TL؛DR
کرپٹو ادھار پر دینے کا عمل صارفین کو فیس یا سود کے عوض ادھار دینے اور ادھار لینے کے قابل بناتا ہے۔ آپ محض کچھ ضمانت فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر قرضہ حاصل کر سکتے ہیں اور سرمایہ کاری شروع کر سکتے ہیں۔ یہ کام DeFi ادھار دینے والی DApp یا کسی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ کی ضمانت ایک خاص مالیت سے نیچے گر جائے، تو آپ کو تصفیہ سے بچنے کے لیے اسے مطلوبہ سطح تک بڑھانا ہو گا۔ آپ کی جانب سے فیس سمیت اپنا قرضہ واپس کیے جانے پر، آپ کے سرمائے کو ان لاک کر دیا جاتا ہے۔
آپ ضمانت سے پاک قرضے بھی حاصل کر سکتے ہیں جنہیں فلیش قرضے کہا جاتا ہے، اور انہیں اسی ٹرانزیکشن کے اندر واپس ادا کرنا آپ پر لازم ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے، تو ادھار دینے کی ٹرانزیکشن حتمی شکل دینے سے پہلے ہی واپس لے لی جاتی ہے۔ کرپٹو قرضے ادھار دینے اور ادھار لینے کو آسان بناتے ہیں، اور یہ عمل اسمارٹ کے ذریعے مکمل طور پر خودکار ہوتا ہے۔ یہ بہت سے لوگوں کے لیے، اپنے HODL کردہ کرپٹو اثاثوں پر APY کمانے یا سستے کریڈٹ تک رسائی حاصل کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔
تاہم، اسمارٹ معاہدے، یا بلاک چین پر سرمایہ کاری جیسے کسی بھی پراجیکٹ کی طرح، کرپٹو ادھار دینے کے عمل میں بھی مالی خطرہ شامل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی ایسے کوائن کو بطور ضمانت استعمال کرتے ہیں جس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہو، تو آپ کو راتوں رات لیکویڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ معاہدہ جات کو ہیک کیا جا سکتا ہے، ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے، یا ان کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، جو عموماً بڑے نقصانات کا سبب بنتا ہے۔
ادھار دینے یا لینے سے قبل یہ جان لیں کہ، آپ اپنے کوائنز کی تحویل سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ چیز انہیں آپ کے اختیار سے ہٹا دیتی ہے اور آپ کی لیکویڈیٹی کو کم کر دیتی ہے۔ کسی بھی قسم کی شامل کردہ فیس سمیت اس بات کو سمجھنے کے لیے کہ آپ اپنے فنڈز تک کب رسائی حاصل کر سکتے ہیں، قرضے کی تمام شراط و ضوابط کا بغور جائزہ لیں۔ آپ اپنے Binance اکاؤنٹ کے ذریعے
کرپٹو قرضہ جات کے صفحے پر جا کر آج ہی اپنے قرضے نکلوانا شروع کر سکتے ہیں۔
جب آپ کرپٹو میں منافعوں اور خساروں کے متعلق سوچتے ہیں، تو قیمتوں کا اتار چڑھاؤ اور مارکیٹس میں مچی ہلچل ذہن میں آ سکتی ہے۔ تاہم بلاک چین پر پیسہ کمانے کا واحد ذریعہ صرف یہی نہیں۔ کرپٹو ادھار آسانی سے قابلِ رسائی سروس ہے جہاں آپ نسبتاً کم خطرے کے ساتھ اپنے فنڈز کو ادھار پر دے سکتے ہیں۔ دوسری طرف، آپ کم شرح سود پر ادھار لیے گئے ڈیجیٹل اثاثوں تک فوری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کرپٹو کے ساتھ قرضے نکلوانے اور دینے کا عمل بالعموم زیادہ سیدھا، موثر، اور سستا ہوتا ہے، جو اسے قرضے میں شامل دونوں فریقین کے لیے قابلِ دریافت اختیار بناتا ہے۔
کرپٹو ادھار دینے کا عمل ایک صارف سے
کرپٹو لے کر فیس کے بدلے کسی دوسرے کو دینے کے اصول پر کام کرتا ہے۔ قرضے کی نظم کاری کا درست طریقہ پلیٹ فارم کے لحاظ سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ آپ مرکزی اور غیر مرکزی دونوں پلیٹ فارمز پر کرپٹو ادھار میں دینے کی سروسز کو تلاش کر سکتے ہیں، لیکن بنیادی اصول یکساں رہتے ہیں۔
ضروری نہیں کہ آپ ادھار لینے والے ہی بنیں۔ آپ اپنے فنڈز کا نظم کرنے والے پول میں اپنی کرپٹو کو لاک کر کے غیر فعال آمدنی کما سکتے ہیں اور سود حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کے زیرِ استعمال
اسمارٹ معاہدے کی پائیداری کے لحاظ سے، عام طور پر آپ کے فنڈز ضائع ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ادھار لینے والا فرد ضمانت جمع کرواتا ہے، یا Binance جیسا CeFi (مرکزی مالیاتی) پلیٹ فارم قرضے کا نظم کرتا ہے۔
کرپٹو ادھار میں دینے کا عمل بالعموم تین فریقین پر مشتمل ہوتا ہے: ادھار دینے والا فرد، ادھار لینے والا فرد، اور ایک DeFi (غیر مرکزی فنانس) پلیٹ فارم یا کرپٹو ایکسچینج۔ اکثر صورتوں میں، یہ لازم ہے کہ قرضہ لینے والا فرد، کرپٹو ادھار لینے سے قبل بطور
ضمانت کچھ رکھوائے۔ آپ ضمانت کے بغیر بھی فلیش قرضوں (اس حوالے سے مزید تفصیل نیچے بیان کی گئی ہے) کو استعمال کر سکتے ہیں۔ قرضے کی دوسری جانب، آپ کے پاس
اسٹیبل کوائنز کو منٹ کرنے والا اسمارٹ معاہدہ یا کسی دوسرے صارف سے فنڈز ادھار لے کر دینے والا کوئی پلیٹ فارم موجود ہو سکتا ہے۔ ادھار دینے والے افراد اپنی کرپٹو کو ایک ایسے پول میں شامل کرتے ہیں جو بعد ازاں اس پورے عمل کی نظم کاری کرتا ہے اور انہیں سود کے منافعے کا ایک حصہ ادا کرتا ہے۔
فلیش قرضے
فلیش قرضے آپ کو ضمانت کی ضرورت پڑے بغیر فنڈز ادھار پر لینے کا موقع دیتے ہیں۔ ان کا یہ نام ایک ہی
بلاک کے اندر قرضہ دینے اور وہیں پر دوبارہ ادائیگی کر دینے کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔ اگر قرضے کی رقم سود سمیت واپس نہیں کی جاتی، تو کسی بلاک میں ٹرانزیکشن کی توثیق ہونے سے پہلے ہی اسے منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ قرضہ کبھی دیا ہی نہیں گیا، کیونکہ کبھی اس کی تصدیق ہی نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی اسے چین میں شامل کیا گیا تھا۔ ایک اسمارٹ معاہدہ اس پورے عمل کو کنٹرول کرتا ہے، لہٰذا کسی قسم کی انسانی مداخلت کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
کسی فلیش قرضے کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو فوری عملدرآمد کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی تقاضا ہے جہاں اسمارٹ معاہدے دوبارہ حرکت میں آتے ہیں۔ اسمارٹ معاہدے کی منطق سے، آپ ذیلی ٹرانزیکشنز پر مشتمل اعلیٰ سطحی ٹرانزیکشنز تخلیق کر سکتے ہیں۔ کسی بھی ذیلی ٹرانزیکشنز کی ناکامی کی صورت میں، اعلیٰ سطحی ٹرانزیکشن کامیاب نہیں ہو گی۔
آئیں ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں۔ فرض کریں کہ
لیکویڈیٹی پول A میں کوئی ٹوکن 1.00$ (USD) کے بدلے اور لیکویڈیٹی پول B میں یہ 1.10$ کے بدلے ٹریڈ ہو رہا ہے۔ تاہم، پہلے پول سے ٹوکنز خرید کر دوسرے میں بیچنے کے لیے آپ کے پاس کوئی فنڈز نہیں ہوتے۔ لہٰذا، آپ ایک ہی بلاک کے اندر
بیک وقت خرید و فروخت کے اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے فلیش قرضہ استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ مثلاً۔ فرض کریں کہ ہماری بنیادی ٹرانزیکشن کسی DeFi پلیٹ فارم سے 1,000 BUSD کا فلیش قرضہ نکلوا کر دوبارہ سے اس کی ادائیگی کرتی ہے۔ اس کے بعد ہم اسے نسبتاً چھوٹی ذیلی ٹرانزیکشنز میں تقسیم کر سکتے ہیں:
1. ادھار لیے گئے فنڈز کو آپ کے والیٹ پر ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے۔
2. آپ لیکویڈیٹی پول A سے 1,000$ کی کرپٹو (1,000 ٹوکنز) خرید لیتے ہیں۔
3. آپ 1.10$ فی کس کے عوض 1,000 ٹوکنز کو بیچ دیتے ہیں، جس سے آپ کو 1,100$ ملتے ہیں۔
4. آپ قرضے کو ادھار لینے کی فیس سمیت فلیش قرضے کے اسمارٹ معاہدے میں ٹرانسفر کر دیتے ہیں۔
اگر ان میں سے کوئی بھی ذیلی ٹرانزیکشنز انجام نہیں پاتیں، تو ادھار دینے والا فرد قرضے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے ہی اسے منسوخ کر دے گا۔ اس طریقے کا استعمال کرتے ہوئے، آپ خود کو یا ضمانت کو کسی بھی قسم کے خطرے میں ڈالے بغیر فلیش قرضوں سے منافع جات کما سکتے ہیں۔ فلیش قرضوں کے بنیادی مواقع میں ضمانتی سواپس اور بیک وقت خرید و فروخت کی قیمت شامل ہیں۔ تاہم، آپ اپنے فلیش قرضے کو صرف آن چین ہی استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ کسی مختلف چین پر فنڈز کی منتقلی ایک ٹرانزیکشن کے اصول کی خلاف ورزی کا سبب بنے گی۔
ضمانت یافتہ قرضے
ایک ضمانت یافتہ قرضہ ادھار لینے والے فرد کو ان کی جانب سے فراہم کردہ ضمانت کے عوض اپنے فنڈز کو استعمال کرنے کے لیے زیادہ وقت دیتا ہے۔
MakerDAO اس کی ایک مثال ہے، کیونکہ اس میں صارفین اپنے قرضوں کا بیک اپ کرنے کے لیے مختلف اقسام کی کرپٹو فراہم کر سکتے ہیں۔ کرپٹو کے تغیر پذیر ہونے کے باعث، آپ کا قرضے سے مالیت کا تناسب (LTV) ممکنہ طور پر کم ہو گا، مثلاً 50% سمجھ لیں۔ اس عدد کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا قرضہ آپ کی ضمانتی مالیت کا محض نصف ہو گا۔ یہ فرق ضمانتی مالیت کے کم ہونے کی صورت میں اس کے لیے گنجائش فراہم کرتا ہے۔ ایک مرتبہ آپ کی ضمانت قرضے کی مالیت یا دی گئی کسی دیگر مالیت سے نیچے گر جاتی ہے، تو فنڈز کو بیچ دیا جاتا ہے یا ادھار دینے والے فرد کو ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر، 10,000$ BUSD مالیت کا حامل 50% LTV قرضہ، بطور ضمانت آپ سے 20,000$ (USD) ether (ETH) ڈپازٹ کرنے کا تقاضا کرے گا۔ مالیت کے 20,000$ سے نیچے گرنے کی صورت میں، آپ کو مزید فنڈز شامل کرنا ہوں گے۔ $12,000 سے نیچے گرنے کی صورت میں، آپ کو
لیکویڈیٹ کر دیا جائے گا، اور ادھار دینے والے فرد کو اس کے فنڈز واپس مل جائیں گے۔
جب آپ کوئی قرضہ نکلوائیں گے، تو آپ کو اکثر و بیشتر نئے منٹ کردہ اسٹیبل کوائنز (جیسا کہ DAI) یا کسی کی جانب سے ادھار دی گئی کرپٹو حاصل ہو گی۔ ادھار دینے والے افراد ایک اسمارٹ معاہدے میں اپنے اثاثے ڈپازٹ کریں گے جس وجہ سے ان کے فنڈز ایک مخصوص وقت کے لیے لاک بھی ہو سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ فنڈز آپ کے پاس آ جائیں، تو آپ اپنی مرضی کے مطابق انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کی قیمت میں تبدیلی کی صورت میں آپ کو اپنی ضمانت ٹاپ اپ کرنے کی ضرورت ہو گی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسے لیکویڈیٹ نہ کیا جائے۔
اگر آپ کی LTV کا تناسب بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، تو عین ممکن ہے آپ کو جرمانے بھی ادا کرنا پڑیں۔ ایک اسمارٹ معاہدہ اس پورے عمل کو شفاف اور موثر بناتے ہوئے، اس کی نظم کاری کرے گا۔ واجب الادا سود سمیت اپنے قرضے کی دوبارہ ادائیگی پر، آپ اپنی ضمانت دوبارہ حاصل کر لیں گے۔
DeFi اسپیس میں سالوں سے کرپٹو قرضوں جیسے ٹولز کا استعمال عام رہا ہے۔ لیکن ان کی مقبولیت کے باجود، ان کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ ادھار دینے یا لینے کا تجربہ کرنے کے فیصلے سے پہلے متوازن انداز میں جائزہ لینا یقینی بنائیں:
فوائد
1. آسانی سے قابل رسائی اثاثہ۔ کرپٹو قرضے ایسے کسی بھی شخص کو دیے جا سکتے ہیں جو ضمانت فراہم کر سکے یا فلیش قرضے میں فنڈز واپس کر سکے۔ ان کی اسی خصوصیت کی وجہ سے ان سے قرضہ لینا کسی روایتی مالیاتی ادارے سے قرضہ لینے کی نسبت آسان ہوتا ہے، اور اس میں کسی بھی قسم کے کریڈٹ چیک کی ضرورت نہیں ہوتی۔
2. اسمارٹ معاہدے قرضوں کا نظم کرتے ہیں۔ ایک اسمارٹ معاہدہ پورے عمل کو خودکار بناتا ہے، جس وجہ سے ادھار دینے اور ادھار لینے کا عمل مزید موثر اور قابلِ اسکیل ہوتا ہے۔
3. تھوڑی سی محنت کے ساتھ غیر فعال آمدنی کمانا آسان ہے۔ HODLers اپنی کرپٹو کو کسی والٹ میں ڈراپ کر سکتے ہیں اور از خود قرضے کا نظم کیے بغیر APY کی کمائی شروع کر سکتے ہیں۔
نقصانات
1. آپ کی ضمانت کے لحاظ سے تصفیے کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ ضمانت یافتہ قرضوں کے ساتھ بھی، کرپٹو کی قیمتیں اچانک سے گر سکتی ہیں اور تصفیہ کا سبب بن سکتی ہیں۔
2. اسمارٹ معاہدے آسانی سے حملے کی زد میں آ سکتے ہیں۔ تحریر کردہ کوڈ میں خرابی اور چور دروازے سے اٹھائے گئے ناجائز فائدے آپ کے قرض لیے گئے فنڈز یا ضمانت سے محرومی کا سبب بن سکتے ہیں۔
3. ادھار لینے اور ادھار دینے کے عمل سے آپ کے پورٹ فولیو کو مزید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اگرچہ اپنے پورٹ فولیو کو متنوع بنانا ایک اچھا خیال ہے، تاہم قرضوں کے ذریعے یہ عمل انجام دینا اضافی خطرات کا سبب بن سکتا ہے۔
ادھار دینے کے بااعتماد پلیٹ فارم اور مستحکم اثاثوں کو بطور ضمانت استعمال کرنے سے، آپ کے پاس کرپٹو قرضے کی کامیابی کا وسیع امکان ہو گا۔ لیکن ادھار دینے یا لینے کے عمل میں عجلت کا مظاہرہ کرنے سے پہلے، آپ مندرجہ ذیل تجاویز پر بھی غور کریں:
1. اپنے کرپٹو کوائنز کسی اور کی تحویل میں دینے کے خطرات کو سمجھیں۔ جیسے ہی کوائنز آپ کے والیٹ سے نکالے جاتے ہیں، تو آپ کو انہیں سنبھالنے کے لیے کسی دوسرے فرد (یا اسمارٹ معاہدے) پر اعتماد کرنا ہو گا۔ یہ پراجیکٹس ہیکس اور جعلسازیوں کا نشانہ بن سکتے ہیں، اور بعض صورتوں میں، ہو سکتا ہے آپ فوری طور پر اپنے کوائنز کو نکلوانے کے لیے ان تک رسائی حاصل نہ کر پائیں۔
2. اپنی کرپٹو کو ادھار پر دینے سے پہلے مارکیٹ کی صورتحال پر غور کریں۔ آپ کے کوائنز ایک مخصوص مدت کے لیے لاک ہو سکتے ہیں، جس وجہ سے کرپٹو مارکیٹ کی مندیوں پر ردِ عمل ظاہر کرنا ناممکن ہو جائے گا۔ کسی نئے پلیٹ فارم پر ادھار دینے یا ادھار لینے کا عمل بھی خطرے سے پُر ہو سکتا ہے، اور اس پر مکمل اعتماد ہونے تک آپ کا انتظار کرنا ہی بہتر ہو گا۔
3. قرضے کی شرائط و ضوابط کو پڑھیں۔ اس حوالے سے کئی اختیارات موجود ہیں کہ قرضے کہاں سے نکلوائے جائیں۔ آپ کو بہتر شرح سود اور موزوں شرائط و ضوابط تلاش کرنی چاہئیں۔
Aave
Aave ایک Ethereum پر مبنی DeFi پروٹوکول ہے جو مختلف کرپٹو قرضوں کی پیشکش کر سکتا ہے۔ آپ ادھار دے اور ادھار لے سکتے ہیں، نیز لیکویڈیٹی پولز میں داخل ہو سکتے ہیں اور DeFi کی دیگر سروسز تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ Aave شاید فلیش قرضوں کو فروغ دینے کی وجہ سے مقبول ترین ہے۔ فنڈز ادھار پر دینے کے لیے، آپ اپنے فنڈز کو Aave میں ڈپازٹ کرتے ہیں اور aTokens وصول کرتے ہیں۔ یہ آپ کی رسید کا کردار ادا کرتے ہیں، اور آپ کے کمائے گئے سود کا انحصار آپ کی جانب سے ادھار پر دی گئی کرپٹو پر ہوتا ہے۔
Abracadabra
Abracadabra ایک ملٹی چین، DeFi پراجیکٹ ہے جو صارفین کو اپنے سود کے حامل ٹوکنز کو بطور ضمانت اسٹیک کرنے کا موقع دیتا ہے۔ صارفین ادھار دینے کے پول یا
منافع میں اضافہ کرنے والے ٹول میں اپنے فنڈز ڈپازٹ کرنے پر سود کے حامل ٹوکنز حاصل کرتے ہیں۔ ٹوکن ہولڈ میں ہونے کی صورت میں آپ کو اصل ڈپازٹ سمیت کمائے جانے والے سود تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
آپ اپنے سود کے حامل ٹوکنز کو میجک انٹرنیٹ منی (MIM) اسٹیبل کوائن کے قرضے کے لیے بطور ضمانت استعمال کرتے ہوئے ان کی مالیت کو مزید ان لاک کر سکتے پیں۔ ایک حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ منافع جاتی فارمنگ کے اسمارٹ معاہدے میں اسٹیبل کوائنز کو ڈپازٹ کروایا جائے اور پھر MIM پیدا کرنے کے لیے سود کے حامل ٹوکنز کو استعمال کیا جائے۔ جب تک آپ کے اسٹیبل کوائنز اتار چڑھاؤ کا شکار نہیں ہوتے، تب تک تصفیے کے امکانات کم رہیں گے۔
Binance
اپنی ایکسچینج سروسز کے علاوہ، Binance صارفین کو ادھار دینے، ادھار لینے، اور
غیر فعال آمدنی کمانے کے لیے کرپٹو کے مالیاتی پراڈکٹس کی وسیع حد پیش کرتی ہے۔ اگر آپ DApps تک رسائی حاصل نہیں کرنا چاہتے اور از خود DeFi
والیٹ کی نظم کاری نہیں کرنا چاہتے، تو CeFi (مرکزی فنانس) اختیار کا استعمال کافی آسان ہو سکتا ہے۔ Binance Bitcoin (BTC)، ETH، اور BNB سمیت کئی ٹوکنز اور کوائنز میں کرپٹو سے ضمانت یافتہ آسان قرضوں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ ان قرضہ جات کے لیے فنڈز Binance کے ایسے صارفین کی جانب سے آتے ہیں جو اپنی HODL کردہ کرپٹو پر سود کمانے کے خواہاں ہوتے ہیں۔
آپ اپنے Binance اکاؤنٹ سے بآسانی کرپٹو ادھار میں لے سکتے ہیں۔ پہلے، لاگ ان کریں اور اس کے بعد
کرپٹو قرضے کے صفحے پر جائیں۔
1. وہ رقم اور کرپٹو درج کریں جو آپ ادھار لینا چاہتے ہیں۔
2. وہ اثاثہ منتخب کریں جسے آپ بطور ضمانت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ دائیں جانب موجود پینل میں دکھائی دینے والے ابتدائی LTV کی بنیاد پر، اس فیلڈ میں وہ رقم دکھائی جائے گی جو آپ کو ادا کرنی ہو گی۔
3. وہ مدت منتخب کریں جس کے لیے آپ اثاثہ ادھار پر لینا چااہتے ہیں۔
4. ایک مرتبہ اپنے قرضے کی تفصیلات سے مطمئن ہو جانے کے بعد [Start Borrowing Now] پر کلک کریں۔
اگر ذمہ دارانہ انداز میں لین دین کیا جائے، تو کرپٹو ادھار میں دینے والے پلیٹ فارمز ادھار لینے والے فرد اور ادھار دینے والے فرد دونوں کے لیے نفع بخش ثابت ہوتے ہیں۔ HODLers کے پاس اب غیر فعال آمدنی کمانے کا ایک اور اختیار موجود ہے، اور سرمایہ کاران اپنے فنڈز کو بطور ضمانت استعمال کرتے ہوئے ان کی صلاحیت کو ان لاک کر سکتے ہیں۔ اپنے قرضوں کی نظم کاری کے لیے چاہے آپ DeF یا CeFi پراجیکٹ میں سے کسی کا بھی چناؤ کریں، لیکن اس میں شامل شرائط کو اچھی طرح سے سمجھ لیں اور قابل اعتبار پلیٹ فارم کے استعمال کو ترجیح دینے کو یقینی بنائیں۔ بلاک چین ٹیکنالوجی نے کریڈٹ تک رسائی اور اس کی فراہمی کو پہلے کی نسبت کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے، جس وجہ سے کرپٹو قرضے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک طاقتور ٹول بن چکے ہیں۔