Kyber نیٹ ورک (KNC) کیا ہے؟
امواد کا جدول
KyberSwap کیا ہے؟
KyberSwap کیسے کام کرتا ہے؟
کیا چیز KyberSwap کو منفرد بناتی ہے؟ 
Kyber نیٹ ورک کرسٹل (KNC) ٹوکن کیا ہے؟ 
Binance پر KNC کیسے خریدا جائے
KyberSwap کو کس طرح استعمال کیا جائے
اختتامی خیالات
Kyber نیٹ ورک (KNC) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Kyber نیٹ ورک (KNC) کیا ہے؟

Kyber نیٹ ورک (KNC) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jun 20, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 17, 2023
7m

TL؛DR

Kyber نیٹ ورک ایک غیر مرکزی پروٹوکول ہے، جسے Ethereum پر تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کو متعدد Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کی مطابقت پذیر چینز، جیسا کہ Polygon، BNB، اور Avalanche پر ترتیب دیا جاتا ہے۔ 

Loi Luu اور Victor Tran کی جانب سے قائم کردہ، Kyber نیٹ ورک لیکویڈیٹی کا ایسا مرکز ہے جس کا مقصد DeFi ٹریڈنگ کو مزید مؤثر اور کم لاگت کا بنانا ہے۔ Kyber نیٹ ورک کی مرکزی پروڈکٹ KyberSwap ہے، ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) جو صارفین کو لیکویڈیٹی فراہم کرتے ہوئے ٹوکنز کی ٹریڈ کرنے اور انعامات حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

پروٹوکول کی نگرانی KyberDAO کی جانب سے کی جاتی ہے، اور تجاویز کو Kyber نیٹ ورک کے مقامی ٹوکن، KNC کے ہولڈرز کی جانب سے منتخب کیا جاتا ہے۔

KyberSwap کیا ہے؟

KyberSwap Kyber نیٹ ورک کی پیش کردہ ایک فلیگ شپ پروڈکٹ ہے۔ Ethereum پر تیار کردہ، KyberSwap ملٹی چین غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے جو صارفین کو Ethereum، Polygon، BNB، Avalanche اور Optimism سمیت اپنے 12 معاونت کردہ نیٹ ورکس میں سے کسی پر بھی ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

KyberSwap ایک جمع کار بھی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ نہ صرف اپنے ذاتی پولز بلکہ اپنے معاونت کردہ نیٹ ورکس میں سے 67 DEXs سے بھی لیکویڈیٹی حاصل کرتا ہے۔ دیگر DEXs کی طرح، KyberSwap ٹرسٹ سے مبرا ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کو اپنے آرڈرز اور فنڈز پر مکمل اختیار ہوتا ہے۔ KyberSwap کا مقصد لیکویڈیٹی کے ان چیلنجز کو حل کرنا ہے جن کا متعدد DeFi ٹریڈرز روزانہ سامنا کرتے ہیں، نیز لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان (LPs) کے لیے موزوں انعامات فراہم کرنا۔

KyberSwap صارفین کو ہر معاونت یافتہ چین کے DeFi میں سواپ کرنے، کمانے اور بلارکاوٹ شرکت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ KyberSwap ٹریڈنگ کا ایک غیر مرکزی اور عوامی پلیٹ فارم ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو اپنے آرڈرز اور فنڈز پر مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔

KyberSwap کا مقصد لیکویڈیٹی فراہم کنندگان کے لیے سرمائے کی کارکردگی کے اعلیٰ پولز کے ساتھ انعامات کو زیادہ سے زیادہ بناتے ہوئے لیکویڈیٹی کے ایسے مسائل حل کرنا ہے جن کا سامنا بہت سے DeFi ٹریڈرز کو روزانہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

KyberSwap کیسے کام کرتا ہے؟

KyberSwap کو دو بنیادی پروٹوکولز میں تقسیم کیا جاتا ہے: کلاسیک اور الاسٹک۔

KyberSwap کا کلاسیک مارکیٹ میکر (DMM) پروٹوکول Uniswap اور دیگر DEXs کی جانب سے استعمال کیے جانے والے روایتی  خودکار مارکیٹ میکر (AMM) کے ماڈل کا ترمیم شدہ ورژن ہے۔ یہ DeFi کا پہلا مارکیٹ میکر پروٹوکول ہے جو کہ مارکیٹ کی حالتوں کی بنیاد پر LP فیس کو متحرک طور پر ایڈجسٹ کرتا ہے۔ جب مارکیٹ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو، تو ہر ٹریڈ سے وابسہ خطروں کی بہتر طور پر عکاسی کرنے کے لیے فیس بڑھ جاتی ہے۔ جب مارکیٹ مستحکم ہوتی ہے اور اتار چڑھاؤ میں کمی آتی ہے، تو فیس کم ہو جاتی ہے۔ DMM ہر لیکویڈیٹی پول کے لیے آن چین حجم کے ڈیٹا کا تجزیہ کر کے خودکار طور پر دوبارہ سے فیس کا حساب لگاتا ہے۔

KyberSwap کلاسک کا دوسرا فیچر ایمپلیفیکیشن (AMP) کہلانے والا "قیمت کا قابلِ پروگرام خم" ہے۔ یہ کسی لیکویڈیٹی پول کو مزید ٹوکنز کی ضرورت کے بنا ہی لیکویڈیٹی کی اعلیٰ سطحوں کی نقل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ LPs پول میں موجود ٹوکن کے جوڑے کی قسم کے مطابق اپنے ذاتی AMP کو سیٹ کر سکتے ہیں۔ ان اسٹیبل کوائنز کی طرح، کم انحراف کرنے والے جوڑے، زیادہ AMP کے حامل ہوں گے۔ دوسری طرف، زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار جوڑے کم AMP کے حامل ہوں گے۔ 1 کے مساوی AMP کے حامل لیکویڈیٹی پولز ایسے پولز ہوتے ہیں جو کہ اب بھی متحرک فیس کے ماڈل کے مطابق، تاہم کسی بھی قسم کی توسیع کے بنا کام کرتے ہیں۔

KyberSwap کا نیا پروٹوکول، KyberSwap الاسٹک، مرکوز لیکویڈیٹی کے ساتھ ٹِک کی علامت پر مبنی AMM ہے۔ صارفین اپنی مرضی کی قیمت کی مخصوص حد پر لیکویڈیٹی شامل کر سکتے ہیں اور ایک NFT وصول کرتے ہیں جو ان کی لیکویڈیٹی پوزیشن اور ان کے پول کے شیئر کو ظاہر کرتا ہے۔

مرکوز لیکویڈیٹی کے ساتھ، LPs اس قیمت کی حد کو بیان کر سکتے ہیں جس پر وہ لیکویڈیٹی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ منتخب کردہ قیمت کی حد اس درجے کو ظاہر کرتی ہے جس پر، ایک LP کے خیال میں، مسقتبل میں قیمت اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گی۔ پھر فراہم کردہ لیکویڈیٹی کو اس قیمت کی حد پر مساوی طور پر تقسیم کیا جائے گا۔ LPs منتخب کردہ حد میں کسی مخصوص قیمت (دوسرے الفاظ میں، ایک مخصوص کردہ فعال ٹِک کے نشان پر) پر سواپ کے پروسیس ہونے کے لیے فیس حاصل کریں گے ، جو کہ قیمت ( یا فعال ٹِک کے نشان پر) پر فراہم کردہ لیکویڈیٹی کے متناسب ہو گی۔

مکمل قیمت کی حد ٹوکنز کو کسی بھی قیمت پر ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتی ہے لیکن غیر فعال قیمت کی ٹِک کی علامت پر لیکویڈیٹی کی تفویض کے باعث، مرکوز قیمت کی حد سے فیس کم ہو سکتی ہے۔

KyberSwap الاسٹک ری انویسٹمنٹ کے خم کا استعمال کرتے ہوئے فیس کو آٹو کمپاؤنڈ کرتی ہے۔ یہ نہ صرف LPs کے لیے چیزوں کو مزید آسان بناتا ہے کیوںکہ انہیں دستی طور پر لیکویڈیٹی کو پول میں شامل نہیں کرنا پڑتا، بلکہ الگ طور پر فیس کو کمپاؤنڈ کرنا LPs کو زیادہ کمانے کی اجازت دیتا ہے کیوںکہ فیس کو کمپاؤنڈ فیس پر جمع کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، KyberSwap الاسٹک LPs کو گنجائش اور ٹولز فراہم کرنے کے لیے فیس کے متعدد درجے اور JIT (Just In Time) تحفظ پیش کرتا ہے تاکہ وہ سکیورٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر کمانے کی حکمت عملیوں کو موزوں بنا سکیں۔

LPs KyberSwap کے لیکویڈیٹی کے مائننگ فارمز کے ذریعے بھی انعامات کما سکتے ہیں۔ یہاں پر KyberSwap بلاک چین فاؤنڈیشنز اور پراجیکٹس کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ lLPs کے لیے پیشکشیں فراہم کر سکے۔

لیکویڈیٹی سروسز کے علاوہ، KyberSwap کے پاس DeFi ٹریڈرز کی مدد کرنے کے لیے فیچرز اور پرو ٹریڈر ٹولز موجود ہوتے ہیں، جیسا کہ DiscoverDynamic ٹریڈ روٹنگ اور پرو لائیو چارٹ۔ Discover ایک بدیہی DeFi ٹول ہے جو کہ صارفین کو آن چین ڈیٹا، ٹریڈنگ کے حجم، اور تکنیکی انڈیکیٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ممکنہ ٹریڈنگ ٹوکنز کو تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ Dynamic ٹریڈ روٹنگ مختلف DEXs کو اسکین کرتا ہے اور معاونت کردہ نیٹ ورکس پر کسی بھی ٹوکن سواپ کے لیے موزوں ترین ٹریڈنگ روٹ تلاش کرنے کے لیے ٹریڈز کو تقسیم کرتا ہے۔

دوسری جانب، پرو چارٹ لائیو کا TradingView کے ساتھ انضمام کیا جاتا ہے تاکہ ٹریڈرز کو مکمل تکنیکی تجزیہ تیار کرنے اور اس پر عمل میں لانے میں مدد کی جا سکے۔

کیا چیز KyberSwap کو منفرد بناتی ہے؟ 

جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، KyberSwap کلاسک دو مختلف فیچرز کو استعمال کرتا ہے — DMM اور ایمپلیفیکیشن — تاکہ ہیلتھ لیکویڈیٹی کو یقینی بنایا جا سکے، جبکہ KyberSwap الاسٹک لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان کو اپنی کمائیاں محفوظ اور بلا خطر طور پر بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے مرکوز لیکویڈیٹی، آٹو کمپاؤنڈیبلیٹی، فیس کے متعدد درجے، اور JIT تحفط پیش کرتا ہے۔

لیکویڈیٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ٹریڈرز قیمت میں زیادہ بقایا جات کیے بغیر اثاثوں کو باآسانی خرید اور بیچ سکتے ہیں۔ کم ترین لیکویڈیٹی سلِپیج اور عارضی خسارے کا باعث بنتی ہے۔ اثاثے میں اتار چڑھاؤ جتنا زیادہ ہو گا، تو اس بات کا امکان اتنا زیادہ ہو گا کہ اس کی قیمت میں بقایا جات ٹریڈرز کو منفی طور پر متاثر کریں گے۔

  • سلِپیج تب ہوتی ہے جب کم لیکویڈیٹی (پتلی آرڈر بُکس) کی وجہ سے کوئی ٹریڈ مطلوبہ قیمت کے مقابلے میں نسبتاََ کم یا زیادہ قیمت پر انجام دی جاتی ہے۔

  • عارضی خسارے کا مطلب قیمت میں وہ کمی ہے جو کسی کرپٹو اثاثے کو لیکویڈیٹی پول میں ڈالنے کے بعد واقع ہوتی ہے۔

لیکویڈیٹی کو ایسی سہولت کے طور پر تصور کیا جا سکتا ہے جس سے ٹریڈرز کوئی اثاثہ خریدنے یا بیچنے کے قابل ہوتے ہیں: آسان ٹریڈز قیمت کے استحکام کی معاونت کرتی ہیں، اور شرکت کنندگان کی زیادہ تعداد واحد ادارے کے لیے مارکیٹ کو متاثر کرنا مشکل بنا دیتی ہے۔

Kyber نیٹ ورک کرسٹل (KNC) ٹوکن کیا ہے؟ 

Kyber نیٹ ورک کرسٹل (KNC) KyberSwap کا مقامی ٹوکن ہے جو Kyber نیٹ ورک کے ایکو سسٹم کو جلا بخشتا ہے۔ ایک پروف آف اسٹیک (PoS) کے معاہداتی میکانزم پر کام کرتے ہوئے، KNC ہولڈرز اپنے KNC اثاثوں کی اسٹیکنگ یا اپنے ووٹ فریق ثالث کے کسی پلیٹ فارم کو سونپ کر DAO میں شرکت کر سکتے ہیں اور نیٹ ورک کے مستقبل سے متعلقہ گورننس کی تمام تجاویز پر ووٹ دے سکتے ہیں۔

KNC ہولڈرز لیکویڈیٹی کی مائننگ کے انعامات کے لیے رین میکر فارمنگ کے اہل پولز میں اپنے ٹوکنز اسٹیک کر سکتے ہیں۔ شرکاء کو دیگر سرگرمیوں جیسا کہ ٹریڈنگ کا مقابلہ، Gleam کے تحفہ، اور AMAs کے لیے بھی KNC ٹوکنز کے انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

Binance پر KNC کیسے خریدا جائے

آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر KNC خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] -> [Spot] پر جائیں۔

2۔ ٹریڈںگ کے دستیاب جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے تلاش بار میں "KNC" ٹائپ کریں۔ ہم KNC/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔

3۔ [Spot] باکس پر جائیں اور KNC کی وہ مقدار درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کو استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy KNC] پر کلک کریں، اور خریدا گیا KNC آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔

KyberSwap کو کس طرح استعمال کیا جائے

اگر آپ اپنے ٹوکنز کو KyberSwap پر سواپ کرنے کی تلاش میں ہیں، تو آغاز کرنے کے لیے نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

KyberSwap پر جائیں۔ 

2۔ اپنا DeFi والیٹ مربوط کریں۔ KyberSwap MetaMask، Coin98، WalletConnect، Coinbase والیٹ، اور لیجر کی معاونت کرتا ہے۔

3 اپنا مطلوبہ ٹوکن کا جوڑا منتخب کریں۔ آپ اپنی ٹرانزیکشن کی تفصیلات "مزید معلومات" کے تحت چیک کر سکتے ہیں۔

4۔ سواپ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور اپنے کرپٹو والیٹ میں ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں۔

سواپس محض ٹرانزیکشن کی وہ قسم نہیں ہوتے جن کو پلیٹ فارم پر انجام دیا جا سکتا ہے۔ صارفین KyberSwap کے پولز میں سے کسی ایک کا استعمال کر کے یا نئے پولز تخلیق کر کے لیکویڈیٹی فراہم کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے LP ٹوکنز کو بھی اہل فارمز میں سے کسی ایک میں اسٹیک کر سکتے ہیں۔

اختتامی خیالات

Kyber نیٹ ورک لیکویڈیٹی کا ایسا مرکز ہے جوکہ KyberSwap کو جلا بخشتا ہے، جو کہ Ethereum پر بنایا گیا ایک DEX ہے۔ یہ غیر مرکزی سروسز کا مرکز ہے اور ایک ایسی جگہ ہے جہاں DeFi کے شوقین افراد کرپٹو اسپیس کو تخلیق کر سکتے ہیں، ایکسچینج کر سکتے ہیں، اور اس میں بہتری لا سکتے ہیں۔ KyberSwap کی توجہ LPs اور ٹریڈرز کے لیے DeFi اسپیس کا تجربہ بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

انتباہ: کرپٹو کرنسی کی سرمایہ کاری مارکیٹ میں زیادہ خطرے سے مشروط ہے۔ Binance آپ کے کسی بھی ٹریڈنگ نقصانات کا ذمہ دار نہیں ہے۔ اس آرٹیکل میں موجود بیانات صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہیں اور ان کو مالیاتی مشورہ یا سرمایہ کاری کی تجویز نہیں سمجھنا چاہیئے۔