ہوم
آرٹیکلز
KYC (اپنے کسٹمر کو جانیں) کیا ہے؟

KYC (اپنے کسٹمر کو جانیں) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Aug 19, 2021اپڈیٹ کردہ Nov 16, 2022
5m

TL؛DR

اپنے کسٹمر کو جانیں (KYC) کی پڑتالیں، مالیاتی سروس کے فراہم کنندگان سے یہ تقاضا کرتی ہیں کہ وہ اپنے کسٹمرز کی شناخت اور توثیق کریں۔ یہ عمل مالیاتی جرائم کے خلاف لڑنے اور کسٹمر کی مستعدی کو یقینی بنانے کی غرض سے، ان کی انسدادِ منی لانڈرنگ/دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے (AML/CFT) کی تعمیلی کوششوں کے حصے کے طور پر انجام دیا جاتا ہے۔

KYC، کسٹمر کی معلومات کو جمع کر کے اور ان کی توثیق کر کے ہر قسم کی مجرمانہ سرگرمی کا پیشگی و فعال طور پر مقابلہ کرتا ہے۔ یہ چیکس صنعت پر اعتماد کو پختہ بناتے ہیں اور اپنے خطرات کی نظم کاری کرنے میں مالیاتی سروس فراہم کنندگان کو مدد فراہم کرتے ہیں۔ کرپٹو کرنسی کے ایکسچینجز کے لیے KYC معمول کا حصہ بن چکا ہے۔ تاہم، چند تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کرپٹو کے مشہور پہلوؤں، مخفی رہنے اور غیر مرکزیت کو دور کر دیتا ہے۔


تعارف

مالیاتی سروس فراہم کنندگان کی جانب سے پابندی کے ساتھ فراہم کیا جانے والا ضابطے کا ایک عمومی تقاضا، KYC ہے۔ بنیادی طور پر خلاف قانون سرگرمیوں سے ہونے والی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کا مقابلہ، یہ چیکس کرتے ہیں۔ KYC، اینٹی منی لانڈرنگ شرائط کا ایک کلیدی پہلو ہے، جو اس کو بالخصوص کرپٹو کرنسیز کا اہم حفاظتی گارڈ بناتا ہے۔ Binance کے جیسے مالیاتی ادارے اور سروس فراہم کنندگان، صارفین اور ان کے اثاثہ جات محفوظ بنانے کے لیے KYC کے نہایت مضبوط طریقہ کار نافذ کر رہے ہیں۔


KYC کیا ہوتا ہے؟

اگر آپ نے کسی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ساتھ اکاؤنٹ کھولا ہے، تو ایسا ممکن ہے کہ آپ کو KYC چیک مکمل کرنا پڑے۔ KYC، مالیاتی سروس فراہم کنندگان سے اپنے صارفین کی شناختی توثیق کرنے والی معلومات جمع کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ مثلاً، ایسا انجام دینے کے لیے آفیشل شناخت یا بینک اسٹیٹمینٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ KYC کی پالیسیاں،  AML شرائط کی طرح، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت، دھوکہ دہی، اور فنڈز کی خلاف قانون ٹرانسفر کا مقابلہ کرتی ہیں۔

KYC عموی طور پر، تعاملاتی حکمت عملی کی بجائے فعال حکمت عملی ہے۔ مالیاتی سروس فراہم کنندگان کی کثیر تعداد، مالیاتی ٹرانزیکشنز کرنے سے قبل صارف کی تفصیلات آن بورڈںگ کے عمل میں لیتی ہے۔ کچھ صورتوں میں، اکاؤنٹس کو KYC کے بناء تشکیل کیا جا سکتا ہے، لیکن ان کے فنکشن محدود ہیں۔ مثلاً، Binance صارفین کو اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیتا ہے، لیکن KYC مکمل ہونے تک ٹریڈنگ ممنوع قرار دیتا ہے۔

آپ سے KYC مکمل کرنے پر، اس سب کے لیے پوچھا جائے گا:

  • حکومتی ID

  • ڈرائیونگ لائسنس

  • پاسپورٹ

صارف کی شناختی توثیق کرنے سے قطع نظر، ان کے مقام اور ایڈریس کی تصدیق کرنا بھی اہم ہے۔ آپ کی شناختی دستاویزات درج ذیل بنیادی معلومات فراہم کریں گی: آپ کا نام اور تاریخ پیدائش، لیکن آپ کی ٹیکس رہائش کے لیے مزید درکار ہے۔ آپ کی جانب سے KYC کی ایک سے زائد سطح مکمل کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اکثر اوقات مالیاتی سروس فراہم کنندگان کی جانب سے متواتر اپنے صارفین کی دوبارہ شناختی توثیق کرنا درکار ہوتا ہے۔


KYC تعمیل کی ضابطہ کاری کون کرتا ہے؟

ہر ملک کے KYC ضوابط مختلف ہوتے ہیں، لیکن اہم بنیادی معلومات کے لیے ایک بین الاقوامی معاونت موجود ہوتی ہے۔ امریکہ میں، بینک ریکریسی ایکٹ اور 2001 پٹریاٹ ایکٹ نے موجودہ بہت سارے AML اور KYC عمل تشکیل کیے ہیں۔ EU اور ایشیا پیسیفک ممالک نے اپنے ذاتی ضوابط تیار کر لیے ہیں، لیکن امریکہ کے ساتھ کافی اوورلیپ موجود ہے۔ EU ممالک کے لیے بنیادی فریم ورک، EU کے اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹیو (AMLD) اور PSD2 ضوابط فراہم کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF)، ضابطے کی شرائط پر ملٹی نیشنل معاونت کے لیے رابطہ کرتی ہے۔


کرپٹو میں ہمیں KYC کس لیے درکار ہوتا ہے؟

کرپٹو کرنسی کی فرضی فطرت کے باعث، اس کا خلاف قانون فنڈز اور ٹیکس سے بچنے کے لیے اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔ کرپٹو کرنسی کے ضوابط بہتر بنانے سے اس کی ساکھ میں بہتری آتی ہے اور یہ اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ، ٹیکسز واجب الادا ہونے کی صورت میں ادا کر دیے گیے ہیں۔ کرپٹو کرنسی انڈسٹری میں KYC چیکس لازم ہونے کی تین کلیدی وجوہات ہیں:

1. بلاک چین کی ٹرانزیکشنز ناقابل واپسی ہوتی ہیں۔ آپ کی جانب سے غلطی ہونے کی صورت میں کوئی ایڈمن نہیں ہوتا، اس سے مراد ہے کہ فنڈز چرائے یا منتقل کیے جا سکتے ہیں اور بازیافت نہیں کروائے جا سکتے۔

2. کرپٹو کرنسی قدرے مخفی (فرضی) ہے۔ آپ کی جانب سے کرپٹو والیٹ کھولنے کے لیے ذاتی تفصیلات جمع کروانا لازم نہیں ہے۔

3. متعدد ممالک میں ٹیکسز اور کرپٹو کی قانونی حیثیت کی بات آنے پر، ضوابط اب تک غیر معین ہیں۔

بلاشبہ، KYC کی جانب سے اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کے لیے ضروری وقت بڑھایا جاتا ہے، اس کے واضح فوائد ہیں۔ اوسط صارف انہیں دیکھنے کے اہل نہیں ہوں گے، لیکن KYC کی جانب سے آپ کے فنڈز محفوظ رکھنے اور جرائم کا مقابلہ کرنے پر اہم اثرات ہوتے ہیں۔


KYC سے کون سے فائدے حاصل ہوتے ہیں؟

KYC کے تمام فوائد واضح نہیں ہوتے۔ تاہم، یہ دھوکہ دہی کا مقابلہ کرنے سے بڑھ کر کام کرتا ہے اور سارے مالیاتی نظام کو بہتر بنا سکتا ہے:

1. قرض دینے والے افراد، صارف کی شناخت اور مالیاتی ہسٹری تیار کر کے اپنے خطرے تک باآسانی رسائی کر سکتے ہیں۔ اس عمل سے قرضے دینے اور خطرے کی نظم کاری کے زیادہ ذمہ دار طریقہ کار کی جانب بڑھا جاتا ہے۔

2. یہ شناختی چوری اور مالیاتی دھوکہ بازی کی دیگر اقسام کا مقابلہ کرتا ہے۔

3. یہ فعال قدم کے طور پر سب سے پہلے منی لانڈرنگ کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

4. یہ مالیاتی سروس فراہم کنندگان کے بھروسے، سیکورٹی، اور احتساب کو بہتر بناتا ہے۔ اس ساکھ کا مجموعی مالیاتی انڈسٹری پر بالواسطہ اثر ہوتا ہے اور یہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔

 

KYC اور غیر مرکزیت

کرپٹو کرنسیز نے اپنے آغاز ہی سے ثالثین سے غیر مرکزیت اور آزادی پر توجہ دی ہے۔ جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، کوئی بھی فرد اپنے متعلق تفصیلات فراہم کیے بغیر والیٹ تیار کر سکتا ہے اور کرپٹو ہولڈ کر سکتا ہے۔ تاہم، کرپٹو ان وجوہات کے باعث، منی لانڈرنگ کا ایک مشہور طریقہ بن چکا ہے۔

حکومتوں اور ضابطہ کاران کی جانب سے عمومی طور پر اپنے صارفین پر KYC چیکس مکمل کرنے کے لیے ایکسچینجز درکار ہوتی ہیں۔ جب کہ کرپٹو والیٹس کے لیے لازم KYC کا نفاذ نہایت مشکل ہے، فیاٹ کی کرپٹو میں ایکسچینج کرنے والی سروسز زیادہ موزوں ہیں۔ چند سرمایہ کار افراد خیالی اعتبار سے کرپٹو کرنسیز میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور دیگر ان کی بنیادی اقدار اور افادیت کو زیادہ فعال انداز میں سراہتے ہیں۔


KYC کے خلاف دلائل

KYC کے اپنے واضح فائدے موجود ہیں، لیکن چند تجزیہ کاروں کے لیے یہ اب تک متنازعہ ہے۔ کرپٹو کرنسی دنیا میں KYC کے خلاف دلائل، اپنی ہسٹری اور پس منظر کے باعث زیادہ عام ہیں۔ عمومی طور پر، رازداری اور لاگت کے مسائل کے باعث، اسے تنقید کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے:

1. KYC چیکس انجام دینے کی ایک اضافی لاگت ہوتی ہے، جو بذریعہ فیس صارف تک آتی ہے۔

2. چند افراد کے پاس KYC چیکس کے لیے درکار دستاویزات موجود نہیں ہوتی، یا پھر مخصوص ایڈریس نہیں ہوتا۔ وہ اسی باعث کچھ مالیاتی سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔

3. غیر ذمہ دار سروس فراہم کنندگان ڈیٹا سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے، اور ہیکس کے باعث آپ کا ذاتی ڈیٹا چرایا جا سکتا ہے۔

4. بعض افراد کا کہنا ہے کہ، یہ کرپٹو کرنسیز کی غیر مرکزیت کے خلاف ہے۔

cta2


اختتامی خیالات

KYC کے عمل، مالیاتی سروسز اور کرپٹو ایکسچینجز کے لیے انڈسٹری کا معیار ہیں۔ منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم کے خلاف یہ سب سے اہم فنکشنز میں سے ایک ہے۔ KYC چیکس سے پریشانی محسوس ہو سکتی ہے، لیکن یہ بہترین سیکورٹی فراہم کرتے ہیں۔ AML کے وسیع اقدامات کے طور پر، KYC آپ کو Binance کے جیسی ایکسچینجز پر اعتماد اور سیکورٹی کے ساتھ کرپٹو کی ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔