TL؛DR
کمائی کے لیے کھیلیں گیمز صارفین کو ایسے کرپٹو اور NFTs فارم یا جمع کرنے کی اجازت دیتی ہیں جنہیں مارکیٹ پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔ گیم باقاعدگی سے کھیلنے سے، ہر پلیئر بیچنے کے لیے مزید آئٹمز یا ٹوکنز اور آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔ کچھ پلیئرز نے حتیٰ کہ ان بلاک چینز کی مدد سے اپنی تنخواہوں میں اضافہ یا ان کی جگہ انہیں حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم، ایسی سرگرمیوں میں خطرہ شامل ہوتا ہے، کیونکہ عام طور پر آپ کو گیم کھیلنے کی خاطر کردار اور آئٹمز خریدنے کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
بلاک چین ان آئٹمز کی جمع کاری کی ضمانت دینے اور فعال ڈیجیٹل معیشتیں تخلیق کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ڈیجیٹل آئٹمز کی تخلیق کے لیے اجازت یافتہ بلاک چین ٹیکنالوجی اور NFTs جن کی نقل تیار کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ یہ چیز ڈیجیٹل نایابی کا تصور تخلیق کرتی ہے۔
کیش آؤٹ کے لیے، آپ کو اپنے NFTs یا کرپٹو کو NFT مارکیٹ پلیس یا Binance جیسے ایکسچینج پر ڈپازٹ کروانے کی ضرورت ہو گی۔ اس بات کا امکان کم ہے کہ آپ سیدھا فیاٹ پر تبدیل کرنے کے قابل ہوں گے، اس لیے پہلے اسٹیبل کوائن کے لیے بیچنا ایک اچھا خیال ہے۔
آپ اپنے NFTs یا ٹوکنز بیچنے پر، پھر اسٹیبل کوائن کو اپنی مرضی کے فیاٹ پر تبدیل کر سکتے ہیں اور اپنے ملک میں دستیاب ذرائع استعمال کر کے انہیں نکلوا سکتے ہیں۔ ایک اور آپشن اسٹیبل کوائن کو Binance Visa Card جیسے کرپٹو کارڈ کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔
تعارف
بلاک چین گیمز نے عام نان فنجیبل ٹوکن (NFT) قابل جمع اشیاء جیسا کہ Cryptokitties ٹریڈ کرنے سے لے کر ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اب آپ کے پاس کرپٹو گیمز کھیل کر پیسے کمانے کا موقع ہے، خؤاہ آپ کے والیٹ میں نایاب ترین NFT نہ ہو۔
یہ خیال پُرکشش معلوم ہوتا ہے، کیونکہ ویڈیو گیمز بہت کم گیمرز کو ڈیجیٹل اثاثے بیچنے کے ذریعے اصل زندگی کی آمدنی حاصل کرنے کا موقع دیتی ہیں۔ کمائی کے لیے کھیلیں گیمز کے اس نئے ماڈل کے ساتھ، صارفین اب کرپٹو کی دنیا میں پیسا کمانے کے قابل ہیں۔
کمائی کے لیے کھیلی جانے والی NFT گیمز کیا ہیں؟
کمائی کے لیے کھیلنا پلیئرز کو بس گیم کھیلنے کے ذریعے کرپٹو کی ایک مستحکم اسٹریم تخلیق کرنے کا موقع دیتا ہے۔ ہر گیم کا میکانزم مختلف ہو سکتا ہے، لیکن انعامات عام طور پر اسٹیکنگ، گیم کی کرنسی کی فارمنگ، یا قابل ٹریڈ NFT آئٹمز تخلیق کرنے کی بدولت سامنے آتے ہیں۔ پرانی بلاک چین گیمز میں، صارفین منافع جات حاصل کرنے کے لیے بنیادی طور پر بے ترتیب مواقع پر انحصار کرتے تھے۔ تاہم، کمائی کے لیے کھیلنے نے اندرون گیم معیشتیں اور کاروباری ماڈلز تخلیق کی ہیں جہاں پلیئرز آمدنی کے لیے کام کر سکتے ہیں۔
Ethereum بلاک چین پر Axie Infinity ایک مشہور مثال ہے۔ اس گیم نے روایتی ویڈیو گیم کے عناصر اور گیم پلے کو پرانے بلاک چین کے گیم ماڈل کے ساتھ یکجا کر دیا ہے۔ مثال کے طور پر، Axie Infinity ایک ایڈونچر موڈ، PvP جنگیں، اور ٹورنامنٹس فیچر کرتا ہے - جنہیں عام طور پر روایتی گیمنگ انڈسٹری میں دیکھا جاتا ہے۔ گیم Windows، Android، Mac OS، اور iOS پر دستیاب ہے۔
کمائی کے لیے کھیلیں گیمز کیسے کام کرتی ہیں؟
ان کے گیمنگ اور مالیات کے امتزاج کے ساتھ، کمائی کے لیے کھیلیں گیمز GameFi زمرے کے تحت آتی ہیں۔ ہر گیم کھیلنے اور پیش رفت کے لیے مالیاتی فائدے فراہم کرتی ہے۔ جیسا کہ تذکرہ کیا گیا، عام طور پر مخصوص عمل دہرانے کا ایک محنت طلب پہلو بھی ہوتا ہے جو صارفین کو دو مرکزی طریقوں سے آمدنی حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے:
1. اندرون گیم کرپٹو کرنسیز کمانا۔ ایک مثال Axie Infinity کی Smooth Love Potion (SLP) ہے، جسے روزمرہ کی مہمات مکمل کرنے یا عفریتوں اور پلیئرز سے جنگ لڑنے کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔
2. اندرون گیم NFTs کمانا یا ٹریڈ کرنا۔ ہر NFT ایک آئٹم، کردار، یا گیم میں قابل جمع کسی دوسری چیز کو ظاہر کر سکتا ہے۔ گیم پر منحصر، یہ مکمل طور پر کاسمیٹک ہو سکتے ہیں یا اندرون گیم کسی استعمال یا مقصد کو پورا کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کمائی کے لیے کھیلیں گیمز کے ساتھ کمانے کے لیے ایک تیسرا متبادل بھی ہے: اسٹیکنگ۔ کچھ NFT گیمز صارفین کو NFTs یا کرپٹو کرنسیز کو اسمارٹ معاہدات میں لاک اپ کرنے کی اجازت دیتی ہیں، جس سے نتیجتاً انعامات پیدا ہوتے ہیں۔ مثلاً، MBOX ٹوکنز کو اسٹیک کرنا صارفین کو MOMO NFT مسٹری باکسز کے انعامات دیتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک مختلف نایابی کے حامل ایک بے ترتیب NFT کا حامل ہوتا ہے، جسے پھر ثانوی مارکیٹ میں بیچا جا سکتا ہے۔ تاہم، بڑے اسٹیکنگ کے انعامات حاصل کرنے کے لیے، آپ کو بہت بڑا ابتدائی ڈپازٹ درکار ہو گا۔
بلاک چین ٹیکنالوجی کیسے کمائی کے لیے کھیلیں گیمز کو محفوظ بناتی ہے؟
کمائی کے لیے کھیلیں کوئی نئی چیز نہیں۔ فیاٹ پر مبنی نیلام گھروں گولڈ فارمرز کی جانب سے دیکھ بھال کردہ ثانوی مارکیٹس کے ساتھ ایسی بہت سی آن لائن گیمز (عام طور پر MMORPGs) ہیں۔ کرپٹو کرنسی گیمز کے لیے، کلیدی فرق یہ ہے کہ یہ کرنسیز اور آئٹمز بلاک چینز پر وجود رکھتے ہیں۔ بلاک چین کی بہت سی خصوصیات ہو سکتی ہیں جو آسانی سے ملکیت، جواز، اور نایابی کو ثابت کر سکتی ہیں۔
آپ بلاک چین نیٹ ورک کو ایک غیر متغیر ڈیٹا بیس بھی تصور کر سکتے ہیں۔ اس کی دیکھ بھال کمپیوٹرز کے ایک منقسم نیٹ ورک (صارفین) کے ذریعے کی جاتی ہے، جن میں سے ہر ایک بلاک چین ڈیٹا کی کاپی کا حامل ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ کسی کے لیے بلاک چین ڈیٹا کو تبدیل کرنا، نقل تیار کرنا یا حذف کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔
اس طرح، بلاک چین گیمز کو ایسے طریقے سے تیار کیا جا سکتا ہے جو جعل سازی یا بدعنوانی، جیسا کہ آئٹم کی نقل تیار کرنا، گولڈ ہیکس، اور دیگر فائدے جو روایتی گیمز میں عام ہیں، ان سے بچاتا ہو۔ اندرون گیم کسی آئٹم کی مالیت کا اہم ترین حصہ اس کی نایابی ہوتی ہے۔ بلاک چین کے ساتھ، کچھ کاپی اور پیسٹ نہیں کیا جاتا۔ اگر کوئی آئٹم منفرد ہو، تو اسے دوبارہ تیار کرنے کا کبھی بھی کوئی موقع نہیں ہوتا۔ یہ چیز اندرون گیم آئٹمز کی اصل مالیت تخلیق کرنے میں مدد کرتی ہے۔
لوگ کمائی کے لیے کھیلیں گیمز سے کتنی آمدنی حاصل کرتے ہیں؟
گیمنگ کو عام طور پر ایک اوسط صارف کو پیسے انعام میں دینے کی وجہ سے نہیں جانا جاتا۔ یہ سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے کہ عام پلیئرز بلاک چین گیم سے آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ درحقیقت، بہت سے لوگ، خاص کر ترقی پذیر مممالک میں زندگی گزارنے کی اجرتیں Axie Infinity جیسی کرپٹو گیمز سے حاصل کر رہے ہیں۔
فارمنگ آمدنی کی زیادہ مستحکم اسٹریم فراہم کر سکتی ہے، جہاں آپ کی آمدنیاں آپ کی مہارتوں اور آپ کے کھینے کے وقت کے حساب سے ہوتی ہیں۔ فارمنگ کا یہ طریقہ فلپائن میں مقبول ثابت ہوا ہے، جہاں Axie Infinity بے روزگاری کے وظائف کی متبادل بن گئی ہے۔ پلیئرز SLP فارمنگ سے، مارکیٹ کی قیمت اور کھیلنے کے وقت پر منحصر، $200 تا $1,000 (USD) کے درمیان پیسے کما سکتے ہیں۔ فارمنگ کے فوائد NFT کی تخلیقات اور آئٹمز ٹریڈ کرنے کے متبادل کے مقابلے میں عام طور پر کم ہوتے ہیں لیکن ایسے کسی بھی شخص کے لیے زیادہ اہم ہوتے ہیں جسے باقاعدہ آمدنی حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Axie Infinity جیسی گیمز کے ساتھ، آپ اپنے NFTs (Axies) نئے تخلیق کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم آپ نئے تخلیق کردہ Axie کی مالیت کی درست طور پر پیشن گوئی نہیں کر سکتے۔ 1کتوبر 2021 کے مطابق، سب سے مہنگا Axie (Angel) جو بیچا گیا تھا اس کی قیمت 7 نومبر 2020 کو $131,970 پر پہنچی اور اسے اب 3,000 ETH کے لیے شامل فہرست کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ نمبرز متاثر کن معلوم ہوتے ہیں، لیکن کمائی کے لیے کھیلیں گیمز سے NFTs بیچنے والے کسی شخص کے لیے اوسط آمدنی کی پیشن گوئی کرنا ان کی بے ترتیب نوعیت کے سبب مشکل ہے۔
کمائی کے لیے کھیلیں گیمز کھیلنا کیسے شروع کریں
ہر کمائی کے لیے کھیلیں گیم کے نئے پلیئرز کے لیے مختلف تقاضے ہوں گے۔ کم سے کم سطح پر، آپ کو اپنی کرپٹو اسٹور کرنے اور اسے گیم سے مربوط کرنے کے لیے MetaMask یا Binance چین والیٹ جیسے کرپٹو والیٹ کی ضرورت ہو گی۔
آپ کو کھیلنے کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے، جیسا کہ کرداروں کی ایک ٹیم ترتیب دینا یا اندرون گیم استعمال ہونے والے آئٹمز خریدنا۔ ڈیجیٹل کرپٹو معیشت میں داخل ہونا عام طور پر مفت نہیں ہوتا۔
اکتوبر 2021 کے مطابق، Axie Infinity کو تین Axies خریدنے کے لیے تقریباً $600 کی ابتدائی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔ اگرچہ اسے کچھ ماہ کے گیم پلے کے ذریعے ادا کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ پھر بھی داخل ہونے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔
ایک اور آپشن نام نہاد اسکالر شپس تلاش کرنا ہے، جہاں آپ بنیادی طور پر کسی دوسرے پلیئر سے مفت میں Axies ادھار لیتے ہیں اواوراواورراواوراواورررجاتااواوراواورراواوراواورررجاتارر پھر اپنی آمدنی اس پلیئر کے ساتھ شیئر کرتے ہیں (جسے مینیجر بھی کہا جاتا ہے)۔ دوسرے الفاظ میں، آپ کی آمدنی کی تقاضے کے مطابق شرح فیصد اسکالر شپ دینے والے پلیئر کو دے دی جاتی ہے۔ آپ اپنی آغآغازآغآغازازاز کی ٹیم تخلیق کرنے اور روزمرہ کے ٹاسکس اور چیلنجز مکمل کرنے کے بعد، مستحکم طور پر SLP حاصل کرنا شروع کر سکتے ہیں، جو کہ ایک ERC-20 ٹوکن ہے جو BiBinanceBiBinancenanceBiBinanceBiBinancenancenancenance اور دیگر کرپٹو ایکسچینجز پر قابل ٹریڈ ہے۔
کمائی کے لیے کھیلیں گیمز سے کیش آؤٹ کیسے کریں؟
NFT گیمز کھیلتے ہوئے، ہم نے تذکرہ کیا تھا کہ کمائی کے لیے دو مرکزی آپشنز ہیں: بیچنے کے لیے NFTs تلاش کرنا یا اندرون گیم کرپٹو کرنسی کی اسٹریم بنانے کے لیے باقاعدگی سے کھیلنا۔
یہ سرگرمیاں آپ کو ثانوی مارکیٹ پر بیچنے کے لیے NFTs، ٹوکنز یا دونوں فراہم کریں گی۔ آپ کے پاس درحقیقت جو کرپٹو کرنسیز اور آئٹمز موجود ہیں ان پر منحصر، آپ Binance پر اپنے NFTs اور ٹوکنز دونوں بیچنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ Ethereum اور Binance اسمارٹ چین (BSC) NFTs کو Binance NFT مارکیٹ پلیس پر آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن آپ کو یہ چیک کرنے کی ضرورت ہو گی کہ آیا آپ جو نان فنجیبل ٹوکنز بیچنا چاہتے ہیں انہیں Binance کی جانب سے آپ کے ملک میں درج فہرست کیا گیا ہے۔ آپ کو KYC عمل مکمل کر کے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کی ضرورت بھی ہو گی۔
کمائی کے لیے کھیلیں گیمز سے کرپٹو کیش آؤٹ کروانا
SLP یا SAND جیسا ٹوکن کیش آؤٹ کروانے کے لیے، آپ کو ایک ایسے ایکسچینج کی ضرورت ہو گی جو آپ کو قابل ٹریڈ جوڑے میں اپنی کمائی کے لیے کھیلیں کرپٹو کی پیشکش کرتا ہو۔ اگر آپ اصل زندگی میں اپنی کمائیاں استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس چیز کو بھی زیر غور لانے کی ضرورت ہو گی کہ آیا آپ ٹوکنز کو فیاٹ کرنسی (جیسا کہ US ڈالرز اور یوروز) کے لیے ایکسچینج اور انہیں اپنے بینک اکاؤنٹ پر نکلوا سکتے ہیں۔ ایک اور آپشن اپنی کرپٹو خرچ کرنے کے لیے کرپٹو کارڈ استعمال کرنا ہے (مثلاً، Binance Visa Card)۔
آپ اپنی کمائیوں کو اسٹیبل کوائن میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن انہیں فیاٹ پر تبدیل کرنے کے لیے ایک اضافی اقدام درکار ہو گا۔ آپ کے فنڈز متغیر کرپٹو جیسا کہ SLP، SAND، یا Bitcoin (BTC) کے مقابلے میں BUSD جیسے کوائن میں زیادہ مستحکم ہوں گے۔ آئیں ایک فوری مثال پر نظر ڈالتے ہیں۔
The Sandbox کھیلنے سے، آپ کچھ SAND حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جسے اب آپ بیچنا چاہتے ہیں۔ اپنا SAND کیش آؤٹ کروانے کے لیے، آپ کو پہلے انہیں اپنے Binance اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کروانا ہو گا۔
1. اگر آپ MetaMask یا دیگر کرپٹو والیٹ استعمال کر رہے ہیں، تو کرپٹو کرنسی ٹوکنزٹوکنزMetaMaskاستعمالٹوکنزٹوکنزMetaMaskاستعمال ٹرانسفر کرنے کے لیے ڈپازٹ ایڈریس کو ارسال کرنے والے والیٹ میں کاپی کریں۔ یہ نہ بھولیں کہ آپ کو اپنی فیس کی ادائیگی کے لیے کرپٹو کی ضرورت ہو گی، جیسا کہ Binance اسمارٹ چین کے لیے BNB اور Ethereum کے لیے ETH۔
2. پھر، ایکسچینج ویو پر، ٹریڈ کے لیے موزوں SAND کا جوڑا منتخب کریں۔ SAND/BUSD ایک اچھا آپشن ہے، کیونکہ BUSD کو فیاٹ کرنسیز کے لیے آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے اور آپ کی کمائیوں کو لاک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
3. آگے، اپنے SAND کو اپنی مرضی کے آرڈر کی قسم کا استعمال کر کے بیچیں۔ ہم نے یہاں ایک مارکیٹ آرڈر استعمال کیا ہے، لیکن آپ حد یا اسٹاپ کی حد والا آرڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
4. اب آپ کے پاس BUSD ہو گا، جسے EUR/BUSD جیسی BUSD مارکیٹس پر فیاٹ پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے ایک بار فیاٹ کے لیے بیچنے کے بعد، Binance سے کیش آؤٹ کروانا آپ کے رہائشی ملک اور دستیاب طریقوں پر انحصار کرتے ہوئے تبدیل ہو جائے گا۔ آپ ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات کے صفحے پر مزید معلومات بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
کمائی کے لیے کھیلیں گیمز سے NFTs کیش آؤٹ کروانا
اگر آپ نے کمائی کے لیے کھیلیں گیم میں اندرون گیم NFT آئٹمز اور قابل جمع اشیاء حاصل کی ہیں، تو آپ کو انہیں اپنی آمدنیاں کیش آؤٹ کروانے کے لیے NFT ایکسچینج پر انہیں ٹریڈ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ Binance NFT مارکیٹ پلیس کا ڈپازٹ فیچر بھی ہے، جو آپ کو اپنے NFTs Binance پر براہ راست بیچنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ غیر مرکزی ایکسچینجز بھی NFT کے ان کے ساتھ مطابقت پذیر بننے کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں۔
1. Binance پر اپنے NFTs بیچنے کے لیے، اپنا Binance اکاؤنٹ تخلیق کریں یا اس میں لاگ ان کریں۔ آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کا NFT Metamask جیسے ایک مطابقت پذیر والیٹ میں ہے۔ آپ کو اضافی KYC توثیق بھی مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔
2. آگے، Binance NFT ہوم پیج پر جائیں، [User Center] اور پھر [Deposit] پر کلک کریں۔
3. آپ کا NFT کس نیٹ ورک پر ہے اس پر منحصر، یا تو BSC یا ETH منتخب کریں۔ پھر آپ وہ ایڈریس دیکھیں گے جس پر آپ کو اپنا NFT بھیجنے کی ضرورت ہے۔
مزید مفصل تفصیلات کے لیے، Binance پر NFT کیسے ڈپازٹ کریں ملاحظہ کریں۔ آپ اپنا NFT درآمد کرنے پر، پھر اسے مختلف متعدد اقسام کی کرپٹو کرنسیز میں نیلامی یا مقررہ قیمت کے فارمیٹ کے ذریعے بیچ سکتے ہیں۔ اپنی فروخت ترتیب دیتے ہوئے BUSD ایک اچھا آپشن ہے، کیونکہ اس کی اتار چڑھاؤ کم ہے اور اسے آسانی کے ساتھ فیاٹ پر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اپنے لیے درست طریقہ تلاش کرنے کی خاطر Binance NFT مارکیٹ پلیس پر NFT کیسے بیچیں دیکھیں۔
ٹیکس کی شرائط
اگر آپ اپنی کمائیوں کو کیش آؤٹ کرنے کے لیے Binance استعمال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کے ملک اور مقامی ضوابط پر منحصر انتخاب کرنے کے لیے متعدد آپشنز موجود ہیں۔ تاہم، یہ ہمیشہ اہم ہوتا ہے کہ ایسی کسی بھی ایکسچینجز کی ٹیکس کی شرائط چیک کر لی جائیں جنہیں آپ کیش آؤٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ آپ ایسے قانونی دائرہ اختیار میں بھی موجود ہو سکتے ہیں جو کرپٹو کی قانونیت کو متاثر کرتا ہے، لہٰذا ہمیشہ اپنی مطلوبہ احتیاط اختیار کریں۔
اختتامی خیالات
جب کرپٹو کرنسیز کے ساتھ کمانے کی بات کی جائے تو کمائی کے لیے کھیلیں گیمز نئی ڈویلپمنٹ ہیں۔ زیادہ تر نئے پراجیکٹس اور خیالات کے معاملے میں، آپ کو عام طور پر ان کا فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے آگے ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، کمائی کے لیے کھیلنے نے گیمرز کے لیے پیسے کمانے کو ممکن بنا دیا ہے۔ تاہم، آپ کو بھر بھی محتاط رہنا چاہیئے، کیونکہ اکثر گیمز بری ٹوکنامکس کی وجہ سے بڑے خطرے کی حامل، غیر مستحکم، یا حتیٰ کہ جعل سازیوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ GameFi اور کمائی کے لیے کھیلیں کے بارے میں مزید دریافت کرنا چاہتے ہیں، تو Binance NFT پیج پر جائیں۔ یہ MOBOX اور My Neighbor Alice NFT مسٹری باکسز کی باقاعدہ لانچز ہیں، یہ تمام گیمنگ کے دنیا میں قابل استعمال NFTs کی حامل ہیں تاکہ سیٹ اپ ہونے میں آپ کی مدد کر سکیں۔