NFT کو کیسے تخلیق کریں
ہوم
آرٹیکلز
NFT کو کیسے تخلیق کریں

NFT کو کیسے تخلیق کریں

جدید
شائع کردہ Apr 17, 2023اپڈیٹ کردہ Apr 28, 2023
8m

TL؛DR

  • آرٹ، قابلِ جمع اشیاء، درونِ گیم موجود آئٹمز، اور اس سے کہیں زائد جیسے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

  • NFTs تخلیق کرنا قدرے آسان اور قابلِ رسائی عمل ہے۔ NFTs میں فیس اور قیمت تک نیویگیٹ کرنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی اور کرپٹو ایکو سسٹم کو سمجھنا نہایت اہم ہے۔

  • NFTs کو منٹ کرنے اور انہیں فروخت کرنے کی خاطر درست بلاک چین اور مارکیٹ پلیس کو منتخب کرنا نہایت اہم ہے۔

NFT کیا ہے؟

NFTs ایسے ڈیجیٹل اثاثہ جات ہیں جو ڈیجیٹل دنیا میں منفرد چیزوں کی ملکیت کو ظاہر کر سکتے ہیں۔ انہیں عوامی سطح پر توثیق کردہ غیر مرکزی لیجر میں اسٹور کیا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ انہیں آسانی سے ایڈیٹ، کاپی یا نقل نہیں کیا جا سکتا۔ 

NFTs تخلیق کاران کے لیے رقم کمانے کے نئے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے، یہ جدت کو فروغ دیتے ہیں اور تخلیقی انڈسٹریز کی ترقی کی معاونت کرتے ہیں۔

NFT کے استعمال کی بہترین صورتیں

NFTs کو ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے طور پر مسلسل دریافت کیا جا رہا ہے اور متعدد انڈسٹریز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہاں پر NFTs کے استعمال کی چند بنیادی صورتیں موجود ہیں:

آرٹ

ڈیجیٹل آرٹ — جس میں تصاویر، تعاملاتی چیزیں، اور حتیٰ کہ AI تخلیق کاریاں بھی شامل ہیں، — انہیں NFTs کے طور پر ٹوکنائز کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل آرٹسٹس کو اپنی ڈیجیٹل تخلیق کاریاں تخلیق کرنے، انہیں فروخت کرنے، اور ان کا ٹریک رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

ویڈیوز

ویڈیو مواد جس میں موویز، موسیقی پر مبنی ویڈیوز، یا حتیٰ کہ لائیو اسپورٹس کلپس بھی شامل ہیں، انہیں NFTs کے ذریعے ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل ویڈیو تخلیق کاران کو عالمی سامعین تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے کام کے عوض رقم کمانے کا اہل بناتا ہے۔

موسیقی

اسی طرح، موسیقار اور صوتی تخلیق کار اپنے کام کو NFTs کے طور پر ٹوکنائز کر سکتے ہیں۔ اب وہ فریقین ثالث کو نظر انداز کر سکتے ہیں اور اپنے فینز کو براہِ راست گانے، البمز، یا حتیٰ کہ کنسرٹ کے ٹکٹس بھی فروخت کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ آرٹسٹس ان آئٹمز کو منفرد یا محدود بنانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

گیم NFTs اور قابلِ جمع اشیاء

NFTs ڈیجیٹل طور پر قابلِ جمع اشیاء کی صورت بھی اختیار کر سکتے ہیں، جس میں ٹریڈنگ کارڈز، ورچوئل پالتو جانور، یا درونِ گیم آئٹمز شامل ہیں۔ NFTs کی آمد کے بعد سے پہلی بار، ان کی نایابیت کی آسانی سے توثیق کی جا سکتی ہے اور انہیں مادی طور پر قابلِ جمع اشیاء کی طرح ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔ گیم NFTs کی چند عمومی مثالوں میں درونِ گیم کرنسی، کردار، اور درونِ گیم موجود آئٹمز جیسا کہ ہتھیار، زرہ، اور ملبوسات شامل ہیں۔

NFTs کو کون تخلیق کر سکتا ہے؟

تقریباً انٹرنیٹ تک رسائی کا حامل کوئی بھی فرد NFTs تخلیق کر سکتا ہے — جو بلاک چین ٹیکنالوجی کی اوپن، غیر مرکزی، اور قابلِ رسائی فطرت کا ثبوت ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کی قابلِ رسائی اور جمہوری ہونے کی اہلیت نے آرٹسٹس، موسیقاروں، گیم ڈویلپرز، اور تقریباً تمام افراد کو NFTs تخلیق کرنے اور اُن کا تجربہ کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ NFTs تخلیق کرنے کے لیے بلاک چینز اور NFTs کو منٹ کرنے کے عمل کے متعلق کچھ سمجھ بوجھ کا ہونا ضروری ہے۔

NFT کو کیسے تخلیق کریں

مرحلہ 1: بلاک چین کو منتخب کریں

آپ جس بلاک چین پلیٹ فارم پر اپنا NFT تخلیق کرنا چاہتے ہیں، اُس کو منتخب کریں۔ اگرچہ Ethereum کو وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، لیکن BNB چین، Cardano، Solana، اور EOS جیسی متعدد موزوں آپشنز موجود ہیں۔ آپ اپنے لیے منتخب کرنے سے قبل، ہر پلیٹ فارم کے مخصوص تقاضوں، فیس، اور مطابقت پذیر والیٹس کی دوبارہ تحقیق کرتے ہوئے شروعات کر سکتے ہیں۔

آپ کی منتخب کردہ بلاک چین آپ کے NFT کا مستقل ریکارڈ رکھے گی، اس لیے یہ اہم ہے کہ آپ اپنی ضروریات کے مطابق ایک بہترین بلاک چین کو منتخب کریں۔ نوٹ کریں کہ آپ ایک بار اپنے NFT کے منٹ ہونے کی صورت میں، اپنی منتخب کردہ بلاک چین کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

مرحلہ 2: ڈیجیٹل والیٹ سیٹ اپ کریں اور اس میں کرپٹو جمع کروائیں

ایک ایسا کرپٹو والیٹ تخلیق کریں جو آپ کی منتخب کردہ بلاک چین سے مطابقت پذیر ہو، تاکہ اپنے NFTs اور کرپٹو کرنسی کی نظم کاری کر سکیں۔ اپنی نجی کلید یا سیڈ عبارت کو محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کا عمل یقینی بنائیں؛ ان میں سے کسی ایک کو کھونے سے آپ کے والیٹ اور اثاثہ جات تک رسائی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

آپ کو اپنی منتخب کردہ بلاک چین کی مقامی کرپٹو کرنسی خریدنے کی بھی ضرورت ہو گی، تاکہ اپنے NFT منٹ کرتے ہوئے عائد کردہ گیس فیس کی ادائیگی کر سکیں۔ آپ اس کو والیٹ کے کام کرنے کی طریقے کی بنیاد پر، کسی کرپٹو کرنسی ایکسچینج یا اپنے والیٹ کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔

مرحلہ 3: NFT پلیٹ فارم کو منتخب کریں

اپنا NFT تخلیق کرنے کی خاطر کسی پلیٹ فارم کو منتخب کریں اور یہ عمل یقینی بنائیں کہ یہ آپ کی منتخب کردہ بلاک چین اور والیٹ سے مطابقت پذیر ہے۔ دراصل، ایسی NFT مارکیٹ پلیسز کی ایک بڑھتی ہوئی فہرست موجود ہے، جو آپ کو کسی مشکل کے بغیر NFTs تخلیق کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہیں میں سے بعض مکمل سروس فراہم کرنے والی NFT مارکیٹ پلیسز ہیں، جو NFTs منٹنگ سے لے کر فہرست سازی اور فروخت تک تمام چیزوں کی اجازت دیتی ہیں۔

مرحلہ 4: اپنا NFT تخلیق کریں

آپ کی منتخب کردہ NFT مارکیٹ پلیس کی بنیاد پر NFT تخلیق کاری کی مخصوص آپشنز اور مراحل مختلف ہو سکتے ہیں۔ اور اس کے لیے، آپ کو لازمی طور پر NFT تخلیق کرنے سے قبل انٹرفیس سے واقفیت حاصل کرنی چاہیئے۔ اس کے باوجود، آپ NFT مارکیٹ پلیس پر NFT تخلیق کرنے کی غرض سے ان عمومی ہدایات کو یاد رکھ سکتے ہیں:

  1. اپنے والیٹ کو مربوط کریں: NFT کی منتخب کردہ مارکیٹ پلیس میں اپنے ڈیجیٹل والیٹ کو مربوط کرنے کی آپشن تلاش کریں۔

  2. "NFT تخلیق کریں" آپشن کو تلاش کریں: مارکیٹ پلیس میں "تخلیق کریں" یا "منٹ" سیکشن کو دیکھیں، جو آپ کی NFT تخلیق کاری کے عمل میں رہنمائی کرے گا۔ اس میں عمومی طور پر اپنی میڈیا فائل اپلوڈ کرنے، NFT فیچرز سیٹ کرنے، اور اضافی معلومات فراہم کرنے کی آپشنز موجود ہیں۔

  3. میڈیا فائل کو تخلیق کرنا: آپ جس قسم کا ڈیجیٹل اثاثۃ تخلیق کرنا چاہتے ہیں، اُس کی بنیاد پر NFT کو تخلیق کرنے والے ٹولز مختلف ہو سکتے ہیں۔ مثلاً، آپ کو ڈیجیٹل آرٹ تخلیق کرنے کے لیے تصویروں، تصویری خاکہ، یا اینیمیشنز کی خاطر مخصوص سافٹ ویئر تلاش کرنا چاہیئے۔

    آرٹسٹس ایسے خصوصی سافٹ ویئر بھی استعمال کر سکتے ہیں جو انہیں 3D چیزیں تخلیق کرنے اور ان میں رد و بدل کرنے، بناوٹوں اور مواد کو شامل کرنے، اور حتمی ماڈل کو درست فارمیٹ میں برآمد کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسی طرح، فوٹو گرافرز حتمی تصویر کو واضح کرنے کی خاطر ایڈٹنگ سافٹ ویئر استعمال کر سکتے ہیں۔ یا، آپ صرف ٹیکسٹ ہدایات استعمال کرتے ہوئے NFT آرٹ تخلیق کاری میں AI کا عمل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    ڈیجیٹل آرٹ کے لیے JPG اور PNG اور 3D آرٹ ورک کے لیے GLB جیسی درست میڈیا فائلز کو استعمال کرنے کا عمل یقینی بنائیں۔

  4. اپنی میڈیا فائل اپلوڈ کریں: آپ جس تصویر، آڈیو یا ویڈیو فائل، یا دیگر میڈیا کو بطورِ NFT ٹوکنائز کرنا چاہتے ہیں، اُسے اپلوڈ کریں۔

  5. تفصیلات پُر کریں: اپنے NFT کا نام رکھیں اور اس کی وضاحت تحریر کریں۔ ایسا ممکن ہے کہ آپ اضافی مراعات جیسا کہ خصوصی مواد یا فوائد تک رسائی (مثلاً ٹیوٹوریل ویڈیوز یا چیٹ کے بند گروپس کے دعوت نامے) کو بھی شامل کرنا چاہیں۔ تخلیق ہونے والے NFTs کی تعداد کو محدود کرنا بھی ایک مقبول آپشن ہے، لیکن یہ سیاق و سباق کے اعتبار سے مناسب یا نامناسب ہو سکتی ہے۔

  6. اپنا پہلا NFT تخلیق کریں: تمام ضروری معلومات فراہم کرنے اور سیٹنگز (جس میں آپ کی مرضی کی بلاک چین شامل ہے) کے متعلق فیصلے کرنے کے بعد، "تخلیق کریں" یا "منٹ" بٹن پر کلک کریں۔ پلیٹ فارم آپ کی درخواست پر عمل کاری کرے گا اور آپ کا NFT تخلق ہو جائے گا۔

مرحلہ 5: اپنے NFT کو فروخت کے لیے شاملِ فہرست کریں

ایک بار آپ کا NFT تخلیق ہونے کی صورت میں، ایسا ممکن ہے کہ یہ خود کار انداز میں فروخت کے لیے شاملِ فہرست نہ ہو سکے۔ اگر آپ اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں، تو مارکیٹ پلیس میں اپنے NFT کو شاملِ فہرست کرنے والی آپشن تلاش کریں، پھر اپنی مطلوبہ قیمت اور دیگر شرائط سیٹ کریں۔ یہ مرحلہ اختیاری ہے لیکن یہ آپ کو اپنی تخلیق کاری کی بہتر طریقے سے تشہیر کرنے اور اس سے رقم کمانے کے قابل بنائے گا۔

NFT تخلیق کرنے میں کتنی لاگت آتی ہے؟

NFT تخلیق کرنے کے عمل میں متعدد لاگتیں شامل ہیں، جو بنیادی طور پر اُس بلاک چین نیٹ ورک سے متعلق ہیں جس پر یہ منٹ کیا جاتا ہے۔ مثلاً، جب آپ کوئی NFT منٹ کرتے ہیں، تو آپ کو لازمی طور پر بلاک چین نیٹ ورک کو اپنی ٹرانزیکشن پر عمل کاری کرنے اور اس کی توثیق کرنے کے عوض ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کرنی چاہیئے۔ یہ فیس نیٹ ورک کی مقامی کرپٹو کرنسی کی مد میں ادا کی جاتی ہیں، اور نیٹ ورک پر رش اور طلب کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔

اسی طرح، NFT کی کچھ مارکیٹ پلیسز NFT تخلیق کرنے کے عوض فیس کا تقاضا کرتی ہیں۔ یہ فیس کوئی مقررہ رقم ہو سکتی ہے یا NFT کی فروخت قیمت کا فیصد ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کسی مارکیٹ پلیس پر اپنا NFT فروخت کرتے ہیں، تو آپ پر پلیٹ فارم کی فیس یا کمیشنز بھی عائد ہو سکتے ہیں۔

حتمی طور پر، روایتی آرٹ کی اسٹوریج لاگتوں کی طرح، NFTs پر ڈیجیٹل اسٹوریج کی لاگتیں عائد ہو سکتی ہیں۔ جب آپ NFT کو تخلیق کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں، تو اُس وقت آپ کو میزبانی اور کسی مرکزی یا غیر مرکزی اسٹوریج سروس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مواد کو اسٹور کرنے کی لاگت کا حساب لگانا چاہیئے۔

اپنے NFT کی قیمت کا تعین کیسے کریں

کسی NFT کی قیمت کا انحصار نایابیت، افادیت، تخلیق کار کی ساکھ، جمالیاتی منظر، نقطہ ہائے نظر، اور کمیونٹی کی شمولیت جیسے عوامل پر ہے۔ آپ اپنے NFT کی درست قیمت کا تعین کرنے کی غرض سے چند عملی مراحل کے ساتھ شروعات کر سکتے ہیں۔ پہلے، ورچوئل ایکو سسٹمز میں اس کی منفرد حیثیت اور عملی استعمال کا تجزیہ کریں۔

پھر اس کے بعد، اپنے NFT کا اس جیسوں سے موازنہ کریں اور مارکیٹ کے موجودہ رجحانات کے متعلق تحقیق کریں۔ مثلاً، آپ ایک جیسی کلیکشنز کی NFT فلور قیمتوں کو بطورِ معیار استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ اپنے ذاتی NFT کے لیے ایک مناسب ابتدائی قیمت کا تعین کر سکیں، اور اس کی مسابقتی اعتبار سے تقرری کو یقینی بنا سکیں۔

تاہم، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ NFT کی قیمت کا تعین کرنا آرٹ اور سائنس دونوں ہیں۔ اور اسی لیے، آپ کو کمیونٹی تاثرات اور مارکیٹ حالات کی بنیاد پر نظر ثانی شدہ قیمتوں کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔ NFT کے دیگر تخلیق کاران کے ساتھ مشاورت کرنے سے قابلِ قدر ادراکات حاصل ہو سکتے ہیں — کرپٹو کو کمیونٹی میں کافی زیادہ مقام حاصل ہے، اس لیے ایسے افراد کو تلاش کرنا مشکل نہیں ہے جو مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حق اشاعت اور NFT مواد کی چوری

NFTs پر حقِ اشاعت کا اطلاق بالکل کسی دیگر تخلیقی کام کی طرح ہی ہوتا ہے، اور کسی اور فرد کے کام کو بغیر اجازت کے استعمال کرنے سے قانونی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے، تخلیق کار کو خطرے میں کمی لانے کی خاطر یہ عمل یقینی بنانا چاہیئے کہ ان کے پاس NFTs کے لیے مواد کو استعمال کرنے کا حق موجود ہے۔

اپنی اور اپنے NFTs کی حفاظت کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ NFTs کے لیے مواد کو استعمال کرنے کا حق حاصل کریں۔ دیگر الفاظ میں، تخلیق کار کو مواد کے حقوق کا حامل ہونا چاہیئے، یا ان کے پاس اصل تخلیق کار کی اجازت ہونی چاہیئے۔

کسی اور فرد کے کام کو چوری کرنا نہ صرف آپ کو قانونی اثرات کی زد میں لے آتا ہے، بلکہ یہ اصل تخلیق کار کے لیے بھی مضر ہے۔ اس لیے، دوسرے لوگوں کے کام کو عزت دینا اور NFT تخلیق کرنے کی خاطر کسی ایسی چیز کو استعمال کرنے سے قبل باقاعدہ اجازت لینا اہم ہے، جس کا آپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خلاصہ

NFTs ڈیجیٹل آرٹ، موسیقی، یا ویڈیوز جیسے متعدد ڈیجیٹل اثاثہ جات کی ملکیت کو ظاہر کرنے اور اُن کی درستگی کو ثابت کرنے کے لیے، ایک آسان طریقہ فراہم کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثے کے منظر نامے میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔

چونکہ کسی NFT کو تخلیق کرنے کا عمل تیزی سے قابلِ رسائی ہو رہا ہے، لہٰذا مزید تخلیق کاران اس مہم میں شرکت کر رہے ہیں اور اس کی بنیادی ٹیکنالوجی کو دریافت کر رہے ہیں۔ تاہم، یہ امر ذہن نشین رکھیں کہ NFT کی کامیاب تخلیق کاری میں کسی ڈیجیٹل اثاثے کو تخلیق کرنے کے علاوہ اور بھی چیزیں شامل ہیں، جسے لوگ دیکھنا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں، — اس عمل کے لیے لاگت اور مالیت جیسے عوامل کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔

مزید مطالعہ

اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ ورانہ مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے تعاون کنندہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکیڈمی کے نطریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔