TL؛DR
Bitcoin، قانونی سرمایہ کاری کے اس اثاثے کی حیثیت سے اپنی ساکھ کو مضبوط بنا رہا ہے، جس میں ہر کوئی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ دراصل، تکنیکی طور پر ہر کوئی تو نہیں، جیسا کہ چند ادارے یا افراد صرف ایک اعلیٰ سطح پر باضابطہ طور پر شرکت کر سکتے ہیں۔ اکثر کا ماننا ہے کہ Bitcoin ایکسچینج کا تجارت کردہ فنڈ (ETF) اس مقصد کو پورا کر سکتا ہے۔
Bitcoin ETFs ایسے اثاثوں کے پولز ہوتے ہیں جن کا تعلق Bitcoin سےئ ہو، اور جو روایتی ایکسچینجز پر بروکریجز کی جانب سے پیش کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں ETFs کے طور پر ٹریڈ کیا جا سکے۔ یہ چیز روایتی سرمایہ کاروں کو BTC کی ملکیت کے بغیر Bitcoin تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
Bitcoin ETFs پہلے سے ہی کینیڈا اور امریکہ میں موجود ہیں، جو کہ مرکزی دھارے پر سرمایہ کاران کے مابین کرپٹو کرنسیز کی مقبولیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ آیئے دیکھیں کہ ETF کیا ہوتا ہے اور Bitcoin کے لیے یہ کیا معنی رکھ سکتا ہے۔
تعارف
Bitcoin (BTC) اور مجموعی کرپٹو کرنسی مارکیٹ پناہ ترقی حاصل کر چکی ہے۔ محض ایک دہائی پہلے، اس ٹیکنالوجی کو شائقین کا ایک چھوٹا سا گروہ استعمال کرتا تا، جب آپ 10,000 BTC میں دو پیزا خرید سکتے تھے۔
چند ہی سالوں میں، ہم نے اس انڈسٹری سے کئی مکمل کاروباروں، لاتعداد کرپٹو کرنسی پراجیکٹس، DeFi کی تخلیق، اور مزید بہت کچھ شروع ہوتے دیکھا ہے۔ اداتہ جاتی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے — MicroStrategy نے اپنی بیلنس شیٹ کے $2 بلین سے زائد کو Bitcoin میں تبدیل کر دیا ہے، اور آپ بہت جلد اپنے BTC کے ساتھ تازہ ترین Tesla خریدنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
لیکن عالمی میکرو معیشت کے ماحول میں Bitcoin کا اہم اثاثہ بننے سے قبل اب بھی کس قسم کی بنیاد کی ضرورت ہے؟ ان میں سے ایک یہ ہو سکتا ہے کہ اداروں اور مرکزی دھارے میں موجود سرمایہ کاروں کے لیے انضباطی فریم ورک BTC کے فروغ میں مدد کر سکتا ہے۔ بعض کے مطابق، ایسا کرنے کا بہترین ذریعہ Bitcoin ETF ہو سکتا ہے۔
Bitcoin ETF کیا ہے؟
پہلے، ایک مختصر سا جائزہ۔ ETF ایک ایکسچینج کا ٹریڈ کردہ فنڈ ہے، جیسا کہ، ایک سرمایہ کاری کا فنڈ جو کہ بنیادی اثاثے کی قیمت کو ٹریک کرتا ہے۔ ETFs بہت سی انڈسٹریز اور اثاثوں کی مختلف اقسام میں موجود ہوتا ہے۔ مثال کے طور دہائیوں سے موجود سونے کے ETFs، سونے کی قیمت کو ٹریک کرتے ہیں۔
ایک Bitcoin ETF ایکسچینج کا ٹریڈ کردہ فنڈ ہے جو کہ Bitcoin اور Bitcoin کی قیمت سے مربوط اثاثوں پر مشتمل ہے۔ ETFs باضابطہ مالیاتی پراڈکٹس ہوتے ہیں، لہٰذا Bitcoin اور دیگر کرپٹو کرنسی ETFs، روایتی مارکیٹس پر ٹریڈ کرتی ہیں جیسا کہ NASDAQ یا نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE)، نہ کہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر۔ تاہم، یہ سلسلہ مستقبل میں تبدیل ہو سکتا ہے کیوںکہ روایتی فنانس اور کرپٹو کرنسی انڈسٹری کے درمیان موجود بارڈرز غیر واضح رہتے ہیں۔
Bitcoin ETFs کا مقصد غیر مطمئن مین اسٹریم سرمایہ کاروں کو ایک ایسی سواری کے ذریعے Bitcoin پر کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ تک رسائی فراہم کرنا ہے جس سے وہ آگاہ ہیں۔
Bitcoin ETF کی کیا اہمیت ہے؟
Bitcoin اثاثے کو ہینڈل کرنا آسان نہیں۔ مثلاً، تحویل، بڑے اداروں کے لیے سنگین دشواریوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ ظاہر ہے، کہ Goldman Sachs محض ایک لیپ ٹاپ میں ہارڈ ویئر والیٹ پلگ کر کے اس میں $2 بلین مالیت کے Bitcoin تو ٹرانسفر کرنے سے رہی۔ بڑے مالیاتی ادارے، انفرادی سرمایہ کاروں کی طرح کام نہیں کرتے — انہیں اس اسپیس میں شرکت کرنے کے لیے ایک پیچیدہ و باضابطہ فریم ورک اور مالیاتی پلبمنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایک ETF، مقبولیت میں اضافہ کرنے اور ممکنہ سرمایہ کاران کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ روایتی مارکیٹس میں موجود شرکاء کو کوائنز کی حقیقی ملکیت کے متعلق فکرمند ہوئے بغیر قیمت سے متعلقہ معلومات کی پیشکش کر سکتا ہے۔
Bitcoin کے علاوہ، Bitcoin ETF اثاثوں ایک ایک باسکٹ کو ہولڈ میں رکھ سکتا ہے، بشمول Bitcoin، Ethereum، Tesla اسٹاک، اور سونا، اور اس طریقے سے سرمایہ کاروں کو تنوع جیسے فوائد فراہم کر سکتا ہے۔
Bitcoin ETFs کا مختصر جائزہ
جب لوگ Bitcoin ETFs کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو عموماً ان کا مطلب امریکی مارکیٹس میں موجود ETFs ہوتے ہیں۔ تاہم، ETFs کئی مختلف مارکیٹس میں موجود ہوتے ہیں۔ مثلاً، پہلا Bitcoin ETF، مقصد پر مشتمل Bitcoin ETF، ٹِکر BTCC کے تحت ٹورانٹو اسٹاک ایکسچینج پر کینیڈین اسٹاک مارکیٹ اور ٹریڈز پر لانچ کیا گیا تھا۔
تب بھی، ایک طویل عرصے تک، کئی لوگوں کی توجہ کا مرکز امریکی ضابطہ کاران اور یہ معاملہ تھا، کہ آیا وہ امریکی Bitcoin ETF کی اجازت دیں گے یا نہیں۔ آخرکار، اکتوبر 2021 میں، امریکی سکیورٹیز اور ایکسچینج کمیشن (SEC) نے NYSE پر ProShares Bitcoin کی حکمت عملی ETF (BITO) درج فہرست کرنے کی درخواست قبول کر لی۔
تاریخی اعتبار سے، اکثر درخواستیں اتار چڑھاؤ، Bitcoin مارکیٹس کی بے ضابطہ نوعیت، اور مارکیٹ کی ہیرا پھیری میں ان کی ظاہری شمولیت کے باعث مسترد کر دی گئی تھیں۔ چوںکہ یہ خدشات کسی حد تک درست ہیں، لہٰذا یہ ممکنہ طور پر ان دیگر مالیاتی مارکیٹس پر بھی قابل اطلاق ہوتے ہیں جن کے پاس پہلے سے ETFs موجود ہیں۔
Bitcoin کی میکرو اثاثے کی ایک قانونی قسم بننے کے لیے درکار اکثر مالیاتی پلمبنگ، گزشتہ سال کی بیئر مارکیٹ میں تشکیل دی گئی۔ اگر MicroStrategy کچھ سال پہلے بلین ڈالرز مالیت کے Bitcoin خریدنا چاہتی، تو ایسا کرنا نہایت مشکل ہو سکتا تھا۔ تاہم، اب، ایسی بڑی سرمایہ کاریوں کو ممکن بنانے کے لیے انفراسٹرکچر اور لیکویڈیٹی دونوں موجود ہیں۔
Bitcoin مارکیٹس کے اس جاری استحکام نے ریگولیٹرز کے لیے ممکنہ طور پر حالات کو بدل دیا اور بالآخر آج ہمیں دکھائی دینے والے امریکی Bitcoin ETF کے لیے راہ ہموار کی۔
Bitcoin Futures ETF کیا ہے؟
تمام Bitcoin ETFs والیٹ میں ہولڈ کیے گئے BTC کی جانب سے تقویت یافتہ نہیں ہوتے، جنہیں Bitcoin کے حقیقی ETFs بھی کہا جاتا ہے۔ اکثر Bitcoin ETFs، جیسا کہ BITO، اپنے بنیادی اثاثوں کے طور پر BTC Futures کے معاہدے استعمال کرتے ہیں۔
SEC نے اب تک Futures ETFs شکاگو مرسنٹائل ایکسچینج (CME) کے Bitcoin Futures کی حمایت کی ہے، جو کہ ایک باضابطہ مالیاتی سکیورٹی ہے۔ Bitcoin Futures ETF اسپاٹ قیمت کے بجائے CME کے Bitcoin ریفرنس ریٹ (BRR) کی قیت استعمال کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ Bitcoin کے حقیقی ETF اور Bitcoin Futures ETF کے مابین واحد فرق وہ مقام ہے جہاں قیمتیں اخذ کی جاتی ہیں۔
کیا مجھے Bitcoin ETF میں سرمایہ کاری کرنی چاہیئے؟
کیا Bitcoin ETF آپ کے لیے Bitcoin میں سرمایہ کاری کرنے کی خاطر ایک درست مالیاتی آلہ ہے؟ اگر آپ اپنی سیونگز کو فیاٹ کی گرتی ہوئی قدر سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، تو Bitcoin خریدنا آپ کے لیے بہتر ہو سکتا ہے۔
کیونکہ بہرحال، Bitcoin کا تعلق، مالیاتی نظام کو جمہوری بنانے سے ہے، اگرچہ یہ مخلتف لوگوں کے لیے مختلف چیزوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ لیکن حتمی طور پر، اپنی سیونگز کی براہ راست تحویل مضبوط ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ایسے لاتعداد طریقے موجود ہیں جن سے آپ منافع کما سکتے ہیں یا اپنے Bitcoin کے عوض ادھار لے سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ، Bitcoin ETF میں سرمایہ کاری کرنے کے کئی فوائد ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی آپ کے لیے فائدہ مند ہے، تو ETF سرمایہ کاری ایک بہتر آپشن ہو سکتا ہے۔
اختتامی خیالات
Bitcoin ETFs روایتی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کو Bitcoin پر باضابطہ طریقے سے ایکسپوژر حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں اور ایک اثاثے کی قسم کے طور پر کرپٹو کرنسی کی شاندار ادارتی مقبولیت کا باعث بن سکتے ہیں۔ اب امریکہ میں تعمیراتی بنیادوں کی موجودگی کے ساتھ، ہم صرف اندازہ ہی لگا سکتے ہیں کہ سرمایہ کار اپنے پورٹ فولیوز کو BTC پر کتنے ایکسپوژر کی اجازت دیں گے۔