BEP-721

جدید
BEP-721 BNB اسمارٹ چین (BSC) ٹوکن کا ایسا معیار ہے جو نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کی تخلیق کے لیے اجازت دیتا ہے۔ یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے NFT معیارات میں سے ایک، Ethereum کے ERC-721 کی ایک ایکسٹینشن ہے اور Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔ ہر NFT منفرد ہوتا ہے اور اس کا کسی بھی دوسرے ٹوکن کے ساتھ تبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔
BEP-721 ٹوکنز آپ کو ڈیٹا کی ملکیت ٹوکنائز کرنے اور اس کو کسی منفرد شناخت کار کے ساتھ منسلک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ پہلو ٹوکن کو منفرد بناتا ہے اور BEP-20 ٹوکنز سے بڑی حد تک مختلف بناتا ہے۔ BEP-20 کے ساتھ، ڈویلپرز ایک اسمارٹ معاہدے میں کئی شناختی ٹوکنز تخلیق کر سکتے ہیں۔ تاہم، BEP-721 کے ساتھ، ہر ٹوکن کو ایک مختلف ٹوکن ID تفویض کی جاتی ہے۔

ان منفرد IDs کے ذریعے، BEP-721 ٹوکنز کو قابل جمع، نان فنجیبل آئٹمز کی نمائندگی کرنے کی خاطر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ صارفین اپنی مارکیٹ کی مالیت کی بنیاد پر ان ٹوکنز کی ٹریڈ اور ٹرانسفر کر سکتے ہیں، جس کا دارومدار ٹوکن کی نایابی اور افادیت پر ہے۔

BEP-721 ٹوکنز درج ذیل کی نمائندگی کر سکتے ہیں:

  1. ڈیجیٹل اور حقیقی آرٹ

  2. قابل جمع اشیاء

  3. درونِ گیم آئٹمز 

  4. حقیقی جائیداد اور ریئل اسٹیٹ

  5. لاٹری ٹکٹس

BNB اسمارٹ چین پر دیگر ٹوکنز کی مانند، BEP-721 ٹوکن ٹرانسفرز کو گیس فیس کے لیے BNB کی ضرورت ہوتی ہے۔ BEP-721 ٹوکنز BSC ایکو سسٹم میں مختلف پلیٹ فارمز، بشمول Binance NFT مارکیٹ پلیس، Binance کی طرف سے فیچر کردہ، BakerySwap، اور Juggerworld پر تخلیق کیے جا سکتے ہیں۔

BEP-721 ٹوکن کے فنکشنز

BEP-721 کے فنکشنز کی ایک فہرست ہے جو ٹوکن کے BNB اسمارٹ چین کے ساتھ تعامل کرنے کے طریقہ کار کی نگرانی کرتی ہے۔ ان میں سے چند ایک کافی حد تک معیاری ہیں اور BEP-20 کے معیار میں بھی موجود ہیں:

  • نام: BEP-721 ٹوکن کے اس نام کی وضاحت کرتا ہے، جس سے دیگر معاہدہ جات اس کی شناخت کریں گے

  • علامت: ٹِکر علامت سے مماثل ٹوکن کے لیے ایک مختصر نام

  • balanceOf: کسی مخصوص ایڈریس کا ٹوکن بیلنس دکھاتا ہے

  • totalSupply: تخلیق کردہ ٹوکنز کی کل تعداد کی وضاحت کرتا ہے۔

ملکیت کے بنیادی فنکشنز کا ایک سیٹ بھی موجود ہے، جن میں سے چند ایک کو شامل کرنا اختیاری امر ہے۔ NFTs کا ایک منفرد فیچر میٹا ڈیٹا فنکشن ہے:

tokenMetadata: یہ فنکشن میٹا ڈیٹا کو ایسے ٹوکن میں شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے جسے آرٹ ورک کی فائل یا NFT کے کسی اور قابلِ جمع پہلو سے لنک کرنے کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے۔ 

مثال کے طور پہ، ہر CryptoPunk کے پاس NFT میں میٹا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جو اسے 10,000 پنکس کی گرڈ میں ایک مخصوص پنک سے ملاتا ہے۔ اگرچہ CryptoPunks BEP-721 ٹوکن کا معیار استعمال نہیں کرتے، تاہم ان کا میٹا ڈیٹا کا استعمال یکساں ہے۔