TL؛DR
منافع جاتی فارمنگ غیر فعال آمدنی یا منافع کمانے کے لیے کسی اور شخص کے کرپٹو اثاثہ جات استعمال کرنے کا عمل ہے۔ اس میں عام طور پر DeFi پروٹوکولز میں لیکویڈیٹی فراہم کرنا، یا انعامات کے عوض کرپٹو اثاثہ جات کو بطور ادھار دینا یا ان کو اسٹیک کرنے کا عمل شامل ہوتا ہے۔ کچھ منافع جاتی فارمرز ان سب کو بیک وقت استعمال میں لاتے ہیں۔ دیگر تمام کرپٹو کے مواقع کی طرح، منافع جاتی فارمنگ خطرے سے خالی نہیں ہے۔ منافع جاتی فارمرز عارضی خسارے، اسمارٹ معاہدوں یا پروٹوکولز میں نقائص، اور گیس کی زائد فیس جیسے چند خطرات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
چنانچہ، منافع جاتی فارمرز کو اپنے فنڈز کسی منافع جاتی فارم کے لیے مختص کر دینے سے قبل لازمی طور پر مکمل تحقیق کر لینی چاہیئے۔ ایسا کرنے کے چند عمومی طریقوں میں ٹیم، سکیورٹی، ٹوکن کی قسم کی تفتیش کرنا، اور سرمایہ کاری سے وابستہ ٹائم لائن کے متعلق جاننا شامل ہیں۔ اگرچہ DYOR کا عمل (بذات خود تحقیق کریں) مکمل طور پر کرپٹو خسارہ جات سے باز نہیں رکھ سکتا، لیکن خطرات میں کمی لانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
تعارف
آسان الفاظ میں، منافع جاتی فارمنگ کرپٹو سود کمانے کے لیے ساکن کرپٹو اثاثہ جات استعمال کرتی ہے۔ اسمارٹ معاہدہ جات کے ذریعے، مالکان دیگر افراد کو اپنی کرپٹو ادھار دے سکتے ہیں اور اس کے بدلے میں انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ غیر مرکزی فنانس (DeFi) ایکو سسٹم میں، کرپٹو سے منافع کمانے کے چند طریقے موجود ہیں، جن میں سے چند عام طریقے یہ ہیں:
کرپٹو ادھار دینے کے پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات ادھار دینا۔
پروٹوکول پر کرپٹو کرنسی اسٹیک کرنے کا عمل۔
DeFi پروٹوکول کے لیے لیکویڈیٹی فراہم کنندہ (LP) بننا (مثلاً۔ غیر مرکزی ایکسچینج (DEX)) اور LP انعامات وصول کرنا (LP ٹوکنز ملاحظہ کریں)۔
بہت سارے منافع جاتی فارمرز غیر فعال آمدنی کا سلسلہ قائم کرنے کے لیے درج بالا طریقوں میں سے ایک یا زیادہ کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، دیگر DeFi مواقع کی طرح، منافع جاتی فارمنگ کے اپنے خطرے موجود ہیں۔ خواہ آپ منافع جاتی فارمر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں، یا محض اس کی میکانکس میں دلچسپی رکھتے ہیں، آپ کے لیے احتیاط سے کام لینا بہتر ہو گا۔
منافع جاتی فارمنگ کے خطرات
عارضی خسارہ
عام طور پر، شاید منافع جاتی فارمنگ اور DeFi اسپیس میں مقبول ترین خطرہ عارضی خسارہ ہی ہے۔ جب کرپٹو مالکان منافع جاتی فارمنگ میں شرکت کرتے ہیں، تو وہ اکثر اوقات مخصوص مدت تک کے لیے اپنے اثاثہ جات کو لاک اپ کر دیتے ہیں، جس سے اثاثہ جات غیر لیکویڈ بن جاتے ہیں۔
عارضی خسارہ اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب آپ کے ٹوکنز کی قیمت اس وقت کی قیمت کی نسبت تبدیل ہو جاتی ہے جب آپ نے ان کو پول میں ڈپازٹ کروایا تھا۔ اس بات سے قطعِ نظر کہ قیمت کس سمت جا رہی ہے، جتنی بڑی تبدیلی واقع ہو گی، اتنا زیادہ خسارہ ہو گا۔
اگرچہ منافع جاتی فارمنگ سے کمائی گئی فیس نقصان کی تلافی کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے، لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا اور اس میں بڑا خطرہ بھی درپیش ہو سکتا ہے۔ اگر آپ مزید سیکھنا چاہتے ہیں، تو ہمارے عارضی خسارے کی تفصیلی وضاحت کا مطالعہ کریں۔
ہیکس
اسمارٹ معاہدہ جات DeFi پروٹوکولز اور اسمارٹ معاہداتی کوڈ میں موجود واحد نقص کو کنٹرول کرتے ہیں، جو ٹوکن کی قدر کو صفر تک گرانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس حقیقت سے یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ خطرناک ہیکر، پراجیکٹ میں رد و بدل کرنے کے لیے نقص یا سکیورٹی کے مسئلے کا غلط استعمال کر سکتا ہے۔
جعلسازیاں
ایک ایسا شخص جو بدنیت ہو اور اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتا ہو، ایک DeFi پلیٹ فارم تخلیق کر سکتا ہے اور اسے دھوکہ دہی کی نیت سے قانونی منافع جاتی فارم کی سائٹ کے طور پر ظاہر کر سکتا ہے۔ بہرحال، تمام DeFi پراجیکٹس اوپن سورس، شفاف، اور عوامی ہیں، یعنی کوئی بھی شخص بنیادی کوڈ کو کاپی کر سکتا ہے اور نیا پراجیکٹ تخلیق کر سکتا ہے۔ اگرچہ عموماً، ابتدائی طور پر اختیار کرنے والوں کو پُرکشش انعامات سے نوازا جاتا ہے، لیکن ایسا کرنے سے قبل دو بار سوچیں، کیونکہ بڑے انعامات کے ساتھ بڑے خطرات وابستہ ہوتے ہیں۔
نئے آغاز کردہ منافع جاتی پلیٹ فارمز پر تحقیق کرنا مشکل امر ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے متعلق صارفی جائزے اور معلومات محدود ہوتی ہیں۔ بالخصوص ایسے پلیٹ فارمز سے ہوشیار رہیں کیونکہ آپ اس صورت میں اپنے ڈپازٹ کردہ فنڈز نکلوانے یا اپنے انعامات کا دعوٰی کرنے سے قاصر ہو سکتے ہیں، یہاں تک کہ اگر آپ اس پلیٹ فارم سے وابستہ ہونے کے بعد ارادہ تبدیل کر لیں۔
گیس کی زائد فیس
جب نیٹ ورک پر رش ہوتا ہے، تو عموماً یہ گیس کی فیس میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح کے بے شمار اضافے منافع جاتی فارمرز کے فنڈز میں کمی لاتے ہوئے ان کو متاثر کر سکتے ہیں، کیونکہ گیس کی فیس ان کی کمائی گئی فیس میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر وہ اپنے اثاثہ جات کو پول میں برقرار رکھنے کا انتخاب کر لیں، پھر بھی عارضی خسارے اور تصفیے جیسے دیگر خطرات ان کو متاثر کر سکتے ہیں۔
DYOR کے عمومی طریقے
سکیورٹی
خطرناک حملوں سے بچاؤ میں منافع جاتی فارمنگ اور DeFi پروٹوکولز کی سکیورٹی کو یقینی بنانا نہات اہم ہے۔ اس طرح کے حملوں کے خطرات کو کم کرنے کے لیے، اس بات کا سراغ لگانا اہمیت کا حامل ہے کہ آیا کسی اچھی ساکھ کے حامل مآخذ کی جانب سے اسمارٹ معاہداتی کوڈ کا آڈٹ کیا جا چکا ہے۔ ان DeFi پراجیکٹس کی تلاش کریں جو مکمل طور پر آڈٹ کردہ اسمارٹ معاہدہ جات کے حامل تھے۔
ایسے لاتعداد DeFi پراجیکٹس جن کا آغاز UniSwap جیسے کامیاب DeFi پروٹوکولز سے فورکنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ تاہم، ان میں سے بہت سارے، دیگر وجوہات کے علاوہ، نیٹ ورک کے اثرات یا لیکویڈیٹی کی کمی کی وجہ سے بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔ سنگین صورتحال یہ ہے کہ کچھ پراجیکٹس کو جان بوجھ کر جعلسازیوں کی غرض سے بھی تخلیق کیا جاتا ہے۔ مثلاً، دھوکے باز ٹیم لیکویڈیٹی کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش میں فورک تخلیق کر سکتی ہے، اس کے بعد، نئے حاصل کردہ ٹوکنز کے ساتھ فرار ہو سکتی ہے۔
پراجیکٹ میں موجود لاک کردہ کل مالیت (TVL) کے متعلق معلومات حاصل کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے، جو کہ پروٹوکول میں موجود لاک کردہ کُل رقم ہوتی ہے۔ اگر TVL کم مشتبہ دکھائی دے، تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پروٹوکول میں بھی کم سرمایہ موجود ہے، یعنی اس کی وجہ سے فارمرز کو کم منافع حاصل ہو گا۔
ٹوکن
مختلف پولز متعدد اثاثہ جات کے لیے مختلف مواقع فراہم کرتے ہیں، جس میں اسٹیبل کوائنز اور نیلی چپ کے حامل ٹوکنز (مثلاً، بلاک چین کی جانب سے قائم کیے گئے Bitcoin اور Ethereum جیسے ٹوکنز) شامل ہیں۔ پروٹوکولز، اسٹیکرز اور لیکویڈیٹی فراہم کنندگان میں اپنے ذاتی ٹوکنز بھی تقسیم کر سکتے ہیں۔
اس بات کو ذہن نشین کرنا بھی انتہائی اہم ہے کہ پروٹوکول کئی طریقوں سے اپنے ٹوکنز کو اپنی سروسز کے ساتھ مربوط کر سکتا ہے۔ مثلاً، یہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے طور پر مزید صارفین مائل کرنے کے لیے ٹوکن کا استعمال کر سکتا ہے۔ تاہم، ہمیشہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کو منافع جاتی فارمنگ سے کون سا ٹوکن موصول ہو گا۔
ٹائم لائن
اکثر اوقات نئے DeFi پروٹوکولز لیکویڈیٹی میں اضافہ کرنے کی کاوشوں میں ابتدائی طور پر اختیار کرنے والے افراد کو بہترین انعامات کی پیشکش کرتے ہیں۔ یہ طریقہ سرمایہ کاری کرنے اور نئی اور غیر آزمودہ پراڈکٹ یا سروس کا استعمال کرنے کے ذریعے، خطرہ مول لینے کے لیے راضی کرنے کی ایک ترغیب کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
تاہم، اگرچہ ابتدائی مقبولیت زائد انعامات کے حصول کا سبب بنتی ہے، لیکن یہ زائد خطرے کا حامل منصوبہ بھی ہے — لہٰذا ممکن ہے کہ منافع جاتی فارمنگ کا پروٹوکول کامیاب نہ ہو سکے۔ اس طرح، صرف کردہ رقم اور وقت کی تلافی نہیں ہو سکتی۔
منافع جاتی فارمرز کو اپنے آپشنز کی اہمیت کا اندازہ دھیان سے لگانا چاہیئے اور تمام عوامل، نیز دیگر مواقع کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیئے۔ ممکنہ ٹوکن کی افراطِ زر اور اس کے نتیجے میں ہونے والی قیمت کی کمی کے سبب، نئے DeFi پروٹوکولز کے لیے طویل مدت کے دوران بہترین انعامات کی پیشکش کرنا پائیدار نہیں ہے، بالخصوص اس صورت میں اگر وہ فارمرز کو ان کے مقامی ٹوکنز کا استعمال کرتے ہوئے انعام سے نوازیں۔
ٹیم
معلومات کے لیے براؤز کرتے ہوئے، مرکزی منافع جاتی فارمنگ کی ویب سائٹ سے نقائص تلاش کریں – کیونکہ غلطیاں بدنیت یا بری، دھوکے باز ٹیم کو ظاہر کر سکتی ہیں۔ تصوراتی طور پر، ویب سائٹ احسن انداز میں تیار کی جانی چاہیئے، کوئی ٹائپو یا نامکمل لنکس موجود نہ ہوں، اور بظاہر پیشہ وارانہ معلوم ہو۔ ٹیم کے معتبر ہونے کا جائزہ لینے کا ایک دوسرا طریقہ یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا یہ کسی بیرونی یا خودمختار آڈیٹر کی جانب سے انجام دیئے جانے والے باقاعدہ آڈٹس کے تابع ہے یا نہیں۔
ٹیم کو متوازن ہونا چاہیئے اور یہ کاروباری شخصیات، پراڈکٹ مینیجرز، ڈویلپرز، سافٹ ویئر انجینیئرز، مارکیٹنگ کے پیشہ واران اور مالیاتی ماہرین کے مضبوط مجموعے پر مشتمل ہوتی ہے۔ اگر اس پراجیکٹ کے بورڈ میں نامور مشیر بھی شامل ہوں، تو یہ ایک بونس ہے۔
اگر ہو سکے، تو آپ ٹیم ممبرز میں سے ہر فرد پر بھی تحقیق کریں۔ ابتداء کرنے والوں کے لیے، ان کی ماضی کی کامیابیوں کے متعلق جاننے کے لیے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ، LinkedIn، GitHub، Reddit، TradingView، اور YouTube جیسے دیگر پلیٹ فارمز پر ان کی سرگرمی چیک کریں۔
یہ سوشل میڈیا پر کس طرح تعامل کرتے ہیں، ان کی مہارت، تجربے، اور اختیار کو ظاہر کر سکتا ہے۔ عموماً، اچھی ساکھ کی حامل قائم کردہ ٹیم کا جعلسازی کرنے کا امکان انتہائی معمولی ہوتا ہے۔
اختتامی خیالات
چونکہ منافع جاتی فارمنگ مؤثر خطرے کی نظم کاری کے تجربہ کار افراد کے لیے غیر فعال آمدنی کی مؤثر حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ تاہم، عام طور پر یہ مستحکم منافع جاتی فارمنگ کی حکمت عملی کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے، منافع جاتی فارمنگ اور کرپٹو مارکیٹس کی تغیر پذیر فطرت کے پیشِ نظر، ہوشیاری، کوشش، اور وقت کا تقاضا کرتی ہے۔
اگر آپ منافع جاتی فارمنگ کو زیرِ غور لائے ہیں، تو خطرات کو کم کرنے کے لیے مذکورہ بالا حکمت عملیاں ابتدائی نقطے کی حیثیت سے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، کسی بھی مالیاتی موقع میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل آپ کو تفصیلی جائزہ لینا چاہیئے اور آپ کو احتیاط برتنی چاہیئے۔
مزید مطالعہ
کرپٹو کے ذریعے غیر فعال آمدنی حاصل کرنے کے لیے نوآموز کا ہدایت نامہ
کرپٹو میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنی ذاتی تحقیق (DYOR) کیوں اور کیسے کریں
اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جو کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع یا نقصان ہو سکتا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکاڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔