اب تک فروخت ہونے والے 10 سب سے مہنگے NFTs
امواد کا جدول
تعارف
ایک NFT کیا ہوتا ہے؟
کیا چیز NFTs کو قیمتی بناتی ہے؟
اب تک فروخت ہونے والے سب سے مہنگے NFTs
1. Everydays: The First 5000 Days - $69.3 ملین
2. Clock - $52.7 ملین
3. HUMAN ONE - $28.9 ملین
4. CryptoPunk #5822 - $23.7 ملین
5. CryptoPunk #7523 - $11.75 ملین
6. TPunk #3442 - $10.5 ملین
7. CryptoPunk #4156 - $10.26 ملین
8. CryptoPunk #5577 - $7.7 ملین
9. CryptoPunk #3100 - $7.58 ملین
10. CryptoPunk #7804 - $7.57 ملین
میں NFTs کہاں سے خرید سکتا ہوں؟
اختتامی خیالات
اب تک فروخت ہونے والے 10 سب سے مہنگے NFTs
ہوم
آرٹیکلز
اب تک فروخت ہونے والے 10 سب سے مہنگے NFTs

اب تک فروخت ہونے والے 10 سب سے مہنگے NFTs

جدید
شائع کردہ May 12, 2022اپڈیٹ کردہ Jun 2, 2022
7m

TL؛DR

نان-فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کرپٹو کے منفرد اثاثے ہوتے ہیں جو عموماََ کرپٹو آرٹ اور ڈیجیٹل قابل جمع اشیاء کی عکاسی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ NFTs کا عروج نہ صرف ڈیجیٹل اشیاء کے لیے کمی کا سبب بنا، بلکہ تخلیق کاران اور سرمایہ کاران، دونوں ہی کے لیے ایک ہی سطح پر بہترین اہمیت پیدا کی۔ 

اس آرٹیکل میں، ہم آج تک فروخت ہونے والے چند سب سے زیادہ مہنگے NFTs پر نظر ڈالیں گے، جیسا کہ Beeple کا Everydays: The First 5000 Days ($69.3 ملین) اور CryptoPunks کا ایک گروہ جو انتہائی زیادہ قیمت کے ساتھ اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔


تعارف

2021 میں NFTs کی ترقی میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا، کہ جب لاکھوں سرمایہ کاران، مختلف صورتوں میں ڈیجیٹل فن پاروں کو جمع کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے تھے۔ یہاں تک کہ NFT کی بعض فروختوں میں ریکارڈ توڑ قیمتیں بھی لگائی گئیں۔ NFTs کیا ہوتے ہیں، اور یہ اس قدر قیمتی کیوں ہیں؟


ایک NFT کیا ہوتا ہے؟

ایک نان فنجیبل ٹوکن (NFT) منفرد اثاثے کی نمائندگی کرنے کے لیے بلاک چین پر جاری کردہ ٹوکن ہوتا ہے، جوکہ کوئی دستاویز، کوئی فن پارہ، موسیقی، یا حتیٰ کہ رئیل اسٹیٹ بھی ہو سکتا ہے۔ NFT فنجیبل نہیں ہے کیونکہ ہر ایک، منفرد شناخت کار کا حامل ایک منفرد ڈیجیٹل اثاثہ ہوتا ہے۔ 
یہاں تک کہ اگر دو NFTs بہت حد تک مماثل بھی دکھائی دیں، تب بھی وہ قابل تبادلہ نہیں ہوتے۔ لہذا اگرچہ ایک Bitcoin کسی دیگر Bitcoin کے برابر اور اس کے ساتھ قابل ٹریڈ ہو سکتا ہے، تاہم NFT کی صورت میں ایسا ممکن نہیں۔ اسی لیے بلاک چین پر صداقت و ملکیت کے ثبوت کو تخلیق کرنے کے لیے NFT ٹیکنلوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ NFTs کمائی کے لیے کھیلی جانے والی گیمنگ کی آئٹمز اور میٹاورس کی زمین یا حقیقی دنیا کے اثاثہ جات کے ٹوکن میں تبدیل شدہ ورژنز جیسے مکمل ڈیجیٹل اثاثہ جات ہو سکتے ہیں۔


کیا چیز NFTs کو قیمتی بناتی ہے؟

NFT کی مالیت کا تعین مارکیٹ میں طلب و رسد کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ NFT کا جائزہ لینا عموماََ اس وقت زیادہ آسان ہوتا ہے جب اسے کسی مادی اثاثے کی نمائندگی کے طور پر تخلیق کیا جاتا ہے۔ لیکن ڈیجیٹل دنیا میں، زیادہ تر NFTs صرف چین پر ہی وجود رکھتے ہیں۔

NFT کی ہر کلیکشن کی رسد مختلف ہوتی ہے، اور NFT کا ہر یونٹ مختلف نایابیت پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ لیکن NFT کی مالیت کا تعین کرنے والے دیگر کئی عوامل موجود ہیں۔ مثال کے طور پر، استعمال کی مخصوص صورتوں کے حامل محدود سیریز والے NFTs زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ فنکاران اور کمیونٹی سمیت، بانی ٹیم بھی NFTs کی طالب پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

دوسرے الفاظ میں، NFT کی مالیت کا تعلق اس امر سے بھی ہو سکتا ہے کہ اسے تخلیق کس نے کیا، کمائی کے لیے کھیلی جانے والی گیمز میں اس کی اہمیت کیا ہے، یا محض کمیونٹی اور مارکیٹ کے جذبات بھی اس امر میں شمار کیے جا سکتے ہیں۔ NFT کے کامیاب پراجیکٹس کے کئی واقعات موجود ہیں، لیکن ان پراجیکٹس کی تعداد کہیں زیادہ ہے جو ناکام ہو چکے ہیں۔ NFTs میں ٹریڈ کرنے یا سرمایہ کری کرنے سے قبل DYOR کو یقینی بنائیں اور وہ پیسہ استعمال نہ کریں جسے کھونے کے آپ متحمل نہیں ہو سکتے۔


اب تک فروخت ہونے والے سب سے مہنگے NFTs

آئیں مئی 2022 تک اب تک فروخت ہونے والے سب سے مہنگے NFTs میں سے کچھ پر نظر ڈالتے ہیں۔ ذیل میں بیان کی گئی قیمتیں فروخت کے وقت پر مبنی ہیں۔


1. Everydays: The First 5000 Days - $69.3 ملین

Everydays: The First 5000 Days  امریکی گرافک ڈیزائنر Mike Winkelmann کی جانب سے تخلیق کردہ ایک ڈیجیٹل فن پارہ ہے، جسے Beeple کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ NFT فروری 2021 میں $69.3 ملین کے عوض فروخت کیا گیا تھا، جسے NFT کے سرمایہ کار Metakovan نے Christie's کی نیلامی میں فروخت کے ذریعے خریدا تھا۔

یہ NFT Beeple کے ابتدائی 5,000 فن پاروں کا کولاج ہے۔ 2007 کے بعد سے، Beeple نے اگلے 13 سال تک اپنی Instagram فیڈ پر ہر روز نئی تصویر اپلوڈ کرنی شروع کی۔ اس کے "everydays" کے فن پارے بعد از الہام مناظر میں اکثر سیٹ کیے جاتے ہیں، اور عموماََ ان کا تعلق حالیہ خبروں یا پاپ کلچر سے ہوتا ہے۔ NFT کا یہ کولاج بطور ڈیجیٹل آرٹسٹ Beeple کی ترقی کی نمائندگی تصور کیا جا سکتا ہے۔


2. Clock - $52.7 ملین

Clock ایک متحرک ٹائمر کی منظر کشی کرتا ہے جس میں ان دنوں کی تعداد گنی جاتی ہے جو WikiLeaks کے بانی Julian Assange نے حوالات میں گزارے۔ Assange ایک انتہائی متنازعہ مقدمے میں ملوث ہے۔ اس پر لگے جاسوسی کے الزامات کے سبب برطانیہ نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ اسے واپس ان کی تحویل میں یا جائے، نیز اسے 175 سال کی قید کا بھی سامنا ہے۔ 
یہ NFT ڈیجیٹل آرٹسٹ Pak اور خود Assange کی اپنی جانب سے اس کے قانونی بلز کی معاونت کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ یہ فروری 2022 میں 16,953 ETH کے عوض AssangeDAO کو نیلامی میں دے دیا گیا تھا، جو کہ NFT سیل کو کراؤڈ فنڈ کرنے کے لیے قائم کردہ ایک غیر مرکزی تنظیم (DAO) ہے۔ ان ETH کے علاوہ جو انہوں نے Clock کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے، AssangeDAO کے پاس اب بھی 17,422 ETH موجود ہیں جو انہوں نے ابتدائی طور پر NFT کی خریداری کے لیے جمع کیے تھے۔ 
Pak اور Assange نے نہ صرف Clock کو تیار کیا، بلکہ انہوں نے ہر فرد کو اپنے ذاتی NFTs تخلیق کرنے کی اجازت بھی دے دی۔ وہ سینسر کردہ پیغام کو اپنی مطلوبہ قیمت پر یا پھر بالکل مفت میں ٹوکنائز کر سکتے ہیں۔ یہ پیغام ایک ایسی تصویر میں تبدیل ہو جائے گا جس پر موجو الفاظ ایک لکیر لگا کر کاٹے گئے ہوں گے، جیسے انہیں سینسر کیا گیا ہو۔ NFT کی اس سیریز کی کارروائیاں کا رخ Assange اور Pak نامی آزادی کی حامی تنظیموں کی جانب کر دیا جائے گا۔ 


3. HUMAN ONE - $28.9 ملین

Beeple کا ایک اور ریکارڈ توڑ NFT، HUMAN ONE وہ پہلا مادی فن پارہ ہے جو اس نے تخلیق کیا ہے۔ یہ نومبر 2021 میں Christie's پر $28.9 ملین کے عوض نیلام کیا گیا تھا۔ 
HUMAN ONE 4 ڈیجیٹل اسکرینز کا حامل ایک متحرک 3D مجسمہ ہے۔ اس میں اس حوالے سے ایک نہ ختم ہونے والی ویڈیو دکھائی گئی ہے جس میں ایک خلا باز دن کے مختلف اوقات کے دوران مختلف جگہوں پر سفر کر رہا ہے۔ یہ مخلوط فن پارہ Beeple کے ڈیجیٹل میدان سے آگے کے فنی مقاصد کی عکاسی کرتا ہے۔ 


4. CryptoPunk #5822 - $23.7 ملین

NFT کے مقبول ترین اولین پراجیکٹس میں سے ایک ہونے کے ناطے، پکسل میں تقسیم کردہ ان CryptoPunks نے اب تک فروخت ہونے والے سب سے مہنگے NFTs کی فہرست میں اپنا مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔ CryptoPunk #5822 فروری 2022 میں 8,000 ETH کے عوض ایک بلاک چین ٹیکنالوجی کے اسٹارٹ اپ کے CEO کو فروخت کیا گیا تھا۔ اس کا شمار نایاب ترین ایلین ایڈیشن میں ہوتا ہے — NFT کی مکمل کلیکشن میں ان کی تعداد صرف 9 ہے۔ جو چیز اس کو مزید خاص بناتی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ ان 333 میں سے ایک ہے جنہوں نے بنڈانا پہنا ہوا ہے۔ 


5. CryptoPunk #7523 - $11.75 ملین

سب سے زیادہ قیمتی اگلے NFT کا تعلق بھی CryptoPunk ہی سے ہے۔  #5822 کی فروخت سے پہلے، #7523 اب تک فروخت ہونے والا سب سے مہنگا CryptoPunk تھا۔ 
CryptoPunk #7523 کو جون 2021 میں COVID کی عالمی وباء کے دوران Sotheby's پر $11.75 ملین کے عوض نیلام کیا گیا تھا۔ یہ نہ صرف انتہائی نایاب ایلین ایڈیشن کا حصہ ہے، بلکہ یہ ماسک پہننے والا وہ واحد ایلین بھی ہے، جس کی وجہ سے خریدار اس مخصوص CryptoPunk کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ 


6. TPunk #3442 - $10.5 ملین

بعض لوگ مختلف نایابیت اور خصوصیات کے حامل پکسل میں تقسیم شدہ ان شناسا چہروں والے ان TPunks کو Tron کے CryptoPunks کا ہی ایک ورژن تصور کرتے ہیں۔ ان میں سے نایاب ترین، جوکر کی شکل والا یہ TPunk #3442 ہے۔ یہ Tron کے CEO، Justin Sun کو اگست 2021 میں 120 ملین TRX کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔ یہ Tron بلاک چین پر اب تک فروخت ہونے والا سب سے مہنگا NFT تھا۔ تاہم، Sun نے یہ TPunk اپنے پاس نہیں رکھا۔ اس نے خریداری کے فوراََ بعد ہی اسے APENFT کو عطیہ کر دیا تھا۔ 


7. CryptoPunk #4156 - $10.26 ملین

جی ہاں، یہ سب سے زیادہ مہنگے NFTs میں سے ایک اور ہے۔ CryptoPunk #4156 ایک نیلے رنگ کا بندر ہے جس نے بنڈانا پہنا ہوا ہے۔ اس کا پِچھلا مالک ایک ملتے جلتے تخلص کا حامل کوئی فرد، یعنی "Punk 4156" تھا، جس نے فروری 2021 میں $1.25 ملین کے عوض یہ NFT حاصل کیا۔ تاہم، اس نے اُسی سال دسمبر میں $10.26 ملین کے عوض اس NFT کو فروخت کر دیا۔


8. CryptoPunk #5577 - $7.7 ملین

#8 پر آتا ہے ایک اور بندر نما CryptoPunk، لیکن اس مرتبہ ایک کاؤ بوائے ہیٹ کے ساتھ۔ CryptoPunk #5577 فروری 2022 میں 2,501 ETH کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔ اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم بہت سے لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس کا خریدار Compound Finance کا CEO، Robert Leshner تھا، جس نے خریداری مکمل ہونے کے بعد "Yeehaw" ٹوئیٹ کیا تھا۔


9. CryptoPunk #3100 - $7.58 ملین

مارچ 2021 میں $7.58 ملین پر فروخت ہونے والا، CryptoPunk #3100 بھی نو نایاب alien پنکس میں سے ایک ہے اور اس نے بھی ایک ہیڈ بینڈ پہنا ہوا ہے۔ مئی 2022 تک، یہ Punk 35,000 ETH پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اگر یہ کبھی فروخت ہو جاتا ہے، تو یہ CryptoPunks کی تاریخ میں NFT کی سب سے بڑی فروخت ہو گی۔


10. CryptoPunk #7804 - $7.57 ملین

CryptoPunk #7804 ہماری فہرست میں چھٹا CryptoPunk ہے۔ یہ ایک پائپ پینے والا ایلین ہے جس نے ایک شاندار ٹوپی اور سن گلاسز پہنے ہوئے ہیں۔ #7804 ڈیزائنر سافٹ ویئر کمپنی Figma کے CEO کے زیر ملکیت تھا، جس نے فخریہ طور پر اسے "ڈیجیٹل Mona Lisa" کا لقب دیا۔ یہ NFT مارچ 2021 میں $7.57 ملین کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔


میں NFTs کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

آپ اپنا پہلا NFT، مختلف NFT مارکیٹ پلیسز سے حاصل کر سکتے ہیں۔ بلاک چین نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہوئے، آپ کو خریداری کے لیے ایک مطابقت پذیر والیٹ اور معاونت یافہ کرپٹو کرنسیز کی ضرورت ہو گی۔ مثال کے طور پر، Binance اسمارٹ چین (BSC) پر NFT کی قیمتیں تقریباََ ہمیشہ ہی BNB یا BUSD میں ہوتی ہیں، جبکہ Ethereum بلاک چین پر NFTs عموماََ Ether (ETH) کا استعمال کرتے ہیں۔ 

آپ مطلوبہ کرپٹو کرنسیز کو Binance ایکسچینج پر خرید سکتے ہیں اور ان کو کسی ایسے والیٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں جو NFT مارکیٹ پلیس سے مربوط ہو سکے۔

اگر آپ Binance کے NFT مارکیٹ پلیس سے NFTs خرید رہے ہیں، تو آپ اپنے فنڈز کو بآسانی فنڈنگ والیٹ میں منتقل کر سکتے ہیں۔ مطلوبہ NFT کو منتخب کریں اور [Buy Now] یا [Make Offer] پر کلک کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا NFT مارکیٹ پلیس کا ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔


اگر آپ کسی اور مارکیٹ پلیس سے NFTs خریدنے پر غور کر رہے ہیں، تو اس مقصد کے لیے Binance چین والیٹ اور MetaMask جیسسے براؤزر ایکسٹینشن کے والیٹس اچھے آپشنز ہیں۔ اپنے فنڈز کو Binance سے اپنے والیٹ میں ٹرانسفر کرنے کے بعد، شروعات کرنے کے لیے اسے NFT مارکیٹ پلیس سے مربوط کریں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ آفیشل ویب سائٹ پر ہی موجود ہیں، اس URL کو چیک کرنا نہ بھولیں جس پر آپ جا رہے ہیں۔ اگر آپ اپنے والیٹ کو جعلی یا مشکوک ویب سائٹس سے مربوط کر دیتے ہیں، تو آپ کے فنڈز چوری ہو سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ NFTs کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور ان کی فروخت مسلسل نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔ اگرچہ زیادہ تر NFTs محض قابل جمع فن پارے ہوتے ہیں، تاہم ہمارے پاس استعمال کی صورتوں کی وسیع اقسام کے لیے تخلیق کردہ NFTs کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ NFTs میں پیش رفت کے ساتھ، ہم محض قابل جمع اشیاء اور ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ فروختوں کی نسبت مزید سہولیات کو ملاحظہ کرنے اور اپنائے جانے کی توقع کر سکتے ہیں۔