلوں کے لیے، 1 UST کو $1 کے برابر سمجھا جاتا ہے۔
3. بیک وقت خرید و فروخت کرنے والا فرد، یا تو اپنے LUNA کے $100 رکھ سکتا ہے یا اسے فیاٹ میں تبدیل کر کے اپنا منافع حاصل کر سکتا ہے۔ اگرچہ $2 زیادہ نہیں لگتے، لیکن ایک بڑے پیمانے پر زیادہ منافع جات کمائے جا سکتے ہیں۔ ٹوکنز منٹ کرنے کی اس قیمت اور ان کی مالیت کے درمیان موجود فرق سینیوریج کے نام سے جانا جاتا ہے
لیکن آخر یہ کس طرح سے قیمت کو $1 پر مستحکم کرتا ہے؟ سب سے پہلے، بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد کی جانب سے UST کی خریداری میں اضافے سے UST کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مزید براں، LUNA پر ایکسچینج کے دوران Terra کچھ UST ضائع کر دیتا ہے، جوکہ اس کی رسد کو کم کرنے اور UST کی قیمت میں اضافے میں کردار ادا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ ایک مرتبہ 1 UST کے $1 تک پہنچ جانے کے بعد، بیک وقت خرید و فروخت کا موقع ختم ہو جاتا ہے۔
UST کی قیمت 1$ سے اوپر ہونے کی صورت میں یہی عمل اس کے برعکس کام کرتا ہے۔ آئیں ایک اور مثال دیکھتے ہیں۔
1. 1 UST کی قیمت میں $1.02 کا اضافہ ہوتا ہے، جو بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد کو منافع کمانے کا طریقہ فراہم کرتا ہے۔
2. بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد LUNA کے $100 کی خریداری کرتے ہیں اور اسے Terra اسٹیشن مارکیٹ کے ماڈیول پر $102 مالیت کے حامل UST پر تبدیل کر دیتے ہیں۔ Terra اس عمل کے دوران رسد کو بڑھاتے ہوئے، LUNA کو ضائع کر دیتی ہے اور UST کو منٹ کرتی ہے۔
3. پھر بیک وقت خرید و فروخت کرنے والے افراد منافع کمانے کے لیے اس UST کو اوپن مارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں۔ UST پر فروخت کا یہ دباؤ قیمت کو واپس پیگ پر لے آتا ہے۔
LUNA کیا ہے؟
LUNA ایک Terra کی کرپٹو کرنسی ہے جو Terra پروٹوکول میں چار مختلف کردار ادا کرتی ہے:
1. اپنے گیس سسٹم (سہولتی ٹوکن) میں ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنے کا ایک طریقہ۔
3. قیمت کے پیگز کو برقرار رکھنے کے لیے Terra پر منٹ کیے گئے اسٹیبل کوائنز کی طلب کے اتار چڑھاؤ کو جذب کرنے کا طریقہ۔
LUNA کی رسد کا زیادہ سے زیادہ ہدف ایک بلین ٹوکنز پر مشتمل ہے۔ اگر نیٹ ورک ایک بلین LUNA سے تجاوز کر جاتا ہے، تو Terra کچھ مقدار میں LUNA کو اس وقت تک ضائع کرتا رہے گا جب تک کہ اس کی رسد متوازن سطح پر واپس نہ آجائے۔
LUNA کے ذریعے انعامات اسٹیک کرنا
Terra کا ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک کا معاہداتی میکانزم کیسے کام کرتا ہے؟
اکتوبر 2021 تک، ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کے لیے Terra 130 توثیق کاروں تک کا حامل گروپ استعمال کرتا ہے۔ صارفین (یا ڈیلیگیٹرز) ایک توثیق کار کے پیچھے اپنے ٹوکنز اسٹیک کرتے ہیں۔ اس کے عوض، توثیق کار Bitcoin پرمائنر کے کام سے مماثل ٹرانزیکشنز کی عمل کاری کرتے ہوئے نیٹ ورک کو محفوظ بناتا ہے۔ ایک ڈیلیگیٹر اپنے LUNA ٹوکنز کو کسی ایسے توثیق کار کے پیچھے اسٹیک کرے گا جس کے بارے میں ان کو یقین ہو کہ وہ نیٹ ورک کی ٹرانزیکشنز کی مؤثر انداز میں اور ایمانداری کے ساتھ عمل کاری کرے گا۔ ہر توثیق کار اپنے مطابق ان انعامات کی فیصد بھی مقرر کر سکتا ہے جو وہ اپنے ڈیلیگیٹرز میں تقسیم کرے گا۔
توثیق کاروں پر لازم ہے کہ کم از کم 21 دنوں کے لیے LUNA کی ایک مقررہ رقم کو لاک اپ میں رکھیں۔ یہ عمل بانڈنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس صورت میں ڈیلیگیٹرز کو 21 روزہ لاک اپ اور اپنے اسٹیک سے محرومی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اگر توثیق کار کسی برے عنصر کا حامل ہو۔
مثال کے طور پر، توثیق کار دوہری خرچ شدہ ٹرانزیکشنز پر عمل کر سکتا ہے یا اس میں جعلی ٹرانزیکشنز کو شامل کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں، توثیق کار اپنے انعامات سے کٹوتی کروا سکتا ہے یا یہاں تک کہ اپنے ابتدائی اسٹیک (بانڈ) سے بھی محروم ہو سکتا ہے۔ ٹرانزیکشنز اور ایئر ڈراپس پر "Terra کے ٹیکسز" ڈیلیگیٹرز اور توثیق کاروں کو دیے گئے انعامات فراہم کرتے ہیں۔ ہر ڈیلیگیٹر کا حصہ ان کی اسٹیک کردہ رقم اور توثیق کار کے کمیشن کی شرح پر منحصر ہو گا۔
Terra اسٹیشن کیا ہے؟
1. Terra اسٹیشن کا ڈیش بورڈ آن چین ڈیٹا کا ایک مکمل سلسلہ ڈسپلے کرتا ہے، جن میں ٹرانزیکشن کا حجم، اسٹیکنگ کے منافع جات، اور فعال اکاؤنٹس کی تعداد شامل ہے۔
3. گورننس کا پورٹل آپ کو نئی تجاویز تخلیق کرنے اور 512 LUNA ڈپازٹ کرواتے ہوئے انہیں ووٹنگ کے مرحلے تک لے جانے کی اجازت دیتا ہے۔ اگر آپ کے پاس فنڈز نہیں ہیں تو دیگر صارفین آپ کے لیے 512 LUNA ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔ جب کوئی نئی تجویز تخلیق کی جاتی ہے، تو دیگر LUNA ہولڈر اپنے ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے ٹوکنز اسٹیک کر سکتے ہیں۔
4. اسٹیکنگ ٹوکنز کا سیکشن آپ کو ڈیلیگیٹ کرنے، اپنے انعامات کی جانچ کرنے، LUNA کو ایک توثیق کار کے طور پر مربوط کرنے، اور DPoS معاہداتی میکانزم کے ہر مرحلے میں حصہ لینے کے قابل بناتا ہے۔

اینکر پروٹوکول (ANC) کیا ہوتا ہے؟
- آپ ANC انعامات وصول کرنے کے لیے ANC-UST Terraswap LP ٹوکنز اسٹیک کر سکتے ہیں۔
- آپ ANC کو اسی کے ذریعے اسٹیک کر سکتے ہیں۔
- آپ اینکر پروٹوکول کے ذریعے اسٹیبل کوائنز ادھار لے سکتے ہیں۔
آپ ANC کو اینکر پروٹوکول کے گورننس میکانزم کے حصے کے طور پر تجاویز پیش کرنے اور ان پر ووٹ دینے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ Binance پر وہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے ANC خرید سکتے ہیں جو اوپر LUNA کے لیے بیان کیا گیا ہے۔
اختتامی خیالات
مستقبل میں، Terra کو، دیگر Cosmos SDK بلاک چینز کے ساتھ اپنی کراس چین مطابقت پذیری سے فائدہ اٹھانے کے بہت سارے مواقع ملیں گے۔ چونکہ اسٹیبل کوائن کا موضوع عالمی سطح پر ضابطہ کاری اور ادائیگی کے سسٹمز میں مین اسٹریم سطح پر اختیار کیے جانے کے حوالے سے اہم ہے، اس لیے Terra کے پاس ایشیا سے باہر اپنی صارفی بنیاد کو بڑھانے اور بہتر کارکردگی دکھانے کی گنجائش موجود ہے۔