BNB
BNB ایک ایسی
کرپٹو کرنسی (ٹوکن) ہے جسے 2017 میں
Binance نے تخلیق کیا تھا۔ کوائن کی ابتدائی پیشکش (
ICO) کے کراؤڈ فنڈنگ ایونٹ کے دوران پہلی مرتبہ اس کا اجرا اور آغاز کیا گیا تھا، جو 26 جون سے 3 جولائی کے درمیان ہوا تھا۔
ٹوکن کی فروخت میں BNB کے 100,000,000 یونٹس (کُل سپلائی کے %50) کی پیشکش کی گئی تھی۔ اجرا کے وقت اس کی قیمت 2,700 BNB کے بدلے 1 ETH یا 20,000 BNB کے بدلے 1 BTC (اس وقت کے تقریباً 0.11 USD) تھی۔
ابتدائی طور پر BNB کا اجرا
ERC-20 ٹوکن کے طور پر (
Ethereum پلیٹ فارم) پر کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے یہ مرکزی BNB چین پر ٹرانسفر کر دیا گیا۔ BNB کی ابتدائی کُل سپلائی 200,000,000 کوائنز کے طور پر طے کی گئی تھی، لیکن کوائن کے ضائع ہونے کے متواتر ایونٹس کی وجہ سے، سپلائی مرحلہ وار کم ہو رہی ہے۔ BNB کوائن کے ضائع ہونے کی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید جاننے کی خاطر، براہِ کرم Binance اکیڈمی پر یہ
ویڈیو ملاحظہ کریں۔
BNB کی متعدد استعمال کی صورتیں موجود ہیں، لیکن Binance ایکسچینج ایکو سسٹم کے اندر اسے ایسے سہولتی ٹوکن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو صارفین کو اُن کی ٹریڈںگ کی فیس کی ادائیگی کرنے پر رعایتیں حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ آپ اس
آرٹیکل میں رعایت کا شیڈول چیک کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، اس کی فیس کا اسٹرکچر ٹریڈنگ کے حجم (30 روز) اور اکاؤںٹ کی درجہ بندی کی سطح (اس
صفحے پر مزید تفصیلات) کے حساب سے بھی بدلتا رہتا ہے۔
BNBs کو ٹریڈرز کی طرف سے اپنی ٹریڈنگ فیس پر رعایتوں کے حصول کے علاوہ، سفری اخراجات کی ادائیگی کرنے (جیسا کہ ہوٹلز اور فلائٹس کی بکنگ)، ورچوئل گفٹس خریدنے، کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے خریداری کرنے، اور
اس سے کہیں زائد امور کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، آپ
Binance چیریٹی فاؤنڈیشن کے (BCF) پراجیکٹ کے ذریعے چیریٹی میں اثر انگیز عطیات بھی دے سکتے ہیں۔ BNB چین اور Binance کی غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) پر BNB کو بطورِ گیس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو براہِ راست
BNB خریدنے کے طریقے کے بارے میں یقینی علم نہیں ہے، تو
Binance ایکسچینج پر جائیں۔