تحویلی اور غیر تحویلی NFTs: فرق کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
کرپٹو والیٹ کسے کہا جاتا ہے؟
تحویلی کرپٹو والیٹ کس کو کہا جاتا ہے؟
غیر تحویلی کرپٹو والیٹ کسے کہا جاتا ہے؟
میں NFTs کے ساتھ کون سا والیٹ استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
میں اپنے والیٹ سے کس طرح NFT خرید سکتا/سکتی ہوں؟
میں اپنے والیٹ کا استعمال کرتے ہوئے NFT کو کس طرح منٹ یا فروخت کر سکتا/سکتی ہوں؟
تحویلی NFT سروس کے فوائد اور نقصانات
غیر تحویلی NFT سروس کے فوائد اور نقصانات
تحویلی بمقابلہ۔ غیر تحویلی NFTs کی ایک جھلک
اختتامی خیالات
تحویلی اور غیر تحویلی NFTs: فرق کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
تحویلی اور غیر تحویلی NFTs: فرق کیا ہے؟

تحویلی اور غیر تحویلی NFTs: فرق کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jun 24, 2021اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
9m

TL;DR 

DeFi ایکو سسٹم کے ترقی کرنے سے، NFTs کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ NFTs یا دیگر کرپٹو اثاثہ جات کی ٹریڈنگ یا ان کو ہولڈ کرتے ہوئے، یہاں تحویلی سروسز یا غیر تحویلی سروسز میں سے کسی ایک کے استعمال کے لیے اختیار موجود ہے۔ تحویلی سروس آپ کے والیٹ میں نجی کلید کی مالک ہوتی ہے اور آپ کے اثاثہ جات کو اپنی تحویل میں رکھتی ہے۔ جبکہ Binance NFT مارکیٹ پلیس ایک تحویلی NFT پلیٹ فارم کی مثال ہے جس میں آپ ایک رجسٹر شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان کر سکتے ہیں۔

ایک غیر تحویلی سروس صارفین کو ان کے والیٹس اور ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مکمل اختیار دیتی ہے۔ صارفین اپنے والیٹس سے اپنے NFTs کو براہ راست ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ثالثین کی معاونت کے بغیر مارکیٹ پیدا کرتی ہے۔ یہ وہ ہے جس پر آپ Binance کی جانب سے تقویت یافتہ، Binance کا غیر تحویلی NFT پلیٹ فارم حاصل کریں گے۔ بلاک چین پر NFTs کی منٹنگ کے ذریعے، تخلیق کاران کسی بھی پلیٹ فارم کے خطرات سے مبرا ہو کر اپنے فینز کے ساتھ براہ راست تعلق قائم کرتے ہیں۔


تعارف

تمام بلاک چین اور DeFi ایکو سسٹمز میں نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کی طلب بڑھ رہی ہے۔ یہاں پہلے سے ہی NFT کے عنوان پر ڈھیروں معلومات موجود ہیں، لیکن اکثر ہم نگہداشت پر بات چیت نہیں کرتے۔ جو NFT آپ نے محض تخلیق کیے یا خریدے ہیں، حقیقت میں ان کا مکمل اختیار کس کے ہاتھ میں ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس اپنے NFT کی تحویل آپ کی سوچ سے بھی کم ہو۔

اگر آپ نے پہلے کبھی والیٹس اور کرپٹو کرنسیز کا جائزہ لیا ہو، تو آپ اس تصور سے آگاہ ہوں گے۔ دراصل، اپنے NFT کو تحویل میں لینا یا کسی اور کو اسے ہولڈ رکھنے کی اجازت دینا، دونوں جائز آپشنز ہیں۔ اس سب کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کس چیز کی تلاش میں ہیں اور کس قسم کی ذمہ داری لینے کے خواہشمند ہیں۔

جو آپ NFTs کی ٹریڈ یا تخلیق کی خاطر والیٹ یا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں، ان کا انتخاب کرنے کے اہم طریقوں میں آپ کو تحویلی اور غیر تحویلی NFTs کا سامنا کرنا پڑے گا۔


کرپٹو والیٹ کسے کہا جاتا ہے؟

ایک کرپٹو والیٹ کرپٹو کرنسیز کو ہولڈ کرنے اور بلاک چینز سے تعامل کے لیے کارآمد ٹول ہے۔ اگر آپ ٹرانزیکشنز انجام دینا اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو والیٹ کی ضرورت پڑے گی۔ کسی بھی والیٹ کے دو مرکزی پہلو ہیں: ایک عوامی کلید اور ایک نجی کلید۔ 

آپ کے والیٹ کی عوامی کلید ایسے ایڈریسز تخلیق کرنے میں استعمال ہوتی ہے جس پر آپ یا دیگر افراد کرپٹو بھیج سکتے ہیں۔ آپ کی نجی کلید آپ کی جانب سے ایک رازدارانہ پاس ورڈ تصور کی جانی چاہیئے، جو ٹرانزیکشنز پر دستخط کرتی اور آپ کے فنڈز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ کرپٹو والیٹ کے انتخاب کے دوران، یہاں انتخاب کرنے کے لیے کافی تعداد میں آپشنز موجود ہیں۔ کلیدوں کو ایک کاغذ پر پرنٹ، ڈیسک ٹاپ والیٹ سافٹ ویئر کے ذریعے اس تک رسائی، یا ہارڈ ویئر والیٹ ڈیوائسز میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

محض کرپٹو والیٹس کو کرپٹو کرنسیز اسٹور کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے پاس موجود والیٹ پر منحصر ہے، آپ بھی NFTs اسٹور کر سکتے ہیں۔ غالباً، آپ نے Bitcoin (BTC)،  Ether (ETH)، یا اسٹیبل کوائنز جیسے اثاثہ جات بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے کرپٹو والیٹ کا استعمال کیا ہے۔ لیکن کچھ کرپٹو والیٹس NFTs کو، جو بلاک چین پر جاری کردہ ٹوکنز ہیں، اسٹور اور ٹرانسفر بھی کر سکتے ہیں۔


تحویلی کرپٹو والیٹ کس کو کہا جاتا ہے؟

ایک تحویلی کرپٹو والیٹ آپ کو اپنی نجی کلیدوں کا مکمل اختیار فراہم نہیں کرتا۔ فریق ثالث (جیسا کہ ایک ایکسچنج یا تحویلی والیٹ سروس فراہم کنندہ) آپ کے اثاثہ جات کو آپ کے لیے اسٹور کرے گا۔ آپ خود اپنی نجی کلید تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوں گے، لیکن لازم نہیں کہ یہ کوئی بری چیز ہو۔ اس سب کا انحصار آپ کی ضروریات پر ہے۔

اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی غیر مرکزیت کی بنا پر، اگر آپ اپنی نجی کلید گم کر دیتے ہیں تو آپ مستقل طور پر اپنے والیٹ کی رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اپنی نجی کلید کے لیے کوئی تحویل دار رکھ کر، آپ ان پر ذمہ داری عائد کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ اپنا ایکسچینج پاس ورڈ بھول جائیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کسٹمر سپورٹ کی مدد سے اپنا اکاؤنٹ واپس حاصل کرنے کے قابل ہوں۔

تاہم، مت بھولیں کہ اس صورت میں، آپ کے فنڈز فریق ثالث کی تحویل میں ہیں۔ آپ کے کرپٹو صرف اتنے ہی حفاظت میں رہیں گے جتنا تحویل دار ان کو رکھتا ہے۔ اسی لیے ایک قابل اعتبار ایکسچینج یا سروس کے فراہم کنندہ کا چناؤ ضروری ہے۔


غیر تحویلی کرپٹو والیٹ کسے کہا جاتا ہے؟

ایک غیر تحویلی کرپٹو والیٹ ایک ایسا والیٹ ہوتا ہے جس میں صرف ہولڈر کے پاس نجی کلیدوں کا تصرف اور کنٹرول ہوتا ہے۔ ان صارفین کے لیے غیر تحویلی والیٹس بہترین آپشن ہیں، جو اپنے فنڈز پر مزید کنٹرول چاہتے ہیں۔

لیکن، جیسا کہ اس سے قبل تذکرہ ہوا کہ کلید کی حفاظت کی ذمہ داری والیٹ کے مالک کی ہوتی ہے۔ اگر وہ کلیدیں گم کر دیں اور اپنی بیک اپ سیڈ عبارت یاد نہ رکھ سکیں، تو والیٹ اور اس کے فنڈز کھو جاتے ہیں۔ یہاں ایپس، قابل نفاذ، اور براؤزر ایکسٹینشنز کی حیثیت سے متعدد غیر تحویلی والیٹس دستیاب ہیں۔ معروف مثالوں میں ٹرسٹ والیٹ اور MetaMask شامل ہیں۔ آپ Tor.us جیسی والیٹ سروسز بھی حاصل کر سکتے ہیں، جو صارفین کو ان کی کلیدوں کو محفوظ کرنے اور اس عمل کو مزید محفوظ اور آسان بنانے کے لیے، سوشل لاگ انز استعمال کرنے میں مدد دیتی ہیں۔


میں NFTs کے ساتھ کون سا والیٹ استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟

آپ اپنی کرپٹو آرٹ یا دیگر NFTs کو اسٹور کرنے کے لیے تحویلی اور غیر تحویلی دونوں والیٹس استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، یقینی بنائیں کہ آپ کے زیر استعمال والیٹ اس قسم کے NFT کی معاونت کرتا ہو جسے آپ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ NFTs مختلف بلاک چینز اور یہاں تک کہ انفرادی بلاک چین پر بھی موجود ہو سکتے ہیں، یہاں ٹوکن معیارات کی متنوع اقسام ہو سکتی ہیں۔ ہر معیار مختلف خصوصیات اور قوانین کا حامل ہوتا ہے، جو اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ ٹوکنز کس طرح تخلیق اور استعمال کیے جاتے ہیں۔

چند عام ترین ٹوکن کے معیارات یہ ہیں:

  1. Ethereum: ERC-721, ERC-1155

  2. BNB اسمارٹ چین:  BEP-721، BEP-1155

اگر آپ NFT کو تحویلی والیٹ (جیسے کرپٹو ایکسچینج پر) یا غیر تحویلی والیٹ میں سے کسی میں اسٹور کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں، تو پہلےNFT کے ٹوکن کے معیار کی پڑتال کریں۔ اس معلومات کے ذریعے، اس امر کو یقینی بنائیں کہ آیا آپ کا والیٹ آپ کی ڈیجیٹل آرٹ کی بلاک چین اور ٹوکن کے معیار کی معاونت کرتا ہے۔

MetaMask، ٹرسٹ والیٹ، اورMathWallet، تمام غیر تحویلی والیٹس ہیں جو ان عام ترین NFTs کو قبول کرتے ہیں، جن سے آپ کا سامنا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ لیکن ایک مرکزی ایکسچینج سے تعامل کرتے ہوئے، آپ تحویلی والیٹ استعمال کریں گے۔ آپ کے پاس اچھا آپشن یہ ہے کہ اپنی ایکسچینج کے اکثر پوچھے گئے سوالات یا ان کے قبول کردہ NFTs کے متعلق مزید تفصیلی معلومات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔


میں اپنے والیٹ سے کس طرح NFT خرید سکتا/سکتی ہوں؟

آپ کی NFT جمع کار کی خریداری کس طرح ان دو چیزوں پر انحصار کریں گے: والیٹ کی قسم اور مارکیٹ پلیس جو آپ استعمال کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اگر آپ اپنے NFT کی خریداری پر مکمل اختیار چاہتے ہیں اور اسے ایک غیر تحویلی والیٹ میں اسٹور کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ایک غیر مرکزی، جیسے کہ Binance کی جانب سے تقویت یافتہ پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔


غیر مرکزی پلیٹ فارمز (غیر تحویلی)

اگر آپ نے اس سے قبل Binance DEX یا کوئی دوسری غیر مرکزی ایکسچینج استعمال کی ہے، تو ہو سکتا ہے آپ پہلے سے ہی غیر تحویلی سسٹم سے آگاہ ہوں۔ ایک غیر مرکزی ایکسچینج آپ سے اکاؤنٹ بنانے یا سائن اپ کرنے کا تقاضا نہیں کرتی ہے۔ عموماً، آپ ہر فریق کے والیٹس کے مابین براہ راست ٹریڈز سرانجام دیتے ہیں۔


NFT مارکیٹ پلیسز (تحویلی)

NFT مارکیٹ پلیس خریداری کے عمل کے دوران تحویل دار کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔ اگر آپ نیلامی پر بولی لگانے کے خواہشمند ہیں، تو آپ کو ایسکرو میں اپنے فنڈز کو ہولڈ کرنے کی خاطر انہیں پلیٹ فارم پر بھیجنا پڑے گا۔ آپ کے ایک مرتبہ اپنے NFT خریدنے پر، آپ اسے یا تو تحویلی والیٹ میں برقرار رکھ سکتے ہیں یا اسے کسی دوسرے والیٹ سے نکلوا سکتے ہیں۔

یہ Binance NFT مارکیٹ پلیس بھی آپ سے NFTs کی خریداری اور ان پر بولی لگانے کے لیے ان کے تحویلی اسپاٹ والیٹ میں فنڈز ٹرانسفر کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔ کیونکہ بیرونی والیٹس ویب سائٹ سے براہ راست تعامل نہیں کرے گی، اس لیے آپ کے Binance اکاؤنٹ کو کرپٹو سے "لوڈ شدہ" ہونا چاہیئے۔


میں اپنے والیٹ کا استعمال کرتے ہوئے NFT کو کس طرح منٹ یا فروخت کر سکتا/سکتی ہوں؟

غیر مرکزی پلیٹ فارمز (غیر تحویلی)

NFT کی تخلیق کاری کا عمل منٹنگ کہلاتا ہے۔ NFT کو منٹ کرنے کے لیے، آپ کو Binance سے تقویت یافتہ جیسے NFT پلیٹ فارم سے اپنا والیٹ مربوط کرنا ہو گا اور اس پر اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات اپلوڈ کرنے ہوں گے۔ یہاں آپ (اپنے NFTs کی وضاحت کے لیے) کچھ میٹا ڈیٹا کے ساتھ تصاویر، آڈیو، یا ویڈیو فائلز اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس انفرادی NFTs یا، NFTs کے گروپ پر مشتمل، کلیکشن کی تخلیق کرنے کا اختیار موجود ہے۔

منٹنگ کے بعد، آپ کے اثاثہ جات آن چین اسٹور ہو جائیں گے اور وہ تبدیل نہیں ہو سکیں گے۔ اگر آپ چاہیں، تو آپ اپنے NFTs کو فروخت کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔ Binance سے تقویت یافتہ یہ فی الوقت اپنی ثانوی مارکیٹ پلیس کے لیے فروختوں کے دو طریقوں کی معاونت کرتا ہے: مقررہ قیمت پر فروختیں اور انگلش نیلامی۔

فروختیں مکمل ہوتے ہی، آپ کے NFTs خریداروں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ فروختوں کی رقوم خریداروں کے والیٹ سے آپ کے والیٹ میں ٹرانسفر کر دی جائیں گی۔ یہ عمل اسمارٹ معاہدہ جات کے قوانین سے خودکار اور محفوظ بنایا گیا ہے۔


NFT مارکیٹ پلیسز (تحویلی)

اپنے NFT کو تحویلی مارکیٹ پلیس پر فروخت کرنے کے لیے، آپ کو اپنے زیرِ استعمال پلیٹ فارم میں اسے ڈپازٹ کروانا پڑے گا۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ NFT کی جس قسم کو فروخت کرنا چاہتے ہیں، پلیٹ فارم اسے قبول کرتا ہے۔ اگر آپ یہاں احتیاط نہیں برتتے تو آپ اپنے NFTs کو غیر مطابقت پذیر پلیٹ فارم پر بھیجنے کی وجہ سے انہیں بآسانی کھو سکتے ہیں۔ ہر مارکیٹ پلیس کے پاس فروختوں کے لیے، مقررہ قیمت پر فروختوں یا نیلامیوں جیسے مختلف آپشنز موجود ہوں گے۔

ایک مرتبہ کامیابی کے ساتھ آپ کے اپنے NFT فروخت کرنے پر، مارکیٹ پلیس خودکار طور پر اسے نئے مالک کو ٹرانسفر کر دے گی۔ آپ کے فنڈز یا تو آپ کے بیرونی والیٹ میں براہ راست بھیج دیئے جائیں گے یا آپ کے نکلوانے کے لیے پلیٹ فارم پر چھوڑ دیئے جائیں گے۔



تحویلی NFT سروس کے فوائد اور نقصانات

ایک تحویلی سروس NFT خریداروں اور فروخت کنندگان کی مماثلت کے لیے ایک آسان طریقہ ہے جو نئے آنے والوں کے استعمال کے لیے آسان ہے۔ آپ کو اپنی کلید کی گمشدگی کے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جو کہ زائد تجربے کے حامل صارفین کے لیے بھی ایک مدد ثابت ہوتی ہے۔ عموماً، انٹرفیسز صارف دوست ہوتی ہیں، اور جب غلطیاں کرنے کی بات آتی ہے تو مکمل طریقہ کار زیادہ قابلِ برداشت ہوتا ہے۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو، تو پلیٹ فارم کو مدد کے لیے معاونت یافتہ ہونا چاہیئے۔

لیکن بہت سے کرپٹو کے شائقین کے لیے جو غیر مرکزیت کو اہمیت دیتے ہیں، آپ کے اثاثہ جات کو براہ راست کنٹرول نہ کرنا بہت بڑا خسارہ ہے۔ KYC چیکس کچھ تحویلی NFT سروسز پر بھی معیاری ہیں، جو آپ کے نام، ایڈریس، اور ID کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ کے ڈیٹا کے اسٹور ہونے پر، ہمیشہ یہ خطرہ برقرار رہتا ہے کہ ان کی چوری یا خلاف ورزی بھی ہو سکتی ہے۔ اس سے لاعلم بھی نہیں ہیں کہ تحویلی سروسز کے لیے ہیکس بھی ہیں۔


غیر تحویلی NFT سروس کے فوائد اور نقصانات

ٹرانزیکشن کے پورے عمل کے دوران، غیر تحویلی NFT پلیٹ فارمز بہت زیادہ کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔ آپ کے والیٹ سے براہ راست NFTs کی ٹریڈنگ، بغیر کسی ثالث کی مداخلت کے سستی فیس اور مزید رازداری فراہم کرتی ہے۔ تاہم، یہ عوامل آپ کے زیرِ استعمال نیٹ ورک پر زائد منحصر ہوتے ہیں۔ اگر آپ رازداری کو اہمیت دیتے ہیں، تو یہاں KYC چیکس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، تاکہ آپ خفیہ طریقے سے ٹریڈ سرانجام دے سکیں۔ آپ کو شروعات کرنے کے لیے بس ایک والیٹ درکار ہوتا ہے۔

یہاں غیر تحویلی کنٹرول کے چند نقصانات درج ہیں۔ ان نئے صارفین کے لیے، جو والیٹس سے واقف نہیں ہیں، غیر تحویلی آپشنز، تحویلی آپشنز کے مقابلے میں کم صارف دوست اور آسان ہیں۔ تاہم، خوش قسمتی سے، Tor.us جیسے سروس فراہم کنندگان dapps کو استعمال میں مزید آسان بناتے ہیں۔

جون 2021 تک، غیر تحویلی ایکسچینجز میں - ماسوائے Uniswap جیسے بڑے پلیئرز کے لیے، تحویلی ایکسچینجز کے مقابلے میں لیکویڈیٹی اور حجم کم ہوتا ہے۔ NFTs کی بات آنے پر، انڈسٹری ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ پھر بھی، لیکویڈیٹی صارف پر مبنی اور ٹریڈنگ کے حجم پر منحصر ہے، اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ مستقبل قریب میں غیر تحویلی سروسز، تحویلی سروسز سے ترقی کر جائیں گی۔ یہاں کراس پلیٹ فارم، غیر تحویلی مارکیٹ پلیسز پر کام کرنے والے پراجیکٹس بھی موجود ہیں، جو ممکن ہے لیکویڈیٹی کے مسائل سے بچاؤ کریں گے۔


تحویلی بمقابلہ۔ غیر تحویلی NFTs کی ایک جھلک


تحویلی NFT سروس

غیر تحویلی NFT سروس

نجی کلید

فریق ثالث کی ملکیت

والیٹ ہولڈر کی ملکیت

رسائی

رجسٹر کردہ اکاؤنٹس

ہر ایک کے لیے قابل رسائی

ٹرانزیکشن کی لاگتیں

معمول سے زیادہ ہیں

معمول سے کم ہیں

سکیورٹی

معمول سے کم ہیں

معمول سے زیادہ ہیں

معاونت

معمول سے زیادہ ہیں

معمول سے کم ہیں

KYC

جی ہاں

نہیں


اختتامی خیالات

اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کس کے منتظر ہیں، تحویلی اورغیر تحویلی آپشنز دونوں کے اپنے فائدے ہیں۔ غیر تحویلی NFT پلیٹ فارم جیسے Binance سے تقویت یافتہ کسی شخص کے لیے جو خود مختاری اور سکیورٹی کو اہمیت دیتا ہے، ایک اچھا انتخاب ہے۔

کم تجربے کے حامل صارفین کے لیے، تحویلی NFT مارکیٹ پلیس اور والیٹ کا استعمال زائد اہمیت کا حامل ہے۔ تحویلی سروسز آپ کو تعامل کے لیے زائد وقت اور والیٹس سے طریقہ کار سیکھنے کے لیے کم وقت فراہم کرتی ہیں۔ اس صورت میں، غور کرنے کے لیے Binance NFT مارکیٹ پلیس ایک اچھا آپشن ہے۔