TL؛DR
چاہے آپ خریداری، اسٹورنگ، یا سرمایہ کر رہے ہوں، آپ کو ہمیشہ اپنے کرپٹو کو محفوظ رکھنا چاہیئے۔ اکثر صورتوں میں، اپنے کوائنز اور ٹوکنز کو کھونا مستقل ہوتا ہے۔
اگر آپ مرکزی ایکسچینجز پر کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈ کرتے ہیں، تو ان کا استعمال کریں جو کہ انضباطی طور پر KYC اور AML چیکس کے ساتھ مطابقت پذیر ہیں۔ پیئر ٹو پیئر ٹریڈنگ اور آڈٹس کی حامل غیر مرکزی ایکسچینجز میں سکیورٹی کا بہترین امکان ہوتا ہے۔
اپنے کرپٹو کو بحفاظت اسٹور کرنے کے حوالے سے متعدد آپشنز ہیں۔ آپ اپنی کرپٹو کو ایک انضباطی ایکسچینج پر برقرار رکھ سکتے ہیں، جو کہ نوآموزوں اور ٹریڈرز کے لیے عملی کام ہے۔ تاہم، والیٹ کی کلیدیں آپ کی ملکیت نہیں ہوتیں۔
ایک غیر تحویلی والیٹ، جہاں آپ کی ملکیت میں کلیدیں ہوتی ہیں، زیادہ سکیورٹی فراہم کرتا ہے، اور زیادہ محفوظ آپشن یہ ہے کہ اس کو ایسے والیٹ میں رکھا جائے جو کہ انٹرنیٹ سے مربوط نہ ہو جیسا کہ کولڈ اسٹوریج ڈیوائس۔ دونوں صورتوں میں، اپنی نجی کلیدوں کو ایک آف لائن، محفوظ مقام میں رکھیں۔
اپنی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے آڈٹ کردہ DApps استعمال کریں اور باقاعدگی سے دیکھیں کہ کن DApps کو آپ کا والیٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ DApp کا استعمال کر لینے کے بعد فوراً ان اجازتوں کو ہٹائیں۔
تعارف
کرپٹو کرنسیز کا اہم ترین حصہ ذاتی خود مختاری کا خیال ہے – یہ رائے کہ صارف اپنے ذاتی بینک کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ اپنے فنڈز کو صحیح طور پر محفوظ کریں، اور بینک والٹس کے بہترین انداز میں محفوظ شدہ فنڈز کے مقابلے میں ان تک رسائی مشکل ہو گی۔ اگر ایسا کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں، تو آپ کو اس بات خطرہ لاحق ہوتا ہے کہ کوئی دور بیٹھ کر آپ کے ڈیجیٹل والیٹ کو خالی کر سکتا ہے۔
اپنے ڈیجیٹل کوائنز کو صحیح طور پر محفوظ کرنے کو سیکھنا ایک اہم مرحلہ ہے کیوںکہ آپ کرپٹو کرنسی کو گہرائی سے سمجھنے کا تجربہ کرتے ہیں۔ یہ صرف اسٹوریج کے بارے میں ہی نہیں۔ آج کل، اکثر کرپٹو کرنسی ہولڈرز DeFi دنیا میں DApps کے ساتھ تعامل کرتے ہیں، تاکہ آپ یہ بھی جان سکیں کہ اپنے کوائنز کو حفاظت کے ساتھ کیسے استعمال کیا جائے۔
جیسا کہ آپ کسی ناقابل بھروسہ کاروبار کو اپنی رقم سنبھالنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسی طرح آپ کو اپنے کوائنز کے حوالے سے کسی عام DApp پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے۔ یہی حکمت عملی ایکسچینجز کے لیے بھی ہونی چاہیئے جہاں آپ کرپٹو کی خریداری اور ٹرید کرتے ہیں۔ اس ہدایت نامے میں، ہم آپ کے کرپٹو اثاثوں کو کہیں بھی محفوظ رکھنے کے لیے چند بہترین تکنیکوں پر بات کریں گے۔
بحفاظت کرپٹو کی خریداری کرنا
آج کل ایسے بہت سے مقامات ہیں جہاں آپ کرپٹو کرنسیز خرید سکتے ہیں۔ اس فہرست میں مرکزی ایکسچینجز، غیر مرکزی ایکسچینجز (DEX)، کرپٹو ATMs، پیئر ٹو پیئر آپشنز، اور بہت کچھ شامل ہوتا ہے۔ ہر انتخاب سکیورٹی کی ایک جیسی مقدار کی پیشکش نہیں کرتا، اور ہر انتخاب کے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں۔ زیادہ تر صارفین کے لیے، مقبول، مرکزی ایکسچینجز کا استعمال آسان طور پر کارآمد بنانے اور سکیورٹی کا بہترین مرکب فراہم کرتا ہے۔
محفوظ ایکسچینج کا انتخاب کرنا
Binance جیسے مرکزی ایکسچینج کے لیے، ریگولیشن کو بڑھانے، اینٹی منی لانڈرنگ (AML)، اور اپنے صارف کو جانیں (KYC) کے چیکس سکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ چونکہ کرپٹو کے ابتدائی دنوں میں ایکسچینجز کے اپنے مسائل تھے، اس لیے حکومتوں اور ایکسچینج آپریٹرز نے تب سے صورت حال کو خاطر خواہ طور پر بہتر بنایا ہے۔
ایکسچینج کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو اپنے فنڈز اس کے تحویلی والیٹ میں ٹرانسفر کرنا ہوں گے۔ آپ کے کوائنز کے لیے ایکسچینج کی ذمہ داری آپ کے آؤٹ لک پر انحصار کرتے ہوئے کچھ سکیورٹی فراہم کر سکتی ہے۔ اگر آپ والیٹس سے ناواقف ہیں یا کرپٹو کرنسیز کے حوالے سے نئے ہیں، آپ ایکسچینج والیٹ کا استعمال کرتے ہوئے مزید محفوظ ہو سکتے ہیں۔ یہ آپ کو حادثاتی طور پر اپنے والیٹ سے لاک ہونے اور اپنی کرپٹو کھونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
تاہم، کچھ لوگ اپنے فنڈز کو براہ راست کنٹرول کرنے کی سکیورٹی کو ترجیح دیتے ہیں۔ آپ نے یہ محاورہ سنا ہو گا کہ "اگر کلیدیں آپ کی نہیں، تو کوائنز آپ کے نہیں"۔ اگر والیٹ درحقیقت آپ کی ملکیت میں نہ ہو، تو کوئی اور شخص آپ کی کرپٹو کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے آپ بعد میں ہمارا اسٹوریج کا سیکشن دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ نے پیئر ٹو پیئر سروس یا غیر مرکزی ایکسچینج کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تو اپنی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ علامات موجود ہیں۔ DEX کے ساتھ، کسی مقبول ذریعے سے آڈٹ کی تلاش کریں۔ آپ بعد میں آڈٹس کو بغور جائزہ لیں گے۔ Binance کمپنی کی سکیورٹی اور ساکھ کو لیوریج دینے کے لیے DEX کی پیشکش بھی کرتا ہے۔
اگر آپ کو پیئر ٹو پیئر سروس استعمال کرنے کی ضرورت پڑے، تو یقینی بنائیں کہ یہ خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے KYC کا مطالبہ کرتی ہے۔ مثالی طور پر، اسے ایسکرو سروس کی پیشکش بھی کرنی چاہیئے۔ چوںکہ یہ خطرات کو مکمل طور پر ختم نہیں کرتی، اس لیے ایسکرو میں آپ کے فنڈز کو ہولڈ کرنے والا فریق ثالث خریداروں اور فروخت کنندگان کو جعل سازیوں سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اپنے اکاؤنٹ کو کیسے محفوظ کریں
اگر آپ نے اپنی ایکسچینج یا منتخب کردہ ٹریڈنگ کے طریقہ کار کے لیے سائن اپ کیا ہے، تو اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے بہترین معیاری کارروائیوں پر عمل پیرا ہوں۔ یہ ان تجاویز سے مختلف نہیں ہیں جو آپ اپنے آن لائن بینک اکاؤنٹ یا دیگر حساس مواد کے لیے استعمال کریں گے۔ لوگوں کو اپنے اکاؤںٹ اور اس کے فنڈز تک رسائی حاصل کرنے سے روکنا درج ذیل طرح سے آسان ہے:
1۔ ایک مضبوط پاس ورڈ استعمال کرنا جسے آپ باقاعدگی سے تبدیل کرتے ہیں۔ پاس ورڈ میں آپ کی قابل شناخت ذاتی معلومات شامل نہیں ہونی چاہیئے جیسا کہ مثلاً، آپ کی تاریخ پیدائش۔ یقینی بنائیں کہ یہ طویل بھی ہو، اس اکاؤنٹ سے منفرد ہو، اور علامات، اعداد، اور بڑے اور چھوٹے حروف تہجی پر مشتمل ہو۔
2۔ دو عوامل پر مبنی منظوری (2FA) کو فعال کرنا۔ اگر آپ کے پاس ورڈ کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، تو آپ کی موبائل ڈیوائس استعمال کرنے والا 2FA، منظور کارایپ، یا YubiKey تحفظ کی دوسری سطح کے طور پر کام کرتا ہے۔ لاگ ان کرتے وقت آپ کو اپنا پاس ورڈ اور 2FA طریقہ کار کو اکٹھے استعمال کرنا ہو گا۔
3۔ ای میل، سوشل میڈیا، اور ذاتی پیغامات کے ذریعے فشنگ حملوں اور جعل سازیوں پر نظر رکھنا۔ دھوکے باز کوشش کرنے اور آپ کے فنڈز چوری کرنے کے لیے ایکسچینجز یا قابل بھروسہ افراد کی اکثر نقالی کرتے ہیں۔ آپ کو کسی نامعلوم ذرائع سے سافٹ ویئر بھی ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا چاہیئے کیوںکہ اس میں مالویئر شامل ہو سکتا ہے۔
اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کی تفصیلات کے لیے، ہمارا 7 آسان مراحل میں اپنا Binance اکاؤنٹ محفوظ بنائیں ہدایت نامہ پڑھیں۔
اپنی کرپٹو کو بحفاظت کیسے اسٹور کریں
کچھ کرپٹو کی خریداری اور ٹریڈ کرنے اور اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے بعد، آپ کی اگلی ترجیح اس کو کسی محفوظ مقام پر رکھنے کے حوالے سے ہونی چاہیئے۔ اگر آپ بعد میں ٹریڈ کرنے کے لیے اس کو ایکسچینج پر منحصر نہیں کرتے، تو دیگر واحد آپشن والیٹ ہے۔ والیٹس آپ کی نجی کلیدوں کی ملکیت اور ان کے انٹرنیٹ کنیکشن کے حوالے سے مختلف ہوتے ہیں۔ ان کے مابین انتخاب سکیورٹی کی اس سطح پر منحصر ہوتا ہے جس سے آپ مطمئن ہیں۔
نجی کلید کیا ہے؟
ایک نجی کلید، حقیقی کلید کی طرح، آپ کی کرپٹو کرنسی کو ان لاک کرتی ہے تاکہ آپ اسے خرچ کر سکیں۔ اپنی نجی کلید اور اس تک رسائی کو محفوظ رکھنا آپ کی مجموعی سکیورٹی کا اہم ترین حصہ ہے۔ کلید درحقیقت محض ایک طویل نمبر ہوتا ہے – اتنا طویل کہ ہر کسی کے لیے اس کا اندازہ لگانا ناممکن ہو گا۔ اگر آپ ایک کوائن کو 256 مرتبہ اچھالتے ہیں اور ہیڈز کے لیے "1"، ٹیلز کے لیے "0" لکھتے ہیں، تو آپ کو ایک نجی کلید حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ یہاں ہر ہم نے ایک ابھی ہی تیار کی ہے۔ زیادہ جامع نمائندگی کے لیے اس کو ہیکساڈیسیمل (0 سے 9 تک نمبرز اور a سے f تک حروف) میں ان کوڈ کیا گیا ہے:
8b9929a7636a0bff73f2a19b1196327d2b7e151656ab2f515a4e1849f8a8f9ba
اگر آپ اس نمبر کو Google پر دیکھتے ہیں، تو آپ کو یہ صرف اس آرٹیکل میں نظر آئے گا (جب تک کہ اس کو بعد ازاں کہیں اور کاپی نہ کیا جائے)۔ یہ آپ کے لیے اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ درحقیت نمبر کتنا عام ہے – کسی اور کی جانب سے اسے پہلے دیکھے جانے کے امکانات نہایت کم ہیں۔
اس مثال نے اب تک اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ ممکنہ نجی کلیدوں کی تعداد کائنات میں موجود ایٹمز کی تعداد کے قریب ہوتی ہے۔ خلاصہ یہ کہ، یہ Bitcoin اور Ethereumجیسی کرپٹو کرنسیز میں سکیورٹی کا ایک اہم اصول ہے۔ آپ کے کوائنز محفوظ ہیں کیوںکہ نہایت ہی بڑی رینج میں پوشیدہ ہیں۔
اگر آپ کو پہلے فنڈز موصول ہوئے ہیں، تو آپ عوامی ایڈریسز سے واقف ہوں گے، جو کہ عام نظر آنے والے نمبرز کی سلسلے ہوتے ہیں۔ انہیں عوامی کلید کے لیے آپ کی نجی کلید پر کچھ کرپٹو گرافک جادو کر کے حاصل کیا جاتا ہے، جسے عوامی ایڈریسز لینے کے ہیش کیا جاتا ہے۔
ہم اس کی تفصیل میں نہیں جائیں گے کہ یہ اس آرٹیکل میں کیسے کیا جاتا ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ، چوںکہ نجی کلید کے ساتھ عوامی ایڈریس تخلیق کرنا آسان ہے، اس لیے اس کے برعکس کرنا آج ناممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آہ بلاگز، سوشل میڈیا، وغیرہ پر اپنے عوامی ایڈریس کو بحفاظت درج فہرست کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی اس کو بھیجے گئے فنڈز کو متعلقہ نجی کلید کے بغیر خرچ نہیں کر سکتا۔
اگر آپ اپنی نجی کلید کھو دیتے ہیں، تو آپ اپنے فنڈز تک رسائی بھی کھو دیں گے۔ اگر کوئی دوسرا شخص آپ کی کلید کے متعلق جان لیتا ہے، تو وہ ان فنڈز کو خرچ کر سکتا ہے۔ نتیجتاً، اپنی نجی کلید کو مشکوک افراد سے دور رکھنا نہایت اہم ہے۔
سیڈ عبارتیں
آپ کو یہ نوٹ کرنا چاہیئے کہ آج کل والیٹس کا ایک نجی کلید پر مشتمل ہونے کا امکان نہایت کم ہوتا ہے – یہ حتمی طور پر درجہ بند (HD) والیٹس ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ لاکھوں مختلف کلیدوں کو ہولڈ کر سکتے ہیں۔ آپ کو سیڈ عبارت کے متعلق جاننے کی ضرورت ہو گی، جو کہ انسان کی جانب سے پڑھے جانے کے قابل الفاظ کا مجموعہ ہے جسے ان کلیدوں کو تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ درج ذیل سے مماثل ہو سکتا ہے:
اسٹرائیک غم باس بے باکی آواز مربوط چھٹی ونٹیج کوانٹم پونی مستحکم اصل
جب تک آپ ارادی طور پر صرف ایک نجی کلید کو استعمال کرنے کا انتخاب نہ کریں، تو ہو سکتا ہے کہ نیا والیٹ تخلیق کرتے وقت آپ کو کسی سیڈ عبارت کا بیک اپ کرنے کا کہا جائے۔ جب ہم بعد میں کلید کی اسٹوریج پر بات کریں گے، تو اصطلاح کی کلیدوں کو نجی کلیدوں اور سیڈز کو بیان کرنے کے لیے ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیا جائے گا۔
اپنی سیڈ عبارت کو کیسے محفوظ بنائیں
آپ کی 12، 18، یا 24 الفاظ پر مبنی سیڈ عبارت کو محفوظ اور بحفاظت رکھنا نہایت ضروری ہے۔ عبارت تک رسائی کا حامل کوئی بھی شخص آپ کی کلیدوں کو اپنے والیٹ میں در آمد کر سکتا ہے اور آپ کے فنڈز کو چرا سکتا ہے۔ آپ کے پاس JSON فائل یا انفرادی نجی کلیدیں بھی ہوں گی جو کہ سیڈ عبارت کی طرح ہی کام کرتی ہیں۔ ذیل میں ہماری تجاویز پر عمل کر کے اپنی کلیدوں کا نظم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں نہایت احتیاط سے سوچیں۔
1۔ اپنی سیڈ عبارت کو انٹرنیٹ سے مربوط ڈیوائس میں محفوظ کرنے کی تجویز نہیں دی جاتی۔ اگر آپ وائرس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں یا آپ کا کمپیوٹر ہیک ہو گیا یا کسی اور کی جانب سے کنٹرول کیا جا رہا ہے، تو آپ کی عبارت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
2۔ آف لائن اسٹوریج زیادہ محفوظ ہے۔ آپ عبارت کو حقیقی طور پر یا آف لائن ڈیوائس پر اسٹور کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ کے پاس کولڈ اسٹوریج ڈیوائس ہو جس پر ہم بعد میں بات کریں گے، تو ڈیوائس کے بریک ہونے کی صورت میں آپ کو کلید کو بیک اپ بھی کرنا چاہیئے۔
3۔ اگر آپ اپنی عبارت کو عملی طور پر اسٹور کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو اس بارے میں سوچیں کہ آپ کون سا مواد استعمال کریں گے اور اسے کہاں رکھیں گے۔ کاغذ پر ایسے الفاظ لکھنا، جو باآسانی ضائع یا گم ہو جائیں، اچھا خیال نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک محفوظ مقام میں حفاظتی ڈپازٹ باکس استعمال کرنا چاہیں یا عبارت کو بینک کے ساتھ اسٹور کریں۔ کچھ لوگ اپنی سیڈ عبارت کو دھات پر نقش کرتے ہیں کیوںکہ اس کو آسانی سے ضائع نہیں کیا جا سکتا یا سیڈ بورڈ پر دھاتی حروف استعمال کرتے ہیں۔
ہاٹ والیٹس بمقابلہ کولڈ والیٹس
والیٹس کو دو زمرہ جات میں تقسیم کیا جاتا ہے: ہاٹ والیٹس اور کولڈ والیٹس۔ دونوں اپنی پیشکش کردہ سکیورٹی کے حوالے سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ دو اقسام مختلف حل کی وسیع تعداد پر مشتمل ہوتی ہیں – چند مثالوں کے لیے کرپٹو والیٹ کی اقسام کی وضاحت ملاحظہ کریں۔ آئیں ان دونوں کے درمیان فرق دریافت کریں۔
ہاٹ والیٹس
ہاٹ والیٹ ایک کرپٹو کرنسی والیٹ ہے جو کہ انٹرنیٹ سے مربوط ہوتا ہے (مثلاً اسمارٹ فون اور ڈیسک ٹاپ والیٹس)۔ ہاٹ والیٹس نہایت آسان صارفی تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کرپٹو ٹوکنز اور ٹوکنز کو بھیجتے، وصول کرتے، یا ٹریڈنگ کرتے وقت یہ موزوں ہوتے ہیں۔ لیکن یہ موزونیت اکثر سکیورٹی پر سمجھوتہ کرتی ہے۔
ہاٹ والیٹس انٹرنیٹ سے مربوط ہونے کے باعث فطری طور پر خطرے کی زد میں ہوتے ہیں۔ اگرچہ نجی کلیدوں کو کسی بھی موقع پر براڈ کاسٹ نہیں کیا جاتا، تاہم اس بات کا امکان ہے کہ آپ کی آن لائن ڈیوائس مشکوک افراد کی جانب سے متاثر ہو سکتی ہے یا وہ اس تک دور بیٹھ کر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
بتانے کا مقصد یہ نہیں کہ ہاٹ والیٹس مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں – وہ محض کولڈ والیٹس کی نسبت کم محفوظ ہیں۔ ہاٹ والیٹس کو استعمال کے لحاظ سے برتری حاصل ہے اور لہٰذا یہ عموماً کم بیلنسز کو ہولڈ کرنے کے ترجیحی آپشن ہوتے ہیں۔
کولڈ والیٹس
اہم آن لائن حملہ جاتی ویکٹر کو ختم کرنے کے لیے، بہت سارے آپشنز اپنی کلیدوں کو ہر وقت آف لائن رکھتے ہیں۔ وہ کولڈ والیٹس کے ساتھ ایسا کرتے ہیں۔ ہاٹ والیٹس کے برعکس، کولڈ والیٹس انٹرنیٹ سے مربوط نہیں ہوتے۔ گزشتہ طور پر، کچھ کرپٹو کرنسی ہولڈرز کے پاس ایک پیپر والیٹ ہو گا: ایک پرنٹ شدہ کاغذ جس میں والیٹ کی نجی کلید شامل ہے، جو کہ عموماً QR کوڈ کی شکل ہوتی ہے۔ تاہم، ہم اب اس کو ایک پرانے، پرخطر سکیورٹی کے طریقہ کار کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کولڈ اسٹوریج کے لیے آپ کا بہترین آپشن یقیناً ہارڈ ویئر والیٹ ہو گا۔
ہارڈ ویئر والیٹس
ہارڈ ویئر والیٹس (جیسا کہ Trezor One یا Ledger Nano S) کا مقصد نجی کلید کو آف لائن رکھنے کے مساوی اصول کو اپناتے ہوئے بہتر صارفی تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہ مکمل PC کی نسبت زیادہ پورٹیبل، سستے ہوتے ہیں، اور کرپٹو کرنسی اسٹوریج کے لیے کسٹم کی جانب سے بنائے جاتے ہیں۔
یہ حقیقی ڈیوائسز آپ کی نجی کلیدوں کو بحفاظت اسٹور کرتی ہیں اور انہیں انٹرنیٹ سے مربوط نہیں ہونا پڑتا۔ ایک اچھا ہارڈویئر والیٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ نجی کلیدیں کبھی بھی ڈیوائس سے باہر نہ نکلیں۔ یہ عام طور پر ڈیوائس میں کسی خاص جگہ رکھی جاتی ہیں جہاں سے انہیں ہٹانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ مزید تفصیلی وضاحت کے لیے ہارڈ ویئر والیٹ کیا ہے (اور اسے کیوں استعمال کرنا چاہیئے) دیکھیں۔
ہارڈ ویئر والیٹ انڈسٹری نے مارکیٹ میں کئی مختلف پیشکشیں متعارف کرواتے ہوئے، حالیہ سالوں میں خاطر خواہ طور پر ترقی کی ہے۔ آپ Binance اکیڈمی پر ان ڈیوائسز کا جائزہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
تحویلی بمقابلہ غیر تحویلی
آپ کا والیٹ بھی تحویلی یا غیر تحویلی ہو سکتا ہے۔ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنی نجی کلیدوں تک رسائی حاصل ہے اور آپ ان کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی طرح کوئی سروس استعمال کرتے ہیں، تو پھر، پروٹوکول کی سطح پر، کوائنز درحقیقت آپ کی ملکیت میں نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے، ایکسچینج آپ کے فنڈز اور کلیدوں کو تحویل میں ہولڈ کرتی ہے اور آپ کی جانب سے ان کا نظم کرتی ہے (چناںچہ یہ اصطلاح تحویلی والیٹ ہے)۔ اکثر صورتوں میں، ایکسچینج آپ کے کوائنز کو محفوظ رکھنے کے لیے ہاٹ اور کولڈ والیٹس کا مجموعہ استعمال کرتی ہے۔
لہذا، اگر آپ BTC کے لیے BNB کی ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، تو ایکسچینج آپ کے BNB بیلنس کو کم کرتی ہے اور اپنے ڈیٹا بیس میں آپ کے BTC میں اضافہ کرتی ہے۔ لیکن اس میں کوئی بلاک چین ٹرانزیکشن شامل نہیں۔ جب آپ اس BTC سے رقم نکلوانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ درخواست کرتے ہیں کہ ایکسچینج آپ کی جانب سے ٹرانزیکشن پر دستخط کرے۔ پھر وہ ایک ٹرانزیکشن کو براڈ کاسٹ کریں گے جو آپ کے کوائنز آپ کے فراہم کردہ Bitcoin ایڈریس پر بھیجے گی۔
کرپٹو ایکسچینجز ان صارفین کو نہایت آسان تجربہ فراہم کرتی ہیں جن کا اپنے فنڈز کے حوالے سے فریق ثالث کی تحویل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اپنا ذاتی بینک ہونے سے ایک یہ خطرہ لاحق ہوتا ہے کہ کچھ غلط ہونے کی صورت میں کوئی بھی آپ کی مدد کرنے کے لیے نہیں آ سکتا۔
اگر آپ اپنی نجی کلید کھو دیتے ہیں، تو آپ اپنے فنڈز تک رسائی بھی کھو دیں گے۔ دوسری جانب، اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ کھو دیتے ہیں، تو آپ کو اسے ری سیٹ کرنا ہو گا۔ آپ کو اب بھی اپنی اسناد چوری ہو جانے کا خطرہ لاحق ہے، لہٰذا آپ کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ہماری جانب سے اوپر بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔
اسٹوریج کا محفوظ ترین آپشن کیا ہے؟
بدقسمتی سے، اس سوال کا کوئی جواب نہیں – یہ نہایت ہی مختصر آرٹیکل ہو سکتا تھا۔ جواب کافی حد تک آپ کی خطرے کی پروفائل اور اپنی کرپٹو کرنسی استعمال کرنے کے طریقہ کار پر منحصر ہوتا ہے۔
مثلاً، ایک فعال سوئنگ ٹریڈر کے طویل المدتی ہولڈر سے مختلف تقاضے ہوں گے۔ یا، اگر آپ بڑی رقوم کو سنبھالنے والا ادارہ چلاتے ہیں، تو ممکن ہے آپ کو متعدد دستخط کا سیٹ اپ درکار ہو، جہاں فنڈز کو ٹرانسفر کرنے سے پہلے متعدد صارفین کو متفق ہونا ہو گا۔
عام صارفین کے لیے، ان فنڈز کو کولڈ اسٹوریج میں رکھنا اچھا خیال ہے جو آپ کے زیر استعمال نہیں۔ ہارڈ ویئر والیٹس نہایت آسان آپشنز ہیں – لیکن یقینی بنائیں کہ آپ پہلے مطمئن ہونے کے لیے چھوٹی رقوم کے ساتھ ان کی جانچ کریں۔ اگر ڈیوائس از خود کھو جاتی ہے یا ناکام ہو جاتی ہے تو آپ اوپر بتائی گئی ہماری تجاویز کے مطابق کہیں بھی اپنی کلیدوں کا بیک اپ رکھنا چاہیں گے۔
آن لائن والیٹس ان چھوٹی رقوم کے لیے بہترین ہیں جنہیں آپ اشیاء اور سروسز خریدنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا کولڈ اسٹوریج سیونگز اکاؤنٹ کی طرح ہے، تو آپ کا موبائل والیٹ آپ کے زیر استعمال حقیقی والیٹ کی طرح ہوتا ہے۔ مثالی طور پر، یہ ایسی رقم ہونی چاہیئے جس کے کھو جانے کی وجہ سے آپ کو سنگین مالی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ادھار دینے، اسٹیکنگ، اور ٹریڈنگ کے لیے تحویلی حل آپ کے لیے بہترین ہیں۔ اگرچہ، اپنے فنڈز کو استعمال میں لانے سے قبل، آپ کو اس بارے میں منصوبہ بندی کرنا ہو گی کہ آپ کتنی رقم کی تفویض کر رہے ہیں (مثلاً، پوزیشن سائزنگ حکمت عملی کے ساتھ)۔ یاد رکھیں کہ ڈیجیٹل کرنسی بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے، لہٰذا کو صرف اتنی رقم کی سرمایہ کاری کرنی چاہیئے جس کا نقصان آپ برداشت کر سکیں۔
غیر مرکزی فنانس اور DApps کو بحفاظت استعمال کرنا
اگر آپ اپنے ٹوکنز کو اسٹیک کرنا چاہتے ہیں، تو ان کو بلاک چین گیمز میں استعمال کریں، یا غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں شرکت کریں، آپ کو DApps اور اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل کرنا ہو گا۔ صارفین کو اپنے والیٹس میں فنڈز استعمال کرنے کے لیے DApps کو اجازت دینا ہو گی۔ آپ SushiSwap کا استعمال کرتے ہوئے ذیل میں ایک مثال دیکھ سکتے ہیں۔
مثلاً، PancakeSwap کی اجازت دینا اس کو ٹرانزیکشنز کو خودکار بنانے کے قابل کرتی ہے جیسا کہ لیکویڈیٹی پول میں متعدد ٹوکنز شامل کرنا۔ DApp آپ کا وقت بچاتے ہوئے، بیک وقت مختلف مراحل کو مکمل کر سکتی ہے۔ اگرچہ یہ مفید ہوتا ہے، تاہم اس سے کچھ خطرات وابستہ ہیں۔
جب تک آپ نے اسمارٹ معاہدے کو بذات خود پڑھ نہ لیا ہو اور اس کے کام کی نوعیت کو سمجھ نہ لیا ہو، تب تک ہمیشہ پس پردہ ناجائز فائدہ اٹھانے کا امکان موجود ہوتا ہے۔ روایتی طور پر، پراجیکٹس اس بات کو ثابت کرنے کے لیے آڈٹنگ کے عمل سے گزرتے ہیں کہ ان کے اسمارٹ معاہدے محفوظ ہیں۔ Certik آڈٹس کا مشہور فراہم کنندہ ہے، لیکن یہ صفت ہمیشہ حفاظت کی ضمانت نہیں دیتی۔
خطرے کی زد میں آنے والا پراجیکٹ ٹوکنز کی لاتعداد یا بڑی مقدار کو منتقل کرنے کی اجازت کا طلب کرے گا۔ کم تجربے کے حامل صارفین کا ان کو قبول کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اور وہ دھوکے کا شکار بن جاتے ہیں۔ چاہے آپ DeFi پلیٹ فارم سے اپنے فنڈز کو ختم ہی کیوں نہ کر دیں، پراجیکٹ کو تب بھی کسی حد تک کنٹرول حاصل ہو گا اور وہ ان کو چرانے کے قابل ہو گا۔ ہیکرز اسمارٹ معاہدوں میں ہیر پھیر کرنے اور ان کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر، اگر آپ نے پراجیکٹ کو اجازت دی ہے، تو آپ کو اس صورت حال میں خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
والیٹ کی اجازتوں کو کیسے منسوخ کریں
آپ کو باقاعدگی سے اس بات کی پڑتال کرنی چاہیئے کہ آپ نے اپنے والیٹ میں کیا اجازتیں دیں ہیں۔ اگر آپ BNB اسمارٹ چین (BSC) استعمال کر رہے ہیں، تو BscScan کے پاس ٹوکن کی منظوری دیکھنے کا ٹول ہوتا ہے جو کہ آپ کو کسی بھی اجازتوں کا معائنہ کرنے اور ان کو ہٹانے کی اجازت دیتا ہے۔
پہلے، اپنے عوامی BSC BEP-20 ایڈریس کو کاپی اور پیسٹ کریں۔ پھر، دائیں جانب موجود تلاش کے آئیکن پر کلک کریں۔
آپ کو اب اسمارٹ معاہدوں کی فہرست نظر آئے گی جن کو آپ کے اکاؤنٹ میں اجازتیں میسر ہیں اور یہ کہ ان کی منظوری پر کتنا خرچ آیا ہے۔ اس اجازت کو منسوخ کرنے کے لیے، ذیل میں موجود سرخ رنگ میں دائرہ کردہ بٹن پر کلک کریں۔
ان آڈٹ کردہ پراجیکٹس کو استعمال کریں جو مزید سکیورٹی کی پیشکش کرتے ہیں
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، آڈٹ کردہ پراجیکٹس مزید محفوظ آپشنز ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ اپنے ٹوکنز اور کوائنز کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل کر رہے ہیں، پولز میں اسٹیک کر رہے ہیں، یا لیکویڈیٹی فراہم کر رہے ہیں، تو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ آپ ہمیشہ آڈٹس کے حامل پراجیکٹس کو تلاش کریں۔
ایک آڈٹ DApp کے اسمارٹ معاہدے کے کوڈ کا تجزیہ کرتا ہے۔ آڈیٹرز چور دروازے، غلط استعمال کرنے کے لیے اسکرپٹس، اور سکیورٹی کے مسائل کو تلاش کریں گے۔ انہیں پراجیکٹ کے بانیوں کو رپورٹ کیا جائے گا، جو کہ پھر کوڈ میں تبدیلیاں کریں گے۔ تبدیلیوں کو حتمی رپورٹ میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو مکمل، شفاف کارروائی دکھائی جا سکے۔ پھر حتمی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جا سکتا ہے۔
چوںکہ ایک آڈٹ پراجیکٹ کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا، اس لیے آپ کے فنڈز کا مزید محفوظ ہونے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔ ایسے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنا غیر دانشمندانہ ہو گا جس میں کوئی آڈٹ دستیاب نہ ہو۔ کچھ اسمارٹ معاہدے فنڈز کی کثیر رقم سنبھالتے ہیں جو کہ انہیں ہیکرز کے لیے پرکشش بناتا ہے۔ اگر آڈیٹرز کوڈ کی پڑتال نہیں کرتے، تو وہ آسانی سے نشانہ بن جاتے ہیں۔
Certik 100 میں سے اپنی درجہ بندی اور دیگر اہم معلومات کے ساتھ، اپنے آڈٹ کردہ پراجیکٹس کی فہرست کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
جعل سازیوں سے کیسے بچا جائے
بدقسمتی سے، کرپٹو کرنسیز بہت سارے اسکیمرز کو متوجہ کرتی ہیں۔ لوگ دیگر صارفین کا غلط انداز میں استعمال اور ان کی کرپٹو کو چوری کرنا چاہتے ہیں، اور فنڈز چوری ہونے کے بعد، ان کو کسی بھی طریقے سے واپس حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اسکیمرز کرپٹو کرنسیز کی خفیہ نوعیت اور اس حقیقت کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں کہ بہت سارے صارفین فنڈز کی بڑی رقم کو براہ راست استعمال کرتے ہیں۔
آپ کو ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیئے اور ان صارفین کو پیسے نہیں بھیجنے چاہیئیں جنہیں آپ نہیں جانتے۔ آپ کو ان تمام افراد کی شناخت کو بغور دیکھنا چاہیئے جنہیں آپ پیسے بھیجتے ہیں۔ ذیل میں کچھ مشہورجعل سازیاں موجود ہیں:
1۔ فشنگ - ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایک ایکسچینج یا اپنے زیر استعمال دیگر سروس کی جانب سے ایک ای میل موصول ہو، جو کہ آپ سے لاگ ان کرنے یا ذاتی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کریں۔ تاہم، یہ آپ کی معلومات چوری کرنے والا اسکیمر ہو سکتا ہے۔
2۔ جعلی ایکسچینجز - یہ اکثر موبائل ایپس یا ویب سائٹس ہوتی ہیں جو ایک ایکسچینج کی نقالی کرتی ہیں۔ آپ کا اپنی تفصیلات درج کرنے کے بعد، اسکیمر پھر اس کو آپ کے حقیقی اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔
3۔ بلیک میل - ایک اسکیمر آپ کو ایسا مالوئیر بھیج سکتا ہے جو آپ کی فائلز کو بطور تاوان ہولڈ کرتا ہے۔ ادائیگی کرنے کے لیے، آپ کو ممکنہ طور پر انہیں واپس حاصل کرنے کے لیے Bitcoin یا دیگر کرنسی بھیجنی ہو گی۔ ہو سکتا ہے کہ ادائیگی کرنے کے بعد بھی آپ کو فائلز موصول نہ ہوں۔
4۔ پیرامڈ اور پونزی اسکیمز - ہو سکتا ہے آپ کو نئے پراجیکٹ میں شرکت کرنے اور اس کے کوائنز خریدنے یا کرپٹو ادائیگی کرتے ہوئے ایک خصوصی ڈیل میں شامل ہونے کی پیشکش کی جائے۔ تاہم، یہ ایسی ڈیل ہے جو کہ نہایت ہی غیر معمولی لگتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ذاتی طور پر تحقیق کریں کہ آپ محفوظ چیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
5۔ نقالی - کچھ لوگ خود کو ایک آفیشل، قابل اعتماد شخص، یا حتیٰ کہ دوست کے طور پر ظاہر کر سکتے ہیں۔ پھر وہ آپ سے کرپٹو یا اس معلومات کا مطالبہ کریں گے جو کہ آپ روایتی طور پر نہیں دیتے۔ اس صورت میں، اس بات کی دوہری پڑتال کریں کہ اپنے بارے میں بتانے والے لوگ حقیقت میں کیا ہیں۔
ان اسکیمز اور ان سے بچنے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ہمارا 8 عمومی Bitcoin جعل سازیاں اور ان سے بچنے کا طریقہ کار پڑھیں۔
اختتامی خیالات
اپنی کرپٹو کرنسیز کو محفوظ رکھنے کے معاملے میں، آج بلاک چین انڈسٹری سکیورٹی کی بہت ساری احتیاطی تدابیر فراہم کرتی ہے۔ ٹریڈنگ سے لے کر اسٹورنگ کرنے یا کرپٹو استعمال کرنے تک، آسان تجاویز آپ کے فنڈز کو محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر ہوتے ہیں۔ اسٹوریج کی اصطلاحات میں، ہر متبادل کے فوائد اور نقصانات ہوتے ہیں، لہٰذا یہ ٹریڈ آفز کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے۔ ہمیشہ کی طرح، اس جگہ پر صحیح طرح سے تحقیق کرنے کو یقینی بنائیں جہاں آپ اپنا پیسہ اور کرپٹو رکھتے ہیں۔