AI NFT آرٹ ایکو سسٹم پر اثرات کیسے مرتب کرے گی؟
ہوم
آرٹیکلز
AI NFT آرٹ ایکو سسٹم پر اثرات کیسے مرتب کرے گی؟

AI NFT آرٹ ایکو سسٹم پر اثرات کیسے مرتب کرے گی؟

جدید
شائع کردہ Mar 27, 2023اپڈیٹ کردہ Apr 21, 2023
6m

TL؛DR

AI تصویری جنریٹرز کی بات آنے پر، امکانات لامحدود ہوتے ہیں۔ تاہم، اس میں کافی نقائص بھی موجود ہیں۔ مثال کے طور پر، کافی زیادہ تعداد میں موجودگی کے باعث آرٹسٹس کے لیے نمایاں حیثیت برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے آپ کی منفرد NFT تخلیق کاریوں کو چُرانے کی کوشش کے باعث، آرٹ اسٹوریج اور سکیورٹی کی ایک نئی طلب جنم لیتی ہے۔

تعارف

مصنوعی ذہانت (AI) کا ماضی کی آرٹ دنیا میں ایک مثبت کردار رہا ہے۔ ایسے الگورتھمز جو ڈیٹا کی کثیر مقداروں کا تجزیہ کر سکتے ہیں اور ان سے سیکھ سکتے ہیں، AI آرٹ کے مختلف انداز اور عناصر کو یکجا کر سکتا ہے، تاکہ نئی اور تنوعاتی چیزیں تخلیق کی جا سکیں۔

AI کا ارتقاء متعدد انڈسٹریز میں تبدیلی لا رہا ہے، اور NFTs کی دنیا ان سے الگ نہیں ہے۔ AI کا تیار کردہ آرٹ NFT ایکو سسٹم میں نمایاں طور پر مقبول ہو رہا ہے، اور کسی بھی فرد کو اس کے تجربے اور ہنر سے قطع نظر منفرد ڈیجیٹل آرٹ ورک تخلیق کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

AI کا تیار کردہ NFT آرٹ کیا ہے؟

AI کے تیار کردہ NFT آرٹ سے مراد، AI الگورتھمز استعمال کرتے ہوئے تخلیق ہونے والا ڈیجیٹل آرٹ ورک ہے، جو ڈیٹا کی کثیر مقداروں کا تجزیہ کر سکتا ہے اور ان سے سیکھ سکتا ہے۔ مثلاً، یہ آرٹ کے مختلف انداز یکجا کر سکتے ہیں، جس میں رنگوں کے نمونے، ساخت، اور بناوٹیں شامل ہیں۔ نتیجتاً، AI کے تیار کردہ آرٹ، آرٹ کے موجودہ ایکو سسٹم میں عمومی طور پر پائے جانے والے موجودہ انداز اور تکنیکوں سے مکمل مختلف ہو سکتے ہیں۔

AI کے تیار کردہ آرٹ کے NFT عناصر سے مراد ہے کہ انہیں بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے منظور کیا جا سکتا ہے، اور یہ صارف کے ان پُٹ کو جواب دینے والی تصاویر، اینیمیشنز، اور حتیٰ کہ متحرک NFTs کی شکل میں سامنے آ سکتے ہیں۔

NFT آرٹ میں AI ایپلیکیشنز

AI کی جدت پہلے ہی چند تخلیقی کلیکشنز اور نئے پراجیکٹس کے پسِ پردہ ایک اثر انگیز عنصر کے طور پر NFT انڈسٹری میں نمایاں ہے۔ اگرچہ یہ تکنیکیں عمومی طور پر اب تک عام نہیں ہوئی ہیں، لیکن AI کے ممکنہ اثر کو NFTs کی تخلیق، کوالٹی کنٹرول، اور توثیق اور منظوری میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ 

تخلیق کا عمل

AI کو منفرد NFT آرٹ تخلیق کرنے کی خاطر استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن برشز، پینٹ، یا حتیٰ کہ ڈیجیٹل تصویری خاکے کے سافٹ ویئر جیسے ٹولز کی بجائے، آپ ایسا کرنے کے لیے الفاظ یا "ہدایات" کو استعمال کرتے ہیں۔ آپ ایک بار آرٹ کے تیار ہونے پر، اسے دنیا بھر میں دکھا سکتے ہیں اور حتیٰ کہ NFT مارکیٹ پلیسز جیسے چینلز کے ذریعے اسے فروخت کر سکتے ہیں۔

AI آرٹ کے پسِ پردہ دو بنیادی ٹیکنالوجیز؛ پرامپٹ انجنیئرنگ اور تشکیل کردہ AI ہیں۔ پرامپٹ انجنیئرنگ ٹیکسٹ ہدایات کو ڈیزائن کرنے اور انہیں مؤثر بنانے کا عمل ہے، فطری زبان کی عمل کاری کرنے والا ماڈل گفتگو کی شروعات کرنے کی خاطر انہیں استعمال کرتا ہے اور صارف کو کسی خاص نتیجے سے مطلع کرتا ہے۔

تشکیل کردہ AI سے مراد، متعدد اصولوں یا پیرامیٹرز کی بنیاد پر تصاویر یا میڈیا سے متعلق دیگر چیزیں تیار کرنا ہے۔ یہ پہلے سے طے شدہ پابندیاں کوئی اصل چیز تخلیق کرنے کی خاطر، موجودہ ڈیٹا یا پیٹرنز پر مبنی ہو سکتی ہیں، یا کسی آرٹسٹ کی ڈیزائن کردہ ہو سکتی ہیں۔ 

AI تصویری جنریٹر صارف کی ترجیحات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے NFT آرٹ کو حسبِ منشاء بنا سکتا ہے۔ کیونکہ ایسا آرٹ ورک صرف صارف کے لیے تخلیق کیا جاتا ہے، یہ بنیادی طور پر اپنی نوع میں ایک ایسی منفرد چیز ہے جس کی نقالی نہیں کی جا سکتی۔

یہ عمل بظاہر کچھ ایسا معلوم ہو سکتا ہے:

  1. صارف اپنی ترجیحات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں، جن میں ان کے پسندیدہ رنگ، طرز، اور دلچسپیاں شامل ہوتی ہیں۔

  2. AI جنریٹر ان ترجیحات کی بنیاد پر منفرد آرٹ ورک تیار کرتا ہے۔

  3. صارف بلاک چین پر مبنی پلیٹ فارم پر تشکیل کردہ آرٹ ورک کو NFT کے طور پر منٹ کرتا ہے۔

تخلیق کی مثال: Bicasso

مثال کے طور پر، Bicasso ایک NFT کا تصویری جنریٹر ہوتا ہے جو AI کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو فعال کرتا ہے، تاکہ پہلے سے طے شدہ ہدایات کی بنیاد پر منفرد ڈیجیٹل آرٹ تخلیق کیا جا سکے۔ صارفین Bicasso کے تخلیقی اعتبار سے مؤثر ہونے کی خاطر بیس تصاویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، Bicasso کے پاس ایک ایسا NFT منٹنگ فیچر موجود ہے، جو صارفین کو BNB اسمارٹ چین پر ان کی تشکیل کردہ تصاویر منٹ کرنے کا موقع دیتا ہے، جنہیں بعد میں خود کار انداز میں ان کے والیٹس میں اسٹور کیا جاتا ہے۔

Bicasso ڈیپ لرننگ کی ایک خاص قسم؛ ٹیکسٹ سے تصویر کے ماڈل کو استعمال کرتا ہے، جو ٹریننگ کے پہلے سے طے شدہ ڈیٹا سیٹ پر مشتمل نئی تصاویر کو تیار کر سکتا ہے۔ یہ پہلے اپنے ٹریننگ سیٹس میں تصاویر کو بے ترتیب خرابی میں زائل کرتا ہے۔ اس کے بعد، جب کوئی صارف ان کی ہدایات کا اندراج کرتا ہے، تو مذکورہ ماڈل عمل کو پلٹا دیتا ہے اور پیشگوئیوں کی بنیاد پر خرابی کو حذف کرتا ہے، تاکہ متعلقہ تصویر تشکیل کر سکیں۔ یہاں Binance بلاگ میں Bicasso کے متعلق مزید جانیں۔

کوالٹی کنٹرول

AI NFT آرٹ کی تخلیق سازی میں کوالٹی کنٹرول میں بھی معاونت کر سکتا ہے، اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ حتمی پراڈکٹ مخصوص معیارات کو پورا کرتی ہے اور یہ جمع کاران کے لیے مطلوبہ ہے۔

مثلاً، AI الگورتھمز NFT آرٹ تصاویر کا تجزیہ کر سکتے ہیں اور ممکنہ مسائل کی شناخت کر سکتے ہیں، جن میں کم ریزولوشن، پکسلز، یا خرابی شامل ہیں۔ AI کو NFT آرٹ کے امتزاج کا تجزیہ کرنے کی غرض سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ مخصوص جمالیاتی معیارات کو پورا کرتا ہے۔

توثیق اور منظوری کا عمل

AI کو ڈیجیٹل آرٹ فائلز کا تجزیہ کرنے کی خاطر استعمال کیا جا سکتا ہے، تاکہ اُن کی درستگی کی توثیق کر سکیں۔ مثلاً، یہ NFT آرٹ کی بلاک چین ٹرانزیکشن ہسٹری کا تجزیہ کرتے ہوئے اس کی درستگی کی توثیق کرنے میں معاونت کر سکتا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ NFT واقعی اصلی ہے اور یہ کوئی نقل نہیں ہے۔

علاوہ ازیں، AI NFT آرٹ کے مواد کا تجزیہ کرنے میں معاونت کر سکتی ہے، تاکہ یہ یقینی بنا جا سکے کہ یہ اصل ہے اور کسی حق اشاعت کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ نتیجتاً، خریدار جو آرٹ ورک خریدتے ہیں، اُس کی ملکیت اور قدر میں زائد اعتبار رکھ سکتے ہیں۔

AI الگورتھمز NFT آرٹ کے فروخت اور خرید کا ڈیٹا بھی استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ مارکیٹ رجحانات کا تجزیہ کر سکیں اور ذاتی تجاویز فراہم کر سکیں؛ یہ عمل تلاش کے نتائج کو بہتر بناتا ہے، جعل سازی کے امکان کو کم کرتا ہے، اور صارف کے مجموعی تجربے کو مؤثر بناتا ہے۔

NFTs میں AI کے ممکنہ نقائص

جیسا کہ AI ممکنہ طور پر NFT آرٹ ایکو سسٹم کو بہتر بنا سکتی ہے، لیکن اس میں ممکنہ نقائص بھی موجود ہیں۔ مثلاً، AI کے استعمال سے ایک ایسا NFT ایکو سسٹم وجود میں آ سکتا ہے، جس میں اصلیت کی کمی ہوتی ہے۔

AI تصویری جنریٹرز کسی واحد آرٹ ورک کی لامحدود اقسام تخلیق کر سکتے ہیں، جس سے مارکیٹ اضافے کا شکار ہو جاتی ہے اور آرٹسٹس کے لیے خود کو ایک دوسرے سے الگ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک اور عمومی خدشہ یہ ہے کہ AI کے تیار کردہ آرٹ میں عمومی طور پر روایتی آرٹ میں موجود انسانی عنصر نہیں ہوتا۔ یہ عمل آرٹسٹ اور اُن کے آرٹ کے مابین موجود جذباتی تعلق کو کم کرتا ہے، جو اُن کے کام کے درست اور حسب منشاء ہونے میں کجی ظاہر کر سکتا ہے۔

AI کے تیار کردہ آرٹ کا ٹیکنالوجی پر منحصر ہونا بھی ایک خدشہ ہے، کیونکہ تکنیکی ناکامی کسی آرٹ کے گم جانے یا چوری ہو جانے کا باعث بن سکتی ہے۔

خلاصہ

AI کا NFT ایکو سسٹم پر اثر ڈیجیٹل آرٹ کی تخلیق، فروخت، اور اس کی توثیق ہونے کے طریقے کو تبدیل کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ خدشات بھی موجود ہیں کہ AI کے تیار کردہ NFTs اضافے کا شکار مارکیٹ اور اصلیت کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ جیسا کہ NFT ایکو سسٹم میں AI کے استعمال میں مسلسل ارتقاء ہو رہا ہے، یہ ملاحظہ کرنا دلچسپ ہو گا کہ یہ ہمارے ڈیجیٹل آرٹ کو سمجھنے اور اس کے ساتھ تعامل کرنے کے طریقے کو کیسے تبدیل کرتی ہے۔

مزید مطالعہ

اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ وران مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے تعاون کنندہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکیڈمی کے نطریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع یا نقصان ہو سکتا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔