BEP-20
BEP-20 BNB اسمارٹ چین (BSC) پر
ٹوکن کا ایسا معیار ہے جو Ethereum کے عمومی ترین ٹوکن کے معیار،
ERC-20 کی ایک توسیع ہے۔ آپ اسے ٹوکنز کے لیے ایسا بلیو پرنٹ سمجھ سکتے ہیں جو انہیں خرچ کرنے کے طریقہ کار، کون انہیں خرچ کر سکتا ہے، اور ان کے استعمال کے دوسرے اصولوں کی وضاحت کرتا ہے۔ BNB بیکن چین کے
BEP-2 اور Ethereum کے ERC-20 کی اس کے ساتھ مماثلت کی وجہ سے، یہ دونوں کے ساتھ مطابقت پذیر ہے۔
BEP-20 کو BNB اسمارٹ چین کے لیے بطور تکنیکی وضاحت متعارف کروایا گیا تھا، جس کا ہدف مختلف ٹوکنز کی رینج کا آغاز کرنے کی خاطر ڈویلپرز کے لیے ایک لچک پذیر فارمیٹ فراہم کرنا تھا۔ یہ کسی کاروبار میں شیئرز سے لے کر بینک والیٹ مں اسٹور کردہ ڈالرز (جیسا کہ، ایک
اسٹیبل کوائن) تک کسی بھی چیز کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
یقینی طور پر، کوئی بھی فرد بطور BEP-20 ٹوکن مساوی طور پر مقامی اثاثہ تخلیق کر سکتا ہے، یا حتیٰ کہ انہیں BNB اسمارٹ چین پر قابلِ استعمال بنانے کی خاطر دیگر بلاک چینز سے ٹوکنز پیگ کر سکتا ہے۔ ایسا ان "Peggy" کوائنز کے ساتھ کیا جاتا ہے، جو بنیادی طور پر دیگر کرپٹو اثاثوں( جیسا کہ
LINK یا
XRP) کے BEP-20 ورژنز ہیں۔
BNB بیکن چین پر BEP-2 ٹوکنز کی مانند، BEP-20 ٹوکن ٹرانسفرز کو
BNB کے ساتھ طاقت دی جاتی ہے۔ یہ توثیق کاروں کے لیے ٹرانزیکشنز کو
بلاک چین میں شامل کرنے کی غرض سے ترغیب فراہم کرتا ہے، کیونکہ وہ BNB کو اپنے مسائل کے لیے فیس کے طور پر جمع کریں گے۔
آپ اس چیز سے آگاہ ہوں گے کہ BNB اسمارٹ چین کا تصور BNB بیکن چین کی ایک توسیع کی قسم کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ دوہری چین کے آرکیٹیکچر کے ساتھ،دونوں چینز تکمیلی ہیں – BNB اسمارٹ چین اصل چین پر رش کا باعث بنے بغیر
غیر مرکزی ایپلیکیشنز کی ضرورت کو پورا کرتی ہے، جسے تیز ترین ٹریڈنگ کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔
اس آرکیٹیکچر کے باعث، کراس چین مطابقت پذیری پر بہت زیادہ زور دیا گیا تھا۔ اس وجہ سے، BEP-2 ٹوکنز کو ان کے برابر BEP-20 کے بدلے سواپ کیا جا سکتا ہے۔ ایسا کرنے کا آسان ترین طریقہ کار شاید
Binance والیٹ کی توسیع کے ذریعے ہے۔