TL؛DR
انٹرنیٹ ایک مستقلاً ارتقاء پذیر ٹیکنالوجی ہے جس میں جدت کا عمل جاری ہے۔ اب تک، ہم Web 1.0 اور 2.0 کے تجربے سے گزر چکے ہیں، اور اس بات پر کافی بحث ہو رہی ہے کہ Web 3.0 سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ Web 1.0 نے صارفین کو مواد سے بھرپور موجودہ سائٹس تخلیق کرنے کی صلاحیت کے بغیر ایک غیر متحرک تجربے کو فراہم کیا۔ Web 2.0 نے ہمیں سوشل میڈیا اور متحرک ویب سائٹس کے ذریعے یکجا کیا، لیکن اس کی قیمت کو مرکزیت کی صورت میں چکانا پڑا۔
Web 3.0 ہمیں ہماری آن لائن معلومات پر مکمل کنٹرول دینے اور ایک بامعنی ویب کو بھی تخلیق کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مشینیں صارف کے تخلیق کردہ مواد کو بآسانی پڑھ سکیں گی اور ان پر عمل کاری بھی کر سکیں گی۔ بلاک چین غیر مرکزیت کے اختیار کو فراہم کرے گی، ڈیجیٹل شناختوں کو کرپٹو والیٹس کے ذریعے آزاد کرے گی، اور ڈیجیٹل معیشتوں کو کھولے گی۔
3D آپشنز کی دستیابی کے سبب نیٹ کے ساتھ ہمارے تعامل کے ذرائع مزید مشغولیتی ہو جائیں گے۔ صارف کو حاصل ہونے والے فوائد میں مؤثر براؤزنگ، متعلقہ اشتہارات، اور بہتر کردہ کسٹمر کی معاونت بھی شامل ہیں۔ Siri اور Alexa اور مربوط کردہ اسمارٹ ہومز جیسے ورچوئل معاونین کی صورت میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی Web 3.0 ٹیکنالوجی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
تعارف
گزشتہ بیس یا اس کے لگ بھگ سالوں میں، انٹرنیٹ میں حیران کن تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ ہم انٹرنیٹ ریلے چیٹ (IRC) سے جدید سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز تک پہنچ چکے ہیں۔ بنیادی ڈیجیٹل ادائیگیوں سے آن لائن بینکنگ کی نفیس سروسز تک کا سفر طے کر چکے ہیں۔ حتیٰ کہ ہمیں انٹرنیٹ پر مبنی کرپٹو اور بلاک چین جیسی بالکل نئی ٹیکنالوجیز کا تجربہ بھی حاصل ہو چکا ہے۔ انٹرنیٹ انسانی تعاملات اور مربوط کاری کا لازمی جزو بن چکا ہے - اور اس میں ارتقاء کا سفر جاری ہے۔ اب تک، ہم Web 1.0 اور 2.0 کو دیکھ چکے ہیں، لیکن ہمیں حقیقی معنوں میں Web 3.0 سے کس قسم کی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں؟ آئیں ذرا تفصیلات کی گہرائی میں جاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہمارے لیے اس میں کیا کچھ موجود ہے۔
Web 3.0 کیا ہے؟
یہ تحریک ڈیٹا کی مشین پر مبنی بہتر تفہیم کے ذریعے کھلی، مربوط، انٹیلیجنٹ ویب سائٹس اور ویب ایپس تخلیق کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ غیر مرکزیت اور ڈیجیٹل معیشتیں بھی Web 3.0 میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کیونکہ یہ ہمیں نیٹ پر تخلیق کردہ مواد کی قدر سازی کی اجازت دیتی ہیں۔ یہ سمجھنا بھی اہم ہے کہ Web 3.0 ایک تبدیل ہوتا تصور ہے۔ اس کی کوئی واحد تعریف نہیں ہے، اور ہر فرد کے اعتبار سے اس کے درست معنی مختلف ہو سکتے ہیں۔
Web 3.0 کس طرح کام کرتی ہے؟
موجودہ ویب سائٹس عام طور پر غیر متحرک معلومات، یا فورمز یا سوشل میڈیا جیسے صارف پر مرکوز مواد کو ڈسپلے کرتی ہیں۔ اگرچہ یہ امر ایک بڑے پیمانے پر عوام الناس کے لیے ڈیٹا کی اشاعت کا موقع فراہم کرتا ہے، تاہم یہ صارفین کی مخصوص ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔ ایک ویب سائٹ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی جانب سے ہر صارف کو فراہم کردہ معلومات کو حقیقی دنیا میں انسانی مواصلت کی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالے۔ Web 2.0 میں، ایک مرتبہ ان معلومات کے آن لائن جانے کے بعد، صارفین ملکیت اور کنٹرول سے محروم ہو جاتے ہیں۔
Web 3.0 کے تصور میں ایک اور اہم شخصیت ورلڈ وائڈ ویب کے موجد، کمپیوٹر سائنسدان Tim Berners-Lee ہیں۔ انہوں نے 1999 میں ویب کے مستقبل کا اپنا یہ تصور فراہم کیا:
ویب کے حوالے سے میرا ایک خواب ہے کہ [جس میں کمپیوٹرز] ویب پر موجود تمام ڈیٹا – مواد، لنکس، اور لوگوں اور کمپیوٹرز کے مابین ہونے والی ٹرانزیکشنز کا تجزیہ کرنے کے قابل ہو جائیں۔ اسے ممکن بنانے والی، "ایک بامعنی ویب" نے ابھی سامنے آنا ہے، لیکن جب یہ وجود میں آ جائے گی، تو مشینوں سے بات کرتی مشینیں روزمرہ ٹریڈ کے میکانزمز، بیوروکریسی، اور ہماری روزمرہ زندگیوں کو منظم کریں گی۔
ویب کے ارتقاء کی مختصر تاریخ
Web 3.0 کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے، آئیں دیکھتے ہیں کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور ہم نے کس قدر ترقی کی ہے۔ دو سے زائد دہائیوں میں، ہم نے کافی بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں:
Web 1.0
اصلی انٹرنیٹ نے ایک تجربہ فراہم کیا جو اب Web 1.0 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ اصطلاح 1999 میں Web 1.0 اور Web 2.0 کے مابین تفریق کرتے وقت مصنف اور ویب ڈیزائنر Darci DiNucci کی جانب سے متعارف کروائی گئی تھی۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں، ویب سائٹس کو غیر متحرک HTML صفحات استعمال کرتے ہوئے بنایا جاتا تھا جو محض معلومات کو ڈسپلے کر سکتے تھے۔ صارفین کے لیے ڈیٹا کو تبدیل کرنے یا اپنا ذاتی ڈیٹا اپلوڈ کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ سماجی تعاملات سادہ چیٹ میسنجرز اور فورمز تک محدود تھے۔
Web 2.0
1990 کی دہائی کے آخری ایام میں، ایک مزید تعاملاتی انٹرنیٹ پر تبدیلی کا رجحان سامنے آیا۔ Web 2.0 میں، صارفین ڈیٹا بیسز، سرور سائیڈ کی عمل کاری، فارمز، اور سوشل میڈیا کے ذریعے ویب سائٹس کے ساتھ تعامل انجام دے سکتے تھے۔ ان ٹولز نے ویب کے تجربے کو غیر متحرک سے متحرک پر تبدیل کر دیا۔
مستقبل اور Web 3.0
Web 1.0، 2.0، اور 3.0 کے مابین بنیادی فرق کو ایک نظر دیکھنے کے لیے، ہمارا مندرجہ ذیل ٹیبل ملاحظہ کریں:
Web 1.0 | Web 2.0 | Web 3.0 | |
مواد | صارف کے لیے غیر فعال تعامل | کمیونٹی کے پلیٹ فارمز اور صارف کا تخلیق کردہ مواد | مواد کے تخلیق کاران کے لیے صارفی ملکیت |
ٹیکنالوجیز | HTML | متحرک HTML، Javascript، | بلاک چین، AI، مشین لرننگ |
ورچوئل ماحول | کچھ بھی نہیں | کچھ بنیادی 3D استعمال | 3D، VR، AR |
اشتہارات | رکاوٹ ڈالنے والے (بینرز، وغیرہ۔) | تعاملاتی | صارفی رویے کی بنیاد پر ہدف کردہ |
ڈیٹا اسٹوریج | انفرادی ویب سائٹس کے سرورز پر اسٹور کردہ | ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی جانب سے ملکیت یافتہ | صارفین کے درمیان تقسیم کردہ |
سامعین | انفرادی صارفین | صارفین کی مخصوص کمیونٹیز | متعدد پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز پر باہم مربوط کردہ صارفین |
Web 3.0 کی کلیدی خصوصیات
Web 3.0 کو مکمل طور پر اختیار کرنے میں اب بھی بہت وقت لگے گا، تاہم اس کے بنیادی تصورات تقریباً پہلے سے ہی واضح کر دیے گئے ہیں۔ ذیل میں دیے گئے چار موضوعات کو Web 3.0 کے مستقبل کے اہم ترین پہلوؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
بامعنی مارک اپ
وقت کے ساتھ ساتھ، مشینوں کی جانب سے ڈیٹا اور انسانوں کے تخلیق کردہ مواد کو سمجھنے میں بہتری آئی ہے۔ تاہم، ایک ایسا ہموار تجربہ تخلیق کرنے کے لیے ایک طویل سفر طے کرنا ہو گا جہاں سیمینٹکس کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔ مثال کے طور پر، بعض صورتوں میں، لفظ "برا" استعمال کرنے کا مطلب "اچھا" ہو سکتا ہے۔ کسی مشین کے لیے اس چیز کو سمجھنا نہایت مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم، بڑے ڈیٹا اور مطالعے کے لیے موجود مزید معلومات کے ذریعے، AI اس چیز کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے کہ ہم ویب پر کیا لکھتے ہیں اور پھر یہ فطری طور پر اسے پیش کرتی ہے۔
بلاک چین اور کرپٹو کرنسیز
ڈیٹا کی ملکیت، آن لائن معیشتیں، اور غیر مرکزیت Gavin-Wood کے Web3 کے مستقبل کے لازمی پہلو ہیں۔ ہم بعد میں اس موضوع کو مزید تفصیل میں بیان کریں گے، لیکن بلاک چین ان اہداف میں سے کئی کو پورا کرنے کے لیے ایک پرکھا گیا اور آزمودہ سسٹم فراہم کرتی ہے۔ کسی بھی فرد کے لیے اثاثوں کو ٹوکن کی شکل دینے، معلومات کو آن چین رکھنے، اور ڈیجیٹل شناخت تخلیق کرنے کا اختیار ایک ایسی زبردست ایجاد ہے جو Web 3.0 کے لیے موزوں ہے۔
3D کو بصری شکل دینا اور تعاملاتی عکاسی
سادہ لفظوں میں، ویب کی ظاہری شکل کافی حد تک تبدیل ہو جائے گی۔ ہم پہلے سے ہی اس طرح کے 3D ماحول پر منتقلی دیکھ رہے ہیں جس میں ورچوئل حقیقت تک شامل ہے۔ میٹاورس ایک ایسا شعبہ ہے جو ان تجربات کو بنیاد فراہم کر رہا ہے، اور ہم 3D ویڈیو گیمز کے ذریعے سماجی تعامل سے پہلے ہی واقف ہیں۔ UI اور UX کے شعبہ جات بھی ویب صارفین کے لیے مزید فطری طریقوں سے معلومات پیش کرنے کی جانب گامزن ہیں۔
مصنوعی ذہانت (AI)
مصنوعی ذہانت انسانی تخلیق کردہ مواد کو مشین کے لیے پڑھے جانے کے قابل ڈیٹا میں تبدیل کرنے میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔ ہم کسٹمر سروس کے بوٹس سے پہلے ہی واقف ہیں، لیکن یہ محض شروعات ہے۔ AI ڈیٹا کو Web 3.0 کے لیے ہمہ گیر ٹول بناتے ہوئے، ہمیں یہ پیش بھی کر سکتی ہے اور اسے ترتیب بھی دے سکتی ہے۔ سب سے بہترین یہ کہ، AI مستقبل میں انسانی ترقی کے لیے درکار کام میں کمی لاتے ہوئے، مزید بہت کچھ سیکھے گی اور خود کو بہتر بنائے گی۔
کیا چیز Web 3.0 کو اپنے پیشروؤں پر فوقیت بخشتی ہے؟
Web 3.0 کی کلیدی خصوصیات کا امتزاج عموماً متنوع فوائد کا سبب بنے گا۔ یہ مت بھولیں کہ ان تمام چیزوں کا دارومدار بنیادی ٹیکنالوجی کی کامیابی پر ہو گا:
کرپٹو Web 3.0 کے لیے کیسے موزوں ہے؟
جب Web 3.0 کی بات آتی ہے تو بلاک چین اور کرپٹو بہت سی صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ غیر مرکزی نیٹ ورکس ڈیٹا کی زیادہ ذمہ دارانہ ملکیت، گورننس، اور مواد کی تخلیق کے لیے کامیابی سے مراعات تخلیق کرتے ہیں۔ Web 3.0 کے لیے اس کے سب سے زیادہ متعلقہ پہلوؤں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
Web 3.0 کی استعمال کی صورتیں
اگرچہ Web 3.0 ابھی تک ترقیاتی مراحل میں ہے، تاہم ہمارے پاس چند ایسی مثالیں موجود ہیں جو آج بھی استعمال ہو رہی ہیں:
Siri اور Alexa ورچوئل معاونین
Apple کا Siri اور Amazon کا Alexa دونوں ایسے ورچوئل معاونین کی پیشکش کرتے ہیں جو Web 3.0 کے زیادہ تر باکسز کو چیک کرتے ہیں۔ AI اور فطری زبان کی عمل کاری دونوں سروسز کی انسانی صوتی احکامات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرتے ہیں۔ جتنے زیادہ لوگ Siri اور Alexa کو استعمال کرتے ہیں، ان کی AI اپنی تجاویز اور تعاملات کو اتنا ہی بہتر بناتی ہے۔ یہ چیز اس کو معنوی اعتبار سے انٹیلیجنٹ ویب ایپ کی بہترین مثال بناتی ہے جو کہ Web 3.0 کی دنیا سے تعلق رکھتی ہے۔
مربوط کردہ اسمارٹ ہومز
Web 3.0 کی ایک اور کلیدی خصوصیت ہمہ جہت ہونا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم متعدد ڈیوائسز پر اپنے ڈیٹا اور آن لائن سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کے گھر کی گرمائش، ایئر کنڈیشننگ، اور دیگر سہولیات کو کنٹرول کرنے والے سسٹمز اب ایک اسمارٹ اور مربوط کردہ طریقے سے ایسا کر سکتے ہیں۔ آپ کا اسمارٹ ہوم آپ کو آپ کے آنے، جانے کا وقت، اور اس متعلق بتا سکتا ہے کہ آپ اپنے گھر میں کتنی گرمائش یا ٹھنڈک پسند کرتے ہیں۔ یہ ایک ذاتی تجربہ تخلیق کرنے کے لیے ان معلومات سمیت مزید کئی چیزوں کو استعمال کر سکتی ہے۔ اس کے بعد خواہ آپ کہیں بھی ہوں، آپ اپنے فون یا دیگر آن لائن ڈیوائسز سے اس سروس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اختتامی خیالات
انٹرنیٹ کا ارتقاء ایک طویل سفر رہا ہے اور یقیناً اس عمل میں مزید جدتوں تک جاری رہے گا. دستیاب ڈیٹا کے ایک بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کے ساتھ، ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز ایک زیادہ مشغولیتی ویب کے تجربے پر منتقل ہو رہی ہیں۔ اگرچہ ابھی تک Web 3.0 کے لیے کوئی واضح تعریف موجود نہیں، تاہم اختراعات پہلے سے ہی حرکت میں ہیں۔ یہ دیکھنا آسان ہے کہ ہم کس سمت جا رہے ہیں، اور بلاشبہ، بلاک چین Web 3.0 کے مستقبل کا کلیدی حصہ بنتی دکھائی دے رہی ہے۔