Binance اکیڈمی سال 2021 کا جائزہ
ہوم
آرٹیکلز
Binance اکیڈمی سال 2021 کا جائزہ

Binance اکیڈمی سال 2021 کا جائزہ

نو آموز
شائع کردہ Dec 21, 2021اپڈیٹ کردہ Sep 1, 2022
8m

TL؛DR

2021 کرپٹو استعمال کی صورتوں کے لیے حقیقی کامیابی کا سال رہا ہے۔ NFTs اور میٹاورس جیسی ٹیکنالوجیز نے مین اسٹریم خبروں میں جگہ بنائی ہے، اور بلاک چین اپنانے کے عمل میں اضافہ ہوا ہے۔ ضابطہ کاری کے معاملے میں، اس سال کریک ڈاؤنز اور قبولیت کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ 

ایل سلواڈور (El Salvador) نے Bitcoin کو قانونی ٹینڈر کے طور پر اپنایا۔ امریکہ میں، SEC نے پہلے Bitcoin ETFs کو شکاگو مرسنٹائل ایکسچینج پر فہرست کرنے کی اجازت دی۔ کینیڈا نے بھی اپنے ذاتی Bitcoin ETFs کو لانچ کیا، جو کہ ادارہ جاتی سرمایہ کار اپنانے کا ایک لازمی حصہ ہوتا ہے۔

NFTs نے اس سال ریکارڈ توڑ فروخت اور ایکسپوژر کے ساتھ دھماکہ خیز کامیابی حاصل کی۔ پچھلے سالوں میں جو کرپٹو کی چھوٹی صنعت تھی وہ اب وسیع پیمانے پر زیرِ بحث موضوع ہے۔ ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے Binance نے اپنا ذاتی NFT پلیٹ فارم لانچ کیا، اور Fortune 500 کمپنیز بڑی تیزی سے اسے استعمال اور NFTs میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

NFTs میٹاورس میں بھی کردار رکھتے ہیں، جو کہ 2021 کے مقبول ترین موضوعات میں سے تھا۔ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں اور چھوٹے ڈیویلپرز یکساں طور پر ایک مربوط کردہ، 3D دنیا کی تعمیر کر رہے ہیں جس کی معیشت کرپٹو کے ذریعے تقویت یافتہ ہے۔ یہ رجحان Web3 سے متعلق بھی ہے، غیر مرکزیت کا وہ تصور جو انٹرنیٹ پر ہمارے مستقبل کے تعاملات کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ بڑے کیپیٹل کی سرمایہ کاری کرنے والی فرمز نے اس سال ہمارے آن لائن تعاملات، ڈیٹا، رازداری، اور مالیات کے شعبوں میں بلاک چین کے نفاذ کے حوالے سے اپنی معاونت ظاہر کی ہے۔

Binance فین ٹوکنز نے FC Porto اور S.S. Lazio جیسے اسپورٹس کلبز کے ساتھ بھی ترقی کی سمت پرواز شروع کر دی ہے۔ 2021 کی اکثر فروخت ضرورت سے زیادہ سبسکرائب ہو چکی ہیں، جس میں صارفین بلاک چین پر مبنی نئے فین کے فوائد کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

اس سال کے اختتام پر، نومبر میں Bitcoin تقریباً $70,000 کے ساتھ ایک نئے ATH (تمام وقتی بلندی) تک پہنچ گیا۔


تعارف

کرپٹو کرنسی کی دنیا کے معاملے میں یہ سال بالکل بھی بیزارکن نہیں تھا۔ تخلیق کاران کے تخیلات کو گرفت میں لینے سے لے کر Bitcoin کی نئی تیزی سے بڑھتی ہوئی تمام وقتی بلندیوں تک، 2021 میں یہ سب کچھ تھا۔ لہذا جبکہ ہر کوئی بلاک چین سے حمایت یافتہ میٹاورس میں داخل ہونے کو تیار ہو رہا ہے، آئیں ان تمام دیگر چیزوں کو مت بھولیں جو اس سال وقوع پذیر ہوئی ہیں۔


کرپٹو کرنسی کی ضابطہ کاری

سالوں بعد، کرپٹو کرنسیز بتدریج زیادہ منظم ہو گئی ہیں۔ لیکن 2021 میں، ہر حکومت کے ذہن میں یکساں ہدف نہیں ہے۔ ایل سلواڈور جیسے بعض نے، ٹیکنالوجی اور اسے ہر کسی کی روزمرہ زندگیوں میں ضم کرنے کے حوالے سے فائدے کو قبول کرنے کی کوشش کی ہے۔ دیگر نے ٹیکس کا عمل سخت کیا ہے اور کرپٹو کے ساتھ سختی سے کنٹرول کیے جانے والی چیز کے طور برتاؤ کیا ہے۔

ایل سلواڈور

5 جون 2021 کو، ایل سلواڈور نے دنیا بھر کی سرخیوں میں یہ اعلان کرتے ہوئے جگہ بنائی کہ، Bitcoin ملک کے اندر قانونی ٹینڈر بن جائے گا۔ 7 ستمبر 2021 سے، تمام کاروباروں کے لیے ضروری قرار دیا گیا کہ وہ چیزوں اور سروسز کے عوض BTC کو بطور ادائیگی قبول کریں۔ یہ حقیقت ایل سالواڈور کو ادائیگی کے طریقے کے طور پر Bitcoin اپنانے والا پہلا ملک بناتی ہے۔ حکومت نے ہر اس شہری کو مبارکباد کے طور پر $30 کے Bitcoin عنایت کیے جس نے حکومت کا ڈیجیٹل کرپٹو والیٹ ڈاؤن لوڈ کیا۔ 

ایل سالواڈور Bitcoin کو وہ فیس کم کرنے کے ذریعے کے طور پر لیتا ہے جو اس کی آبادی منتقلیوں کی مد میں ادا کرتی ہے، چونکہ فیملیز بیرون سے رقم وصول کرتی ہیں اس لیے یہ معیشت کا ایک بڑا شعبہ ہے۔ اکثر سالواڈورینز کو مالیاتی سروسز تک رسائی بھی حاصل نہیں ہوتی، اور بلاک چین بینک سے غیر منسلک لوگوں کی مدد کا ممکنہ حل ہے۔ بین الاقوامی سطح پر، کچھ بیرونی تبصرہ نگار ایل سالواڈور کا یہ اقدام خود کو ری برانڈ کرنے کے ایک ذریعے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ ملک مجرمانہ گروہوں اور زمین دوز معیشت سے منسلک ایک خراب شہرت رکھتا تھا۔

امریکہ

Bitcoin ETFs (ایکسچینج پر ٹریڈ کردہ فنڈز) کی لانچ کے علاوہ، SEC کی دلچسپی کے شعبوں کے حوالے سے باضابطہ اپڈیٹس ہوتی رہی ہیں۔ قابل ذکر طور پر، اسٹیبل کوائنز اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) زیر بحث ہیں، کیونکہ یہ Bitcoin جیسی کرپٹو کرنسیز کے مقابلے میں ضابطہ کاری کے زیادہ چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔ اس بات کا بہت امکان ہے کہ ہم اگلے آنے والے سال میں ان دو شعبہ جات کی ضابطہ کاری کے حوالے سے بڑے اعلانات ہوتے دیکھیں گے۔


Bitcoin ETFs

بعض لوگوں نے Bitcoin ETFs کی تخلیق اور ضابطہ کاری کو روایتی سرمایہ کاران کو کرپٹو متعارف کروانے کی کلید کے طور پر دیکھا ہے۔ نجی سرمایہ کاران کے برعکس، اعلیٰ درجے کے باضابطہ ادارے محض ایک والیٹ نہیں کھول سکتے اور کرپٹو ٹریڈنگ شروع نہیں کر سکتے۔ 2021 نے ضابطہ کاران کے ساتھ طویل گفت و شنید کے بعد کینیڈا اور امریکہ میں Bitcoin ETFs کو ریلیز ہوتے دیکھا۔ ETF کسی شخص کو اپنا اثاثہ از خود ہولڈ کیے بغیر Bitcoin کے سامنے اپنا پورٹ فولیو ایکسپوز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بہت سے Bitcoin ETFs، جیسا کہ امریکہ کا BITO، درحقیقت BTC futures کو ETF کے بنیادی اثاثے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

SEC کے حمایت یافتہ futures ETFs شکاگو مرسنٹائل ایکسچینج (CME) کے پہلے سے موجود Bitcoin futures کے ساتھ مربوط ہیں۔ یہ ڈیریویٹوز USA کے اندر اعلی سطح پر منظم ہوتے ہیں، اور ETF کو اپنے آپ سے مکمل ہم آہنگ ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔ مستقبل میں کسی مقام پر آنے والے طبعی طور پر معاونت یافتہ فنڈز کے امکان کے ساتھ، اب امریکہ میں ETF کے تین آپشنز موجود ہیں۔


نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs)

اگرچہ بلاک چین کی دنیا میں NFTs کوئی نئی چیز نہیں ہیں، انہوں نے عام عوام کے ساتھ بہترین کامیابی کا سال حاصل کرنے کا انتظام کر لیا ہے۔ مارچ میں، ہمیں $69 ملین کے عوض Beeple کی "روزانہ: پہلے 5000 دن" کے عنوان سے دنیا کی سب سے مہنگی فروخت حاصل ہوئی۔ مزید برآں، NFT گیمز کی شہرت میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


حقیقی استناد قائم کرنا چیلنجنگ ہو سکتا ہے، لیکن بلاک چین نے ڈیجیٹل نایابی کے لیے ایک قابلِ توثیق طریقے کی تخلیق کی اجازت دی ہے۔ اس نے وہ "کاپی پیسٹ" مسئلہ حل کر دیا جو ہمیں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فائلز کی استناد ثابت کرنے کے حوالے سے درپیش تھا۔ استعمال کی صورتوں کی اس قدر وسیع تعداد کے ہمراہ، ڈیویلپرز انڈسٹریز میں NFTs کا تجربہ کر رہے ہیں، اور ہم 2022 اور اس کے بعد کچھ بڑی خبروں کی توقع کر سکتے ہیں۔


میٹاورس

NFTs کے ساتھ بھرپور شروعات کے بعد، 2021 ایک مزید بڑے رجحان: میٹاورس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔ اب تک، میٹاورس کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی دلچسپی ہے۔ 28 اکتوبر کو، Facebook نے اپنا نام Meta میں تبدیل کر دیا اور ہماری زندگیوں کے متعدد پہلوؤں کو مربوط کرتی ایک 3D ورچوئل کائنات کے وژن کا ایک خاکہ جاری کیا۔ آپ تلاش کی شہرت میں اس اضافے کو Google Trends میں ظاہر کردہ دیکھ سکتے ہیں۔


Meta اس بارے میں سوچنے والی کوئی پہلی کمپنی نہیں ہے۔ میٹاورس کا تصور سالوں سے گرد و پیش میں رہا ہے، اور بہت سے کرپٹو پراجیکٹس اپنی ذاتی میٹاورس کی دنیائیں تخلیق کر چکے ہیں۔ Decentraland، مثال کے طور پر، آپ کو ایک 3D دنیا ایکسپلور کرنے، ورچوئل دنیا کی ملکیت رکھنے، اور حتیٰ کہ کمائی کے لیے کھیلیں میکانزمز کے ذریعے کمائی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ بلاک چین گیمز جیسا کہ Axie Infinity بھی آپ کو گیمنگ کو مستقل آمدن کی کمائی کے ایک ذریعے کے ساتھ جوڑنے کی اجازت دیتی ہے۔ لہٰذا اگرچہ ہمارے پاس ابھی تک کوئی متحدہ میٹاورس نہیں ہے، ٹکڑے باہم قریب آ رہے ہیں۔


Web3

Web3 انٹرنیٹ کے ایک نئے ورژن کا تصور ہے جو Ethereum یا Binance اسمارٹ چینز جیسے عوامی بلاک چینز پر مبنی ہے۔ یہ اصطلاح 2014 میں ابتدائی طور پر گیون وڈ (Gavin Wood) کی جانب سے تخلیق کی گئی تھی، جو Ethereum کا شریک بانی اور Polkadot کا بانی تھا۔ تاہم، اس سال بالخصوص اکتوبر 2021 میں Andreessen Horowitz جیسی بڑی سرمایہ کاری کی فرمز کی جانب سے پذیرائی حاصل ہونے سے پہلے تک، یہ تصور کچھ خاص کشش حاصل نہیں کر سکا تھا۔


Web3 غیر مرکزیت کو انٹرنیٹ کی نئی ڈیویلپمنٹس کی بنیاد کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن یہ میٹاورس سے کس طرح مختلف ہے؟ اچھا، میٹاورس تو ایک 3D، مربوط دنیا تخلیق کرنا چاہتی ہے۔ Web3 اس چیز پر زیادہ توجہ دیتا ہے کہ ہم اپنی شناخت، ذاتی معلومات، اور تعاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے انٹرنیٹ کو اس کی موجودہ حالت میں کس طرح استعمال کر رہے ہیں۔ ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز بھی آن لائن تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بڑے ڈیٹا کو بامقصد طریقوں سے استعمال کریں گی۔

NFTs، DAOs (غیر مرکزی کردہ خود مختار تنظیمات)، اور DeFi تمام ہمارے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے طریقے کے لازمی حصے بننے کی کوشش کر رہے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ای میلز، PayPal، اور 2FA (دو عوامل پر مبنی منظوری) Web 1.0 اور Web 2.0 کا اہم حصہ تھے۔


Binance فین ٹوکنز

21 اکتوبر 2021 کو، Binance نے S.S. Lazio کے ساتھ اپنے Launchpad کے ذریعے پہلا Binance فین ٹوکن لانچ کرنے میں مدد کی۔ ہولڈرز نے منفرد مراعات، جیسا کہ ٹیم کے فیصلوں پر فین ووٹس میں داخل ہونے کا حق، NFTs کی کمائی کرنے کا موقع، اور اپنی پسندیدہ ٹیمز کے ساتھ تعامل کرنے کے نئے طریقے حاصل کیے۔

اگرچہ 2021 Binance فین ٹوکنز کے لیے ایک بڑا سال رہا ہے، لیکن کہانی صرف یہیں سے شروع نہیں ہوتی۔ 2019 کے اواخر سے Juventus' JUV کی لانچ کے ذریعے فین ٹوکنز گرد و پیش میں موجود رہے ہیں۔ یہ ٹوکنز ہولڈرز کو اپنی پسندیدہ ٹیمز کے ساتھ تعامل کرنے اور فین ٹوکن کے منفرد فوائد کا دعویٰ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

Binance Launchpool کے ذریعے، صارفین BNB کو اسٹیک کرتے ہیں اور پیشکش پر Binance فین ٹوکنز کا ایک حصہ وصول کرتے ہیں۔ اب تک، فروخت بڑے پیمانے پر کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ مثال کے طور پر، LAZIO نے 225,583 شرکاء کو 8,110,631.97 BNB کرنے کے لیے مختص کیا تھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ فروخت 1,005x کے مضربہ کے ساتھ زیادہ سبسکرائب ہو گئی تھی۔


کرپٹو کرنسی مارکیٹ اور Bitcoin کی تمام وقتی بلندی

2020 میں بھرپور اضافے کے بعد، Bitcoin نے ایک بار پھر 2021 میں تین بلندیوں کے ساتھ پچھلے سال کی تمام وقتی بلندی کو شکست دے دی ہے۔ آئیں اس چارٹ کو ایک نظر دیکھتے ہیں۔


پوائنٹ 1 تقریباً $41,000 کی بلندی کے ساتھ 2020 سے جنوری 2021 تک کے اضافے کا تسلسل دکھاتا ہے۔ کسی بیئر مارکیٹ میں داخل ہونے کے خطرے کے بعد جس کے بعد ایک درستگی بھی ہوئی، Bitcoin مسلسل اوپر جاتا رہا اور اپریل کے وسط میں $63,000 تک پہنچ گیا (پوائنٹ 2)۔ جون میں، مارکیٹ کو کرپٹو کے بارے میں بری خبریں ملیں، جس کے نتیجے میں Bitcoin کی تمام مائننگ کی طاقت کا تقریباً نصف چند دنوں میں آف لائن ہو گیا۔

اس کے باوجود، Bitcoin اس کے بعد سے اضافہ کرتے ہوئے نومبر میں تقریباً $69,000 کی نئی ATH تک پہنچا۔ آئیں دیگر بڑی ترین مارکیٹ کیپ کرپٹو کرنسیز میں سے کچھ کی نئی ATHs کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی

تمام وقتی بلندی (USD میں تخمینی مالیت)

BNB

$686

Ethereum (ETH)

$4,878

Solana (SOL)

$260

DOGE

$0.7316

Cardano (ADA)

$3.09



اختتامی خیالات

NFTs اور میٹاورس جیسی بلاک چین کے استعمال کی نئی صورتوں کو اپنانے کا عمل 2021 کا رائج خیال رہا۔ اب تک، دنیا Bitcoin جیسی کرپٹو کرنسیز، مائننگ انڈسٹری، اور کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے ساتھ زیادہ بہتر طور پر آگاہ ہو رہی ہے۔ اس نے 2021 کو بالخصوص دلچسپ بنایا ہے، کیونکہ دنیا کے اخبارات اب کرپٹو کے معاملے میں صرف قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ ہی نہیں کرتے۔ بہت سے رجحانات جن پر ہم نے تبادلہ خیال کیا اپنے آپ کو 2022 کے لیے اچھی طرح سے سیٹ کر چکے ہیں، یہی چیز ہمیں آنے والے 12 مہینوں کے لیے بہت زیادہ دلچسپی کا سامان فراہم کر رہی ہے۔