TL؛DR
GameFi، کمائی کے لیے کھیلی جانے والی بلاک چین گیمز کی نشاندہی کرتا ہے جوکہ پلیئرز کو اقتصادی مراعات کی پیشکش کرتی ہیں۔ عموماً، صارفین ٹاسکس مکمل کرتے ہوئے، دیگر پلیئرز کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے، اور گیم کے مختلف درجات سے کامیابی کے ساتھ گزرتے ہوئے کرپٹو کرنسی اور NFT انعامات کما سکتے ہیں۔
روایتی ویڈیو گیمز کے برعکس، زیادہ تر بلاک چین گیمز اپنے پلیئرز کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ گیم کی ورچوئل دنیا سے باہر بھی گیم کی اشیاء کو ٹرانسفر کر سکیں۔ یہ پلیئرز کو اس قابل بناتا ہے کہ NFT مارکیٹ پلیسز پر اپنے آئٹمز، اور اپنی کرپٹو کی کمائیاں کرپٹو ایکسچینجز پر ٹریڈ کر سکیں۔
تعارف
Axie Infinity کے ابھر کر آنے کے بعد سے GameFi روایتی گیمنگ کی صنعت پر تیزی سے قابض ہونے لگی ہے۔ یہ گیمرز کو تفریح کے دوران پیسہ کمانے کا موقع فراہم کرتے ہوئے انہیں اپنی طرف مبذول کرتی ہے۔ GameFi کیا ہے، اور یہ ان ویڈیو گیمز سے کیسے مختلف ہے جن سے ہم واقف ہیں؟
GameFi کیا ہے؟
GameFi، الفاظ، گیم اور فنانس کا مجموعہ ہے۔ اس سے مراد، کمائی کے لیے کھیلی جانے والی بلاک چین گیمز ہیں جوکہ پلیئرز کو اقتصادی مراعات کی پیشکش کرتی ہیں۔ GameFi کا ایکو سسٹم، ورچوئل گیمنگ کا ماحول بنانے کے لیے کرپٹو کرنسیز، نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs)، اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔
عموماً، صارفین ٹاسکس مکمل کرتے ہوئے، دیگر پلیئرز کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے، اور گیم کے مختلف درجات سے کامیابی کے ساتھ گزرتے ہوئے درون گیم انعامات کما سکتے ہیں۔ وہ کرپٹو ایکسچینجز اور NFT مارکیٹ پلیسز پر ٹریڈ کرنے کے لیے، اپنے اثاثوں کو گیم سے باہر بھی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
GameFi کس طرح سے کام کرتا ہے؟
GameFi میں، انعامات مختلف شکلوں میں دیے جا سکتے ہیں، جیسے کہ کرپٹو کرنسیز یا ورچوئل لینڈ، اوتار، ہتھیار، اور ملبوسات جیسے درون گیم اثاثے۔ ہر GameFi پراجیکٹ ایک مختلف ماڈل اور گیم کی معیشت اختیار کرے گا۔ زیادہ تر صورتوں میں، درون گیم اثاثے بلاک چین پر چلنے والے NFTs ہوتے ہیں، یعنی انہیں NFT مارکیٹ پلیسز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، دیگر صورتوں میں، اس سے قبل کہ پلیئرز درون گیم اثاثوں کو ٹریڈ کر سکیں یا بیچ سکیں، انہیں ایک NFT میں تبدیل کرنا ہو گا۔
عموماً، درون گیم اثاثے پلیئرز کو چند مخصوص مراعات فراہم کریں گے، جوکہ انہیں مزید انعامات حاصل کرنے کے قابل بنائیں گی۔ تاہم، بعض گیمز ایسے اوتار اور کاسمیٹکس کو بھی فیچر کرتی ہیں جو خالصتاً بصری ہوتے ہیں اور کسی بھی طرح سے گیم پلے اور کمائیوں پر اثرانداز نہیں ہوتے۔
گیم پر منحصر ہوتے ہوئے، پلیئرز ٹاسکس کو مکمل کر کے، دیگر پلیئرز کے ساتھ مقابلہ کر کے، یا اپنے لینڈ کے پلاٹ پر نفع بخش اسٹرکچرز کو تعمیر کرتے ہوئے انعامات کما سکتے ہیں۔ بعض گیمز پلیئرز کو گیم کھیلے بغیر بھی غیر فعال آمدن پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں، آیا اسٹیکنگ کے ذریعے یا پھر دیگر پلیئرز کو اپنے گیمنگ کے اثاثے ادھار میں دیتے ہوئے۔ آیئے GameFi کی چند عام خصوصیات کا جائزہ لیتے ہیں۔
کمائی کے لیے کھیلیں پر مشتمل ماڈل (P2E)
GameFi پراجیکٹس کی بنیاد میں، گیمنگ کے انقلابی موڈ کے طور پر ہمارے پاس کمائی کے لیے کھیلیں (P2E) موجود ہے۔ یہ روایتی ویڈیو گیمز کی جانب سے اختیار کردہ کمائی کے لیے کھیلے جانے والے ماڈل سے کافی حد تک مختلف ہے۔ کمائی کے لیے کھیلیں میں گیمرز سے یہ تقاضا کیا جاتا ہے کہ وہ کھیل کا آغاز کرنے سے پہلے سرمایہ کاری کریں۔ مثلاً، Call of Duty جیسی ویڈیو گیمز کے لیے پلیئرز سے یہ تقاضا کیا جاتا ہے کہ لائسنسز یا متواتر سبسکرپشنز کو خریدیں۔
زیادہ تر صورتوں میں، روایتی ویڈیو گیمز پلیئرز کے لیے کسی قسم کے مالی منافع جات پیدا نہیں کرتیں، اور ان کے درون گیم اثاثے گیمنگ کمپنی کی جانب سے کنٹرول کیے اور رکھے جاتے ہیں۔ اس کے برعکس، P2E گیمز، پلیئرز کو اپنے درون گیم اثاثوں پر مکمل اختیار سمیت انہیں پیسہ کمانے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
تاہم، یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ ان تمام چیزوں کا دارومدار GameFi پراجیکٹس کی جانب سے اختیار کردہ ماڈل اور گیم کے ڈیزائن پر ہوتا ہے۔بلاک چین ٹیکنالوجی پلیئرز کو اپنے درون گیم اثاثوں پر مکمل اختیار فراہم کر سکتی ہے (اور کرنا چاہیئے)، تاہم ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ P2E گیم میں داخل ہونے سے پہلے اس امر کو سمجھنا یقینی بنائیں کہ گیم کیسے کام کرتی ہے اور اس پراجیکٹ کے پیچھے کون ہے۔
ایک اور بات جو نوٹ کرنا اہم ہے، وہ یہ ہے کہ P2E مفت میں کھیلی جا سکتی ہیں تاہم پھر بھی یہ پلیئرز کے لیے مالی انعامات پیدا کر سکتی ہیں، تاہم بعض GameFi پراجیکٹس کھیل سے قبل آپ سے NFTs یا کرپٹو اثاثے خریدنے کا تقاضا کرتے ہیں۔ عموماً، DYOR کرنا اور خطرات کا جائزہ لینا ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ اگر کسی P2E گیم کو آغاز کے لیے ایک بڑی سرمایہ کاری درکار ہو تاہم انعامات معمولی ہوں، تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آپ کو اپنے ابتدائی سرمائے کا نقصان ہو سکتا ہے۔
کمائی کے لیے کھیلی جانے والی مقبول ترین گیمز میں سے ایک Axie Infinityہے۔ یہ ایک Ethereum پر مبنی NFT گیم ہے، جس کی مقبولیت میں 2018 سے اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔ گیمرز روزانہ کی مہمات مکمل کر کے اور دیگر پلیئرز کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے SLP ٹوکنز کو حاصل کرنے کے لیے اپنے NFT کی صورت میں موجود پالتو جانور (Axies) استعمال کر سکتے ہیں۔
اس صورت میں وہ AXS انعامات کو بھی حاصل کر سکتے ہیں اگر وہ PvP کے کسی مخصوص درجے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ مزید براں، AXS ور SLP نئے Axies کی بریڈنگ کے لیے استعمال کئے جا سکتے ہیں، جوکہ گیم میں استعمال کیے جا سکتے ہیں یا انہیں کسی آفیشل NFT مارکیٹ پلیس پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔
Axies خریدنے اور بیچنے کے علاوہ، پلیئرز، دیگر پلیئرز کو اپنے Axies ادھار میں بھی دے سکتے ہیں، جوکہ مالکان کو گیم کھیلے بنا ہی کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ادھار دینے کے عمل پر مبنی اس ماڈل کو اسکالرشپ کہا جاتا ہے۔ یہ اسکالرز کو اس قابل بناتا ہے کہ کھیلتے ہوئے انعامات کمانے کے لیے ادھار میں لیے گئے Axies استعمال کر سکیں۔
دوسرے لفظوں میں، Axie کے مالکان ایک غیر فعال آمدنی کو کما سکتے ہیں جبکہ اسکالرز کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کیے بغیر گیم کو کھیل سکتے ہیں۔ اس کے بعد حاصل ہونے والے انعامات کو اسکالرز اور Axies کے مالکان کے درمیان تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
ڈیجیٹل اثاثوں کی ملکیت
جیسا کہ ہم ذکر کر چکے ہیں، کی بلاک چین ٹیکنالوجی کسی بھی قسم کے ڈیجیٹل اثاثے کی ملکیت کی اجازت دیتی ہے، یعنی پلیئرز اپنے درون گیم اثاثوں کو مختلف طریقوں سے نفع بخش بنا سکتے ہیں۔
ویڈیو گیمز کی طرح، پلیئرز اوتار، پالتو جانوروں، مکانات، ہتھیاروں، ٹولز، اور مزید بہت سی چیزوں کی ملکیت کو حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم GameFi میں، انہیں اثاثوں کو کسی بلاک چین میں بطور NFTs بھی جاری یا تخلیق کیا جا سکتا ہے (جسے NFT منٹنگ بھی کہا جاتا ہے)۔ یہ پلیئرز کو اس قابل بناتا ہے کہ ایک مستند اور قابل توثیق ملکیت کے ساتھ اپنے اثاثوں پر مکمل اختیار حاصل کر سکیں۔
بعض مقبول میٹاورس گیمز کی توجہ کا مرکز لینڈ کی ملکیت کا تصور ہے، جیسے کہ Decentralized اور The Sandbox۔ یہ پلیئرز کو اپنے ورچوئل لینڈ نفع بخش بنانے کے قابل بناتی ہیں۔ Sandbox میں، گیمرز ریئل اسٹیٹ کے ڈیجیٹل حصے خرید سکتے ہیں اور منافع پیدا کرنے کے لیے ان پر ترقیاتی کام کر سکتے ہیں۔ مثلاً، وہ اپنے لینڈ پر آںے والے دوسرے پلیئرز سے معاوضہ وصول کر سکتے ہیں، مختتلف مواد اور تقریبات کی میزبانی کر کے ٹوکن کے انعامات کما سکتے ہیں، یا اپنے حسب منشاء لینڈ دیگر پلیئرز کو کرائے پر دے سکتے ہیں۔
DeFi ایپلیکیشنز
کچھ GameFi پراجیکٹس DeFi پراڈکٹس اور فیچرز کی پیشکش بھی کرتے ہیں، جیسے کہ اسٹیکنگ، لیکویڈیٹی مائننگ، اور منافع جاتی فارمنگ۔ عام طور پر، پلیئرز انعامات کو حاصل کرنے کے لیے اپنے درون گیم ٹوکنز اسٹیک کر سکتے ہیں، خصوصی آئٹمز ان لاک کر سکتے ہیں، یا گیمنگ کے نئے درجات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
DeFi عناصر کا تعارف، کرپٹو گیمنگ کو مزید غیر مرکزی بنا سکتا ہے۔ گیم کی اپڈیٹس پر اختیار کو مرکزی بنانے والے روایتی گیم اسٹوڈیوز کے برعکس، بعض GameFi پراجیکٹس کمیونٹی کو اس قابل بناتے ہیں کہ فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لے سکیں۔ یہ غیر مرکزی خودکار تنظیموں (DAOs) کے ذریعے مستقبل میں کی جانے والی اپڈیٹس کے متعلق تجویز اور ووٹ دے سکتے ہیں۔
مثلاً، Decentraland کے پلیئرز اپنے گورننس ٹوکنز (MANA) DAO میں لاک کرتے ہوئے درون گیم اور تنظیمی پالیسیوں پر ووٹ دے سکتے ہیں۔ وہ جتنے زیادہ ٹوکنز کو لاک کریں گے، ان کی ووٹنگ پاور میں اتنا ہی اضافہ ہو گا۔ یہ گیمرز کو اس قابل بناتا ہے کہ گیم ڈویلپرز کے ساتھ براہ راست مواصلت کو انجام دے سکیں اور گیم کی پیشرفت پر اثرانداز ہو سکیں۔
کیا ویڈیو گیمز کا شمار GameFi میں ہوتا ہے؟
روایتی ویڈیو گیم کے پلیئرز درون گیم کرنسی بھی کما سکتے ہیں اور اپنے کرداروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل اثاثوں کو بھی جمع کر سکتے ہیں۔ پھر بھی، گیم سے باہر ان ٹوکنز اور آئٹمز کی ٹریڈ نہیں کی جا سکتی (یا کرنا موزوں نہیں)۔ زیادہ تر صورتوں میں، گیم سے باہر یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ اگر رکھتے بھی ہیں، تو اکثر اوقات اس حوالے سے پلیئرز پر پابندی عائد ہوتی ہے کہ وہ حقیقی دنیا میں اپنے اثاثوں کو نفع بخش بنا سکیں یا ٹریڈ کر سکیں۔
بلاک چین گیمز میں، درون گیم ٹوکنز اور اثاثے عموماً کرپٹو کرنسیز اور NFTs پر مشتمل ہوتے ہیں۔ بعض بلاک چین گیمز ایسی بھی ہیں کہ کرپٹو یا NFTs کی بجائے ورچوئل ٹوکنز کو استعمال کرتی ہیں، تاہم پھر بھی اگر پلیئرز چاہیں تو اپنے درون گیم اثاثوں کو NFTs میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ گیمرز اپنی کمائیاں کرپٹو والیٹس پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور کرپٹو ایکسچینجز یا NFT مارکیٹ پلیسز پر اپنے اثاثوں کی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ پھر وہ اپنے کرپٹو کے منافع جات فیاٹ کی رقم میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔
GameFi گیمز پر کس طرح سے شروع کی جائے؟
مارکیٹ میں ہزاروں بلاک چین گیمز موجود ہیں، اور ان میں سے ہر ایک مختلف انداز میں کام کرتی ہے۔ دھوکہ دہی پر مبنی پراجیکٹس اور جعلی ویب سائٹس سے محتاط رہیں۔ ایسے ہی کسی بھی ویب سائٹ سے اپنا والیٹ مربوط کرنا یا گیمز کو ڈاؤن لوڈ کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ بہتر ہے، کہ آپ خاص اس مقصد کے لیے ایک نیا کرپٹو والیٹ تخلیق کریں اور صرف وہی فنڈز استعمال کریں جن کا نقصان آپ برداشت کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کو ملنے والی گیم محفوظ ہے، تو شروع کرنے کے لیے منرجہ ذیل اقدامات پر عمل کریں۔
1۔ ایک کرپٹو والیٹ کو تخلیق کریں
اس GameFi کی دنیا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، آپ کو ایک مطابقت پذیر کرپٹو کرنسی والیٹ، جیسے کہ ایک ٹرسٹ والیٹ یا MetaMask کی ضرورت ہو گی۔ اس گیم پر منحصر ہوتے ہوئے جو آپ کھیل رہے ہیں، ممکن ہے کہ آپ کو مختلف والیٹس کو استعمال کرنے کی یا مختلف بلاک چین نیٹ ورکس پر مربوط ہونے کی ضرورت پڑے۔
مثلا، اگر آپ BNB اسمارٹ چین (اس سے قبل Binance اسمارٹ چین کے نام سے جانی جاتی تھی) پر بلاک چین گیمز کو کھیلنا چاہتے ہیں، تو پہلے آپ کو اپنا MetaMask BSC نیٹ ورک سے مربوط کرنا ہو گا۔ آپ ٹرسٹ والیٹ یا دیگر کوئی بھی معاونت یافتہ کرپٹو والیٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے گیم کی آفیشل ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں کہ وہ کن کی معاونت کرتی ہیں۔
آپ اپنا کرپٹو والیٹ Ethereum بلاک چین سے بھی مربوط کر سکتے ہیں اور Ethereum نیٹ ورک پر چلنے والی زیادہ تر گیمز تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ پھر بھی، Axie Infinity اور Gods Unchained جیسی بعض گیمز لاگتوں میں کمی لانے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپنے والیٹ تخلیق کریں گی۔
اگرچہ Axie Infinity Ethereum پر بنائی گئی ہے، تاہم ان کی ٹیم نے بطور سائیڈ چینRonin نیٹ ورک کو بھی تشکیل دیا ہے۔ درحقیقت، آپ کو Axie Infinity ایکو سسٹم کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے Ronin کے آفیشل والیٹ کو استعمال کرنا ہو گا۔ بطور سائیڈ چین، Ronin نیٹ ورک Axies کو ٹریڈ اور بریڈ کرنے کے عمل کو مزید سستا بنا دیتا ہے، جس سے کھیل کے دوران آنے والی لاگتیں کم ہو جاتی ہیں۔
2۔ اپنا والیٹ گیم سے مربوط کریں
ایک بلاک چین گیم کھیلنے کے لیے، آپ کو اپنا والیٹ مربوط کرنا ہو گا۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ان کی آفیشل ویب سائٹ سے ہی مربوط کر رہے ہوں، کسی جعلی کاپی سے نہیں۔ گیم کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے کرپٹو والیٹ سے مربوط ہونے کے انتخاب کو تلاش کریں۔
ایسی روایتی آن لائن گیمز کے برعکس، جن کے لیے آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ کو سیٹ کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے، زیادہ تر بلاک چین گیمز گیمنگ اکاؤنٹ کے طور پر آپ کے کرپٹو والیٹ کو استعمال کرتی ہیں، لہٰذا ممکن ہے کہ گیم سے مربوط ہونے سے قبل آپ سے آپ کے والیٹ پر آنے والے پیغام پر دستخط کا مطالبہ کیا جائے۔
3۔ کھیلنے کے تقاضوں کو ملاحظہ کریں
زیادہ تر GameFi پراجیکٹس یہ تقاضا کریں گے کہ آغاز کرنے کے لیے آپ ان کا کرپٹو کرنسی ٹوکن یا درون گیم NFTs خریدیں۔ ہر گیم کے حساب سے یہ تقاضے مختلف ہو سکتے ہیں، تاہم یہ لازم ہے کہ آپ ہمیشہ کمائی کے امکان اور مجموعی خطرات مدنظر رکھیں۔ اس بات کا اندازہ لگانے کو یقینی بنائیں کہ آپ کو ابتدائی سرمایہ کاری واپس حاصل کرنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے اور اسی حساب سے سرمایہ کاری کی شروعات کریں۔
اگر آپ Axie Infinity کو کھیلنے کے خواہشمند ہیں، تو آپ کو اپنے گیم والیٹ میں 3 Axies درکار ہیں۔ آپ انہیں Axie مارکیٹ پلیس سے خرید سکتے ہیں۔ Axies خریدنے کے لیے، آپ کو اپنے Ronin والیٹ میں رواں کردہ ETH (WETH) درکار ہیں۔ آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے ETH خرید سکتے ہیں اور انہیں Ronin برج کا استعمال کر کے اپنے Ronin والیٹ پر ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، براہِ کرم Ronin والیٹ کیسے استعمال کیا جائے؟ کو ملاحظہ کریں
اگر آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں یا آپ کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، تو کسی اسکالرشپ پروگرام کی تلاش پہ غور کریں۔ یہ آپ کو کھیلنے کے لیے NFTs ادھار میں لینے کے قابل بناتے ہیں، تاہم اس صورت میں آپ کو اپنی کمائیاں NFT مالکان کے ساتھ بانٹنی ہوں گی۔
GameFi کا مستقبل
2021 میں GameFi پراجیکٹس کی تعداد میں وسیع پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور ممکن ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ مارچ 2022 تک، DappRadar میں 1,400 سے بھی زائد بلاک چین گیمز کو شاملِ فہرست کیا گیا ہے۔ اب ہمارے پاس مختلف بلاک چینز کے درمیان مقبول گیمز موجود ہیں، جن میں Ethereum، BNB اسمارٹ چین (BSC)، Polygon، Harmony، Solana اور بہت سی دیگر شامل ہیں۔
جیسا کہ بلاک چین کی ٹیکنالوجی میں مسلسل پیشرفت جاری ہے، لہٰذا GameFi کی ترقی کا رجحان بھی تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ درون گیم اثاثوں کی ملکیت اور گیمز سے پیسہ بنانے کی اہلیت GameFi کو نہایت دلچسپ بنا دیتی ہے، بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں۔
اختتامی خیالات
Bitcoin کے اوائل ایام سے لے کر اب تک، کئی لوگوں نے اس امید پر عام براؤزر کی گیمز پر اپنی قسمت آزمانے کی کوشش کی ہے، کہ شاید وہ BTC کی صورت میں منافع جات کو حاصل کر سکیں۔ اگرچہ BTC گیمز اب بھی چل رہی ہیں، تاہم Ethereum اور اسمارٹ معاہدات کے ابھر کر سامنے آنے کی وجہ سے بلاک چین گیمنگ کی دنیا میں واضح تبدیلی آئی ہے، جوکہ اب اس قابل ہیں کہ کئی گنا تفصیلی اور دلچسپ تجربات فراہم کر سکیں۔
یہ دیکھنا نہایت آسان ہے کہ کیسے GameFi تفریح کو مالی مراعات کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے گیمرز کی توجہ حاصل کرتا ہے۔ بلاک چین گیمز کی بڑھتی مقبولیت کے ساتھ، بہت حد تک ممکن ہے کہ ہم جلد ہی ایک بڑے پیمانے پر بڑی کمپنیوں کو میٹاورس کی تخلیق کرتے ہوئے دیکھیں گے۔