بلاک چین اور Bitcoin کے مابین موجود فرق
بلاک چین اور Bitcoin کے مابین موجود فرق
ہوم
آرٹیکلز
بلاک چین اور Bitcoin کے مابین موجود فرق

بلاک چین اور Bitcoin کے مابین موجود فرق

نو آموز
شائع کردہ Nov 28, 2018اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
6m

کرپٹو کرنسی میں نو آموز افراد کے لیے یہ اصطلاح کافی حد تک الجھن کا باعث اور حتیٰ کہ گمراہ کن ہو سکتی ہے۔ بعض لوگ بلاک چین ٹیکنالوجی کا ذکر کرتے ہوئے Bitcoin کا حوالہ دیتے ہیں، جبکہ دیگر لوگ کرپٹو کرنسیز کے متعلق عمومی بات کرتے ہوئے بلاک چین کا تذکرہ کریں گے۔ تاہم، اصل میں یہ اصطلاحات ایک دوسرے کے ساتھ قابل تبدیل نہیں ہیں: یہ مختلف لیکن باہم مربوط تصورات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس لیے، ان کے مابین موجود فرق کو سمجھنا اہم ہے۔ ہم یہاں پر آپ کو بلاک چین ٹیکنالوجی، کرپٹو کرنسیز، اور Bitcoin کی بنیادی باتوں سے متعارف کروائیں گے۔


ایک نہایت بنیادی تشبیہ

اس پر توجہ دیں:

  • ویب سائٹس معلومات شیئر کرنے والی مخصوص ٹیکنالوجی ہیں۔

  • سرچ انجنز ان مشہور و معروف ذرائع میں سے ایک ہیں، جو ویب سائٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہیں۔

  • جس کے نتیجے میں، Google سرچ انجن کی سب سے مشہور اور مقبول مثالوں میں سے ایک ہے۔


اس طرح:

  • بلاک چین ایک مخصوص ٹیکنالوجی ہے جو معلومات (ڈیٹا کے بلاکس) ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

  • کرپٹو کرنسی سب سے مشہور اور مقبول طریقوں میں سے ایک ہے، جو بلاک چین استعمال کرتا ہے۔

  • جس کے نتیجے میں، Bitcoin کرپٹو کرنسی کی پہلی اور سب سے مشہور مثال ہے۔


بلاک چین: تصور

زیادہ تر بلاک چینز کو منقسم اور غیر مرکزی ڈیجیٹل لیجر کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آسان الفاظ میں، بلاک چین ایک ایسا ڈیجیٹل لیجر ہے جو بنیادی طور پر پیپر لیجر کا الیکٹرانک ورژن ہے، اور یہ ٹرانزیکشنز کی فہرست ریکارڈ کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

مزید مفصل انداز میں، بلاک چین متعدد بلاکس پر مشتمل ایک ایسی سیدھی چین ہے، جنہیں کرپٹو گرافک ثبوت سے مربوط اور محفوظ کیا جاتا ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کو ایسی دیگر سرگرمیوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، جنہیں لازمی طور پر مالیاتی کاروائیاں درکار نہیں ہوتیں، لیکن کرپٹو کرنسیز کے تناظر میں، ان پر تمام تصدیق شدہ ٹرانزیکشنز کا مستقل ریکارڈ رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

'منقسم' اور 'غیر مرکزی' سے مراد ایسا طریقہ کار ہے، جس میں لیجر کو تشکیل اورمرتب کیا جاتا ہے۔ ان کے مابین موجود فرق کو سمجھنے کے لیے، مرکزی لیجرز کی عمومی اقسام تصور کریں، جیسا کہ گھروں کی سیلز پر مشتمل عوامی ریکارڈز، کسی بینک کے ATM سے رقم نکلوانے پر مشتمل ریکارڈز، یا eBay کی فروخت شدہ اشیاء پر مشتمل فہرست۔ ہر صورت میں، لیجر کو صرف ایک ہی تنظیم کنٹرول کرتی ہے: کوئی حکومتی ایجنسی، بینک، یا eBay۔ ایک اور عمومی عنصر یہ ہے کہ لیجر کی صرف ایک ہی ماسٹر کاپی موجود ہوتی ہے اور اس کے علاوہ ہر چیز صرف ایسا بیک اپ ہوتی ہے، جو آفیشل ریکارڈ نہیں ہوتا۔ اس لیے، روایتی لیجرز مرکزی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی نگہداشت کوئی واحد ادارہ کرتا ہے اور یہ عمومی طور پر کسی واحد ڈیٹا بیس پر منحصر ہوتے ہیں۔

اس کے برعکس، ایک بلاک چین کو کسی غیر مرکزی لیجر کی طرح فنکشن کرنے والے منقسم سسٹم کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ یعنی، لیجر کی کوئی واحد کاپی (منقسم) نہیں ہوتی اور اسے کوئی واحد اتھارٹی (غیرمرکزی) کنٹرول نہیں کرتی۔ آسان لفظوں میں یہ کہ، ہر وہ صارف جو بلاک چین نیٹ ورک کی نگہداشت کے عمل میں شامل ہونے اور شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، وہ بلاک چین ڈیٹا کی الیکٹرانک کاپی رکھتا ہے، جسے بیک وقت دیگر صارفین کی کاپیز کے ساتھ تمام تازہ ترین ٹرانزیکشنز سے متواتر اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

دوسرے لفطوں میں، ایک منقسم سسٹم کی نگہداشت بہت سے صارفین کے اجتماعی کام کے ذریعے ہوتی ہے، جو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ صارفین نیٹ ورک نوڈز کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، اور سسٹم کے اصولوں کے مطابق یہ تمام نوڈز ٹرانزیکشنز کی توثیق اور تصدیق کے عمل میں شامل ہوتی ہیں۔ نتیجتاً، طاقت غیر مرکزی ہو جاتی ہے (کوئی مرکزی اتھارٹی نہیں ہوتی)۔


بلاک چین: عملی صلاحیت

بلاک چین ریکارڈز منظم کرنے کے طریقہ کار سے اپنا نام اخذ کرتی ہے: مربوط شدہ بلاکس کی ایک چین۔ بنیادی طور پر، بلاک ڈیٹا کا ایک ایسا حصہ ہوتا ہے، جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ حالیہ ٹرانزیکشنز کی فہرست (مثلاً اندراجات کا پرنٹ شدہ صفحہ) موجود ہوتی ہے۔ بلاکس، نیز ٹرانزیکشنز عوامی اور دکھائی دیتی ہیں، لیکن ان میں ترامیم نہیں کی جا سکتی (جیسے ہر صفحے کو کسی سیل شدہ شیشے کے باکس میں رکھ دیا جائے)۔ جیسا کہ بلاک چین میں نئے بلاکس شامل کیے جاتے ہیں، مربوط شدہ بلاکس کا ایک مسلسل ریکارڈ ( کسی مادی لیجر اور اس کے ریکارڈ کے کئی صفحات کی طرح) تیار ہو جاتا ہے ۔ یہ نہایت آسان تشبیہ تھی، لیکن عمل اس سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔

بلاک چینز کے ترمیم سے مزاحم ہونے کی مرکزی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ حقیقت ہے کہ بلاکس کو کرپٹو گرافک ثبوت کے ذریعے لنک اور محفوظ کیا جاتا ہے۔ نیٹ ورک شرکاء کو نئے بلاکس تشکیل کرنے کے لیے، مہنگی اور مفصل کمپیوٹیشنل سرگرمی میں مشغول ہونا پڑتا ہے، جسے مائننگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر، مائنرز ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے اور انہیں ایسے نئے تخلیق شدہ بلاکس میں منظم کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں، جنہیں (مخصوص شرائط مکمل ہونے کی صورت میں) پھر بلاک چین میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ سسٹم میں ایسے نئے کوائنز متعارف کروانے کے ذمہ دار بھی ہوتے ہیں، جو انہیں کام کرنے پر بطور انعام دیے جاتے ہیں۔

تصدیق شدہ ہر نئے بلاک کو کسی ایسے بلاک سے مربوط کیا جاتا ہے، جو فوری طور پر اس سے قبل آتا ہے۔ اس سیٹ اپ کی بہترین بات یہ ہے کہ ایک بار بلاک چین میں شامل ہونے کے بعد، بلاک میں موجود ڈیٹا کو تبدیل کرنا ناممکن ہے، کیونکہ انہیں ایسے کرپٹو گرافک ثبوت کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے، جو تشکیل کرنے میں مہنگے ہیں اور انہیں کالعدم کرنا نہایت پیچیدہ ہے۔

مختصراً، بلاک چین مربوط شدہ بلاکس کی ایک ایسی چین ہوتی ہے، جسے تاریخ وارانہ ترتیب میں منظم کیا جاتا ہے اور کرپٹو گرافک ثبوت کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔


کرپٹو کرنسی

آسان الفاظ میں، کرپٹو کرنسی رقم کی ایک ایسی ڈیجیٹل قسم ہے، جسے صارفین کے منقسم نیٹ ورک کے اندر تبادلے کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بینکنگ کے روایتی سسٹمز کی بجائے، ان ٹرانزیکشنز کو عوامی ڈیجیٹل لیجر (بلاک چین) کے ذریعے ٹریک کیا جاتا ہے اور فریق ثالثین کے بنا ہی شرکاء (پیئر-ٹو-پیئر) کے مابین براہ راست رونما ہو سکتی ہیں۔

'کرپٹو' سے مراد ایسی کرپٹوگرافک تکنیکیں ہیں، جو اقتصادی سسٹم کی حفاظت میں استعمال کی جاتی ہیں اور کرپٹو کرنسی کے نئے یونٹس کی تخلیق اور ٹرانزیکشنز کی تصدیق باآسانی ہونے کا عمل یقینی بناتی ہیں۔

اگرچہ تمام کرپٹو کرنسیز مائن ہونے کی قابل نہیں ہوتی، لیکن Bitcoin کی طرح متعدد مائننگ کے عمل پر منحصر ہوتی ہیں، اور ان کی گردشی سپلائی کی ترقی سست اور کنٹرول میں ہوتی ہے۔ اس لیے، ان کوائنز کے نئے یونٹس تخلیق کرنے کا واحد طریقہ کار صرف مائننگ ہے اور اس میں افراط زر کے خطرات سے اجتناب کیا جاتا ہے، جو فیاٹ کی روایتی کرنسیز کے لیے خطرہ ہے، جس میں حکومت رقم کی سپلائی کنٹرول کرنے کی اہل ہوتی ہے۔


Bitcoin

Bitcoin سب سے پہلے تخلیق کی جانے والی اور فطری طور پر سب سے زیادہ مشہور کرپٹو کرنسی ہے۔ 2009 میں فرضی ڈویلپر Satoshi Nakamoto نے اسے متعارف کروایا تھا۔ مرکزی تصور ادائیگی کا ایک ایسا خود مختار اور غیر مرکزی الیکٹرانک سسٹم تخلیق کرنا تھا، جو ریاضیاتی ثبوتوں اور کرپٹو گرافی پر منحصر ہو۔

Bitcoin سب سے زیادہ مقبول ہوتے ہوئے بھی، اس عہدے پر تنہا نہیں ہیں۔ اپنے مخصوص فیچرز اور میکانزمز کی حامل، ایسی متعدد کرپٹو کرنسیز موجود ہیں۔ علاوہ ازیں، تمام کرپٹو کرنسیز کی ذاتی بلاک چین نہیں ہوتی۔ چند کو پہلے سے موجودہ بلاک چین کی بنیاد پر تخلیق کیا گیا، جبکہ دیگر کو بالکل نئے سرے سے تخلیق کیا گیا۔

زیادہ تر کرپٹو کرنسیز کی طرح Bitcoin کی سپلائی محدود ہوتی ہے، یعنی زیادہ سے زیادہ سپلائی تک پہنچنے کے بعد، مزید Bitcoins تشکیل نہیں کیے جائیں گے۔ اگرچہ یہ پراجیکٹ سے پراجیکٹ الگ ہوتی ہے، Bitcoin کی سب سے زیادہ سپلائی 21 ملین یونٹس تک سیٹ کی گئی ہے۔ عمومی طور پر، کُل سپلائی ایسی عوامی معلومات پر مشتمل ہوتی ہے، جسے کرپٹو کرنسی تخلیق کیے جانے کے وقت بیان کیا جاتا ہے۔ آپ Binance معلومات پر گردشی سپلائی اور Bitcoin کی قیمت چیک کر سکتے ہیں۔

Bitcoin پروٹوکول اوپن سورس ہے اور کوئی بھی فرد کوڈ کا جائزہ لے سکتا ہے اوراسے کاپی کر سکتا ہے۔ پوری دنیا میں موجود متعدد ڈویلپرز پراجیکٹ کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔