TL؛DR
NFTs بلاک چین پر موجود قابل جمع منفرد ڈیجیٹل اشیاء ہوتی ہیں۔ یہ خصوصیت انہیں کرداروں، قابل استعمال اشیاء، اور دیگر قابل ٹریڈ اشیاء کی نمائندگی کی خاطر گیمز میں استعمال کے لیے موزوں بناتی ہے۔
آمدنی کی غرض سے NFT گیمز Game-fi دنیا میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ آپ دیگر کلیکٹرز اور پلیئرز کو اپنے ان گیم NFTs بیچ سکتے ہیں اور حتیٰ کہ کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی ماڈلز کے ذریعے ٹوکنز تک حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنے گیمنگ NFTs کو منتقل کرتے ہوئے، اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ انہیں کسی مطابقت پذیر والیٹ پر ٹرانسفر کریں۔ اس کے علاوہ، جب بھی آپ NFT کو کسی NFT مارکیٹ پلیس یا دیگر صارف کو بھیجیں، تو ایسی جعلسازیوں سے بچ کر رہیں جو عام ہیں۔ بالآخر، نقصان کے کسی بھی امکان کا پتہ لگانے کے لیے ہر اس NFT گیم کے اصول دھیان سے پڑھ لیں جو آپ کھیلتے ہیں۔
مرکزی طور پر NFT گیمز Ethereum اور Binance اسمارٹ چین (BSC) پر موجود ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ CryptoBlades اور Axie Infinity جیسے قابل جمع کرداروں کے ساتھ جنگ و جدل کا تجربہ فراہم کرتی ہیں، جبکہ دیگر Sorare جیسے قابل جمع کارڈز کا استعمال کرتی ہیں۔
Binance ایسے NFT مسٹری باکسز کی پیشکش بھی کرتی ہے، جوکہ ہولڈرز کو مختلف نایاب NFTs اپنی ملکیت میں رکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ باکسز ان کلیکشنز میں شامل ہوتے ہیں جن کی NFT گیمز کے ساتھ شراکت داری قائم ہوتی ہے۔
تعارف
CryptoKitties کے جنون کے ساتھ اپنے آغاز سے لے کر اب تک، NFT گیمز نے ترقی کی ہے اور کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی ماڈلز کی پیشکش بھی شروع کر دی ہے۔ جیسا کہ یہ بات عام ہے، Game-Fi، پلیئرز کو کھیل کے ساتھ ساتھ کمائی کا موقع فراہم کرتے ہوئے، مالیاتی اور گیمنگ کی دنیا کو یکجا کرتا ہے۔ اب آپ کو محض ہزاروں ڈالر کی مالیت کی حامل کسی نایاب قابل جمع شئے جیتنے، تلاش کرنے، یا اسے پیدا کرنے پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔ اب سے صارفین قابل جمع جانوروں کے علاوہ مختلف تھیمز پر مشتمل گیمز کے کئی ماڈلز کے ساتھ تجربہ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
NFTs کیا ہوتے ہیں؟
ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT)، بلاک چین پر موجود ایک ڈیجیٹل، کرپٹو گرافک ٹوکن ہوتا ہے جوکہ کسی منفرد شئے کی نمائندگی کرتا ہے۔ NFT کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کسی گیم میں شامل کوئی ڈیجیٹل اثاثہ، کرپٹو آرٹ کی قابل جمع شئے، یا حتیٰ کہ کسی جائیداد جیسی حقیقی دنیا سے تعلق رکھنے والی شئے بھی ہو سکتی ہے۔ NFTs نے کاپی اور پیسٹ کے اس دور میں غیر مرکزی ڈیجیٹل اشیاء کو جمع کرنے کی صفت پیدا کرنے کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔
ایک NFT نان فنجیبل ہوتا ہے۔ اس خصوصیت سے مراد یہ ہے کہ ہر ٹوکن منفرد ہوتا ہے اور کبھی بھی اس کی نقل کر کے اسے کسی اور ٹوکن کے طور پر سواپ نہیں کیا جا سکتا۔ آپ 1 BTC (Bitcoin) کو ہر طرح سے یکساں دوسرے 1 BTC کے ساتھ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم NFT کی صورت میں، ایسا نا ممکن ہے، چاہے NFT کا یہ شاہکار کئی ورژنز کے حامل سلسلے میں ہی جاری کیوں نہ کیا گیا ہو۔ اس صورت میں، ہر NFT کا میٹا ڈیٹا مختلف ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے پرنٹس کے ایک محدود سلسلے میں ہو گا۔
NFT گیمز کس طرح سے کام کرتی ہیں؟
NFT گیمز بس اپنے والیٹ میں قابل جمع کرپٹو اشیاء ہولڈ کرنے تک ہی محدود نہیں۔ ایک NFT گیم اپنے اصولوں، میکانزمز، اور پلیئر کے تعاملات تک میں NFTs کا استعمال کرے گی۔ مثلاً، کوئی بھی گیم آپ کے منفرد کردار یا اوتار کی نمائندگی بطور NFT کر سکتی ہے۔ گیم کھیلنے کے دوران آپ کو ملنے والی ڈیجیٹل اشیاء بھی NFTs ہو سکتی ہیں۔ پھر آپ منافع کمانے کے لیے دیگر پلیئرز کے ساتھ اپنے NFTs کو سواپ یا ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ ایک جدید، کمائی کے لیے کھیلا جانے والا ماڈل آپ کو اس قابل بھی بناتا ہے کہ آپ NFT گیمز سے آمدن پیدا کر سکیں جس پر ہم بعد میں بات کریں گے۔
تو آخر آپ یہ NFTs کس طرح سے لیتے ہیں اور گیم کے ماحول میں تکنیکی طور پر ان کا اطلاق کیسے کرتے ہیں؟ کسی گیم کے اندر NFTs کو سواپ، تخلیق، اور ان کا اطلاق کرنے کے لیے، ڈویلپرز اسمارٹ معاہدے تخلیق کرتے ہیں جوکہ زیر استعمال NFTs کے اصول تشکیل دیتے ہیں۔ اسمارٹ معاہدے خودکار طور پر عمل انجام دینے والے کوڈ کے حصے ہوتے ہیں جوکہ بلاک چین میں محفوظ ہوتے ہیں۔
مثلاً، CryptoKitties، ایسے مرکزی معاہدوں کی ایک محدود تعداد پر مشتمل ہیں جوکہ گیم کا اسٹرکچر بناتے ہیں۔ ان میں سے سب سے مقبول ان کا geneScience معاہدہ ہے جوکہ نئی بلیاں تخلیق کرنے والے بے ترتیب میکانزمز کا تعین کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر گیم کے ڈویلپرز نے اس کا کوڈ راز میں رکھا۔ حتیٰ کہ اس میں دلچسپی رکھنے والے پلیئرز نے تخلیق کی جانے والی بلیوں کی خصوصی خصلتوں کے امکان کا تجزیہ کرنے والے ٹولز بھی بنا ڈالے۔ ان معلومات کے ساتھ، پلیئرز زیادہ مالیت کی حامل نایاب نسل ڈویلپ کرنے کے امکانات کو مزید بہتر بنا سکتے تھے۔
کمائی کے لیے کھیلی جانے والی NFT گیمز کیا ہوتی ہیں؟
کمائی کے لیے کھیلی جانے والی NFT گیمز صارفین کو یہ موقع فراہم کرتی ہیں کہ کھیل کے ذریعے آمدن کا ذریعہ پیدا کر سکیں۔ عموماً، پلیئر کو ٹوکنز اور کبھی کبھار NFTs دیے جاتے ہیں، جن میں وہ جتنا زیادہ کھیلیں گے، اتنا ہی اضافہ ہوتا رہے گا۔ حاصل شدہ ٹوکنز عموماً گیم کی تشکیل کے عمل کے حصے کے طور پر درکار ہوتے ہیں۔
ان دونوں میں سے ٹوکن کا طریقہ کار عموماً زیادہ مستحکم ہوتا ہے، کیونکہ ٹوکنز کھیل کر باآسانی کمائے جا سکتے ہیں جبکہ اس کی نسبت NFT ڈراپس امکان پر منحصر ہوتے ہیں۔ کمائی کے لیے کھیلیں کی حکمت عملی نے کم آمدن کے حامل ممالک میں موجود صارفین میں لگی بندھی آمدن یا سوشل سکیورٹی کے متبادل یا اس میں اضافے کی حیثیت سے خاص طور پر مقبولیت حاصل کی ہے۔
Axie Infinity کمائی کے لیے کھیلی جانے والی مقبول ترین گیمز میں سے ایک بن چکی ہے۔ اس گیم میں تین Axies خریدنے کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے، یا پھر آپ کسی اور پلیئر سے مفت اسکالرشپ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ کے پاس ابتدائی ٹیم موجود ہو اور آپ ٹاسکس اور چیلنجز مکمل کرنا شروع کر دیں، تو آپ Small Love Potion (SLP)، ایک ایسا ERC-20 ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں جوکہ ایکسچینجز پر قابل ٹریڈ ہے۔
بریڈرز نئے Axies بریڈ کرنے کے لیے SLP کا استعمال کرتے ہیں، جوکہ اس شئے کے لیے صنعت قائم کر دیتا ہے۔ Axie Infinity نے فلپائن میں خصوصی مقبولیت حاصل کی، جہاں بہت سے لوگوں نے آمدن کے لیے کمائی کے لیے کھیلیں کے اس ماڈل پر انحصار شروع کر دیا ہے۔ بہت سے پلیئرز ماہانہ $200 تا $1000 (USD) کے درمیان کما رہے ہیں، جبکہ مارکیٹ کی قیمت اور وقف کیے جانے والے وقت کی بنیاد پر بعض اس سے بھی زیادہ کما رہے ہیں۔
اندرون گیم NFTs کیا ہوتے ہیں؟
اندرون گیم NFTs آپ کے لیے NFT گیمز کھیل کر آمدنی پیدا کرنے کا ایک اور طریقہ پیش کرتے ہیں۔ Axie Infinity میں SLP یا CryptoBlades میں SKILLS جیسے فنجیبل ERC-20 ٹوکن کمانے کی بجائے، آپ ایسے NFTs کما سکتے ہیں جو قابل جمع اشیاء کی عکاسی کرتے ہوں۔ گیم پلے کا یہ میکانزم NFT گیمز کے ذریعے آمدن پیدا کرنے کا روایتی طریقہ ہے۔ ان اشیاء کی مالیت اپنی کاسمیٹکس، نایابی، یا گیم پر مبنی سہولت کی بنیاد پر مختلف ہو گی۔
CryptoKitties ایسی ہی ایک گیم کی مثال ہے جوکہ اندرون گیم NFTs کی قابل جمع ہونے کی قابلیت پر انحصار کرتی ہے۔ موقعے کے عنصر کے بغیر کھیلتے رہنے اور ایک مستحکم آمدن کمانے کا کوئی طریقہ نہیں۔ زیادہ تر نئے NFT گیمز کمائی کے لیے کھیلیں اور اندرون گیم NFTs، دونوں کا مرکب پیش کرتے ہیں۔
NFT گیمز کس طرح سے پیسے بناتی ہیں؟
آپ کی جانب سے NFT گیم کھیل کر کمائی جانے والی رقم کا انحصار اس مخصوص گیم کی میکانکس اور مارکیٹ کی مانگ پر ہو گا۔ جو رقم آپ کمائیں گے، وہ دیگر ایسے صارفین کی جانب سے حاصل ہو گی جوکہ گیم سے کمائے جانے والے NFTs یا کرپٹو کرنسیز کی قیمت لگاتے ہیں۔ آپ کو کسی مارکیٹ ایکسچینج، یا نیلام گھر میں اپنی اشیاء بیچ کر ان کے بدلے کیش حاصل کرنا ہو گا۔ NFT گیمز کی صورت میں، اس قیمت کا تعین یا تو NFT یا پھر ٹوکن کی قابل جمع ہونے کی قابلیت یا اندرون گیم سہولت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ یہ دو عوامل بھی پیسہ لگانے کا سبب بنتے ہیں۔
کیا NFT گیمز کھیلنے سے مجھے مالی نقصان ہو سکتا ہے؟
NFT گیمز کھیلتے ہوئے مالی نقصان ہونا ممکن ہے۔ عین رقم کا انحصار اس امر پر ہو گا کہ آپ کس قسم کی گیم کھیل رہے ہیں، اس کے میکانکس کیا ہیں، اور ان NFTs کی مالیت کیا ہے جنہیں آپ ہینڈل کر رہے ہیں۔ ضروری نہیں کہ مالی نقصان کا مطلب یہ ہو کہ آپ کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ چونکہ NFTs پر پیسہ لگایا جا سکتا ہے اور ان کی مالیت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ لوگ ان پر کتنا پیسہ لگاتے ہیں، لہٰذا آپ کے نقصانات کا انحصار بھی مارکیٹ کے عناصر پر ہوتا ہے۔ دیگر کسی بھی کرپٹو سرمایہ کاری کی طرح، اس میں بھی صرف اتنا ہی خرچ کریں جتنا نقصان اٹھانے کی آپ سکت رکھتے ہیں۔
کیا میں اپنے NFTs کھو سکتا ہوں؟
چند NFTs کی مالیت کو مدنظر رکھا جائے، تو گیم کھیلتے ہوئے یا بلاک چین کے ساتھ تعامل انجام دیتے ہوئے ان کے نقصان کا خدشہ عام ہے۔ چاہے آپ نے اپنے NFTs خریدے ہوں یا کسی گیم سے جیتے ہوں، آپ کو ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہو گا۔ مختصراً، اگر آپ نے احتیاط نہ برتی تو NFTs کا نقصان ممکن ہے۔ تاہم، اس صورت میں ان کے نقصان کا امکان کم سے کم ہوتا ہے اگر آپ ان ہدایات پر عمل کرتے ہیں جنہیں ہم بعد میں واضح کریں گے۔
کچھ ایسے طریقے پیش ہیں جن کے ذریعے آپ کو NFT کا نقصان ہو سکتا ہے:
1. آپ انہیں اپنے والیٹ سے دیگر کسی ایسے والیٹ پر ٹرانسفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو آپ کے NFT کے ٹوکن کے معیار کی معاونت نہیں کرتا۔
2۔ آپ کسی جعلسازی یا دھوکہ دہی کا نشانہ بن جاتے ہیں، اور اپنا NFT کسی جعلساز کو بھیج دیتے ہیں۔
3۔ آپ کسی دھوکہ دہی پر مبنی اسمارٹ معاہدے کو اپنے والیٹ تک رسائی کی اجازت دے دیتے ہیں، اور یہ آپ کا NFT لے لیتا ہے۔
4۔ آپ گیم کے اصولوں کے حصے کے طور پر اسے کھو دیتے ہیں۔
NFTS، بلاک چین ٹیکنالوجی، اور عام جعلسازیوں کے بارے میں مزید معلومات کے ذریعے، آپ آخری کو چھوڑ کر، مندرجہ بالا تمام صورتحالوں سے بچ سکتے ہیں۔ جیسے آپ استعمال کے درست طریقے کو مکمل طور پر سمجھے بغیر PayPal یا انٹرنیٹ بینکنگ کا استعمال نہیں کریں گے، بالکل وہی حساب NFTs کا ہے۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو اپنے NFTs کا نقصان نہ ہو، آپ کو چاہیئے کہ:
1۔ اپنے NFT کو کسی اور والیٹ پر بھیجتے ہوئے اس امر کی تصدیق کر لیں، کہ کہیں آپ کسی دھوکے کا نشانہ تو نہیں بن رہے۔ آپ ہمارے کرپٹو کرنسی سے متعلقہ 5 عام دھوکے اور ان سے بچنے کا طریقہ کے ہدایت نامے پر جا کر عام ترین صورتحالوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
2۔ ٹوکنز اور بلاک چینز کی ان اقسام کو سمجھیں جس کی معاونت آپ کا والیٹ یا پلیٹ فارم کرتا ہے۔ ERC-721 اور ERC-1155، Ethereum کے لیے NFT ٹوکن کے سب سے عام پروٹوکولز ہیں، اور BEP-721 اور BEP-1155 Binance اسمارٹ چین (BSC) کے لیے سب سے عام ہیں۔ ہمیشہ اس امر کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ انہیں درست ایڈریس پر بھیج رہے ہیں اور کبھی بھی ان کی مطابقت پذیری کا اندازہ نہ لگائیں۔
3۔ صرف معتبر پراجیکٹس کی جانب سے ملنے والے اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ ہی تعامل انجام دیں۔ اگر آپ کسی اسمارٹ معاہدے کو اپنے والیٹ کے ساتھ تعامل انجام دینے کی اجازت دیتے ہیں، تو اس خطرے سے واقف رہیں کہ یہ معاہدہ آپ کے فنڈز نکال سکتا ہے۔
4۔ اس گیم کے اصولوں کا دھیان سے جائزہ لیں جو آپ کھیل رہے ہیں۔ بعض NFT گیمز آپ کو اس قابل بناتے ہیں کہ دیگر صارفین کے ساتھ ٹریڈ کر سکیں یا NFT کی قابل استعمال اشیاء کو استعمال کر سکیں۔ مثال کے طور پر ان میں مختلف اشیاء یا پوشنز شامل ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کے ان چاہے دھچکوں سے بچنے کے لیے گیم کے بارے میں مزید جان لیں۔
مقبول NFT گیمز
NFT گیمز کی ایک وسیع حد دستیاب ہے، جن میں سے زیادہ تر BSC اور Ethereum پر موجود ہیں۔ بعض ویڈیو گیم کے مزید روایتی تجربات فراہم کرتی ہیں، جبکہ دیگر محض NFTs کی قابل جمع ہونے کی صلاحیت پر منحصر ہیں۔
Axie Infinity
جیسا کہ ہم نے اس سے قبل ذکر کیا، کہ قابل جمع مخلوقات اور جنگوں کے ساتھ Axie Infinity بھی اسی ماڈل پر مشتمل ہے جس پر Pokemon مشتمل تھی۔ Axie Infinity، Ethereum کی بلاک چین پر موجود ہے اور صارفین کو Small Love Potions (SLP)، Axies، اور Axie Infinity Shards (AXS) کی ٹریڈنگ پر مشتمل آمدن فراہم کرتی ہے۔ SLP اور AXS دونوں ہی Binance پر ٹریڈ کے لیے دستیاب ہیں۔
Sorare
Sorare ایک تصوراتی فٹ بال گیم ہے جوکہ حقیقی زندگی سے تعلق رکھنے والے قابل جمع، اور قابل ٹریڈ ساکر پلیئرز پر مشتمل ہے۔ آپ نئے پلیئرز کے لیے بنے مفت کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے یا ٹوکنائز کردہ کارڈز خریدتے ہوئے پانچ پلیئرز پر مشتمل ایک ساکر ٹیم بناتے ہیں۔ آپ اپنا لیول بڑھانے کے لیے جیتنے والی ہر گیم، حاصل شدہ ہر اسکور، یا مکمل کیے جانے والے دیگر ایونٹس پر پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
Gods Unchained
Gods Unchained Ethereum پر موجود ایک قابل ٹریڈ NFT کارڈ گیم ہے جوکہ Magic The Gathering یا Hearthstone سے ملتی جلتی ہے۔ گیمرز دیگر پلیئرز سے لڑنے کے لیے مختلف پاورز اور قوتوں پر مشتمل ڈیکس بناتے ہیں۔ جیتنے پر، آپ کو استعمال کرنے یا بیچنے کے لیے اندرون گیم اشیاء ملتی ہیں۔ اگر آپ رینک شدہ گیمز جیتتے ہیں، تو آپ Flux حاصل کرنا شروع کر سکتے ہیں جوکہ آپ کو طاقتور NFT کارڈز کرافٹ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ آپ انہیں بیچ کر نفع حاصل کر سکتے ہیں یا نئے کارڈز میں دوبارہ سے سرمایہ کاری کر کے یہ عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔
Binance NFT کلیکشنز
Binance NFT مارکیٹ پلیس NFT مسٹری باکسز اور کلیکشن کی شراکت داریوں کے ساتھ NFT گیمنگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ یہ شراکت داریاں ڈیجیٹل آرٹسٹس سے لے کر NFT گیمز تک محیط ہوتی ہیں۔ ہر قابل خرید مسٹری باکس میں بے ترتیب انداز میں کلیکشن سے نایابی کی مختلف سطح کا NFT موجود ہوتا ہے۔ آپ یا تو NFT کو ظاہر کرنے کے لیے یہ باکس کھول سکتے ہیں یا اسے بنا کھولے ہی بیچ سکتے ہیں۔
NFT کلیکشنز کئی NFTs اور مسٹری باکسز پر مشتمل ہوتی ہیں جن کی توجہ کا مرکز کوئی تھیم یا پراجیکٹ ہوتا ہے۔ اب تک مقبول ترین میں سے ایک ہیں Game-fi مسٹری باکس کلیکشنز۔ آیئے ان میں سے چند کا جائزہ لیتے ہیں:
1۔ MOBOX کلیکشن۔ MOBOX، BSC پر موجود ایک ایسا گیمنگ پلیٹ فارم ہے جوکہ DeFi منافع جاتی فارمنگ اور NFTs کو یکجا کرتا ہے۔ اس کلیکشن میں MOBOX پلیٹ فارم میں موجود بے ترتیب ہیشنگ کی پاور کے حامل MOMO NFTs پر مشتمل NFT مسٹری باکسز شامل ہوتے ہیں۔ کسی NFT کی ہیشنگ پاور جتنی زیادہ ہو گی، MOBOX گیمز میں MOMO کی قابل جمع ہونے کی صلاحیت بھی اتنی ہی زیادہ ہو گی۔
2۔ My Neighbour Alice کلیکشن۔ My Neighbour Alice ایک ورچوئل تعمیر زندگی کی گیم ہے جس میں NFT کاسمیٹک اشیاء شامل ہیں۔ اگرچہ کلیکشن کے مسٹری باکسز میں موجود گیم کے اثاثہ جات صرف کاسمیٹک پر مشتمل ہیں، تاہم صارفین تب بھی ان کی قدر کرتے ہیں اور ثانوی مارکیٹ میں ان کی مالیت میں اضافہ کرتے ہیں۔
اختتامی خیالات
NFT گیمنگ ڈیجیٹل سطح پر قابل جمع اشیاء لیتی ہے اور ایک دوسرے کے NFTs کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے پلیئرز کے لیے اصول مرتب کرتی ہے۔ جہاں کچھ لوگ قابل جمع ہونے کی صلاحیت کے سبب NFTs کی قدر کرتے ہیں، وہیں بعض انہیں اپنی سہولت کی خاطر چاہتے ہیں۔ بہت سی NFT گیمز ایک ٹریڈنگ کارڈ گیم کی طرح کام کرتی ہیں، تاہم کارڈز اکٹھے کرنے والا ہر فرد کھیلنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اب Game-fi نے NFT گیمنگ کے لیے نئی معیشتیں قائم کر لی ہیں جنہوں نے اس امر کو تبدیل کر دیا ہے کہ لوگ کس طرح سے NFTs کا استعمال کرتے ہوئے کما سکتے ہیں۔ پیسہ بنانے کے لیے، صرف قسمت یا جمع کرنے کی صلاحیت ہی کام نہیں آتی؛ بلکہ کھیل بھی اس میں کردار ادا کرتا ہے۔