TL؛DR
انٹرنیٹ، کرپٹو پراجیکٹس اور عوامی کمپنیوں دونوں کے ساتھ میٹاورس میں ممکنات کی تلاش کرتے ہوئے نئے دور میں داخل ہونے والا ہے۔ ابتداء میں بعض کمپنیاں پُر اعتماد انداز میں میٹاورس میں داخل ہوئیں، جبکہ بعض اپنی مناسب ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے بھی ایسا کرنے سے قاصر رہی ہیں۔ میٹاورس کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے ایسی کمپنیاں مشغولیتی ہارڈ ویئر، 3D، تعاملاتی پلیٹ فارمز، رابطہ، بلاک چین، سیمی کنڈکٹرز، اور سیکورٹی کے ساتھ کام انجام دیتی ہیں۔
تعارف
میٹاورس، مارکیٹ کی موجودہ ساخت میں تبدیلیاں لانے والے تکنیکی رجحانات میں سے ایک بننے کا اہلیت کا حامل ہے۔ میٹاورس کی تشکیل کے لیے درکار نئی ٹیکنالوجیز، کسی بھی فرد کو انٹرنیٹ کے اس اگلے مرحلے کا حصہ بننے کے لیے نئے پراجیکٹس، عوامی کمپنیوں، یا حتیٰ کہ انفرادی سرمایہ کاروں کی صورت میں مواقع فراہم کریں گی۔
میٹاورس میں سرمایہ کاری کرنے کی کیا وجہ ہے؟
میٹاورس نے کم عرصے میں کافی شہرت حاصل کر لی ہے۔ Facebook کی جانب سے انجام دی جانے والی میٹا کی ری برانڈنگ نے میٹاورس کو محض ایک رجحان کی بجائے کچھ اور تیار کیا ہے۔ کرپٹو پراجیکٹس سے قطع نظر، کافی بڑی کمپنیوں کی جانب سے میٹاورس کو انٹرنیٹ کی ارتقاء کے اگلے مرحلے کے طور پر پہچاننے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ اپنی تاریخ میں کافی بڑی تبدیلیوں سے گزرا ہے — جن میں Web1، Web2، اور Web3 شامل ہیں۔ انٹرنیٹ کا پہلا ورژن صرف معلومات ڈسپلے کرنے والی غیر متحرک سائٹس پر مشتمل تھا۔ آج صارفین کے پاس Web2 کے دور میں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور متحرک ویب سائٹس موجود ہیں، جو انہیں ڈیٹا میں تبدیلیاں کرنے اور اپنا ذاتی مواد اپلوڈ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
ہم فی الوقت Web3 کے فروغ کے منتظر ہیں، جو میٹاورس کی بارآوری دیکھ سکتا ہے۔ Web3 ایسی مزید وسیع، مربوط، انٹیلیجنٹ ویب سائٹس اور ویب ایپلیکیشنز پر مشتمل ہو گا، جو صارفین کو ان کے ڈیٹا اور مواد کی زیادہ ملکیت اور کنٹرول رکھنے کی اجازت دیں گی۔ Web3 اسی طرح، آج Web2 کی بڑی اور مرکزی انٹر پرائزز کے اختیار کو کم بھی کر سکتا ہے۔
درحقیقت میٹاورس کی طرح، Web3 اب تک وجود نہیں رکھتا۔ تاہم، اس کی بعض لازمی ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔ مثلاً، Web3 پر غیر مرکزیت اور ڈیجیٹل معیشت لانے کے لیے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں، Web3 کے پلیٹ فارمز پر ورچوئل حقیقت (VR) اور آگمینٹ کردہ حقیقت (AR) کے ذریعے آن لائن سوشل تعاملات موثر کیے جا سکتے ہیں۔ اُسی وقت، Web3 پر (جیسا کہ کسٹمر سروس بوٹس کے لیے) آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) انسانی طور پر تخلیق کردہ مواد کو مشین کے جانب سے پڑھے جانے کے قابل ڈیٹا سے لنک کرنے کی اپنی اہلیت کے باعث زبان کی عمل کاری کو بہتر بنا سکتا ہے۔
میٹاورس کے ساتھ، ہر کسی کے پاس انٹرنیٹ کے اگلے مرحلے کا حصے بننے کا موقع ہوتا ہے۔ مثلاً، نئے پراجیکٹس میٹاورس کے اجزاء کی تشکیل کر سکتے ہیں اور فی الوقت انٹرنیٹ کے موجود مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ اضافی طور پر، مالی اعتبار سے کم پابندیوں کی حامل کمپنیاں اہم ٹیکنالوجیز تشکیل کر سکتی ہیں اور ان کی موجودہ پراڈکٹس اور سروسز کی جانب سے میٹاورس میں ڈالے جانے والے حصے کے متعلق دریافت کر سکتی ہیں۔ حتیٰ کہ انفرادی طور پر سرمایہ کاری کرنے والے افراد میٹاورس کی متعلقہ کمپنیوں سے اسٹاک خرید کر Web3 میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
میٹاورس میں بڑی کمپنیاں کس طرح سرمایہ کاری کر رہی ہیں؟
عوامی طور پر شامل فہرست کمپنیاں میٹاورس کو اپنی ضروریات کے مطابق استعمال کرنے کے لیے دریافت کر رہی ہیں۔ مثلاً، Microsoft کی جانب سے میٹاورس میں ورچوئل دفاتر اور کام کرنے کے ماحول پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ Google ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا کو ملانے والے AR حل کو تیار کر رہی ہے۔ اسی طرح، Fortnite کے پروڈیوسر Epic Games کی جانب سے AR، VR، اور 3D مواد کو اپنے پلیٹ فارمز سے مربوط کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اس امر سے متعلق تصورات کہ صارفین کے پس پشت کام کرنے والی کمپنیاں کیا حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ان پیش رفت کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔ جبکہ میٹاورس میں کامیاب ہونے والی کمپنیوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں، صارفین پہلے سے اپنے اسٹاکس خرید سکتے ہیں — ایک ایسا طریقہ جس کے ذریعے صارفین میٹاورس ایکو سسٹم کی ترقی کی راہ میں معاونت فراہم کرنے کے لیے شمولیت اکتیار کر سکتے ہیں۔
اگر کاروبار کی جانب سے معیشت میں ہونے والی بنیادی تبدیلیوں، جیسا کہ تکنیکی ترقی کو اپنایا نہیں جاتا، تو وہ اپنے مسابقتی فوائد داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ عمومی طور پر ان تبدیلیوں کے باعث نئی غالب کمپنیاں وجود میں آتی ہیں اور مارکیٹ کے ایک مرتبہ بننے والے لیڈرز کی پوزیشنز ختم یا انہیں مارکیٹ سے نکال سکتی ہیں۔
میٹاورس کی جانب بڑھتی ہوئی توجہ کی وجہ، کمپنیوں کی طرف سے اسے اگلے سیکولر رجحان کے طور پر سمجھنا ہو سکتا ہے۔ سیکولر رجحانات انڈسٹری میں ہونے والی ایسی بڑی تبدیلیاں ہیں، جن کی ترقی کا سفر زیادہ عرصے تک جاری رہتا ہے، جس کی واضح مثالوں میں ذاتی کمپیوٹرز، موبائل ڈیوائسز، اور ای کامرس شامل ہیں۔ کمپنیاں اسی باعث میٹاورس میں اپنی شمولیت کو مستقبل میں اپنے سفر کی معاونت کے لیے لازم سمجھتی ہیں۔
میٹاورس کی معاونت کرنے یا اس میں شمولیت حاصل کرنے کے لیے عوامی کمپنیوں کے پاس کئی طریقے ہیں۔ یہ آرٹیکل مشغولیتی ہارڈ ویئر، 3D تخلیق والے سافٹ ویئر، تعاملاتی پلیٹ فارمز، رابطہ، بلاک چین، سیمی کنڈکٹرز، اور سیکورٹی کا بغور مطالعہ کرے گا۔
میٹاورس سرمایہ کاری کی مختلف سطحیں
مشغولیتی ہارڈ ویئر
صارف کی جانب سے استعمال کی جانے والی آج کے دور کی مشہور پراڈکٹس صرف بصری اور صوتی حد تک محدود ہیں۔ حتیٰ کہ میٹاورس کے مستقبل میں آنے والے ہارڈ ویئر کے متعلق ہمارا تصور بھی صرف VR ہیڈ سیٹس کا احاطہ کرتا ہے۔ تاہم، میٹاورس میں مشغولیتی ہارڈ ویئر کے ذریعے لمس کی اہلیت لائی جا سکتی ہے۔ مثلاً، ممکنہ لمسیاتی ڈیوائسز کے ذریعے افراد کا ورچوئل دنیا کے ساتھ مادی رابطہ ممکن ہو سکتا ہے۔
3D تخلیق والے سافٹ ویئر
ایسے ڈیجیٹل ماحول کی تخلیق کا عمل مشکل اور اس کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے، جہاں حقیقی دنیا کی جتنی ممکن ہو سکے، اتنی نقل کی جا سکتی ہے۔ تاہم، 3D تخلیق والے سافٹ ویئر، یہ مسائل 3D کیمروں کے ساتھ حل کر سکتے ہیں۔
ڈویلپرز پہلے قدرتی ماحول کو فلم پر عکس بند کریں گے، پھر متعلقہ سافٹ ویئر میں 3D کے مقامی ڈیٹا کو فیڈ کریں گے۔ یہ سافٹ ویئر پھر ایک ایسے ورچوئل ڈبل پر عمل کاری کرے گا اور تیار کرے گا، جس کی بنیاد پر میٹاورس میں صارفین تشکیل کر سکیں گے۔
تعاملاتی پلیٹ فارمز
Web2 کے دور میں آن لائن خریداری نہایت وسیع ہے — صارفین تعاملاتی ٹولز کے ساتھ خریداری کے اپنے کارٹس میں اشیاء شامل کر سکتے ہیں اور اپنی اسکرینز پر لنکس کے ذریعے درست اسپاٹس پر کلک کرتے ہوئے صفحات کے مابین حرکت کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، صارفین کو میٹاورس کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے فعال کرنے کے لیے مقامی تعاملاتی ٹولز اور مقامات درکار ہیں۔ میٹاورس میں تعاملاتی پلیٹ فارمز اس امر کو حقیقیت کی شکل دیں گے اور سرگرمی چلائیں گے۔
رابطہ
انٹرنیٹ کے آنے سے رابطے میں ناگزیر تیزی آئی ہے۔ میٹاورس کی جانب سے صارفین کو حقیقی وقت میں کام کرنے، سماجی میل جول رکھنے، اور کھیلنے کے لیے فعال کرنے کے لیے اسی طرح کے برق رفتار رابطے کی ضرورت ہو گی۔ اس امر کے لیے کمپیوٹرز کو بھی اتنا طاقت ور ہونا چاہیئے، تاکہ ہموار رابطے کے لیے 3D پیش کی جا سکے۔
بلاک چین
بلاک چین ٹیکنالوجی، میٹاورس کی بنیادی سطح بن سکتی ہے۔ یہ ڈیجیٹل ملکیتی ثبوت، ڈیجیٹل طور پر قابل جمع اشیاء، اور گورننس حاصل کرنے کے لیے ایک غیر مرکزی اور شفاف طریقہ اپنانے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ رسائی اور باہم عمل کی قابلیت کی تشہیر بھی کرتی ہے۔
علاوہ ازیں، کرپٹو کرنسی کو بلاک چین پر تیار کیا جاتا ہے اور میٹاورس میں صارفین کو کام کرنے اور سماجی میل جول رکھتے ہوئے قدر ٹرانسفر کرنے کے لیے فعال بناتا ہے۔ میٹاورس کے لیے بلاک چین کی دیگر ایپلیکیشنز میں نان فنجیبل ٹوکن (NFTs) اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) شامل ہیں۔
سیمی کنڈکٹرز
جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے، میٹاورس کی کمپیوٹنگ کی طاقت کی شرائط زیادہ ہوں گی، اس لیے سیمی کنڈکٹرز ٹیکنالوجی میں جدت درکار ہو گی۔ مزید برآں، میٹاورس کے لیے بہتر کردہ سیمی کنڈکٹرز اہم ہیں، کیونکہ یہ قابل محفوظ ڈیٹا کی کثیر مقدار تیار کرے گا۔
سکیورٹی
میٹاورس اپنے صارفین سے کثیر مقدار میں ڈیٹا جمع کرے گا، جن کی اکثریت مخفی ہونے کو ترجیح دیں گے اور اپنی شناخت، مالیات، یا کسی دیگر حساس ڈیٹا کا کوئی سراغ غلط ہاتھوں میں نہیں رہنے دیں گے۔ میٹاورس کو اسی باعث سائبر سکیورٹی کے حل درکار ہوں گے۔
میٹاورس میں کن کمپنیوں کے اسٹاک موجود ہیں؟
Unity سافٹ ویئر
آج Unity سافٹ ویئر اپنی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تمام 3D مواد کا نصف تشکیل کرتے ہوئے، 3D سافٹ ویئر کا انڈسٹری سربراہ ہے۔ اسی لیے Unity سافٹ ویئر، میٹاورس مواد تخلیق کرنے کے عمل میں شامل ہو سکتا ہے۔
Shopify، Inc۔
Shopify کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز میں ہوتا ہے۔ اس کی موجودہ سافٹ ویئر پراڈکٹس میں آن لائن ریٹیلرز، ان کی ادائیگیوں، تجزیوں، اور آرڈر مکمل کرنے کے عمل میں معاونت کرنا شامل ہیں۔ یہ اس کو میٹاورس میں کامرس کے تعلقات بنانے کی اہلیت دیتا ہے۔ Shopify کا ایک NFT پلیٹ فارم پہلے سے تجرباتی مراحل میں موجود ہے، جو اس کے اسٹورز استعمال میں لاتے ہوئےNFT فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ٹوکن پر مشتمل ایک کامرس پلیٹ فارم بھی رکھتا ہے، جسے اس کے صارفین کی جانب سے فینز کے ساتھ مربوط ہونے اور سیلز چلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Meta پلیٹ فارمز Inc.
Facebook کی جانب سے اس کی ری برانڈنگ کے بعد سے، Meta نے میٹاورس مواد، سافٹ ویئر، اور AR اور VR ہیڈ سیٹس تیار کرنے میں کئی بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔
Match Group Inc۔
Match Group، Tinder اور Hinge کے جیسی رابطے کے مشہور ایپس کی اصل کمپنی ہے۔ اس نے 2021 میں جنوبی کوریا کی بہترین سماجی دریافت اور ویڈیو ٹیکنالوجی کی کمپنی Hyperconnect کو حاصل کیا، تاکہ افراد کے لیے سرحدی اور لسانی رکاوٹوں کے باجود نئے روابط کے ساتھ میل جول کرنے کے لیے ڈیجیٹل چینلز تخلیق کیے جا سکیں۔
CrowdStrike ہولڈنگز
CrowdStrike ہولڈنگز، سائبر سیکورٹی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک ایسی کمپنی ہے، جو دخل اندازیوں کے روکنے کے لیے کلاؤڈ کی جانب سے فراہم کردہ حفاظت کی پیشکش کرتی ہے اور میٹاورس کی سائبر سیکورٹی ضروریات مکمل کر سکتی ہے۔
اختتامی خیالات
ٹیکنالوجی کی انڈسٹری میں میٹاورس ایک ایسا مقبول موضوع ہے، جس نے وجود نہ رکھنے کے باوجود پہلے ہی متعدد کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری حاصل کر لی ہے۔ Web3 کی جانب سے اختیار کو Web2 کے مرکزی معروف ناموں سے افراد کی جانب منتقل ہونے کی اہلیت کے باعث نئے پراجیکٹس، عوامی کمپنیوں، اور حتیٰ کہ انفرادی سرمایہ کاروں کو اس کے پیچیدہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکتی ہے۔