TL؛DR
NFT کی ورچوئل زمین کسی میٹاورس پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل زمین کا قابلِ ملکیت رقبہ ہوتا ہے۔ NFT زمین کے مشہور پراجیکٹس میں Decentraland، The Sandbox، اور Axie Infinity شامل ہیں۔ NFTs زمین کی ملکیت ظاہر کرنے کے لیے موزوں ہوتے ہیں کیونکہ ان میں سے ہر ایک منفرد ہوتا ہے اور بآسانی ڈیجیٹل ملکیت ثابت کرتا ہے۔ آپ NFT کی زمین کو تشہیر، سماجی عمل، گیمنگ، اور استعمال کی دیگر صورتوں میں، کام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
زمین کے مالک بالعموم اپنے پلاٹ کو آن لائن تجربات ہوسٹ کرنے، مواد ڈسپلے کرنے، یا کسی گیم میں فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ Adidas اور اسنوپ ڈوگ (Snoop Dogg) کے بشمول، بڑے برانڈز اور سلیبرٹیز، بھی NFT زمین میں سرمایہ کاری اور اس کا استعمال شروع کرنے جا رہے ہیں۔
کسی پلاٹ کی مالیت اس کے استفادے کی صلاحیت، پراجیکٹ، اور مارکیٹ میں لگائے گئے پیسے سے متاثر ہوتی ہے۔ آپ NFT ایکسچینج کے ذریعے کسی زمین کی فروخت یا Binance NFT مارکیٹ پلیس یا OpenSea جیسی ثانوی مارکیٹ سے NFT زمین خرید سکتے ہیں۔ خریداری سے پہلے، یقینی بنائیں کہ آپ زمین اور اس سے وابستہ پراجیکٹ کے خطرات اور استعمال کی صورتوں کو سمجھتے ہیں۔ بعض صورتوں میں، NFT زمین خریدنے کی نسبت اس کو کرائے پر لینا زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔
میٹاورس کی ڈیویلپمنٹ نے تیزی سے بلاک چین کے استعمال کی نئی دلچسپ صورتیں تخلیق کی ہیں۔ چونکہ 2020 میٹاورس اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کے لیے اس قدر بہترین سال تھا، اس لیے ورچوئل زمین کا مقبول موضوع بن جانا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے۔
NFT زمین کی بعض فروخت کی قیمتیں طبعی دنیا میں موجود پراپرٹیز سے بھی زیادہ بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں، جو چیز بعض لوگوں کے لیے اس تصور کو سمجھنا مشکل بنا رہی ہے۔ حقیقت میں، NFT زمین اور عام ریئل اسٹیٹ کے درمیان دراصل بہت سی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔ لیکن بلاک چین پر موجود ڈیجیٹل اثاثے کے طور پر، NFT زمین کی کچھ منفرد خصوصیات ہیں جنہیں ایکسپلور کیا جانا ہے۔
میٹاورس ایک آن لائن ورچوئل دنیا ہے، جو ہماری ڈیجیٹل اور حقیقی دنیا کے متعدد پہلوؤں کو جوڑے گی، جن میں کام، سماجی عمل، اور تفریح شامل ہیں۔ 2021 میں بہت سی
ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں نے، اس اسپیس کو ڈیویلپ اور ایکسپلور کرنا شروع کیا، جن میں Meta (سابقہ Facebook)، Microsoft، اور Epic Games شامل ہیں۔ چونکہ ڈیجیٹل ملکیت، شناخت، اور معیشتیں بنیادی تصورات ہیں اس لیے
بلاک چین ٹیکنالوجی میٹاورس میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مزید گہرائی میں وضاحت کے لیے،
میٹاورس پر ہمارے تعارفی آرٹیکل کا مطالعہ کریں۔
جیسا کہ بیان کیا گیا،
میٹاورس پراجیکٹس وہ ڈیجیٹل دنیائیں ہوتی ہیں جنہیں صارفین 3D اوتارز کے ذریعے ایکسپلور کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، SecondLive، کنسرٹس، کانفرنسز، اور نمائشوں کے لیے مقامات اور علاقے فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ SecondLive جیسے پراجیکٹس صارفین کو ورچوئل ریئلٹی میں مستقل اسپیس خریدنے کی اجازت نہیں دیتے، لیکن میٹاورس کی دیگر دنیائیں ایسا کرنے دیتی ہیں۔ ڈیویلپرز چھوٹے پارسلز میں تقسیم شدہ زمین کے بڑے نقشے تخلیق کرتے ہیں، تاکہ انہیں مارکیٹ میں بیچا جا سکے۔
علاقے کی منفرد ملکیت کی نمائندگی کے لیے، صارفین زمین کے کسی مخصوص پلاٹ سے مربوط
NFTs خریدتے ہیں۔ آپ کسی پراجیکٹ پر براہ راست یا ثانوی مارکیٹ پر زمین کی فروخت سے یہ پلاٹس خرید سکتے ہیں۔ آپ NFT زمین سے کیا کچھ کر سکتے ہیں اس چیز کا انحصار ہر پراجیکٹ پر ہوتا ہے۔
پیسہ لگانے کے علاوہ، زمین کے مالکان اپنی ورچوئل اسپیس کو استعمال کی مختلف صورتوں میں استعمال کر سکتے ہیں:
1. تشہیر - اگر آپ کا پلاٹ کسی مشہور علاقے یا ضلع میں ہے اور بہت سے وزیٹرز کے لیے پُرکشش ہے، تو آپ تشہیر کی جگہ کے لیے چارج کر سکتے ہیں۔
2. سماجی عمل -آپ اپنی ڈیجیٹل زمین پر ایونٹس کو ہوسٹ کر سکتے ہیں، جن میں کنسرٹس، کانفرنسز، اور کمیونٹی کی میل ملاقاتیں شامل ہیں۔
3. گیمنگ - کسی
NFT ویڈیو گیم میں آپ کی NFT زمین استعمال ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر،
Axie Infinity میں زمین اضافی وسائل، ٹوکنز، کرافٹنگ کے اجزاء فراہم کر سکتی ہے۔
4. کام - وہ زمین جسے کسی 3D اوتار کے ذریعے تخلیق کیا جا سکے اسے ورچوئل آفس اسپیس کے طور پر یا ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ PwC Hong Kong The Sandbox کی زمین کو اپنی Web 3.0 کی مشاورتی سروسز میں استعمال کرے گی۔
معروف سلیبرٹیز اور برانڈز پہلے ہی میٹاورس میں زمین کی خریداری شروع کر چکے ہیں۔ مثال کے طور پر، اسنوپ ڈوگ
The Sandbox پر اپنا ذاتی
اسنوپ ڈوگ میٹاورس کا تجربہ تخلیق کر رہا ہے۔ Adidas بھی اپنے ذاتی
AdiVerse کے میٹاورس تجربے کے لیے اسپیس خرید چکا ہے۔ میٹاورس اور NFT کی ہلچل میں شامل ہونے کے علاوہ، برانڈز اور کمپنیاں صارفین کو میٹاورس سروسز، گیمز، اور پراڈکٹس تک رسائی کے ذریعے ان سے تعامل کا موقع دینے کی پیشکش کریں گی۔
NFT زمین نے ریٹیل سرمایہ کاران سے ادارہ جاتی سرمایہ کاران تک بھی ترقی کر لی ہے۔ مثال کے طور پر، The Metaverse Group نے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل ریئل اسٹیٹ خریدتے ہوئے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لی ہے، جسے ہم بعد میں بغور دیکھیں گے۔
Decentraland کی کرپٹو ویلی میں اس گروپ کا ورچوئل ہیڈ کواٹر بھی موجود ہے۔ مشاورتی فرم PwC نے بھی دسمبر 2021 میں اپنی web 3.0 کی مشاورتی سروسز کے حصے کے طور پر Decentraland میں پلاٹس خریدے۔
ورچوئل زمین کے کسی پلاٹ کی قیمت کا تعین اسی طرح سے کیا جاتا ہے جیسا کہ دیگر نان فنجیبل ٹوکنز یا کرپٹو کرنسیز کے معاملے میں ہوتا ہے۔ اس معاملے میں تین بنیادی عوامل کی جانچ کرنی چاہیئے:
1. استفادے کی صلاحیت - ورچوئل زمین دیگر کئی NFTs سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ عام طور پر اس کے استعمال کی مختلف صورتیں ہوتی ہیں۔ یہ اس پلیٹ فارم کے لحاظ سے مختلف ہوں گی جہاں پر یہ موجود ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، Decentraland جیسی ڈیجیٹل دنیائیں صارفین کو اپنی زمین تخلیق کرنے اور اسے اپنے مطابق بنانے کی اجازت دیتی ہیں۔
اگر آپ کی زمین کسی مشہور علاقے میں ہے یا وہاں زیادہ وزیٹرز آتے ہیں، تو آپ تشہیر کے لیے چارج کر سکتے ہیں۔ آپ کی زمین آپ کو کسی
بلاک چین ویڈیو گیم میں بھی فوائد فراہم کر سکتی ہے۔ آپ
اسٹیکنگ بونسز کو بہتر بنا سکتے ہیں یا منفرد اندرونِ گیم ایونٹس کا تجربہ کر سکتے ہیں جیسا کہ
Axie Infinity میں ہوتا ہے۔
2. پلیٹ فارم - Decentraland، The Sandbox، یا آنے والے My Neighbour Alice کی طرح کے مشہور پلیٹ فارمز اپنی NFT زمین کے لیے زیادہ قیمتیں لاگو کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ مارکیٹ کی سپلائی اور ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ ان پلیٹ فارمز کی صارفی بیس اور دلچسپی چھوٹے پراجیکٹس کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔
3. پیسہ لگانے کا عمل - ماضی میں NFT زمینوں کی زیادہ فروخت پیسہ لگانے کی بڑھتی ہوئی رقم کا باعث بنی ہے۔ مثال کے طور پر، NFT کی ریئل اسٹیٹ کمپنی Metaverse Group نے نومبر 2021 میں Decentraland میں 116 پلاٹس کا پارسل خریدتے ہوئے لگ بھگ $2.43 ملین خرچ کیے۔ ہر پلاٹ 16 مربع میٹر کا ہے، جس سے فیشن اسٹریٹ (Fashion Street) ضلع میں ان کا مجموعی رقبہ 1,856 مربع میٹر بن جاتا ہے۔
میٹاورس NFT زمین خریدنے کے دو بنیادی طریقے ہوتے ہیں۔ آپ زمین کی فروخت میں حصہ لے سکتے ہیں اور اسے پراجیکٹ سے براہ راست خرید سکتے ہیں، یا آپ کسی مارکیٹ پلیس کے ذریعے دیگر صارفین سے زمین خرید سکتے ہیں۔
NFT زمین کی فروخت ثانوی مارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر اپنی زمین خریدنے کا اچھا طریقہ ہے۔ NFT زمین کے حامل اکثر بڑے میٹاورس پراجیکٹس کی قیمتیں بڑھتی دکھائی دیتی ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ فروخت میں زمین خریدنا نسبتاً بہتر ہے۔ بعض پراجیکٹس ایک ہی بار میں اپنے تمام پلاٹس بیچ دیتے ہیں، جبکہ دوسرے انہیں مرحلہ وار بنیاد پر بیچتے ہیں۔
میٹاورس میں زمین کی خریداری کو کسی بھی دوسری سرمایہ کاری یا مالیاتی ٹرانزیکشن کی طرح دیکھنا چاہیئے۔ اپنی ذاتی ریسرچ کرنے کو یقینی بنائیں اور ذیلی نکات پر توجہ دیں:
1. اچھی ساکھ کے حامل ذریعے سے اپنی NFT زمین خریدیں۔ اگر آپ کسی پراجیکٹ کی فروخت سے زمین خریدتے ہیں، تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس درست باضابطہ لنک موجود ہے۔ اگر آپ کسی اور سے زمین خریدتے ہیں، تو کبھی بھی ان کے
والیٹ میں براہ راست کسی قسم کے ٹرانسفرز نہ کریں۔ آپ کو ہمیشہ کسی اعتماد یافتہ، اچھی ساکھ کی حامل مارکیٹ پلیس یا کرپٹو
ایکسچینج سے فروخت پر عمل کرنا چاہیے۔ Binance NFT مارکیٹ پلیس اور OpenSea دو ممکنہ انتخابات ہیں، جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے۔
2. فیصلہ کریں کہ آیا آپ اپنی NFT زمین خریدنا چاہتے ہیں یا کرائے پر لینا چاہتے ہیں۔ اپنی ضروریات کے لحاظ سے، ہو سکتا ہے آپ کو زمین کا ٹکڑا خریدنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ مثال کے طور، ہو سکتا ہے آپ کسی مشہور ضلع میں صرف ایک ایونٹ ہوسٹ کرنا چاہتے ہوں۔ اگر آپ کے زیرِ استعمال پلیٹ فارم کرائے کی سرگرمیوں کی معاونت کرتا ہے، تو پھر آپ کی ادا کردہ قیمت کا انحصار پلاٹ کی ٹریفک، دیگر اہم پلاٹس سے قربت، اور اس کے سائز پر ہوتا ہے۔
3. NFT زمین کے پراجیکٹ پر ذرا احتیاط سے غور کریں۔ آپ کا منتخب کردہ پراجیکٹ استفادے کی صلاحیت اور جزوی طور پر NFT کی لاگت کا تعین کرے گا۔ اگر آپ پیسہ لگانا چاہتے ہیں اور اپنی زمین دوبارہ بیچنے کے خواہشمند ہیں، تو پراجیکٹ کی
بنیادی چیزوں، جیسا کہ شہرت، صارفین کی تعداد اور ٹیم پر غور کریں۔ اگر آپ تشہیری اسپیس یا کسی دوسری استعمال کی صورت میں حصہ لینا چاہتے ہیں، تو تحقیق کریں کہ کون سے میٹاورس پلیٹ فارمز آپ کی ضروریات کے مطابق ہیں۔ تمام NFT پراجیکٹس کامیاب نہیں ہوں گے، لہٰذا NFT زمینوں کی خریداری سے پہلے مالیاتی خطرے پر توجہ دینا یقینی بنائیں۔ اگر آپ کوئی ایسی زمین خریدتے ہیں جس کا کوئی استعمال یا ڈیمانڈ نہیں ہے، تو نتیجتاً ہو سکتا ہے آپ کو یہ ہمیشہ کے لیے ہولڈ کرنی پڑے۔
بہت سوں کو، ورچوئل زمین کی فروخت کا آئیڈیا مبالغہ آمیز لگ سکتا ہے۔ تاہم، آپ کو یہ جاننے کے لیے کہ NFT زمین کیسے ڈیویلپ ہوئی ہے صرف NFTs، ڈیجیٹل قابلِ جمع اشیاء، اور میٹاورس کے عروج کو دیکھنے کی ضرورت ہو گی۔
یہ آئیڈیا کسی ویب سائٹ یا ورچوئل اسپیس کی ملکیت رکھنے سے کچھ خاص مختلف نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، مشہور ڈومین کے نام سینکڑوں ہزاروں ڈالرز میں بیچے جا چکے ہیں۔ تاہم، NFT زمینوں کی جانب سے ملکیت کی ضمانت وہ چیز ہے جہاں ہمیں فرق دکھائی دیتا ہے۔ جبکہ ٹیکنالوجی کی دنیا خود کو میٹاورس کے مستقبل کے لیے تیار کر رہی ہے، ہمیں جلد ہی مزید NFT زمین برائے فروخت کو دیکھتے ہوئے کوئی حیرانگی نہیں ہونی چاہیئے۔