Taproot کیا ہے اور یہ Bitcoin کو کیسے فائدہ دے گا
امواد کا جدول
تعارف
Bitcoin نیٹ ورک کی تحدیدات
Bitcoin Taproot اپ گریڈ کیا ہے؟
Taproot کیسے کام کرتا ہے؟
Schnorr دستخط (BIP340)
Taproot (BIP341)
Tapscript (BIP342)
Taproot Bitcoin کو کیسے فائدہ دیتا ہے؟
Taproot اپ گریڈ کیوں اہم ہے؟ 
اختتامی خیالات
Taproot کیا ہے اور یہ Bitcoin کو کیسے فائدہ دے گا
ہوم
آرٹیکلز
Taproot کیا ہے اور یہ Bitcoin کو کیسے فائدہ دے گا

Taproot کیا ہے اور یہ Bitcoin کو کیسے فائدہ دے گا

درمیانہ
شائع کردہ Dec 2, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 30, 2021
7m

TL؛DR

Taproot Bitcoin نیٹ ورک کی ایک اپ گریڈ ہے، جسے 14 نومبر 2021 کو نافذ کیا گیا تھا۔ Schnorr دستخطوں کے ساتھ، Taproot SegWit کے متعارف کروائے جانے کے بعد Bitcoin کی سب سے زیادہ متوقع ٹیکنالوجیکل اپ گریڈز میں سے ایک ہے۔ Taproot کا مقصد رازداری، قابل اسکیل ہونے کی صلاحیت، اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اس طریقے کو تبدیل کرنا ہے جس طرح Bitcoin کے اسکرپٹس آپریٹ کرتے ہیں۔ اسے اور مزید بہت کچھ کو Schnorr دستخط کہلائے جانے والی متعلقہ اپ گریڈ کے ساتھ Taproot کو ملانے کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے۔

کرپٹو کرنسی کمیونٹی سے واقف کوئی بھی فرد جانتا ہے کہ رازداری، قابل اسکیل ہونے کی صلاحیت، اور سکیورٹی بڑے خدشات ہیں۔ اگرچہ Bitcoin دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی ہے، تاہم ان مسائل کو اب بھی حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔ Taproot درحقیقت یہی ارادہ رکھتا ہے۔


تعارف

Bitcoin کو اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ کرپٹو کے توازن کو مستحکم طور پر برقرار رکھنے والا لنگر ثابت ہوا ہے۔ سالہا سال سے سامنے آنے والے مسائل جیسا کہ Mt.Gox ہیک یا بدنام Bitcoin ہارڈ فورکس سے قطع نظر، کرپٹو کمیونٹی Bitcoin کے شانہ بشانہ رہی ہے۔

لیکن کچھ مسائل ایسے ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا – جن میں سے ایک سب سے بڑا مسئلہ رازداری ہے۔ Bitcoin کے ایک  عوامی بلاک چین ہوتے ہوئے، نیٹ ورک پر ہونے والی ٹرانزیکشنز کی نگرانی کوئی بھی کر سکتا ہے۔ کچھ افراد کے لیے، یہ ایک بڑا خدشہ ہے۔
تکنیکوں جیسا کہ  کوائن مکسنگ اور CoinJoins کے ذریعے اپنی گمنامی میں اضافہ کرنا ممکن ہے۔ بدقسمتی سے، تاہم، ان میں سے کچھ بھی Bitcoin کو نجی کرنسی نہیں بناتا۔ اگرچہ ایسا Taproot کے لیے بھی نہیں کہا جا سکتا، مگر اس سے نیٹ ورک پر گمنامی میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 

Taproot Bitcoin اپ گریڈ کی رازداری میں کمی اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کی طرف پہلے بڑے اقدام کے طور پر وسیع طور پر متوقع ہے۔ 14 نومبر 2021 کو دنیا بھر کے مائنرز کی منظوری کے بعد، Taproot کو Bitcoin نیٹ ورک پر فعال کر دیا گیا تھا۔ لیکن Taproot کیا ہے، اور یہ Bitcoin کو کیسے فائدہ دے سکتا ہے؟ آئیں بغور جانتے ہیں۔


Bitcoin نیٹ ورک کی تحدیدات

تخلیق کردہ پہلی اور سب سے مقبول کرپٹو کرنسی ہونے کے باوجود، Bitcoin کے نیٹ ورک میں کچھ جگہوں پر خامیاں ہیں، جیسا کہ ٹرانزیکشن کی سست رفتار۔ Bitcoin کو ابتدائی طور پر 7 ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا، لیکن نیٹ ورک کی مقبولیت اور صارفین میں اضافے کے تناظر میں، ٹرانزیکشن کی رفتار اور فیس میں بھی اضافہ ہوا۔ Bitcoin نیٹ ورک کی اوسط ٹرانزیکشن فیس کوائن کی تیزی سے اوپر جاتی قیمت کے بعد 2021 میں اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ فیس تقریباً $60 کو پہنچی۔ زیادہ فیس اور ٹرانزیکشن کی سست رفتار کو Bitcoin نیٹ ورک کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ مانا جاتا ہے۔ ٹرانزیکشن کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے، ڈویلپرز نے ایک بلاک میں زیادہ ٹرانزیکشنز کو فٹ کرنے کے لیے 2017 میں  Segregated Witness (SegWit) اپ گریڈ نافذ کی۔ مگر پھر بھی فیس زیادہ رہی۔ 

ایک اور تحدید اس کی رازداری تھی۔ اگرچہ اسے اس کے وائٹ پیپر میں خلاصہ بند کیا گیا تھا کہ Bitcoin کی ٹرانزیکشنز نجی ہیں، مگر Bitcoin نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن کی تمام تفصیلات واضح ہیں۔ اس کا مطلب یہ کہ آپ کسی کے Bitcoin ایڈریس کو دیکھنے کے ذریعے ممکنہ طور پر ان کی خریداری کی مکمل ہسٹری جان سکتے ہیں۔ 

تحدیدات سے نمٹنے کے لیے، Bitcoin وقتاً فوقتاً اپنے نیٹ ورک میں اپ گریڈز کا نفاذ کرتا رہا ہے۔ تاہم، Bitcoin نیٹ ورک کی غیر مرکزیت یافتہ فطرت کے سبب اس میں ترمیم کرنا مشکل ہے۔ کن تبدیلیوں کا نفاذ کیا جانا چاہیئے یا نہیں کیا جانا چاہیئے یہ کسی ایک شخص کا فیصلہ نہیں ہوتا، بلکہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے ذریعے کمیونٹی کا فیصلہ ہوتا ہے۔

Bitcoin Taproot اپ گریڈ کیا ہے؟

Taproot ایک سافٹ فورک ہے جو رازداری، اثر پذیری، اور اسمارٹ معاہدات پر عمل کاری کرنے میں نیٹ ورک کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے Bitcoin کے اسکرپٹس کو بہتر بناتا ہے۔ اسے 2017 میں SegWit اپ گریڈ کے بعد سے سب سے زیادہ اہم Bitcoin اپ گریڈ سمجھا جاتا ہے۔

Taproot اپ گریڈ 3 منفرد Bitcoin میں بہتری کی تجاویز (BIP) پر مشتمل ہے، بشمول Taproot، Tapscript، اور اس کی بنیاد - نئی ڈیجیٹل دستخط اسکیم Schnorr دستخط کہلاتی ہے۔ Taproot کا ارادہ Bitcoin صارفین کو متعدد فوائد پہنچانا ہے، جیسا کہ ٹرانزیکشن کی اضافی رازداری اور ٹرانزیکشن کی کم فیس۔ یہ Bitcoin کو زیادہ پیچیدہ ٹرانزیکشنز انجام دینے کے قابل بنائے گا اور Ethereum کے ساتھ خاص طور پر اسمارٹ معاہدات کی صلاحیتوں اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) اور نیٹ ورک پر  نان فنجیبل ٹوکن (NFT) پر مقابلے کے لیے، اس کے استعمال کی صورتوں کو ممکنہ طور پر وسعت دے گا۔

Taproot کی تجویز پہلی مرتبہ Bitcoin Core کے ڈویلپر گریگ میکس ویل نے جنوری 2018 میں پیش کی۔ اکتوبر 2020 میں، پیٹر ویلی کی جانب سے ایک پل درخواست تخلیق کیے جانے کے بعد Taproot کو Bitcoin Core لائبریری میں ضم کر دیا گیا۔ اپ گریڈ کے مکمل طور پر نافذ ہونے کے لیے، نوڈ آپریٹرز کو Taproot کے نئے اتفاق رائے کے اصولوں کو اپنانا تھا۔ اس نے بتدریج 90% مائنرز کی معاونت حاصل کی اور اسے بلاک 709,632 پر 14 نومبر 2021 کو آفیشل طور پر فعال کر دیا گیا۔


Taproot کیسے کام کرتا ہے؟

Taproot اپ گریڈ حاصل کرنے کے لیے 3 BIP ایسے ہیں جو مل کر کام کرتے ہیں۔ ہر ایک BIP مختلف طریقوں سے دوسرے کو متاثر کرتا اور داد دیتا ہے۔

Schnorr دستخط (BIP340)

Schnorr دستخط Bitcoin نیٹ ورک پر ٹرانزیکشنز کی تصدیق کے ایک زیادہ تیز اور مزید محفوظ طریقے کی سہولت کاری کرتے ہیں۔ یہ کلاز شنور – جرمن ریاضی دان اور کرپٹوگرافر کی جانب سے تخلیق کردہ  کرپٹوگرافک دستخط کی اسکیم پر مشتمل ہے۔ اگرچہ ایک پیٹنٹ کے تحت شنور کا الگورتھم محفوظ تھا، مگر 2008 میں پیٹنٹ آفیشل طور پر زائد المیعاد ہو گیا۔ متعدد فوائد کے ساتھ ساتھ، Schnorr دستخطوں کو بنیادی طور پر مختصر دستخط جنریٹ کرنے میں ان کی سادگی اور اثر پذیری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

Satoshi Nakamoto (Bitcoin کے تخلیق کار) کی جانب سے اپنائی جانے والی دستخط اسکیم Elliptic Curve ڈیجیٹل دستخط الگورتھم (ECDSA) تھی۔ ECDSA پر Schnorr دستخط الگورتھم کا انتخاب اس حقیقت کی وجہ سے تھا کہ یہ پہلے سے ہی بہت زیادہ زیر استعمال، زیادہ قابل فہم، محفوظ، مختصر، اور اوپن سورس تھا۔

تاہم، Schnorr ڈیجیٹل دستخط اسکیم (SDSS) کی تعمیر Bitcoin اور دیگر بلاک چین نیٹ ورکس کے لیے دستخطوں کی نئی نسل کا نقطہ آغاز ہو سکتا ہے۔

Schnorr دستخطوں کے بنیادی فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ پیچیدہ Bitcoin ٹرانزیکشن کے اندر متعدد کییز لینے اور ایک واحد منفرد دستخط سامنے لانے کے قابل ہیں۔ اس کا مطلب یہ کہ ٹرانزیکشن میں شامل متعدد فریقین کی طرف سے دستخط کو ایک واحد Schnorr دستخط میں "جمع" کیا جا سکتا ہے۔ اسے دستخط کی جمع کاری کہتے ہیں۔

درحقیقیت، Taproot اس حقیقت کو مخفی کرنا ممکن بناتا ہے کہ Bitcoin اسکرپٹ چل رہا تھا۔ مثال کے طور پر، Taproot استعمال کرتے ہوئے Bitcoin خرچ کرنا لائٹننگ نیٹ ورک چینل میں، ایک پیئر ٹو پیئر ٹرانزیکشن انجام دے سکتا ہے، یا ثقیف اسمارٹ معاہدہ مماثل بن جاتا ہے۔ ان میں سے کسی ٹرانزیکشنز کی نگرانی کرنے والا شخص ایک پیئر ٹو پیئر ٹرانزیکشن کے علاوہ کچھ نہیں دیکھے گا۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا اہم ہے، کہ یہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرتا کہ ابتدائی ارسال کنندہ اور حتمی موصول کار کے والیٹس عیاں ہو جائیں گے۔


Taproot (BIP341)

Taproot ہی وہ جگہ ہے جہاں سے Taproot اپ گریڈ کو اس کا نام ملا۔ اسے 2017 میں SegWit اپ گریڈ پر بنایا گیا ہے اور یہ Bitcoin بلاک چین پر ٹرانزیکشن کے ڈیٹا کی مقدار کو اسکیل کرنے کے لیے مرکلائزڈ متبادل اسکرپٹ ٹری (MAST) کا استعمال کرتا ہے۔

Bitcoin نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن عوامی اور نجی کلیدوں کے ذریعے محفوظ بنائی گئی ہیں۔ والیٹ میں موجود ڈیجیٹل اثاثہ خرچ کرنے کے لیے، خرچ کرنے والے کو کوائن منتقل کرنے سے پہلے اس بات کا اظہار کرنے کے لیے دستخط فراہم کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ اصل مالک ہیں۔ واحد دستخطی ٹرانزیکشنز کے علاوہ، خرچ کرنے والا Bitcoin ٹرانزیکشنز کو مزید پیچیدہ بنانے کے لیے متعدد فیچرز بھی استعمال کر سکتا ہے، بشمول  ٹائم لاک ریلیزز  متعدد دستخطی (multisig) تقاضے، اور مزید۔ 

تاہم، ان پیچیدہ متعدد دستخطی ٹرانزیکشنز کو متعدد ان پٹس اور توثیق کے لیے دستخط درکار ہوتے ہیں، جو بلاک چین پر بڑی مقدار میں ڈیٹا شامل کرتے ہیں اور ٹرانزیکشن کی رفتار کو کم کرتے ہیں۔ اسی اثنا میں، ٹرانزیکشن کی معلومات خود کار طور پر بلاک چین پر عیاں کر دی جاتی ہے، جو ایڈریس کے مالکان کے حساس ڈیٹا کو ممکنہ طور پر ظاہر کر سکتی ہیں۔ 

MAST کا انضمام کرنے کے بعد، اسکرپٹس کی تعداد اور درکار توثیق کو کم کیا جا سکتا ہے، کیونکہ ایک واحد MAST ٹرانزیکشن متعدد اسکرپٹس کی نمائندگی کر سکتی ہے۔ لہٰذا جب ایک پیچیدہ Bitcoin ٹرانزیکشن MAST کو بھیجی جاتی ہے، تو ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کرنے کے لیے مرکل ٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مکمل تفصیلات کی بجائے، MAST بلاک چین پر وقف ہونے کے لیے صرف ٹرانزیکشن کی انجام دی گئی حالتوں کو ہی اجازت دیتا ہے۔ یہ نیٹ ورک پر اسٹور کے لیے درکار ڈیٹا کے حجم کو نہایت بڑی تعداد میں کم کر سکتا ہے۔ یہ نہ صرف Bitcoin بلاک چین کو زیادہ قابل اسکیل ہونے کی صلاحیت اور زیادہ اثر پذیری فراہم کرتا ہے، بلکہ یہ Bitcoin صارفین کو زیادہ بہتر رازداری کی پیشکش بھی کرتا ہے۔


Tapscript (BIP342)

Tapscript 2 دیگر BIPs کے لیے راستہ بنانے کی خاطر Bitcoin اسکرپٹ کی کوڈنگ کی زبان کی ایک اپ گریڈ ہے۔ یہ opcodes کا مجموعہ ہے، جو کہ ٹرانزیکشن کی ہدایات ہیں جن کا استعمال یہ واضح کرنے کے لیے ہوتا ہے کہ عمل کیسے انجام دیں۔ بلاکس میں موجود مزید دستیاب جگہ کے ساتھ، نئے فیچرز کو مزید لچک پذیری دینے کی توقع ہے، اور ممکنہ طور پر یہ Bitcoin نیٹ ورک کی معاونت کر سکتا ہے اور مستقبل میں اسمارٹ معاہدات تخلیق کر سکتا ہے۔


Taproot Bitcoin کو کیسے فائدہ دیتا ہے؟

جیسا کہ ہم پہلے ہی گفتگو کر چکے ہیں، Taproot Bitcoin کی رازداری میں بڑی بہتریاں لے کر آیا اور اس کے استعمال کی صورتوں میں اضافہ کیا۔ دیگر ممکنہ فوائد میں شامل ہیں:

1. ٹرانسفر کیے جانے والے اور بلاک چین پر اسٹور کردہ ڈیٹا کی مقدار کم کرنے کے ذریعے نیٹ ورک کی قابل اسکیل ہونے کی صلاحیت کو بہتر بنانا۔

2. فی بلاک زیادہ ٹرانزیکشنز (زیادہ TPS ریٹ)؛

3. کم ٹرانزیکشن فیس

Taproot کا ایک اور فائدہ یہ حقیقت ہے کہ دستخط مزید قابل تبدیل نہیں رہیں گے، جسے Bitcoin نیٹ ورک میں سکیورٹی خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ آسان الفاظ میں، دستخط کا قابل تبدیل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ٹرانزیکشن کی تصدیق ہونے سے پہلے دستخط کو تبدیل کرنا تکنیکی طور پر ممکن ہے۔ ایسا کرنے سے، حملہ اسے ایسے ظاہر کرے گا کہ جیسے ٹرانزیکشن کبھی نہ ہوئی ہو۔ یہ Bitcoin کو بدنام  دوہرے خرچ کے مسئلے میں مبتلا کر سکتا ہے، جو تقسیم شدہ لیجر کے وقار کو پامال کر سکتا ہے۔


Taproot اپ گریڈ کیوں اہم ہے؟ 

Taproot کی فعالی سے تیز اور قابل بھروسہ ٹرانزیکشنز کی سہولت کاری کرنے کے لیے Bitcoin نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ Taproot سے قبل، Bitcoin پروٹوکول تب بھی لیئر 1 ڈویلپمنٹس پر تھا جبکہ دیگر جیسا کہ Ethereum کو لیئر 2 اور DApps میں آگے نکلنے کا موقع حاصل ہو چکا تھا۔ اپ گریڈ کے بعد، Bitcoin اسمارٹ معاہدات کے نفاذ اور ممکنہ طور پر اس کے استعمال کی صورتوں میں اضافہ کرنے کے لیے اپنا طریقہ سامنے لاتا ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینڈنگ NFT اور DeDi مارکیٹس کو کوور کیا جا سکے۔ 

Bitcoin نیٹ ورک کم فیس کے ساتھ زیادہ موثر ہونے کے ساتھ، مزید ٹرانزیکشنز اور وسیع پیمانے پر اپنانے کے عمل کو سہولت فراہم کر سکتا ہے۔ مزید برآں، صارفین ٹرانزیکشنز کے لیے اپنی رازداری کو برقرار رکھ سکتے ہیں، جو مارکیٹ میں دیگر رازداری کے کوائنز کے ساتھ BTC کو مزید تقابلی بناتا ہے۔


اختتامی خیالات

Taproot Bitcoin کی ایک نہایت متوقع اور وسیع پیمانے پر معاونت یافتہ اپ گریڈ ہے۔ Schnorr دستخطوں کے ساتھ نفاذ سے، ہم رازداری، قابل اسکیل ہونے کی صلاحیت، سکیورٹی، اور مزید کے تناظر میں اہم بہتریاں دیکھتے ہیں۔ یہ اپ گریڈز لائٹننگ نیٹ ورک سے متعلق مزید دلچسپی پیدا کرتی ہیں اور انڈسٹری کا مزید معیار بننے کے لیے multisig کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

Bitcoin کمیونٹی میں آپ کی شمولیت سے قطع نظر، بہتر بنائی گئی رازداری، اثر پذیری، اور سکیورٹی کے اضافی فوائد آپ کے Bitcoin کے استعمال کے تجربے پر یقیناً اثر انداز ہوں گے۔