Yield Guild Games (YGG) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Yield Guild Games (YGG) کیا ہے؟
Yield Guild Games کیسے کام کرتی ہے؟
YGG اسکالرشپس
SubDAOs
YGG ٹوکن کیا ہوتا ہے؟
YGG والٹ
Binance پر YGG کس طرح خریدی جائے؟
اختتامی خیالات
Yield Guild Games (YGG) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Yield Guild Games (YGG) کیا ہے؟

Yield Guild Games (YGG) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Feb 25, 2022اپڈیٹ کردہ Mar 20, 2023
7m

TL؛DR

Yield Guild Games (YGG) ایک گیمنگ کی انجمن ہے جس کی توجہ کا مرکز بلاک چین کی کھیلیں اور کمائیں پر مشتمل گیمز ہیں۔ یہ ایک ایسی کمیونٹی ہے جو NFT اثاثوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے اور دنیا بھر میں موجود بلاک چین گیمرز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں لاتی ہے۔ ان کا ہدف ایسے پلیئرز اور سرمایہ کاران کا نیٹ ورک بنانا ہے جو شروعات کرنے اور NFT گیمنگ اسپیس میں بڑھنے میں ایک دوسرے کی معاونت کرتے ہیں۔


تعارف

 Axie Infinityکی کامیابی کے بعد سے، کھیلیں اور کمائیں (P2E) بلاک چین گیمز کی اسپیس تیزی سی بڑھتی جا رہی ہے۔ جہاں P2E ٹریڈ نے دنیا بھر کے بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے، وہیں بہت سے پلیئرز کے لیے گیمنگ NFTs مناسب نہیں، خاص طورپر ایسے ممالک میں، جو ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ Yield Guild Games ایک P2E کمیونٹی کو تعمیر کر رہی ہیں اور ان پلیئرز کے لیے حل فراہم کر رہی ہیں، تاکہ وہ NFT گیمنگ کی شروعات کر سکیں۔


Yield Guild Games (YGG) کیا ہے؟

Yield Guild Games (YGG) ایک ایسی غیر مرکزی خودمختارانہ تنظیم (DAO) ہے جو بلاک چین گیمز میں استعمال ہونے والے نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔ یہ گیمز ایک وسیع تر تصور یعنی میٹاورس کا ہی ایک حصہ ہیں۔ میٹاورس کی اصطلاح سے مراد بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل دنیا کے کئی عناصر ہیں، جن میں ڈیجیٹل لینڈ، ڈیجیٹل اثاثے، اور مزید بہت کچھ شامل ہے۔
ایک عالمی کھیلیں اور کمائیں پر مبنی گیمنگ کمیونٹی کی تخلیق کا تصور 2018 میں سامنے آیا۔ Gabby Dizon، یعنی YGG کے شریک بانی اور CEO نے غور کیا، کہ جنوب مشرقی ایشیا میں بلاک چین گیمنگ کا رجحان بڑھ رہا تھا۔ اس وقت، بہت سے گیمرز NFT گیم Axie Infinity میں شروعات کا ارادہ کر رہے تھے، تاہم ان کے پاس Axies نامی درون گیم NFT کردار کو خریدنے کے لیے پیسے کم پڑ رہے تھے۔

بلاک چین گیمنگ کو سمجھنا ترقی پذیر ممالک میں رہنے والے افراد کے لیے ایک جلا بخش ٹول ثابت ہو سکتا ہے، Dizon نے اپنے Axies ایسے دیگر پلیئرز کو ادھار دینے شروع کر دیے جو خود خریدنے کی گنجائش نہیں رکھتے تھے۔ اسی چیز نے اسے 2020 میں Beryl Li کے ساتھ Yield Guild Games کی بنیاد رکھنے پر اکسایا تاکہ NFTs اور بلاک چین گیمنگ میں آگے بڑھنے میں گیمرز کی مدد کی جا سکے۔


Yield Guild Games کیسے کام کرتی ہے؟

Yield Guild Games Ethereum بلاک چین پر میٹاورس کی تخلیق کے لیے غیر مرکزی فنانس (DeFi) اور NFTs یکجا کرتی ہے۔ YGG DAO اسمارٹ معاہدات کی جانب سے لاگو کردہ اصولوں کا حامل اوپن سورس پروٹوکول ہے۔ اس کے بہت سے مختلف مقاصد ہیں، جیسے کہ کمیونٹی کے ووٹس کی بنیاد پر گورننس کے فیصلے لینا، انعامات کو جاری کرنا، اور کرائے کے NFT کی سہولت کاری کرنا۔

YGG کئی SubDAOs سے مل کر بنی ہے، جو کسی مخصوص NFT گیم یا جغرافیائی مقام کے پلیئرز کے گروپس پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ہر SubDAO کمائیں اور کھیلیں پر مبنی متعلقہ گیم کی سرگرمی اور اثاثوں کی نظم کاری کے لیے اپنے ذاتی اصولوں کی حامل ہے۔

یہ ماڈل ایک ہی NFT گیم کے تمام پلیئرز کو اس قابل بناتا ہے کہ اپنے درون گیم منافع میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے مل جل کر کام کر سکیں۔ یہ اس انجمن کے ممبرز کو اس قابل بھی بناتا ہے کہ درون گیم انعامات حاصل کرنے کے لے کمیونٹی کی ملکیت میں موجود NFT اثاثہ جات کرائے پر دے سکیں اور استعمال کر سکیں۔ نتیجتاً، ایسے افراد گیمرز کی کمائیوں میں سے حصہ حاصل کر سکتے ہیں جو DAO کے ذریعے اپنے NFTs کو ادھار پر دیتے ہیں۔

YGG پر، تمام NFTs اور ڈیجیٹل اثاثے YGG کے خزانے میں محفوظ رکھے جاتے ہیں، جس کا انتظام کمیونٹی کے پاس ہوتا ہے۔ یہ خزانہ ہر SubDAO کو NFTs فراہم کرتا ہے، اور اس میں مختلف بلاک چین گیمز کے P2E اثاثے بھی شامل ہیں۔


YGG اسکالرشپس

گیمنگ NFTs کی قدر اور سہولت میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لیے، YGG DAO اسکالرشپس نامی کرائے کے NFT کے پروگرام کو استعمال کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ تصور Axie Infinity کی جانب سے متعارف کروایا گیا تاکہ NFT مالکان اور کمائیں اور کھیلیں پر مبنی گیمز کھیلنے والے افراد، دونوں کو ہی فائدہ پہنچایا جا سکے۔ 

Axie Infinity میں، Axie مالکان نئے پلیئرز کے درون گیم انعامات میں سے مقررہ فیصد کے عوض شروعات میں ان کی مدد کے لیے ان کے گیمنگ اثاثے ادھار میں لے سکتے ہیں۔ اس عمل کو اس طریقے سے بلاک چین کے اسمارٹ معاہدات کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے کہ اسکالرز صرف گیم میں ہی NFTs کا استعمال کر سکتے ہیں۔ صرف منیجر (مالک) ہی NFTs کی ٹریڈ یا ان کو ٹرانسفر کر سکتا ہے۔

اسی طرح، YGG منافع کے اشتراک پر مبنی ماڈل کے ذریعے نئے پلیئرز کو اسکالرشپس فراہم کرتا ہے، جہاں وہ کھیل کو شروع کرنے اور درون گیم انعامات کو کمانے کے لیے NFT اثاثے حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکالرز کو فوری طور پر رقم کی سرمایہ کاری نہیں کرنی پڑتی، بلکہ وہ اپنی کمائی کا ایک حصہ اپنے منیجرز کودے دیتے ہیں۔ NFTs کے علاوہ، نئے پلیئرز، کمیونٹی منیجرز سے تربیت اور رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔

Axie Infinity میں YGG اسکالرشپس صرف NFTs تک محدود نہیں۔ کھیلیں اور کمائیں پر مبنی دیگر گیمز کے علاوہ، YGG خزانہ The Sandbox اور League of Kingdoms میں ورچوئل زمین، F1 Dela Time میں ورچوئل گاڑیوں کی حامل ہے۔ 


SubDAOs

جیسا کہ تذکرہ کیا گیا، YGG DAO بنیادی طور پر SubDAOs سے مل کر بنی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ SubDAOs مرکزی YGG DAO کے اندر موجود مقامی کمیونٹیز ہیں۔ یہ مقامی کمیونٹیز کسی مخصوص P2E گیم یا مقام سے تعلق رکھنے والے پلیئرز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پہ، ایک SubDAO محض Axie Infinity کے پلیئرز کے لیے وقف ہے، ایک SubDAO محض The Sandbox کے پلیئرز کے لیے، جبکہ ایک اور SubDAO جنوب مشرقی ایشیائی پلیئرز کے لیے وقف ہے، وغیرہ۔ ان پلیئرز کو مختلف SubDAOs میں گروہ بند کرنے سے یہ ہوا، کہ اب وہ گیمنگ کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں اور بہترین کارکردگی میں ایک دوسرے کی معاونت کر سکتے ہیں۔

ہر SubDAO اپنے ذاتی اصولوں اور شرطوں کے تحت، اپنی متعلقہ گیم کی سرگرمیوں اور اثاثوں کی نظم کاری کرتی ہے، تاہم وہ اس صورت میں بھی YGG DAO کو کمائیوں کا کچھ حصہ دیتی ہے۔ ایک SubDAO، کمیونٹی کے سربراہ، ایک والیٹ، اور ایک SubDAO ٹوکن پر مشتمل ہوتی ہے۔ ٹوکن ہولڈرز اپنے حصوں کی بنیاد پر گیم پلے سے پیدا ہونے والے منافع جات کو شیئر کر سکتے ہیں۔ انہیں SubDAO کے حوالے سے تجاویز دینے اور گورننس کے فیصلوں پر ووٹ دینے کا موقع بھی ملتا ہے، مثلاً آیا کہ مزید درون گیم NFTs خریدے جائیں، یا ان کے اثاثہ جات کی نظم کاری کس طرح کی جائے۔


YGG ٹوکن کیا ہوتا ہے؟

Yield Guild Games (YGG) ایک ایسا ERC-20 ٹوکن ہوتا ہے جوکہ ہولڈرز کو YGG DAO کی گورننس میں حصہ لینے کا حق دیتا ہے۔ اس کی کل سپلائی 1 بلین ٹوکنز پر مشتمل ہے، اور 2021 میں ایک ابتدائی DEX کی آفر (IDO) کے ذریعے SushiSwap پر 25 ملین YGG فروخت ہوئے۔ کمیونٹی کی معاونت کے لیے، YGG نے کل سپلائی میں سے 45% ایک طرف کر دی ہے تاکہ انہیں چار سال کے وقفے میں رفتہ رفتہ صارفین میں تقسیم کیا جا سکے۔ 

پلیٹ فارم کے مقامی ٹوکن کی حیثیت سے، YGG نیٹ ورک پر سروسز کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے YGG والٹس میں انعامات کمانے کے لیے اسٹیک بھی کیا جا سکتا ہے اور YGG ڈسکارڈ چینل پر خصوصی مواد کو ان لاک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید براں، YGG ہولڈرز اس انجمن کی ٹیکنالوجی، پراڈکٹس، پراجیکٹس، ٹوکن کی تقسیم کار، اور مجموعی گورننس اسٹرکچر کے حوالے سے فیصلوں پر ووٹ دے سکتے ہیں اور پیشکشیں بھی سامنے رکھ سکتے ہیں۔ جیتنے والی ان تجاویز کو بالآخر YGG ٹوکنز بطور انعام دیے جائیں گے جن کا اطلاق DAO پر کیا جائے گا۔


YGG والٹ

YGG DAO منافع جاتی فارمنگ کے لیے زیادہ تر DeFi اسٹیکنگ کے پلیٹ فارمز کی نسبت ایک مختلف حکمت عملی کو اختیار کرتی ہے۔ عموماً، مقررہ شرح سود کو کمانے کے لیے ٹوکنز اسٹیک کیے جاتے ہیں۔ YGG پر، ہر والٹ ایک ایسے ٹوکن کے انعام کے پروگرام کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا تعلق YGG کی جانب انجام دی جانے والی کسی خاص سرگرمی سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، ممکن ہے کہ ایک والٹ کسی اسکالرشپ پروگرام کی کارکردگی کی بنیاد پر نفع جات فراہم کرے، جبکہ دوسرا والٹ Axie کی بریڈنگ کے پروگرام کی بنیاد پر اسٹیکرز کو انعامات سے نوازے۔

YGG ایک اپنی مثال آپ جیسے سپر انڈیکس والٹ کو تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے جوکہ اپنے ایکوسسٹم میں ہونے والی تمام نفع بخش سرگرمیوں کی نمائندگی کرے۔ یہ والٹ سبسکرپشنز، مصنوعات، کرائے کی اشیاء، خزانے میں اضافے، اور SubDAO کے انڈیکس کی کارکردگی سے انجمن کو ہونے والے منافع کی بنیاد پر اسٹیکرز کو انعامات سے نوازے گا۔

ٹوکن ہولڈرز اس سرگرمی کے لیے اسٹیک کر سکتے ہیں جس کی وہ معاونت کرتے ہیں، اور انعامات کی تقسیم کار اسمارٹ معاہدات کے ذریعے ان کی جانب سے اسٹیک کردہ YGG کی رقم کے تناسب سے کی جائے گی۔ والٹ کے پروگرام کے طریقے کی بنیاد پر، انعامات میں YGG ٹوکنز، Ether (ETH)، یا اسٹیبل کوائنزبھی شامل ہو سکتے ہیں۔ 


Binance پر YGG کس طرح خریدی جائے؟

آپ  Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے Yield Guild Games (YGG) کو خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان ہوں اور [Trade] پر کلک کریں۔ شروع کرنے کے لیے آیا کلاسیک یا جدید ٹریڈنگ کے موڈ میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔

2۔ سرچ بار کھولنے کے لیے [BTC/USDT] پر کلک کریں اور دستیاب ٹریڈنگ کے جوڑوں کو دیکھنے کے لیے "YGG" لکھیں۔ ہم YGG/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔

3۔ دائیں جانب موجود [Spot] باکس پہ جائیں اور YGG کی اس رقم کو درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy YGG] پر کلک کریں، تو خریدی گئی YGG آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دی جائے گی۔


اختتامی خیالات

منافع کے اشتراک کے ایک منفرد ماڈل کے ذریعے، YGG حقیقی دنیا میں ایک غیر مرکزی کمیونٹی کو تعمیر کر رہی ہے۔ یہ شرکاء کو اختراعی گیمنگ کی معیشت کے ذریعے ان ورچوئل دنیاؤں میں پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ میٹاورس پراجیکٹس میں اضافے کے ساتھ، Yield Guild Games جیسی NFT کی انجمنیں نئے افراد اور کرپٹو کے شوقین افراد کی آمد سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں جو کمائی کے ایک متبادل ذریعے کے طور پر کھیلیں اور کمائیں پر مبنی NFT گیمز کو آزمانا چاہتے ہیں۔