Binance فین ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟
امواد کا جدول
تعارف
Binance فین ٹوکنز کیا ہیں؟
کیا Binance فین ٹوکنز NFTs ہیں؟
Binance فین ٹوکن ہولڈرز کے پاس کیا انعامات اور تجربات موجود ہیں؟
Binance فین ٹوکنز کہاں سے اور کیسے خریدیں
Binance Launchpad سے فین ٹوکنز خریدنا
Binance فین ٹوکنز استعمال کر کے NFTs اور مسٹری باکسز خریدنا
اختتامی خیالات
Binance فین ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
Binance فین ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟

Binance فین ٹوکنز کیا ہوتے ہیں؟

نو آموز
شائع کردہ Oct 13, 2021اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
6m

TL؛DR

  • Binance فین ٹوکنز، ٹوکن ہولڈرز کو ٹیمز اور برانڈز کے ساتھ خصوصی فوائد اور مراعات فراہم کر سکتے ہیں۔ اسپورٹس کلبز، ٹیمز، برانڈز، اور دیگر بااثر افراد، Binance فین ٹوکنز کو اپنی فین کمیونٹی اور اپنے پرستاروں کو انعام دینے کی خاطر استعمال کر سکتے ہیں۔

  • Binance فین ٹوکنز NFTs سے مختلف ہیں، کیونکہ وہ فنجیبل ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر لحاظ سے، ہر مخصوص ٹوکن اسی طرز کے دوسرے ٹوکن کے مساوی ہے، جس طرح ایک BTC دوسرے BTC کے مساوی ہے۔

  • Binance فین ٹوکن ہولڈرز، محدود ایڈیشن کے NFTs اور کلب کے فیصلوں پر ٹوکن ہولڈرز، نایاب فین بیجز، اور منفرد سامان اور تجربات کے لیے ریزرو کردہ ووٹس تک رسائی حاصل کرنے پر لطف اندوز ہوں۔

  • صارفین ابتدائی طور پر Binance Launchpad کے ذریعے نئے Binance فین ٹوکنز خرید سکتے ہیں، یا Launchpad سبسکرپشن کے ختم ہوتے ہی اسپاٹ، P2P کے ذریعے، یا کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ ٹوکنز خرید سکتے ہیں۔


تعارف

Binance فین ٹوکن، فین کے تجربے کو کرپٹو کی دنیا میں لانے کے لیے مدد کرتا ہے۔ یہ ٹوکنز بلاک چین پر تعاملات کی ڈیجیٹائزنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ ہیں۔ Binance اسپورٹس ٹیمز اور برانڈز کے بڑے ناموں کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے تاکہ فینز کو ان ٹیمز اور کلبز کے قریب لا سکے جن کی وہ معاونت کرتے ہیں۔


اپنے فین بننے کے شوق کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے تیار ہیں؟


Binance فین ٹوکنز کیا ہیں؟

Binance فین ٹوکنز کلب، ٹیم، یا برانڈ سے متعلقہ ایسے سہولتی ٹوکنز ہیں، جو ٹوکن ہولڈرز کو خصوصی مراعات فراہم کرتے ہیں۔ مثلاً، کوئی فٹ بال کلب ایسے Binance فین ٹوکن کا حامل ہو سکتا ہے، جو اپنے ہولڈرز کو ٹکٹس کی خریداری میں ترجیح دیتا ہے۔ Binance فین ٹوکن کے ہولڈرز نئی کِٹ، نعرے، یا جرسی کے ڈیزائن منتخب کرنے کی طرح، کلب کے مختلف فیصلوں پر ووٹنگ کی مراعات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

عموماً، یہ ٹوکن کسی ایسے اسپورٹس کلب، معروف شخصیت، یا دوسرے ادارے سے وابستہ ہوتا ہے، جس کی فالوونگ زیادہ ہو۔ Juventus، AS Roma، اور FC Barcelona، کچھ ایسے کلبز میں شامل ہیں جو اپنے ذاتی ٹوکنز رکھتے ہیں، یہ آجکل کرپٹو ایکسچینجز پر گردش میں ہیں۔ Bitcoin (BTC) اور Ether (ETH) کے برعکس، جن کی مالیتی قدر بنیادی پراجیکٹ سے مآخوذ ہے، Binance فین ٹوکن کی مالیتی قدر اس کے فینز کو حاصل ہونے والے منفرد فوائد پر منحصر ہے۔

اس کی ایک مثال S.S. Lazio فین ٹوکن (LAZIO) ہے۔ LAZIO S.S. Lazio کے فٹ بال فینز کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم کے ذریعے ان فیصلوں پر اثر انداز ہو سکیں، جنہیں ٹوکن ہولڈرز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ LAZIO فین ٹوکن کے ہولڈرز، فٹ بال ٹیم کی جانب سے شائع کردہ "فین کے فیصلے" کے متعدد پولز کو ووٹ کر سکتے ہیں۔ مستقبل میں، صارفین نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کے انعامات جمع کرنے اور اضافی گیمیفیکیشن کے فیچرز کو ایکسپلور کرنے کے لیے LAZIO کا استعمال کرنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔


کیا Binance فین ٹوکنز NFTs ہیں؟

دراصل، Binance فین ٹوکنز، نان فنجیبل ٹوکنز سے مختلف ہیں۔ NFTs یکبارگی منفرد قابل جمع اشیاء ہیں جن کی نقالی نہیں کی جا سکتی۔ اگرچہ اپنے ذاتی Binance فین ٹوکن کی حامل ٹیم NFTs بھی منٹ کر سکتی ہے، تاہم Binance فین ٹوکن درحقیقت ایک فنجیبل سہولتی ٹوکن ہے۔ یعنی یہ اسی قسم کے کسی دوسرے Binance فین ٹوکن کے ساتھ قابل تبادلہ ہے۔ اسے $1 کا ایک نوٹ سمجھیں جو کسی بھی دوسرے $1 کے نوٹ کے ساتھ بغیر کسی فرق کے تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس بات کا انحصار Binance فین ٹوکن پر ہے کہ آیا کچھ ہولڈرز کلب سے وابستہ NFTs کو جمع کرنے کے لیے، اپنے ٹوکنز کا استعمال کر سکتے ہیں۔


Binance فین ٹوکن ہولڈرز کے پاس کیا انعامات اور تجربات موجود ہیں؟

اپنے Binance فین ٹوکنز ہولڈ کرنے کے بعد، آپ فین انعامات کا دعوٰی کرنے اور اپنے خصوصی فین کے حقوق بروئے کار لانے کا آغاز کر سکتے ہیں۔ آپ کو حاصل ہونے والے اصل فوائد اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ کے پاس کون سا ٹوکن موجود ہے اور کلب یا برانڈ آپ کو کیا پیشکش کرتے ہیں۔ اکثر Binance فین ٹوکنز کم از کم درج ذیل چیزوں تک رسائی فراہم کریں گے:

1. مسٹری باکسز اور NFTs - آپ اپنے Binance فین ٹوکنز کو مختلف نایاب خصوصیات کے حامل NFTs پر مشتمل NFT مسٹری باکسز کی خریداری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ 

2. ووٹنگ کے حقوق - اگر Binance فین ٹوکن سے منسلک کلب یا ٹیم، فین کے ووٹ کو ہولڈ کرتے ہیں، تو اس ٹوکن کے ہولڈرز ایک گورننس میکانزم کے ذریعے شرکت کر سکیں گے۔ ووٹنگ میں ٹیم کا تجویز کردہ تجارتی سامان یا چیریٹی ایونٹس اور ان کے ہولڈ کردہ میچز کا انتخاب کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

3. فین بیجز - Binance فین ٹوکن کی اپنی ٹیم کے ساتھ کسی بھی قسم کی مشغولیت، فین بیج جیتنے کے لیے ان کو بہتر موقع فراہم کرے گی۔ اگر آپ کافی تعداد میں فین بیجز جمع کر لیتے ہیں، تو آپ کلب یا برانڈ کے ہمراہ خصوصی تجربات بھی جیت سکتے ہیں۔


Binance فین ٹوکنز کہاں سے اور کیسے خریدیں

Binance فین ٹوکنز خریدنے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے Binance اکاؤنٹ تخلیق کرنے اور KYC کے عمل کو مکمل کرنا ہو گا۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے، تو بس لاگ ان کریں۔

اگر آپ حالیہ طور پر فیچر کردہ اور آنے والے Binance فین ٹوکنز کی فہرست ملاحظہ کرنےکے خواہشمند ہیں، تو مزید تفصیلی معلومات کے لیے، Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم پر جائیں۔ Binance فین ٹوکنز کی خریداری کے لیے مختلف طریقے موجود ہیں:

1. جدید ترین دستیاب Binance فین ٹوکنز حاصل کرنے کے لیے، Binance فین ٹوکن Launchpad میں شامل ہوں (جہاں ابتدائی طور پر ٹوکنز تجویز کیے گئے ہیں)۔ 

2. اپنے کرپٹو اثاثہ جات یا کیش کو بروئے کار لاتے ہوئے، اسپاٹ مارکیٹ پر پہلے سے موجود Binance فین ٹوکنز خریدیں۔ آپ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے، کرپٹو اثاثہ جات خرید سکتے ہیں یا ان میں نقد بیلنس شامل کر سکتے ہیں۔

3. دیگر صارفین سے بذریعہ پیئر ٹو پیئر مارکیٹ کرپٹو اثاثہ جات خریدیں اور Binance فین ٹوکنز حاصل کرنے کے لیے انہیں استعمال کریں۔

ان تمام آپشنز تک Binance ایپ یا ویب سائٹ سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، جہاں ادائیگی کے کئی آپشنز موجود ہیں۔ جب آپ کی خریداری مکمل ہو جائے، تو Binance فین ٹوکنز خودکار طور پر آپ کے اسپاٹ والیٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گے۔


اپنے پورٹ فولیو میں Binance کے فین ٹوکنز شامل کرنا چاہتے ہیں؟


Binance Launchpad سے فین ٹوکنز خریدنا

Binance Launchpad، Binance کے ٹوکن کے آغاز کرنے والے پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے، جو نئے اور آنے والے پراجیکٹس تک اولین رسائی فراہم کرتا ہے۔ جب بھی کوئی نئی ٹیم یا برانڈ، Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم پر اپنے ٹوکنز کو شامل فہرست کرتے ہیں، تو Binance صارفین وہ ٹوکنز حاصل کرنے کے لیے Launchpad کے ذریعے فروخت میں شریک ہو سکتے ہیں۔

جو آپ خریدنا چاہتے ہیں، اس Binance فین ٹوکن کے متعلق معلوم ہونے کے بعد، آپ کو Launchpad سبسکرپشن فارمیٹ کے حصے کے طور پر BNB مقرر کرنے کی ضرورت ہو گی۔ فروخت کے اختتام پر، تمام شرکاء کی جانب سے مقرر کردہ کُل BNB کے تناسب کی بنیاد پر آپ اپنے تفویض کردہ ٹوکن وصول کریں گے۔ تاہم، شفافیت یقینی بنانےکی خاطر فی صارف ٹوکن کی تفویض کی زیادہ سے زیادہ کیپ موجود ہے۔ مزید خاص ہدایات کے لیے، براہ کرم ہمارا نوآموز ہدایت نامہ: Binance فین ٹوکن کا آغاز کریں رجوع کریں۔


Binance فین ٹوکنز استعمال کر کے NFTs اور مسٹری باکسز خریدنا

Binance فین ٹوکنز کے ساتھ، صارفین مسٹری باکس میں شامل، محدود ایڈیشن کے NFTs حاصل کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔ مسٹری باکس کے میں ایک خصوصی NFT شامل ہے جو اسی وقت ظاہر ہوتا ہے جب صارف باکس کھولتا ہے۔ ان کی قیمت انتہائی مناسب ہے اور Binance صارفین کو کم قیمت پر بہترین قابل جمع اشیاء حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ Binance فین ٹوکن کے شرکاء کے ساتھ شراکت داری میں، آپ ان NFTs کو خریدیں گے اور بولی لگائیں گے، جو محض Binance فین ٹوکن ہولڈرز کے لیے قابل رساں ہیں۔


اپنی پسندیدہ ٹیمز کے لیے بلاک چین پر معاونت ظاہر کریں


اختتامی خیالات

فین کلب ماڈل کسی طرح سے بھی ایک نیا تصور نہیں ہے۔ تاہم، اسے بلاک چین کے ساتھ ضم کرنے سے کرپٹو کی معیشت میں فین بننے کے شوق کی خاطر نیا ماڈل تخلیق کیا ہے۔ S.S. Lazio جیسا کلب جتنے زیادہ فوائد پہنچاتا ہے، Binance فین ٹوکن کی طلب میں اضافے کا امکان اتنا ہی بڑھ جاتا ہے۔ ایک مرتبہ پھر سے، ٹوکنائز کرنے کے عمل نے منفرد فوائد بہم پہنچائے ہیں جن کے ساتھ فینز مشغول اور لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اپنے پسندیدہ کلب سے VIP فوائد حاصل کرنے کے آغاز کے لیے Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم پر جائیں۔ پلیٹ فارم نئی ٹیمز اور فیچرز کے ہمراہ وقتاً فوقتاً اپڈیٹ ہوتا ہے، لہٰذا آپ بروقت Launchpads اور سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے لیے باقاعدگی سے واپس چیک کرتے رہیں۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات سے رجوع کریں۔