اعلامیہ: یہ آرٹیکل صرف تعلیمی مقاصد کے لئے ہے۔ Binance کا ان پراجیکٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اوریہ ان پراجیکٹس کی کوئی ستائش نہیں کرتی۔ Binance کے ذریعے فراہم کردہ معلومات سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کے مشورے یا تجویز پر مشتمل نہیں ہوتی۔ Binance آپ کے سرمایہ کاری کے کسی بھی فیصلے کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ براہِ کرم مالی خطرات مول لینے سے پہلے پیشہ ورانہ مشاورت حاصل کریں۔
TL؛DR
میٹاورس نہایت تیزی سے وسعت پا رہا ہے۔ پراجیکٹس ہماری ڈیجیٹل زندگی کے مزید پہلوؤں کو قریب لانے کے لیے ترقی پاتے رہتے اور مربوط ہوتے رہتے ہیں۔ بلاک چین اس ترقی میں پہلے سے ہی ایک کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
Binance اسمارٹ چین بہت سارے میٹاورس پراجیکٹس کا مسکن ہے۔ اس میں RPG گیمز جیسے کہ Cyber Dragon اور Alien worlds، میٹاورس کی کائنات SecondLive، اور یہاں تک کہ پلیئر کا ملکیتی کسینو جسے decentral.games کہا جاتا ہے، شامل ہیں۔ قابل جمع کارڈ گیمز جیسے کہ TopGoal کی بھی میٹاورس میں جگہ موجود رہی ہے۔
Ethereum بلاک چین پر، Decentraland اور Sandbox یکساں میٹاورس کے تجربات فراہم کرتے ہیں جہاں صارفین ایک ڈیجیٹل شناخت تخلیق کر سکتے ہیں، زمین خرید سکتے ہیں، اور NFT مارکیٹ پلیس پر NFTs ٹریڈ کر سکتے ہے۔ ان کے کام، زندگی اور کھیل کا امتزاج پلیئرز کو کمائی کرنے کے لیے کھیلنے کی DeFi معیشتوں تک میں حصہ لینے دیتا ہے۔ گیم کے ساتھ تعامل کے نتیجے میں اور اسے کھیل کر، صارفین ممکنہ طور پر آمدنی پیدا کر سکتے ہیں۔ Bloktopia ایک ایسا ہی تجربہ فراہم کرتا ہے جو کہ ایک ڈیجیٹل فلک بوس عمارت کی 21 منزلوں پر سیٹ کردہ ہے۔ صارفین آمدنی حاصل کرنے کے لیے ہر منزل پر رئیل اسٹیٹ کی جگہ ٹریڈ کر سکتے اور کرایہ پر لے سکتے ہیں۔
اگرچہ Enjin پراجیکٹ ابھی تک دریافت کرنے کے لیے 3D ورچوئل رئیلیٹی کی کائنات کی پیشکش نہیں کرتا، لیکن یہ گیم میں موجود NFT اثاثہ جات بنانے کے لیے ٹولز فراہم کرتا ہے۔ NFTs میٹاورس کا ایک اور اہم حصہ ہیں کیونکہ وہ ڈیجیٹل قابل جمع ہونے کی خصوصیت تخلیق کر سکتے ہیں۔ Enjin کے ذریعے، صارفین لیکویڈ NFTs تخلیق کر سکتے ہیں جنہیں کسی بھی وقت ENJ ٹوکن میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
2021 بلاک چین اور کرپٹو کے لیے بہت بڑا سال رہا ہے۔ میم کوائنز سے لے کر بُل پیش رفت اور NFTs تک، یہ انڈسٹری ہمیشہ سرخیوں میں رہی ہے۔ سال کا آخری نصف ہمارے لیے ایک اور رجحان لے کر آیا ہے: میٹاورس۔ ہماری حقیقی دنیا کی سماجی زندگیوں، کام اور عمیق ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کے مقصد کے ساتھ، میٹاورس نے عوام کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اگرچہ میٹاورس اب بھی اپنے ابتدائی ایام سے گزر رہا ہے، کرپٹو پہلے ہی مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ آئیے اس نئے ڈیجیٹل مستقبل کو بروئے کار لانے میں مدد کرنے والے بلاک چین پراجیکٹس میں سے چند ایک کا جائزہ لیں۔
یہ سمجھنے کے لیے کہ
کرپٹو اور بلاک چین میٹاورس کے لیے کتنے اہم ہیں، آئیں مختصراً اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ
میٹاورس کیا ہے۔ میٹاورس ایک مربوط، آن لائن کائنات ہے جسے 3D اواتارز کے ذریعے دریافت کیا جا سکتا ہے۔ صارفین ایک جگہ پر تمام کام کر سکتے، سماجی سرگرمیاں انجام دے سکتے، تخلیق کر سکتے اور سیکھ سکتے ہیں۔ یوں سمجھیں کہ یہ انٹرنیٹ کے تجربے کا اگلا ارتقاء ہے۔
اگرچہ ویب پر PayPal اور کارڈ کی ادائیگیاں ہوتی ہیں، میٹاورس کے پاس ڈیجیٹل اکانومی تخلیق کرنے میں مدد کے لیے کرپٹو ہے۔
بلاک چین میٹاورس کے چھ کلیدی پہلوؤں کے لیے ایک کارآمد ٹیکنالوجی ثابت ہوئی ہے: ملکیت کا ڈیجیٹل ثبوت، ڈیجیٹل قابل جمع ہونے کی خصوصیت، قدر کا ٹرانسفر ہونا،
گورننس، رسائی پذیری، اور باہمی تعامل۔ بلاک چین ٹیکنالوجی ایک شفاف اور لاگت کی ضمن میں موثر حل فراہم کرتی ہے، جو اسے میٹاورس کے لیے ایک بہترین حل کے طور پر موزوں بناتی ہے۔ آپ ہمارے
میٹاورس کیا ہے؟ پر جا کر ان چھ شعبوں کو مزید تفصیل سے دریافت کر سکتے ہیں۔ آئیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں کہ مختلف بلاک چینز میں میٹاورس پراجیکٹس پر اس کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔
جب میٹاورس کی بات کی جائے تو
Binance اسمارٹ چین پر بہت زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ پراجیکٹس کی حد حقیقی-دنیا کے پلیئرز کے حامل قابلِ جمع کارڈ گیمز پر مشتمل ہے جیسے کہ Cyber Dragon اور Alien Worlds میں Top Goal سے لے کر RPG-طرز تک کی کائناتیں۔ یہاں تک کہ ایک پلیئر کی ملکیت والا کیسینو decentral.games، اور SecondLive کہلائی جانے والی تقاریب کی میزبانی کرنے والا ایک کلاسک میٹاورس VR پراجیکٹ بھی ہے۔ آپ مزید جاننے کے لیے کہ BSC کس چیز کی پیشکش کرتی ہے ہمارا انتخاب،
5 BSC میٹاورس پراجیکٹس جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیئے پڑھ سکتے ہیں۔
Sandbox ایک بلاک چین گیم ہے جہاں صارفین
NFTs (نان فنجیبل ٹوکنز)، صارف کے تخلیق کردہ ماحول اور دیگر مواد پر مشتمل ورچوئل دنیا دریافت کرتے ہیں۔ 2011 میں ایک موبائل گیم کے طور پر قائم کیا گیا، The Sandbox Ether (ETH) اور ٹوکن SAND کا استعمال کرتے ہوئے
Ethereum پر ایک پیچیدہ گیم میں تبدیل ہو گیا ہے تاکہ اس کی درون گیم معیشت کو تقویت ملے۔
پلیئرز اپنا اواتار اور ڈیجیٹل شناخت تخلیق کرتے ہیں، جو میٹاورس کا ایک اہم تصور ہے۔ کسی کھلاڑی کے NFTs، SAND ٹوکنز، اور بلاک چین کے دیگر اثاثوں کا نظم کرنے کے لیے ایک اواتار کو کرپٹو والیٹ سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ پلیئر VoxEdit اور Game میکر ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے گیمز اور ورچوئل آئٹمز بھی تخلیق کر سکتا ہے۔ یہ طاقتور پروگرامز پیچیدہ اور پیشہ ورانہ ویڈیو گیم اثاثے تخلیق کر سکتے ہیں، جنہیں آپ پھر NFTs میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ چونکہ صارفین ان اشیاء کو ٹریڈ کر سکتے ہیں، اس سے
کمائی کرنے کے لیے کھیلنے کے ماڈل نے جنم لیا ہے جس میں صارفین Sandbox کھیل کر اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔
Decentraland ایک 3D کائنات ہے جہاں پلیئرز اپنی زمین کے پلاٹس تیار کرتے، تقریبات کی میزبانی کرتے، مواد تخلیق کرتے، اور دیگر سماجی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہیں۔ Decentraland کی بنیادی معیشت بلاک چین پر مبنی ہے تاکہ ڈیجیٹل شناخت، ملکیت اور منفرد اشیاء کے لیے کمیابی کا تعین کیا جا سکے۔ یہ ان مشہور اور معروف ترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے جنہوں نے 2021 کے اواخر میں عظیم میٹاورس کے جنون پر اپنا غلبہ طاری کر رکھا ہے۔
2016 میں قائم شدہ، استبان اورڈانو (Estaban Ordano) اور اری میلیچ (Ari Meilich) نے ایک بنیادی 2D گیم کو اٹھایا اور اسے لاکھوں ڈالر کی مالیت کے NFTs کے ساتھ ایک بڑی کائنات پر بدل دیا۔ پراجیکٹ کا اپنا
ERC-20 یوٹیلیٹی ٹوکن MANA ہے۔
تو Decentraland میٹاورس میں کیسے سلاٹ کرتا ہے؟ جی، اس سے بہت سارے میٹاورس باکسز نشان زد ہوتے ہیں: ایک 3D انٹرفیس، ڈیجیٹل معیشت، سماجی عناصر، اور درون گیم تقریبات۔ Decentraland کے ساتھ مربوط ہونے والے مزید پراجیکٹس کے ساتھ، اس میں میٹاورس ہب کا پہلو بھی شامل ہے۔ Decentraland خاص طور پر اپنے ورچوئل ریئل اسٹیٹ NFT کے لیے مشہور ہے جسے LAND کہا جاتا ہے۔ Decentraland کی
غیر مرکزی بنائی گئی خودکار تنظیم (DAO) میں ووٹنگ کی طاقت فراہم کرنے کے ساتھ، LAND کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو کہ اسے ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں میں مقبول بنا رہی ہے۔
Enjin ایک بلاک چین پلیٹ فارم ہے جو کہ درون گیم آئٹمز کے طور پر استعمال ہونے والے NFTs کی تخلیق کاری پر مرکوز ہے۔ پراجیکٹ نے سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کٹس (SDKs) ریلیز کی ہیں تاکہ اوسط صارف کے لیے Ethereum-بنیادوں والے NFTs کی تخلیق کو آسان بنایا جا سکے۔ چونکہ NFTs پہلے ہی میٹاورس کا ایک کلیدی حصہ بن چکے ہیں، Enjin نے لوگوں کے لیے انہیں مزید محفوظ طور پر منٹ کرنے کا ایک طریقہ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
NFTs کے بارے میں ایک عمومی شکایت یہ ہے کہ وہ
کیش کرنے کے لیے مشکل ہو سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے NFT کے لیے خریدار تلاش کرنے کی ضرورت ہو گی، جس میں وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم، Enjin NFT کو ہمیشہ ENJ کوائن کے بدلے میں ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ NFTs کی مالیت ہمیشہ یکساں ہی رہے گی، جب تک کہ ENJ کی قیمت صفر تک نہیں پہنچ جاتی۔ چونکہ خریدار کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، NFTs کو ENJ میں تبدیل کرنا فوری لیکویڈیٹی فراہم کر سکتا ہے۔ ڈیجیٹل قابل جمع ہونے کی خصوصیت اور کمیابی کی معاونت کرتے ہوئے، Enjin میٹاورس کا ایک مفید حصہ بننے پر نظر مرکوز کیے ہوئے ہے۔
Bloktopia ایک اور VR میٹاورس گیم ہے جو 21 منزلوں والی فلک بوس عمارت میں سیٹ کردہ ہے۔ Decentraland اور The Sandbox کی طرح، Bloktopia کا مقصد تقریبات، سماجی سرگرمیوں، کام، اور بہت ساری دیگر چیزوں کا محور بننا ہے۔ 21 منزلیں Bitcoin کی 21 ملین BTC کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ پراجیکٹ اپنے چار اہم پہلوؤں: سیکھنے، کمائی کرنے، کھیلنے، تخلیق کرنے کی معاونت کے لیے
Polygon بلاک چین کا استعمال کرتا ہے۔
1. سیکھنا - Bloktopia صارفین کے بلاک چین کے بارے میں سیکھنے اور یہ جاننے کے لیے کہ یہ کیسے میٹاورس میں مددگار قوت ہے گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ کرپٹو کے بارے میں جاننے کے لیے مزید قابل رسائی اور قابلِ تعامل طریقہ فراہم کرتی ہے۔
2. کمانا - Bloktopia اپنے مقامی ٹوکن BLOK، ورچوئل رئیل اسٹیٹ جسے Reblok کے نام سے جانا جاتا ہے، اور Adblok کی تشہیر کے مواقع کے ساتھ کمائی کرنے کے لیے کھیلنے کا ماڈل پیش کرتا ہے۔
3. کھیلنا - صارفین کو آن لائن دوستوں کے ساتھ سماجی سرگرمیاں انجام دینے اور صارفین-کے بنائے گئے گیمز اور مواد کی ایک وسیع حد سے لطف اندوز ہونے کے قابل ہونا چاہیئے۔
4. تخلیق کرنا - Blocktopia اپنے گیمرز کے لیے ماحول اور یہاں تک کہ ڈیجیٹل اشتہار کی اسپیسز تخلیق کرنے کے ٹولز فراہم کرتا ہے۔
کمائی کرنے کے لیے کھیلیں گیمنگ میٹاورس میں ایک مقبول موضوع بن چکا ہے۔ گیمز کھیلنے اور ان سے تعامل کے ذریعے کمائی کرنے کا تصور بہت زیادہ پرکشش ہے۔ اگرچہ Decentraland اور The Sandbox رئیل اسٹیٹ بیچنے کا ایک آسان طریقہ پیش کرتے ہیں، Bloktopia اسے مزید آگے لے کے جاتا ہے۔ ہر Reblok منزل کرایہ داروں کو کرایے پر دی جا سکتی ہے یا ایک تقریب کے لیے کرایہ پر لی جا سکتی ہے۔ جب دیگر پلیئرز ان کے لیول پر وقت گزاریں تو صارفین تشہیری آمدن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
میٹاورس کی ترقی میں ابھی بہت طویل سفر کا طے ہونا باقی ہے۔ اگر آپ بذات خود پراجیکٹس میں کھیلتے ہیں، تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کے میکانکی عوامل، شکل، اور احساس بالکل بنیادی ہیں۔ بہت سارے ابھی بھی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں اور ٹیسٹ تک کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
تاہم، ایک چیز طے ہے کہ نئے پراجیکٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قطع نطر کہ یہ ایک بڑی گیمنگ کمپنی ہے یا چھوٹا میٹاورس کرپٹو پراجیکٹ، ترقی بہت سبک رفتاری سے ہو رہی ہے۔ مذکورہ بالا پراجیکٹس صرف ایک ابتدائی مقام ہیں، اسی لیے ارتقاء پذیر میٹاورس کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے باقاعدگی سے اپڈیٹس اور خبروں کے بارے میں چیک کرتے رہیں۔
اعلامیہ: یہ آرٹیکل صرف تعلیمی مقاصد کے لئے ہے۔ Binance کا ان پراجیکٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور یہ ان پراجیکٹس کی کوئی ستائش نہیں کرتی۔ Binance کے ذریعے فراہم کردہ معلومات سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کے مشورے یا تجویز پر مشتمل نہیں ہوتی۔ Binance آپ کے سرمایہ کاری کے کسی بھی فیصلے کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ براہِ کرم مالی خطرات مول لینے سے پہلے پیشہ ورانہ مشاورت حاصل کریں۔