کرپٹو کارڈز کیا ہوتے ہیں اور یہ کس طرح سے کام کرتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
کرپٹو کارڈز کیا ہوتے ہیں اور یہ کس طرح سے کام کرتے ہیں؟

کرپٹو کارڈز کیا ہوتے ہیں اور یہ کس طرح سے کام کرتے ہیں؟

نو آموز
شائع کردہ Sep 27, 2021اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
8m

TL؛DR

ایک عام کرپٹو کارڈ آپ کو کرپٹو کے انعامات کمانے یا اشیاء اور سروسز کی ادائیگی کے لیے اپنی کرپٹو کو فوری طور پر فیاٹ کرنسی میں تبدیل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ Mastercard اور Visa دونوں کرپٹو کارڈز جاری کرتے ہیں، یعنی آپ عالمی سطح پر لاکھوں مقامات میں اپنی کرپٹو کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک پری پیڈ کرپٹو کارڈ اس لحاظ سے ایک ڈیبٹ کارڈ سے مماثل ہوتا ہے کہ اس میں سے کچھ خرچ کرنے کے لیے پہلے اس میں کرپٹو لوڈ کرنی پڑتی ہے۔ آپ کسی کرپٹو ایکسچینج یا بینک جیسے لائسنس یافتہ اجراء کار سے کرپٹو کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، کرپٹو کارڈز خطرے سے خالی نہیں ہوتے۔ کارڈ پر آپ کے اسٹور کردہ فنڈز اب بھی مارکیٹ میں اپنی قدر کھو سکتے ہیں، اور آپ کی جانب سے اپنے کارڈ کے ذریعے کی گئی کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشنز پر ممکنہ طور پر ٹیکس لاگو ہو سکتا ہے۔

کرپٹو کریڈٹ کارڈز کافی حد تک کرپٹو انعامات کے حامل معیاری کریڈٹ کارڈز کی طرح کام کرتے ہیں۔ آپ فیاٹ کیش کے ذریعے اپنے کریڈٹ کارڈ کا بل ادا کر سکتے ہیں لیکن اپنی خرچ کردہ رقم کے بدلے میں کرپٹو بونسز حاصل کر سکتے ہیں۔ 

Binance KYC اور AML کے توثیق شدہ کسٹمرز کے لیے Binance Visa Card کی پیشکش کرتی ہے۔ آپ چند منٹ سے بھی کم وقت میں سائن اپ کا طریقہ کار مکمل کر سکتے ہیں اور صفر انتظامی یا ٹرانزیکشن کی فیس، کیش بیک، اور دیگر فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔


تعارف

اگرچہ کرپٹو کا زیادہ دلچسپ پہلو اس کی سرمایہ کاری کی استعداد ہے، تاہم مالیت کے ٹرانسفر کی شکل میں بھی اس کے استعمال کی ایک صورت موجود ہے۔ Satoshi Nakamoto نے لوگوں کو ارب پتی بنانے کے لیے Bitcoin تخلیق نہیں کیا تھا۔ بلکہ، یہ ایک عالمی، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے سسٹم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کا ایک طریقہ کرپٹو کارڈز ہیں۔ اب ادائیگی کا یہ طریقہ لوگوں کو اپنی روزمرہ زندگیوں میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کو استعمال کرنے اور حتیٰ کہ کرپٹو انعامات حاصل کرنے میں بھی ان کی مدد کر رہا ہے۔

cta


کرپٹو کارڈ کیا ہوتا ہے؟

ایک عام کرپٹو کارڈ آپ کے ڈیبٹ کارڈ ہی کی طرح کام کرتا ہے۔ آپ ان آئٹمز یا سروسز کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں جو کارڈ کے فراہم کنندہ کو قبول کرتے ہیں۔ اگرچہ ہو سکتا ہے کہ ایسا معلوم ہو جیسے آپ کسی وینڈر کو براہِ راست ڈیجیٹل کرنسیز کے ذریعے ادائیگی کر رہے ہیں، لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہوتا۔ وینڈر کو ان کے اکاؤںٹ میں فیاٹ کیش موصول ہوتا ہے نہ کہ کرپٹو۔ آپ کا کرپٹو کارڈ آپ کے منسلک کردہ اکاؤںٹ میں موجود کرپٹو کرنسی کو لیتا ہے، اسے اس مقامی کرنسی میں تبدیل کرتا ہے جس میں آپ ادائیگی کر رہے ہوتے ہیں، اور اس کے بعد اس کیش کو ادائیگی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ہم بعد ازاں ایک مثال کے ذریعے اس کی وضاحت کریں گے۔

Visa اور MasterCard دونوں ہی ایسی شراکت دار کمپنیوں کے ساتھ کرپٹو کارڈز کی پیشکش کرتے ہیں جو لائسنس کے لیے درخواست دیتی ہیں۔ یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ادائیگی کے دو فراہم کنندگان ہیں، جو تقریباً عالمی سطح پر ریٹیلرز کے لیے کرپٹو کارڈز کو قابلِ قبول بناتے ہیں۔ بعض کرپٹو کارڈز صرف کارڈ کے ذریعے خرچ کردہ رقم پر ہی کرپٹو کے انعامات کی پیشکش کرتے ہیں۔ یہ کارڈز عام طور پر ایسے کریڈٹ کارڈز ہوتے ہیں جو سائن اپ کرنے کے لیے کریڈٹ چیک کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔


کرپٹو کارڈ کیسے کام کرتا ہے؟

جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں، ایک کرپٹو کارڈ درحقیقت وینڈر کو کرپٹو کی صورت میں ادائیگی نہیں کرتا۔ یہ باسہولت طریقے سے آپ کی کرپٹو کو کیش میں تبدیل کر دیتا ہے جسے آپ کارڈ کے ذریعے وینڈر کے ساتھ لین دین کے دوران خرچ کر سکتے ہیں۔ 

مثال کے طور پر، فرض کریں کہ آپ کے پاس اپنے Binance کارڈ کے فنڈنگ والیٹ میں BNB کے $500 (امریکی ڈالرز) موجود ہیں۔ کسی ریستوران پر، آپ اپنے کرپٹو کارڈ کے ذریعے $100 کا بل ادا کرنے جاتے ہیں۔ ایک مرتبہ جب آپ اپنا کارڈ داخل کر دیتے ہیں اور ادائیگی سے اتفاق کر لیتے ہیں، تو Binance BNB کے $100 کو بیچ دیتی ہے اور کارڈ میں فیاٹ لوڈ کر دیتی ہے۔ اس کے بعد ریستوران کو $100 ادا کر دیے جاتے ہیں، اور آپ کے پاس اپنے فنڈنگ والیٹ میں BNB کی مد میں $400 بقایا رہ جاتے ہیں۔ یہ سب کچھ ان چند سیکنڈز میں انجام پاتا ہے جو آپ کے کرپٹو کارڈ کو استعمال کرنے میں سرف ہوتے ہیں۔

اگر آپ کی سروس کا فراہم کنندہ ATM کے ذریعے رقم نکلوانے کی سرگرمیوں کی معاونت کرتا ہے، تو آپ ان کے لیے بھی کرپٹو کارڈز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنا اصل کیش نکلوانے کے لیے بھی مندرجہ بالا طریقے کا ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔


کرپٹو کارڈ اور کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ میں کیا فرق ہے؟

کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز اور کرپٹو کارڈز کے درمیان چند معمولی سے فرق موجود ہیں۔ اکثر و بیشتر، ادائیگی کے سلسلے میں یہ بالکل ایک ہی انداز میں کام کرتے ہیں۔ کسی کرپٹو کارڈ اور ایک کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے درمیان سب سے واضح فرق یہ ہے کہ آپ اپنے عام کرپٹو کارڈ کو کرپٹو کرنسیز سے لوڈ کرتے ہیں۔ ایک ڈیبٹ کارڈ پہلے سے ہی فیاٹ کرنسیز کے ساتھ لوڈ کر دیا جاتا ہے، اور ایک کریڈٹ کارڈ کی ٹرانزیکشنز بعد میں فیاٹ کے ذریعے ادا کی جاتی ہیں۔

ایک پری پیڈ کرپٹو کارڈ روایتی ڈیبٹ کارڈ کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ فنڈز کو خرچ سکیں، یہ لازم ہے کہ یہ آپ کے اکاؤںٹ میں موجود ہوں۔ آپ اپنے کارڈز کو فیاٹ کیش کے ذریعے نہیں، بلکہ صرف کرپٹو کے ذریعے لوڈ کر سکتے ہیں۔ جب آپ کوئی ادائیگی کرتے ہیں، تو آپ کےکرپٹو والیٹ میں موجود فنڈز فوری طور پر تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب، کرپٹو کریڈٹ کارڈز، کریڈٹ کا ایک ایسا طریقہ پیش کرتے ہیں جو آپ کو ابھی خریداری کرنے اور بعد میں ادائیگی کرنے کا موقع دیتا ہے۔ Gemini اور BlockFi، دونوں ہی کرپٹو کیش بیک کے حامل کرپٹو کریڈٹ کارڈ ریلیز کر چکے ہیں۔ آپ کے کریڈٹ کارڈ کا بل عام فیاٹ کرنسی میں قابلِ ادائیگی ہوتا ہے، یعنی کرپٹو کریڈٹ کارڈ بنیادی طور پر ایک انعامی کریڈٹ کارڈ ہوتا ہے۔

ایک کارڈ آرڈر کرنے کے لیے، آپ کو کسی کرپٹو ایکسچینج یا کرپٹو کی معاونت کرنے والے کرپٹو سے معاونت پذیر بینک جیسی، ایک ایسی کمپنی کا کسٹمر بننا ہو گا جو پہلے سے ہی کرپٹو کارڈ فراہم کرتی ہو۔ اس سے قبل کہ آپ اپنا کرپٹو کارڈ آرڈر کر سکیں، آپ کو اپنے کسٹمر کو جانیں (KYC) اور انسداد منی لانڈرنگ کے طریقوں کو بالکل اسی طرح مکمل کرنا ہو گا، جیسے کسی بھی عام کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی صورت میں کیا جاتا ہے۔ ایک کرپٹو کریڈٹ کارڈ کے ساتھ، آپ کو کریڈٹ کا چیک بی مکمل کرنے کی ضرورت ہو گی۔


کرپٹو کارڈ استعمال کرنے کے فوائد کیا ہیں؟

ایک پری پیڈ کرپٹو کارڈ کو استعمال کرنے کا مرکزی فائدہ یہ ہے کہ آپ روزمرہ کی خریداریوں کے لیے اپنی کرپٹو استعمال کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ روایتی طور پر ایسا کرنا اس وقت تک مشکل تھا جب تک کہ کوئی وینڈر براہ راست کرپٹو کو قبول نہیں کرنے لگا۔ اس کے باوجود بھی، Bitcoin جیسے کچھ کوائنز کو ٹرانزیکشن کی تصدیق میں 30 منٹ لگ سکتے ہیں۔ قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، یعنی ممکن ہے کہ آپ کو در حقیقت توقع سے زیادہ یا کم ادائیگی کرنی پڑے۔

بہت سے کرپٹو کارڈز Spotify یا Netflix جیسی مخصوص سبسکرپشنز پر کیش بیک کے انعامات یا رعایتوں جیسے فوائد کے ساتھ بھی آتے ہیں۔ یہ فوائد آپ کو کارڈ کے کسی مخصوص فراہم کنندہ کی جانب راغب کرتے ہیں اور معیاری ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز کے ذریعے پیشکش کردہ فوائد سے مماثل ہوتے ہیں۔ اپنے لیے بہترین فوائد تلاش کرنے کی غرض سے ہر کارڈ کی پیشکش کا موازنہ کرنے کو یقینی بنائیں۔ ایکسچینج کی اس فیس کا دھیان رکھنا بھی نہ بھولیں جو آپ کو تبادلے کے عمل کے دوران ادا کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔


کیا کرپٹو کارڈز میں کوئی خطرات لاحق ہوتے ہیں؟

کرپٹو کارڈ رکھنے میں بھی ویسے ہی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جیسے کرپٹو ہولڈ کرنے کی صورت میں لاحق ہوتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنے اکاؤنٹ کو Bitcoin (BTC) یا Ether (ETH) کے ساتھ لوڈ کیا ہے، تو آپ کے اکاؤنٹ کی فیاٹ مالیت مسلسل تبدیل ہوتی رہے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایکسچینج کے ریٹس کے لحاظ سے، ممکن ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں موجود پیسے کی تعداد اتنی نہ ہو جتنی آپ نے سوچی تھی۔

آپ کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ ٹیکس کے بہت سے دائرہ کاروں میں، کرپٹو خرچ کرنے پر ٹیکس لاگو ہو سکتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آیا آپ ایک کافی پر چند ڈالرز خرچ کر رہے ہیں یا کسی کار پر ہزاروں ڈالرز خرچ کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے کرپٹو کارڈ کے ذریعے کسی قسم کی خریداری کرنے سے پہلے اپنی کرپٹو پر کسی قسم کا منافع یا خسارہ ہوا ہے، تو اس صورت میں آپ کو معقول قابلِ ٹیکس رقم ادا کرنی ہو گی یا تحریراً اس میں کمی بیشی کرنی ہو گی۔

آپ اپنے کرپٹو کارڈ کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے اسٹیبل کوائنز خرید کر اس مسئلے سے بچ سکتے ہیں، کیونکہ اس کی قیمت اپنی پیگ کردہ قدر سے شاذ و نادر ہی تبدیل ہوتی ہے۔


Binance کارڈ کیا ہوتا ہے؟

Binance کارڈ ایک ایسا Visa ڈیبٹ کارڈ ہے جو آپ کے Binance اکاؤنٹ سے مربوط ہوتا ہے۔ اپنے کارڈ کے فنڈنگ والیٹ کو لوڈ کرتے ہوئے، آپ کرپٹو کو کسی بھی ایسی جگہ پر خرچ کر سکتے ہیں جہاں Visa قبول کیا جاتا ہے۔ یہ بالکل اسی طریقے سے کام کرتا ہے جیسا کہ اوپر بیان کردہ کرپٹو ڈیبٹ کارڈز کرتے ہیں۔


Binance کارڈ کون سے ممالک میں دستیاب ہے؟

Binance کارڈ صرف منتخب ممالک کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، جن میں شامل ہیں: 

آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، کروشیا، جمہوریہ قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، اسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، جبرالٹر، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، لٹویا، لخٹنشٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلوواکیہ، سلووینیا، ہسپانیہ، اور سویڈن۔


Binance کارڈ کے لیے درخواست کیسے دی جائے

اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی Binance اکاؤنٹ موجود ہے اور آپ کسی اہل ملک میں رہتے ہیں تو کارڈ حاصل کرنا آسان ہے۔ اگر آپ اب تک Binance کے ساتھ رجسٹر شدہ نہیں ہیں، تو آپ ہمارا Binance پر نوآموز کے لیے ہدایت نامہ فالو کر سکتے ہیں اور منٹوں میں سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ آپ کو Binance کارڈ کے لیے کامیابی سے درخواست دینے سے پہلے KYC اور AML کے تمام متعلقہ عوامل مکمل کرنے ہوں گے۔

اپنا کارڈ آرڈر کرنے کے لیے، اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ لاگ ان کر چکے ہیں اور Binance کارڈ کے صفحے پر جائیں۔ آپ Binance کے ہوم صفحے پر موجود [Finance] پر ہوور کر کے اور [Binance Visa Card] پر کلک کر کے بھی اس صفحے پر جا سکتے ہیں۔


اس کے بعد، [Get Started] اور پھر [Order Card] پر کلک کریں۔ اب آپ کو KYC کے حوالے سے چند معلومات اور تصدیق کے لیے ایک معاہدہ دکھائی دے گا۔


تصدیق کرنے کے بعد، آپ کارڈ آرڈر کریں کے صفحے پر پہنچ جائیں گے۔ یہاں پر آپ اپنے نام کا وہ فارمیٹ منتخب کر سکتے ہیں جو کارڈ پر ظاہر ہو گا۔ ایک مرتبہ اپنے انتخاب کی تصدیق کر لینے کے بعد، [Continue] پر کلک کریں۔



اب آپ کو اپنی تفصیلات پہلے سے پُر ملیں گی جن میں کچھ اضافی معلومات بھی ہوں گی جنہیں آپ کو پُر کرنا ہو گا۔ آخر میں، [Order Your Binance Card] پر کلک کرنے سے پہلے، رازداری کی پالیسی، استعمال کی شرائط، اور کارڈ ہولڈر کے معاہدے سے اتفاق کریں۔

ایک مرتبہ آپ اپنا کارڈ آرڈر کر لیں، تو فزیکل کارڈ آنے سے پہلے آپ کو استعمال کے لیے ایک ورچوئل کارڈ تک بھی رسائی حاصل ہو گی۔ آپ اس کارڈ کو Google Pay Send پر شامل کر سکتے ہیں، یا اسے آن لائن خریداریوں کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ Binance موبائل ایپ استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، تو آپ اس پر بھی اپنا کارڈ آرڈر کر سکتے ہیں۔ Binance کارڈ آرڈر کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، ہمارے اکثر پوچھے گئے سوالات سے رجوع کریں۔


Binance کارڈ استعمال کرنے کے فوائد

آپ کو دنیا بھر میں موجود اسٹورز، ریستوران، اور VISA قبول کرنے والے اداروں میں اپنی کرپٹو خرچ کرنے کے قابل بنانے کے علاوہ، Binance کارڈ کے کچھ منفرد فوائد اور مراعات بھی ہیں۔

1. صفر فیس - Binance Visa کارڈ کسی بھی Binance صارف کے لیے بالکل مفت ہے۔ اس میں Binance کی کسی قسم کی انتظامی، عمل کاری کی، یا سالانہ فیس عائد نہیں کی جاتی، البتہ کبھی کبھار آپ فریقِ ثالث کی فیس کی ادائیگی کے پابند ہو سکتے ہیں۔

2. آپ اپنی کرپٹو کو ہولڈ میں رکھ سکتے ہیں - کوئی چیز خریدنے کی تیاری کے سلسلے میں اپنی کرپٹو کو فیاٹ میں ایکسچینج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ Binance اس کو عین اس وقت تبدیل کر دیتی ہے جب آپ کو ضرورت ہوتی ہے، یعنی آپ کی کرپٹو اب بھی مارکیٹ سے ممکنہ نفع جات کما سکتی ہے۔ 

3. 8% تک کیش بیک - آپ کے BNB کے ماہانہ اوسط بیلنس کے اعتبار سے، آپ اپنی تمام خریداریوں پر 8% تک کیش بیک حاصل کریں گے۔ یہ کیش بیک آپ کو BNB کی صورت میں آپ کے Binance اکاؤنٹ میں دیا جاتا ہے۔ آپ کیش بیک پروگرام کے بارے میں مزید تفصیلات کو یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

4. محفوظ فنڈز - آپ کے کرپٹو فنڈز SAFU ہیں اور Binance کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔ Binance اعلی سطحی حفاظت کی حامل ہے اور سکیورٹی کے مضبوط معیارات استعمال کرتی ہے۔

cta


اختتامی خیالات

اگر آپ کے پاس کچھ ایسی کرپٹو موجود ہے جسے آپ اب مزید HODL نہیں کرنا چاہتے ہیں، تو ایک کرپٹو کارڈ اسے فیاٹ میں تبدیل کرنے کو آسان بنا دیتا ہے۔ کرپٹو کارڈ استعمال کیے بغیر، آپ کو تبادلے کے عمل سے گزرنے اور اپنے بینک اکاؤنٹ میں فیاٹ کو دستی طور پر ٹرانسفر کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کے بینک اور کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے لحاظ سے، اسے مکمل ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ کرپٹو کارڈ واقعتاً چیزوں کی خریداری کے لیے اپنی کرپٹو استعمال کرنے کے تیز ترین طریقوں میں سے ایک ہے اور یہ ایک خوش آئند ڈیویلپمنٹ ہے۔ تاہم، ٹیکس کی وجوہات کی بنا پر اس امر کو یقینی بنانا یاد رکھیں کہ آپ کچھ بھی خرچ کرتے ہوئے، اس کا حساب کتاب لازمی رکھیں۔