تعارف
کرپٹو کرنسیز اور DeFi پراجیکٹس کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے BNB اسمارٹ چین تک رسائی حاصل کرنے کے عمل کو سیکھنا، آسان ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ ڈیسک ٹاپ براؤزر سے باہر اسے انجام دینے کے لیے ٹرسٹ والیٹ ایک بہترین طریقہ ہے، اور اسے سیٹ اپ کرنے میں صرف چند منٹس درکار ہوتے ہیں۔
ٹرسٹ والیٹ کی ایپ ایک ایسا موبائل کرپٹو والیٹ ہے، جس کے لیے رجسٹریشن درکار نہیں ہوتی۔ یہ iOS، Android، اور Google Play صارفین کے لیے میسر ہے۔ ایک بار انسٹال کرنے پر، آپ اپنے والیٹ کو باآسانی DApps کے ساتھ مربوط کر سکتے ہیں، جس میں PancakeSwap، SushiSwap، اور Beefy فنانس شامل ہیں۔
ٹرسٹ والیٹ صرف BSC کے لیے ہی نہیں ہے۔ یہ Ethereum، POA نیٹ ورک، اور Callisto بلاک چینز کے علاوہ دیگر کی بھی معاونت کرتا ہے۔ اس رہنمائی میں، ہم PancakeSwap کو ایک مثال کے طور پر استعمال کریں گے، لیکن یہ عمل DeFi کے بہت سے پلیٹ فارمز کے لیے کافی حد تک ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔
ٹرسٹ والیٹ کو انسٹال اور سیٹ اپ کرنا
1. سب سے پہلے، ٹرسٹ والیٹ کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنے درکار OS کے لنک پر کلک کریں۔
2. اپنی مخصوص ڈیوائس کے مطابق ایپ انسٹال کریں۔ ٹرسٹ والیٹ کو کھولنے کے بعد، آگے بڑھتے ہوئے [Create a new wallet] پر کلک کریں۔
3. آپ اب ایک سیڈ عبارت دیکھیں گے۔ اگر آپ اپنی موبائل ڈیوائس یا والیٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں، تو یہ بحالی کے پاس ورڈ کے طور پر کام کرے گا۔ ایک سکیور اور خفیہ مقام پر اس کی نقل محفوظ رکھیں۔
4. [Continue] پر کلک کرنے کے بعد، آپ سے درست ترتیب میں آپ کی عبارت دہرانے کے لیے کہا جائے گا۔ اس مرحلے کو انجام دینے کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ آپ نے اپنی سیڈ عبارت کاپی کر لی ہے یا لکھ لی ہے۔ ایک مرتبہ درست ترتیب میں الفاظ کے اندراج کے بعد [Continue] پر کلک کریں۔
5. آپ کا کرپٹو والیٹ کامیابی کے ساتھ سیٹ اپ ہو جائے گا، اور آپ خود کو [Wallet] ٹیب پر پائیں گے۔
ٹرسٹ والیٹ پر BNB ڈپازٹ کروانا
BNB اسمارٹ چین (BSC) کی DApps استعمال کرنے کے لیے، آپ کو اپنی ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنے کے لیے کچھ BNB درکار ہوں گے۔ آپ کی جانب سے ہر بار ٹوکنز بھیجنے یا اسمارٹ معاہدہ جات کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے BSC استعمال کرنے پر، آپ کو گیس کی کچھ فیس ادا کرنی ہو گی۔
1. گیس کے لیے اپنے BNB BEP-20 ٹوکنز کو استعمال کرنے کے لیے، یہ لازم ہے کہ آپ کے ٹوکنز BEP-20 کے ٹرانسفر نیٹ ورک کے ذریعے بھیجے جائیں۔ اگر آپ Binance سے رقم نکلوا رہے ہیں، تو رقم نکلوانے کے صفحے پر [BEP-20 (BSC)] آپشن کے انتخاب کو یقینی بنائیں۔
2. اپنے BEP-20 BNB ڈپازٹ کروانے کے لیے، ٹرسٹ والیٹ پر [Wallet] کے ٹیب کر کھولیں اور [Smart Chain] پر کلک کریں۔ [BNB] پر کلک نہ کریں۔ یہ آپشن Binance چین پر موجود BEP-2 BNB کے لیے ہے اور اسے BSC پر ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
3. اپنے ڈپازٹ کا ایڈریس تلاش کرنے کے لیے [Receive] بٹن پر کلک کریں۔ پھر آپ یہ ایڈریس اپنے رقم نکلوانے والے والیٹ میں کاپی کر سکتے ہیں یا QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔
اپنی ٹرسٹ والیٹ کی فہرست پر نئے ٹوکنز شامل کرنا
ٹرسٹ والیٹ انسٹال کرنے کے بعد، آپ کے ٹوکنز اور کرپٹو کی ڈیفالٹ فہرست کافی مختصر ہے۔ مثلاً، آئیے فرض کرتے ہیں کہ آپ اپنے ٹرسٹ والیٹ میں CAKE کو ظاہر کرنے کے لیے اسے اپنی فہرست میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔
1. [Wallet] ٹیب کو کھولیں اور بالائی دائیں کونے میں آئیکن پر کلک کریں۔
2. وہ ٹوکن تلاش کریں جسے آپ اپنی فہرست میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں اور ٹوگل بٹن پر کلک کریں، تاکہ یہ سبز ہو جائے۔ اس مثال میں، ہم وہ CAKE (BEP-20) شامل کر رہے ہیں، جو BNB اسمارٹ چین پر PancakeSwap کا ٹوکن ہے۔
3. ہو گیا۔ آپ ان اپنے [Wallet] ٹیب پر CAKE اور اپنے پاس موجود ہونے والا بیلنس ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ٹرسٹ والیٹ کو PancakeSwap سے مربوط کرنا
آپ بہت سے طریقوں کے ذریعے اپنے والیٹ کو PancakeSwap اور دیگر DApps سے مربوط کر سکتے ہیں۔ آپ آیا ٹرسٹ والیٹ کے موبائل براؤزر یا ڈیسک ٹاپ کے ذریعے مربوط کر سکتے ہیں۔ دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کی پیشکش کرتے ہیں، لہٰذا یہ آپ کی ترجیحات کے مطابق ہے۔
ٹرسٹ والیٹ کے براؤزر کے ساتھ مربوط کرنا
1. اگر آپ ٹرسٹ والیٹ کا DApp براؤزر استعمال کر رہے ہیں، تو PancakeSwap کی ویب سائٹ پر جائیں اور بالائی دائیں کونے میں موجود [Connect] کے بٹن پر ٹیپ کریں۔
2. اپنے والیٹ کو PancakeSwap کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے [Trust Wallet] کا انتخاب کریں۔
3. اگر آپ کامیابی کے ساتھ مربوط ہو چکے ہیں، تو آپ کو بالائی دائیں کونے پر اپنی والیٹ کی ID دکھائی دے گی۔
ڈیسک ٹاپ براؤزر سے مربوط کرنا
1. PancakeSwap کی ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ پر جائیں اور بالائی دائیں کونے میں [Connect] پر کلک کریں۔
2. رابطے کا عمل شروع کرنے کے لیے [WalletConnect] پر کلک کریں فی الوقت، صرف ٹرسٹ والیٹ براؤزر استعمال کرنے پر [Trust Wallet] کا بٹن کام کرتا ہے۔
3. ایک QR کوڈ سامنے آئے گا، جو ٹرسٹ والیٹ کی ایپ کے ساتھ قابل اسکین ہے۔ ایپ کے ٹیب کی [Settings] پر جائیں اور [WalletConnect] پر کلک کریں۔ PancakeSwap پر دیے گئے QR کوڈ کو اسکین کریں اور ٹرسٹ والیٹ میں [Connect] پر کلک کریں۔
4.اگر آپ کامیابی کے ساتھ مربوط ہو چکے ہیں، تو PancakeSwap بالائی دائیں کونے میں، آپ کے والیٹ ID کی شروعات ظاہر کرے گا۔
اختتامی خیالات
ٹرسٹ والیٹ، استعمال کی جانے والی مشہور ترین موبائل ایپس میں سے ایک ہے اور بلاک چینز اور ٹوکنز میں ایک وسیع سلسلے کی معاونت کرتا ہے۔ یہ NFTs اور DeFi کے سارے ایکو سسٹم میں ایک داخلی راستے کی حیثیت سے کام کرتا ہے، لہٰذا اس کو سمجھنا نہایت اہم ہے۔ اوپر بیان کیے جانے والے اقدامات دیگر DApps پر بھی لاگو ہوتے ہیں، لہذا انہیں ایک بار سمجھ لینے پر آپ باآسانی شروعات کر سکتے ہیں۔