TrueFi (TRU) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
TrueFi (TRU) کیا ہوتا ہے؟

TrueFi (TRU) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Nov 8, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
7m



TL;DR

TrueFi قرض دینے، ادھار لینے، اور سرمائے کی نظم کاری انجام دینے والا DeFi کا پہلا کریڈٹ پروٹوکول ہے۔ Ethereum اور Optimism پر تشکیل کردہ، TrueFi کی سرمائے کی مارکیٹس سرمایہ کاران، ادھار دینے والوں، اور سرمائے کی نظم کاری انجام دینے والوں کو غیر ضمانت یافتہ قرض لینے کے عمل کے لیے، کرپٹو کی مقامی اور حقیقی دنیا کے مالیاتی مواقع میں مربوط کرتی ہیں۔

اثاثوں کی نظم کاری کو آن چین کرتے ہوئے، TrueFi ثالث کی ضرورت کو ختم کرتا ہے اور قرض دہندگان قرضے کے سرمائے پر بہتر منافع جات کی پیشکش کر سکتے ہیں، نیز امیر ترین افراد کے لیے مختص کردہ کے لیے متعدد مالیاتی مواقعوں کی پیشکش کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی، یہ ڈیفالٹس کے خلاف خسارے سے تحفظ کی متعدد سطحیں فراہم کرتا ہے، پورٹ فولیو مینیجرز کو عالمی لیکویڈیٹی سے مربوط ہونے میں مدد دیتا ہے، اور ادھار لینے والوں کے لیے سرمایہ کاری کے لیے مزید مؤثر قرضے کو فعال کرتا ہے۔

یہ جاننے کے لیے پڑھیں کہ TrueFi کیسے ملٹی ٹریلین ڈالر کی عالمی کریڈٹ مارکیٹ کو تبدیل کر رہا ہے — اور مالیاتی مستقبل اپنے ٹوکن ہولڈرز کے حوالے کر رہا ہے۔

تعارف

آج، ادھار دینے کی عالمی مارکیٹ کی قدر $8 ٹریلین تک بڑھ رہی ہے، پھر بھی یہ رقم 1970 میں تیار کردہ مالیاتی انفراسٹرکچر کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ ٹیکنالوجیز (جیسا کہ SWIFT) اکثر سرمایہ کاری کو سست، مہنگا، اور چند لوگوں کے لیے مختص بناتی ہیں۔

نتیجتاً، سرمایہ کاری کے پرکشش ترین آپشنز— جیسے کارپوریٹ ڈیبٹ، مخصوص ریئل اسٹیٹ، اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے مواقع — ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے بہت کم دستیاب ہوتے ہیں۔

بلاک چین ٹیکنالوجی سرمائے کو منتقل اور مختص کرنے، سرمایہ کاری کو مزید مؤثر، تیز، اور زیادہ شفاف بنانے کے لیے نئے طریقہ کار پیشکش کرتا ہے۔ تاہم، بلاک چین کی جانب سے ادھار لینے والے فرد کے کریڈٹ کی قدر کا تجزیہ انجام دینے، حقیقی دنیا کے ضمانتی عمل کو آن بورڈ کرنے، یا ڈیفالٹ شدہ قرضہ جات یکجا کرنے جیسے مسائل کو تنہا حل نہیں کیا جاتا۔ 

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، TrueFi ٹیم نے ایک ہائبرڈ اسٹرکچر ڈیزائن کیا ہے جو کہ پروٹوکول کو TRU ٹوکن ہولڈرز کی رہنمائی کے تحت، آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، TrueFi پورٹ فولیو کے خود مختار مینیجرز کی جانب سے اپنانے پر منحصر ہوتا ہے جو کہ حقیقی دنیا میں مالیاتی توثیق اور کلیکشنز کے مرکزی عناصر کو استعمال کرتے ہوئے TrueFi کے انفراسٹرکچر کے فوائد سے محفوظ ہوتے ہیں۔

یہاں، ہم اس بات کا بغور جائزہ لیں گے کہ TrueFi اپنی نوعیت کا پہلا بلین ڈالر پروٹوکول کیسے بنا۔

TrueFi کیا ہے؟

بلاک چین انفراسٹرکچر استعمال کرتے ہوئے، TrueFi نے ادھار لینے والوں سے ضمانتی عمل لاک اپ کے مطالبہ کے بغیر انہیں آن چین قرضے لینے کی اجازت دیتے ہوئے DeFi کی ادھار دینے کی پہلی غیر ضمانت یافتہ مارکیٹ پلیس کو لانچ کیا۔ 

اس کے باعث ادھار لینے والے افراد کے سرمائے کی افادیت خاطر خواہ حد تک بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے رسد میں اضافہ ہوا ہے۔ نومبر 2020 میں Alameda Research کے لیے TrueFi کے پہلے غیر ضمانت یافتہ قرضے کے بعد، پروٹوکول نے ضمانت کے بغیر قرضوں کی مد میں تقریباً $2 ملین کی رقم حاصل کی، قرض دہندگان کو تقریباً $40 کی ادائیگی کی، اور انڈسٹری کے بہترین مالیاتی توثیق کے ریکارڈ کو برقرار رکھا۔

2021 میں، TrueFi نے صرف کرپٹو کے مقامی ادھار لینے والے اور DeFi کے قرض دہندگان سے پورٹ فولیو کے خود مختار مینیجرز کی جانب سے نظم کردہ مالیاتی مواقع کی مارکیٹ پلیس کی پیشکش کرنے تک ترقی کی منزل طے کی ہے، اور یہ تمام اس کے ادھار دینے کے جدید انفراسٹرکچر پر تیار کیا گیا ہے۔ 

آج، TrueFi کی جانب سے مالیاتی مواقع کی متنوع اور بڑھتی ہوئی رینج کی پیشکش کی جاتی ہے، جس میں مارکیٹ کی ابھرتی ہوئی سرمایہ کاری، فنٹیک کی مالی معاونت، ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری، اور عارضی ملازم کو قرضہ دینا شامل ہے — جس کے باعث DeFi پر حقیقی دنیا کے قرضے کے عمل اور اثاثہ جات کو موثر انداز میں لایا جا رہا ہے۔

TrueFi کیسے کام کرتا ہے؟

TrueFi ادھار دینے، ادھار لینے، اور اثاثہ جات کی نظم کاری انجام دینے والے انفراسٹرکچر کی پیشکش کرنے والا، ایک عوامی مالیاتی افادیت ہے۔ تاہم، ان صارفی گروپس کے یکجا ہونے اور اپنی ضروریات مکمل کرنے کے لیے TrueFi کو بطور مارکیٹ پلیس استعمال میں لانے پر، پروٹوکول کی اصل طاقت سامنے آتی ہے۔

چوںکہ TrueFi کے غیر مرکزی پروٹوکول ہے، اس کی جانب سے قرض دہندگان کو نقصان سے تحفظ فراہم کرنے، پروٹوکول کی مستقبل سازی انجام دینے، اور TrueFi کامیابی کے لیے درکار اقدامات لینے کے لیے، اپنے TRU گورننس ٹوکن کے اسٹیکرز پر بھی انحصار کیا جاتا ہے۔

قرض دہندگان

کرپٹو اور روایتی فنانس سیکٹرز میں موجود ریٹیل اور ادارہ جاتی قرض دہندگان کی جانب سے قرض شدہ سرمائے کے لیے خطرے کے ایڈجیسٹ کردہ بہترین منافع جات تلاش کرنے کی خاطر، TrueFi کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ TrueFi کی جانب سے کرپٹو کے مقامی اور حقیقی دنیا کے قرضہ جات پر مشتمل — پورٹ فولیوز کی ایسی متنوع رینج کی پیشکش کرنے — اور اس کے قرضہ جات غیر ضمانت یافتہ ہونے پر، پروٹوکول کی جانب سے DeFi میں اثاثے کی وسیع اقسام کے مابین کمائی کے چند بہترین مواقع کی پیشکش کی جاتی ہے۔

شرکت کرنے کے لیے، TrueFi کے قرض دہندگان کو محض TrueFi ایپ استعمال کرنے، ان متعدد پولز اور پورٹ فولیوز کا جائزہ لینے جن کے لیے وہ اہل ہوئے ہیں، اور اپنے خطرے اور ریٹرن کی ترجیح کی بنیاد پر تفویض کا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

جیسا کہ TrueFi کی جانب سے، پورٹ فولیو مینیجرز کو قرض دہندہ کا انتخاب کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، ہر پورٹ فولیو ہر قرض دہندہ کے لیے میسر نہیں ہے — کچھ کو ممنوعہ دائرہ اختیار سے باہر تفویض کرنے یا شناخت کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی، جسے TrueFi پر بھی انجام دیا جا سکتا ہے۔

قرض دہندگان کی جانب سے عمومی طور پر، متعدد طریقہ کار کے ذریعے کسی بھی وقت اپنی قرضے کی پوزیشنز سے اخراج کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ چند پورٹ فولیوز کو کم سے کم مدت کے لیے سرمائے کا لاک اپ درکار ہوتا ہے، TrueFi کے مشہور DAO کے نظم کردہ پولز اور کریڈٹ کی خودکار لائنز (ALOCs) کی جانب سے قرض دہندگان کو لیکویڈ خارج استعمال میں لاتے ہوئے، کم فیس ادا کر کے پول سے اخراج کی اجازت دی جاتی ہے، جس کے باعث پول میں قرض دہندہ کے قرضے کے ٹوکنز غیر استعمال شدہ سرمائے کے لیے سواپ کیے جاتے ہیں۔ اس کے متبادل کے طور پر، قرض دہندگان Uniswap جیسے DEX پر اپنے قرضے والے ٹوکنز فروخت کر سکتے ہیں۔

ڈیفالٹس کی جانب سے کریڈٹ کاروبار کے معیاری پہلو ہونے کے باوجود، قرض دہندگان کو TrueFi کے مخصوص پورٹ فولیوز کے مابین متعدد طریقہ کار کے ذریعے، ڈیفالٹس کے مکمل اثرات کے برخلاف حفاظت فراہم کی جاتی ہے۔

قرض دہندگان کو سب سے پہلے، اسٹیک شدہ TRU کی %10 تک کی قدر کے ذریعے ازالہ کیا جاتا ہے، جو ڈیفالٹ کی صورت میں تقسیم کر دی جاتی ہے۔ پھر اس کے بعد، متاثر قرض دہندگان کی معاونت کرنے کے لیے، اسے استعمال میں لایا جاتا ہے۔

اس کے بعد، TrueFi SAFU کی جانب سے متاثر قرض دہندگان کو مزید ازالہ فراہم کرنے کے لیے، اپنے ذخیرہ کیے گئے فنڈز استعمال میں لائے جاتے ہیں۔

حتمی طور پر، TrueFi کی جانب سے ڈیفالٹ شدہ ادھار لینے والے افراد کے برخلاف کلیکشنز تک رسائی کرنے کا چناؤ کیا جاتا ہے، تاکہ متاثر قرض دہندگان کو معاونت فراہم کرنے کے لیے لیکیوڈیٹ کیے جانے والے اثاثہ جات کو بحال کیا جا سکے۔

ادھار لینے والے افراد

TrueFi کا ادھار لینے والا فرد بننے کے لیے، درخواست گزاروں پر کریڈٹ قدر کے آف چین اور آن چین ڈیٹا دونوں کا جائزہ لینے والے مضبوط چیک سے پڑتال کروانا لازم ہے، جس میں کمپنی کا پس منظر، نظم کاری کے تحت اثاثے، اثاثے کا ایکسپوژر، لیوریج، اور کارکردگی کی ہسٹری شامل ہیں۔

TrueFi کریڈٹ کمیٹی کی جانب سے ادھار لینے والے فرد کے کریڈٹ کے قابل بننے کا اعلان ہونے پر، TRU ہولڈرز ان کی درخواست کو منظور یا مسترد کرنے کے لیے ووٹ دیں گے۔ ان کی دی گئی درخواست منظور ہونے کی صورت میں، مارکیٹ کے سیٹ کردہ ریٹ پر TrueFi کے کسی بھی عوامی DAO پولز کی طرف سے قرضہ جاری کر دیا جائے گا، اور ادھار لینے والے فرد کے TrueFi کے کریڈٹ ملکیتی اسکور کی جانب سے باخبر کر دیا جائے گا۔

اب تک، TrueFi کی جانب سے متعدد ادھار لینے والے افراد کے لیے 130 قرضہ جات دیے گئے ہیں، اور باقاعدہ نئے قرضہ جات کی حامل مفید اور فعال قرضہ بُک برقرار رکھی گئی ہے۔ 

ادھار لینے والے افراد سرمائے کے لیے عمل کے تیز ہونے کے باعث TrueFi پر اعتماد کرتے ہیں، اکثر ادھار لینے والے فرد کو کریڈٹ تک رسائی کرنے کی اجازت ملنے والے دن ہی سرمایہ میسر ہوتا ہے۔ اور جیسا کہ TrueFi قرضہ جات کو سرمائے کا کوئی لاک اپ درکار نہیں ہوتا، ادھار لینے والا ہر فرد اپنے سرمائے کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کا اہل ہو گا۔

پورٹ فولیو مینیجرز

2021 تک، TrueFi کی جانب سے خودمختار پورٹ فولیو مینیجرز کو معاونت کی پیشکش کی جاتی ہے، جس کے ذریعے حتمی طور پر فنڈ مینیجرز اور ادارہ جاتی سرمایہ کاران کو اپنے کاروبار آن چین لانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

TrueFi کی جانب سے پورٹ فولیو مینیجرز کو DeFi اور اداری جاتی فنانس دونوں کی پیشکش کی جاتی ہے۔ ان کے پورٹ فولیو مینیجرز کی جانب سے مکمل طور پر آن چین قرضہ دینے والی بُک کی لاگت کی بچت اور شفافیت سے محظوظ ہوتے ہوئے، اپنے پورٹ فولیوز کی لانچ کے وقت سے 24/7 عالمی لیکویڈیٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

بیک وقت، یہ مینیجرز ادارہ جاتی کریڈٹ پراڈکٹس کے ساتھ، قرض دہندہ کے چناؤ (بشمول KYC شرائط) اور ان کے پورٹ فولیوز کی شرائط اور انفرادی قرضہ جات، نیز ان کے پورٹ فولیو کی حکمت عملیوں، ریٹس، اور فیس پر مکمل کنٹرول رکھتے ہوئے، فیچر کی برابری سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

TrueFi کا پورٹ فولیومینیجر بننا، ادھار لینے والے فرد کی طرح بننا ہے، جس کے لیے TrueFi ایپ میں مینیجر پورٹ فولیو کو شامل فہرست کرنے سے قبل کمیونٹی منظوری درکار ہوتی ہے۔ تاہم، جیسا کہ TrueFi کی جانب سے اوپن سورس انفراسٹرکچر استعمال میں لایا جاتا ہے، پورٹ فولیو مینیجرز اپنے ذاتی پورٹ فولیوز لانچ کرنے کے لیے، براہ راست TrueFi سے گزرے بنا، TrueFi کے اسمارٹ معاہدہ جات استعمال میں لا سکتے ہیں۔

آج، TrueFi پورٹ فولیو مینیجرز کی جانب سے لاطینی امریکی فنٹیک سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے سرمایہ مختص کرنے، ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے، کرپٹو مورٹگیجز کی معاونت کرنے، اور اس سے کہیں زائد کے لیے DeFi لیکویڈیٹی کو استعمال میں لایا جا رہا ہے — جبکہ یہ تمام TrueFi کے قرض دہندگان کے لیے مسابقتی، متنوع منافع جات تشکیل کر رہے ہیں۔

TRU ٹوکن متعارف کروایا جا رہا ہے

جیسا کہ TrueFi قرضے کا ایک غیر مرکزی پروٹوکول ہے، اس کی جانب سے بنیادی اہداف سیٹ اور طے کرنے کے لیے، اپنے ٹوکن ہولڈرز اور معاونین کے ان پُٹ پر اعتماد کیا جاتا ہے۔ TrueFi کی جانب سے ٹیکس فلنگز، قانونی سرگرمیاں، اور کلیکشنز حرکات جیسے مخصوص آف چین ٹاسکس کی نظم کاری کرنے کے لیے، حقیقی دنیا کی بنیادوں پر اعتماد کرنے والا، ہائبرڈ DAO ماڈل استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اس کی جانب سے آن چین ووٹنگ مربوط کرتے ہوئے، فیصلہ سازی کی مرکزی طاقت TRU ہولڈرز کے حوالے بھی کی جاتی ہے۔

TRU اسٹیکرز، TrueFi گورننس اور ڈیفالٹس کے برخلاف پہلے حفاظتی لائن، دونوں سے مل کر بنتے ہیں۔ TRU کی اسٹیکنگ انجام دینے سے، اسٹیکرز کی جانب سے رسمی انداز میں ٹوکن پر مشتمل DAO معاملات میں شمولیت اختیار اور Snapshot اور ٹیلی موشنز پر ووٹ کر سکتے ہیں، اس طرح TrueFi مستقبل کے لیے راہ ہموار کرتے ہیں۔

Binance پر TRU کو کس طرح خریدا جائے

Binance پر TrueFi کا مقامی ٹوکن، TRU خریدنے اور ٹریڈ انجام دینے کے لیے میسر ہے۔ رجسٹر کریں اور اپنا TRU حاصل کرنے کے لیے اس براہ راست لنک کو استعمال میں لاتے ہوئے شروعات کریں۔

TrueFi کا مستقبل کیا ہے؟

ملٹی ٹریلین ڈالر پر مشتمل عالمی کریڈٹ مارکیٹ سے درست انداز میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے، TrueFi کی جانب سے DeFi اور ادارہ جاتی سرمایہ کاران کے مابین فرق کا احاطہ کرنے کے لیے، دو جہتی نقطہ نظر پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اگلے سال تک، پروٹوکول کی جانب سے روایتی مالیاتی اداروں کے مابین وسیع انضمام حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ مرکزی DAOs، قرض فراہم کرنے والے ساتھی پروٹوکولز، اور ریٹیل DeFi ایپلیکیشنز کے ساتھ DeFi انضمام کاری بڑھانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادارہ جاتی اپنائیت کو ترقی دینا

TrueFi کی جانب سے اپنے پروٹوکول اور قرضہ جاتی پراڈکٹس کو، بلاک چین ٹیکنالوجی کی بہتر کارکردگی کی حامل ادارہ جاتی فنانس کنٹرول کے ساتھ مماثل کرنے کے لیے، بہتری لانے کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے۔ Archblock جیسے پروٹوکول کے مرکزی معاونین کی معاونت کے باعث، TrueFi فنڈز اور گھریلو دفاتر سے لیکویڈیٹی منسلک کر رہا ہے، جبکہ آن چین ادارہ جاتی درست مینیجرز کو آن بورڈ کرنے کے لیے امکانات تلاش کر رہا ہے۔

TrueFi کی آںے والی خصوصیات میں ٹرنچنگ شامل ہیں، جس کے ذریعے ادارہ جاتی سرمایہ کاران کو دیے گئے پورٹ فولیوز سے اپنی خطرے اور منافع کی پروفائل کا انتخاب کرنے، نیز سرمائے کو خطرے کا شکار کرنے سے قبل مالیاتی موقع کے طور پر مارکیٹ کی شرح کا جائزہ لینے کے لیے، سرمایہ تشکیل کرنے کے دورانیے کی اجازت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں TrueFi کی جانب سے، کلیدی شراکت داران کی خودمختار کاوشوں کے ذریعے قرض دہندگان اور مینیجرز دونوں کے لیے، بہتر ادارہ جاتی ڈیش بورڈز کی پیشکش اور بہتر کردہ رپورٹنگ کی شروعات کی جائیں گی۔


DeFi انضمام کاری کو وسیع بنانا

DeFi کے مابین TrueFi کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے، پروٹوکول کی جانب سے اس کے قرضہ جات اور پورٹ فولیوز کو ERC-4626 معیار سے مسابقت میں تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ عمل، ان دونوں والٹس کو DeFi کے دیگر مواقع کے ساتھ مرتب کرتا ہے، جس کے باعث DeFi کے دیگر پروٹوکولز کے مابین موجود پیشکشوں میں کارپوریٹ ڈیبٹ اور کریڈٹ کو شامل کیا جاتا ہے۔

بیک وقت، TrueFi کی جانب سے منافع اور DEX لیکویڈیٹی کا ترجیحی شراکت دار بننے پر MakerDAO، FRAX، اور dYdX جیسے پروٹوکول شراکت داران اور مرکزی DAO کے ساتھ عوامی سطح پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ممکنہ طور پر اگلے سال تک سینکڑوں ملین ڈالز پروٹوکول میں لائیں جائیں گے۔









پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں