ٹرسٹ والیٹ (TWT) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
ٹرسٹ والیٹ (TWT) کیا ہے؟

ٹرسٹ والیٹ (TWT) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Dec 7, 2018اپڈیٹ کردہ Apr 21, 2023
5m

TL؛DR

ٹرسٹ والیٹ ایک ایسا غیر تحویلی، موبائل کرپٹو کرنسی والیٹ ہے جسے 2017 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ خصوصیات کی وسیع اقسام کا حامل ہے اور صارفین کو بلاک چینز، ڈیجیٹل اثاثوں، اور DApps کے وسیع انتخاب تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

ٹرسٹ والیٹ کے پاس، TWT نامی، اپنا ذاتی گورننس ٹوکن بھی موجود ہے، جو ہولڈرز کو گورننس کے کلیدی ووٹس میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ، Binance کا آفیشل غیر مرکزی والیٹ ہے، جو اسے صارفین کے لیے ایک محفوظ اور سکیور آپشن بناتا ہے۔


تعارف

چونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کرپٹو کرنسیز اور غیرمرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کا استعمال شروع کر رہے ہیں، اسی لیے ان تک رسائی کے آسان طریقے کی موجودگی خاصی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ خواہ آپ سرمایہ کاری، ادائیگیوں، یا DApps میں دلچسپی رکھتے ہوں، مختلف سرگرمیوں کے لیے بہت سے حل اختیار کرنے سے خاصی زحمت ہو سکتی ہے۔ 

یہی وہ مقام ہے جہاں استعمال کے لحاظ سے آسان، اور تمام سہولیات پر مشتمل ٹرسٹ والیٹ جیسا پیکیج مددگار ثابت ہوتا ہے۔ Binance ایکو سسٹم کے حصے کے طور پر، Binance صارفین کے لیے ٹرسٹ والیٹ ایک بہترین تجویز ہے۔ یہ تیس ملین سے زائد ڈاؤن لوڈز کے ساتھ، کرپٹو کرنسی کے دستیاب مقبول ترین والیٹس میں سے ایک ہے۔


ٹرسٹ والیٹ کیا ہے؟

نومبر 2017 میں Viktor Radchenko نے ٹرسٹ والیٹ لانچ کیا تھا اور اس کے صارفین کی تعداد میں فوری طور پر اضافہ ہوا۔ Binance نے 2018 میں ٹرسٹ والیٹ خریدا تھا، اور Binance کے سابق مارکیٹنگ VP Eowyn Chen، نے 2021 کے اوائل میں CEO کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔

ٹرسٹ والیٹ ایک محفوظ، اوپن سورس، اور غیرمرکزی کرپٹو والیٹ کا کردار ادا کرتا ہے۔ آپ Ethereum پر مبنی اور EVM سے مطابقت پذیر 20,000 ٹوکنز، 63 بلاک چینز، اور Bitcoin (BTC)، Ether (ETH)، BNB، BUSD، اور Tether (USDT) سمیت، ایک ملین سے زائد کرپٹو اثاثہ جات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ نے آج تک، کبھی بھی صارفین کے والیٹس تک رسائی حاصل نہ کرنے، نجی کلیدوں کو ہولڈ میں نہ رکھنے، یا ذاتی معلومات کی درخواست نہ کرنے جیسے اہم اصولوں کو برقرار رکھا ہوا ہے۔


ٹرسٹ والیٹ کیسے کام کرتا ہے؟

ٹرسٹ والیٹ ایک ملٹی کوائن موبائل والیٹ ہے جو ایک ہی ایپلیکیشن میں صارفین کو متعدد چینز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ براؤزر پر مبنی والیٹس کے برعکس، اس میں موجود ہر بلاک چین ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہی قابل رسائی بن جاتی ہے۔ ٹرانزیکشنز انجام دینے کا عمل شروع کرنے کے لیے یا غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے اس میں بلاک چین کی مخصوص تفصیلات شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 

ٹرسٹ والیٹ کے صارفین کو اپنی سیڈ کی عبارت پر مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے، جو اس ایپ کو غیر تحویلی بناتا ہے۔ آپ ایپ کے اندر Ethereum اور BNB اسمارٹ چین (سابقہ Binance اسمارٹ چین) کے نان فنجیبل ٹوکنز (NFTS) کو بھی اسٹور کر سکتے ہیں اور ان سے منسلکہ آرٹ کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ٹرسٹ والیٹ کے صارفین کے لیے اس میں موجود ایک اور اہم فیچر اس کا ان بلٹ DApp براؤزر ہے۔

ان بلٹ DApp براؤزر

ٹرسٹ والیٹ ایپ کے اندر بنایا گیا اس کا Web3 DApp براؤزر ہے۔ یہ آپ کو ٹرسٹ ایپ سے خارج ہوئے بغیر یا کسی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس سے مربوط ہونے کی ضرورت پڑے بغیر DApps کے ساتھ تعامل انجام دینے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ DApp لے صارفین بلاک چین پر براہ راست ایپلیکیشن کے ساتھ تعامل انجام دے سکتے ہیں۔ سائن اپ یا لاگ ان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ ایک ہموار اور محفوظ انداز میں، بآسانی DApps کی مختلف اقسام استعمال کر سکتے ہیں جن میں OpenSea، PancakeSwap، 1inch، اور Uniswap شامل ہیں۔۔ ایک وقت تھا، کہ جب ٹرسٹ والیٹ اس فیچر کی پیشکش کرنے والا، اپنی نوعیت کا واحد موبائل والیٹ تھا۔


صارف کے تحفظ اور سلامتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے، ٹرسٹ والیٹ کی ٹرسٹ کی DApp مارکیٹ پلیس آزمودہ DApps کے ایک ایسے انتخاب کی پیشکش کرتی ہے جو معیار اور سکیورٹی کے تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔ ان DApps کو موبائل کی کارکردگی کے لیے بھی بہتر بنایا جاتا ہے، تاکہ صارفین براہ راست اپنے فونز کے ذریعے اپنی کرپٹو اور DApps کی نظم کاری کر سکیں۔


آپ ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ کیا کچھ کر سکتے ہیں؟

ٹرسٹ والیٹ متعدد ایسے فیچرز کی پیشکش بھی کرتا ہے جو ٹرسٹ والیٹ کی ایپ میں مقامی طور پر دستیاب ہیں:

اسٹیکنگ

اس میں 85% تک کے APR کے ساتھ، BNB، ATOM، LUNA، اور مزید سمیت اسٹیکنگ کے کئی آپشنز دستیاب ہیں۔ آپ کے حقیقی منافع جات کا انحصار توثیق کاران اور اس وقت دستیاب اسٹیکنگ کے مواقع پر ہو گا، جن میں مزید اضافہ ہونا باقی ہے۔


سواپ اور ایکسچینج

صارفین، مقامی کراس چین سواپنگ کے ساتھ، ٹرسٹ والیٹ ایپ کے اندر ٹوکنز کے درمیان سواپ کر سکتے ہیں۔ یہ سروسز Binance DEX اور 1inch کی جانب سے تقویت یافتہ ہیں اور آپ کو کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے بغیر نیٹ ورکس کے درمیان اثاثہ جات کو ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔

مثال کے طور پر، آپ BEP-2 ٹوکنز کو BEP-20 (BNB بیکن چین سے BSC اور اس کے برعکس) کے عوض سواپ کر سکتے ہیں۔ اس سروس کے لیے ٹرسٹ والیٹ کوئی فیس عائد نہیں کرتا۔ آپ Binance DEX کے ذریعے خریدنے اور بیچنے کے آرڈرز بھی تخلیق کر سکتے ہیں۔

اب ERC-20 ٹوکنز کے لیے 1inch پروٹوکول سے تقویت یافتہ سواپنگ آپشنز بھی موجود ہیں۔ متبادل طور پر، آپ ٹرسٹ والیٹ کے DApp براؤزر سے براہ راست UniSwap جیسی AMM سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔


خریدنا

ٹرسٹ والیٹ، چھ آن ریمپ فراہم کنندگان کے ساتھ صارفین کو فیاٹ کا استعمال کرتے ہوئے کرپٹو کرنسیز خریدنے کے قابل بناتا ہے۔ آپ اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ، Apple Pay، Google Pay، یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے ایپ میں براہ راست 40 سے زائد کرپٹو کرنسیز خرید سکتے ہیں۔ 


میں ٹرسٹ والیٹ کو کہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہوں؟

ٹرسٹ والیٹ صرف موبائل کے لیے معاونت پذیر ایپ ہے جو iOS، Android اور Google کی ڈیوائسز پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ آپ ٹرسٹ والیٹ کی ویب سائٹ سے آفیشل ڈاؤن لوڈ لنکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی کرپٹو والیٹ یا کرپٹو ایکسچینج ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے وقت ہمیشہ اس بات کی تصدیق کر لیں کہ آپ آفیشل ویب سائٹ ہی استعمال کر رہے ہیں۔

 

ٹرسٹ والیٹ (TWT) ٹوکن کیا ہے؟

ٹرسٹ والیٹ ٹوکن (TWT) ایک گورننس ٹوکن ہے جو صارفین کو والیٹ کے فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ TWT کے ہولڈرز ووٹ دیتے ہیں اور اندرون ایپ فیچرز، اپڈیٹس اور دیگر کلیدی تبدیلیاں تجویز کرتے ہیں۔ TWT ٹوکن کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 1,000,000,000 TWT ہے اور یہ BNB اسمارٹ چین پر BEP-20 ٹوکن اور BNB بیکن چین پر BEP-2 ٹوکن کے طور پر موجود ہے۔ 

اس کے ہولڈرز DEX سروسز اور کرپٹو کرنسی کی خریداریوں پر بھی رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو Binance پر ٹرسٹ والیٹ کا ٹوکن خرید سکتے ہیں یا اسے ٹرسٹ والیٹ ٹیم کی جانب سے منعقد کردہ مارکیٹنگ کی مہمات، تحائف، اور ایئر ڈراپس کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔


خلاصہ

ٹرسٹ والیٹ ہر اس فرد کے لیے ہمہ گیر پراڈکٹ کی پیشکش کرتا ہے جو کوائنز کی HODLing کرتا ہو، غیر مرکزی فنانس (DeFi) کی DApps کے ساتھ تعامل انجام دیتا ہو، یا حتیٰ کہ کرپٹو کرنسیز خریدنے کا بھی ارادہ رکھتا ہو۔ کرپٹو کو اپنانے کے عمل کا ایک بڑ انحصار ایک واضح، اور جامع حل فراہم کرنے پر ہوتا ہے، اور یہی وہ چیز ہے جس کی پیشکش ٹرسٹ والیٹ کرتا ہے۔ اگر آپ TWT خریدنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ذاتی سطح پر تحقیق کو بھی یقینی بنائیں۔