TL؛DR
ٹریڈنگ کے حجم اور لیکویڈیٹی کے لحاظ سے فاریکس دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ بروکرز، کاروباری ادارے، حکومتیں، اور دیگر اقتصادی ایجنٹس کرنسیز اور فاریکس ڈیریویٹیوز کو ٹریڈ کرتے ہیں تاکہ بین الاقوامی تجارت کو قابلِ عمل بنایا جا سکے۔
ٹریڈرز اس مارکیٹ کو پیسہ لگانے جیسے مقاصد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس میں ایکسچینج ریٹس اور شرح سود کے ساتھ بیک وقت خرید و فروخت کے مختلف مواقع موجود ہیں، جو مارکیٹ کو اس حوالے سے معروف بناتے ہیں کہ اس میں زیادہ حجم یا لیوریج کے ساتھ ٹریڈ ہو سکے۔
فاریکس مارکیٹ میں فیاٹ کرنسی کے جوڑے اور ان کی متعلقہ مارکیٹ کی قیمتیں شامل ہوتی ہیں۔ یہ جوڑے عام طور پر لاٹ کے حساب سے خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔ ایک معیاری لاٹ میں اس مخصوص جوڑے کی بنیادی کرنسی کے 100,000 یونٹ ہوتے ہیں، لیکن دیگر چھوٹے سائز بھی دستیاب ہوتے ہیں، جن کی حد 100 یونٹس تک ہوتی ہے۔
عام طور پر ٹریڈرز لیوریج کو ان رقوم میں اضافے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ جن کو وہ اپنے سرمائے کے ساتھ سرمایہ کاری میں شامل کر سکتے ہیں۔ آپ کسی کرنسی کے جوڑے کو مستقبل کی مخصوص قیمت پر ٹریڈ کرنے کے لیے سردست تجارتی معاہدوں اور سواپس کو استعمال کرتے ہوئے خطرے کو دور بھی کر سکتے ہیں۔ ان دو تراکیب کو ٹریڈنگ کی دیگر حکمت عملیوں اور پراڈکٹس کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے، فاریکس ٹریڈرز کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
تعارف
اگر آپ بذات خود فاریکس ٹریڈ نہیں بھی کرتے، تب بھی بین الاقوامی کرنسیز کی مارکیٹ آپ کی روزمرہ زندگی میں کافی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگرچہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے اثرات ہمیشہ اس قدر واضح نہیں ہوتے، لیکن آپ کی کرنسی کی قدر میں تبدیلی کے نتیجے میں اشیاء اور سروسز کی قیمت متاثر ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کبھی بیرون ملک گئے ہوں تو، عین ممکن ہے آپ کو اپنی کرنسی ایکسچینج کرنا پڑی ہو اور ایک ایسا ریٹ ادا کرنے کی ضرورت پیش آئی ہو جس کا دارومدار فاریکس کے نرخوں اور ریٹس پر ہوتا ہے۔
فاریکس ایک منفرد اثاثہ جاتی کلاس ہے جو اسٹااکس، اشیاء اور بانڈز سے مختلف ہے۔ جب ہم اس پر غور کرتے ہیں کہ اسے کیا چیز مختلف بناتی ہے، تو یہ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ حقیقی عالمگیر فاریکس مارکیٹ کی اس قدر وسیع طلب اور ضرورت کیوں ہے۔
فاریکس کیا ہے؟
فاریکس یا FX ٹریڈنگ (فارن ایکسچینج سے ماخوذ) سے مراد خودمختار کرنسیز اور دیگر فاریکس پراڈکٹس کی خرید و فروخت ہے۔ کسی بینک یا بیورو ڈی چینج میں کرنسیوں کا تبادلہ کرتے وقت، ہمیں جو ریٹس ملتے ہیں ان کا تعین براہ راست اس بات سے ہوتا ہے کہ فاریکس مارکیٹ میں کیا حالات و واقعات ہیں۔
ایکسچینج ریٹ کی تبدیلیوں میں مجموعی طور پر اقتصادی حالات، عالمی واقعات، شرح سود، سیاست، اور دیگر عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں، فاریکس انتہائی لیکویڈ ہے اور دیگر مالیاتی مارکیٹس کے مقابلے میں اس کی ٹریڈنگ کا حجم سب سے زیادہ ہے۔
فاریکس مارکیٹ میں بنیادی طور پر دو سرگرمیوں پر مشتمل ہے: باسہولت اقتصادی ٹرانزیکشنز کی ٹریڈنگ اور پیسہ لگانے پر مبنی ٹریڈنگ۔ بین الاقوامی مارکیٹس میں آپریٹ ہونے والی کمپنیوں اور دیگر اداروں کے لیے، بین الاقوامی کرنسیز کی خرید و فروخت لازم ہے۔ اپنے فنڈز کو واپس اپنی تحویل میں لینا یا بیرون ملک اشیاء کی خریداری، مارکیٹ میں فاریکس کے استعمال کی ایک اہم صورت ہے۔
FX ٹریڈنگ کی دوسری سمت میں پیسہ لگانے والے افراد موجود ہوتے ہیں۔ اس حکمت عملی میں زیادہ حجم کی حامل، مختصر مدت پر مبنی ایسی ٹریڈنگ عام ہے جو کرنسی کی قیمتوں میں بہت تھوڑے سے اتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ فاریکس ایک ایسی مارکیٹ ہے جس میں پیسہ لگانے والے افراد کے لیے بیک وقت خرید و فروخت کے بھرپور مواقع موجود ہیں، اور اسی وجہ سے یہ مارکیٹ میں وسیع ٹریڈنگ کا حجم رکھتی ہے۔
ٹریڈرز طویل مدتی مواقع جیسا کہ شرح سود میں اتار چڑھاؤ سے بھی پیسے کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اقتصادی واقعات اور جغرافیائی سیاست بھی کرنسی کی مارکیٹس میں وقت کے ساتھ ساتھ سنگین اتار چڑھاؤ کا سبب بنتی ہے۔ موجودہ وقت میں کرنسی خریدنے اور ہولڈ کرنے سے، طویل مدت تک منافع کمایا جا سکتا ہے۔ آپ Futures معاہدہ جات کے ساتھ مارکیٹ کی سمت میں یا اس کے برخلاف شرط لگاتے ہوئے، کئی سال پہلے بھی ایکسچینج ریٹس پر متفق ہو سکتے ہیں۔
فاریکس ٹریڈنگ چھوٹے صارفین کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔ ادھار لینے یا کثیر مقدار میں ابتدائی سرمائے کے بغیر، بیک وقت خرید و فروخت اور مختصر مدتی ٹریڈنگ مزید مشکل ہو جاتی ہے۔ اس پہلو کی وجہ سے بین الاقوامی بینکس اور مالیاتی ادارے زیادہ تر حجم فراہم کر رہے ہیں جو ہمیں غیر ملکی ایکسچینج کی مارکیٹ میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
فاریکس جوڑا کیا ہے؟
بالکل بنیادی سطح پر، فاریکس مارکیٹ کرنسیز کے جوڑوں پر مشتمل ہے جو ان دونوں کے درمیان متعلقہ قیمت کو بیان کرتی ہے۔ اگر آپ نے اس سے پہلے کرپٹو کرنسیز کو ٹریڈ کیا ہے، تو آپ اس سے قدرے واقف ہوں گے کہ FX مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے۔ جوڑے میں نظر آنے والی پہلی کرنسی بنیادی کرنسی ہے۔ دوسری نرخ کی کرنسی ہے، جسے بعض اوقات کاؤنٹر کرنسی بھی کہا جاتا ہے۔ ہم نرخ کی کرنسی کو ایک ایسی مالیتی قدر کی حیثیت سے ظاہر کرتے ہیں کہ جس کا تعلق بنیادی کرنسی کے ایک یونٹ سے ہوتا ہے۔
GBP/USD, USD میں بولی شدہ £1 کی قیمت دکھاتا ہے۔ یہ تناسب نمبر کے طور پر دکھایا جاتا ہے، جیسے کہ 1.3809، ظاہر کرتا ہے کہ £1 کی قیمت $1.3809 ہے۔ GBP/USD سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والے جوڑوں میں سے ایک ہے اور اسے کیبل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ عرفی نام 19ویں صدی میں ایک ٹرانس اٹلانٹک کیبل سے وجود آیا ہے جو اس ریٹ کو لندن اور نیویارک کے ایکسچینجز کے درمیان استعمال کیا کرتی تھی۔
جب فاریکس ٹریڈنگ کی بات آتی ہے، تو آپ کو کئی لیکویڈ مارکیٹس ملیں گی۔ سب سے زیادہ ٹریڈنگ کے حجم کے حامل کچھ جوڑوں میں USD/JPY، GBP/USD، USD/CHF، اور EUR/USD شامل ہیں۔ یہ جوڑے بڑی کرنسیز کے طور پر جانے جاتے ہیں اور امریکی ڈالر، جاپانی ین، برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ، سوئس فرانک اور یورو پر مشتمل ہیں۔
لوگ فاریکس کیوں ٹریڈ کرتے ہیں؟
فاریکس مارکیٹ محض پیسہ لگانے سے متعلق نہیں ہے۔ بینک، کاروباری ادارے، اور دیگر ایسے فریقین جنہیں بین الاقوامی کیش تک رسائی کی ضرورت ہے وہ بین الاقوامی ٹرانزیکشنز کو آسان بنانے کے لیے FX ٹریڈنگ میں حصہ لیتے ہیں۔ کمپنیاں مستقبل کے کرنسی ایکسچینجز کی لاگتیں مقرر کرنے کے لیے پیشگی طور پر FX ریٹس پر متفق ہوتی ہیں، جو کہ ہیجنگ کہلاتا ہے۔ اس کے استعمال کی ایک اور صورت حکومتوں کے لیے ہے جس میں وہ ریزروز کو بڑھاتی ہیں اور اقتصادی اہداف پورے کرتی ہیں، جن میں کرنسی کی پیگنگ یا برآمدات/درآمدات کی نموپذیری شامل ہیں۔
فاریکس مارکیٹ میں انفرادی ٹریڈرز کے لیے بھی پُرکشش فیچرز موجود ہیں:
لیوریج کے ذریعے چھوٹی سطح کے ٹریڈرز بھی سرمائے کی بھاری مقدار کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جس تک ان کو براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے۔
اس میں داخل ہونے کے اخراجات کم ہیں، کیونکہ تھوڑی مقدار میں کرنسی خریدنا ممکن ہے۔ FX مارکیٹ میں محض $100 سے داخل ہونے کے مقابلے میں، اسٹاک مارکیٹ میں ایک شیئر خریدنے سے آپ کو ہزاروں ڈالر کا منافع مل سکتا ہے۔
آپ تقریباً کسی بھی وقت ٹریڈ کر سکتے ہیں، جو کہ فاریکس کو تمام شیڈولز کے لیے سازگار بناتا ہے۔
اس مارکیٹ میں زیادہ لیکویڈیٹی کے ساتھ ساتھ لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق کم ہے۔
آپشنز اور futures اس کے معیاری پراڈکٹس ہیں۔ ان ٹریڈرز کے لیے مارکیٹ میں شارٹنگ کو اختیار کرنا ممکن ہے کہ جو محض موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر فوری خرید و فروخت کے علاوہ کچھ کرنا چاہتے ہیں۔
لوگ فاریکس کہاں ٹریڈ کرتے ہیں؟
اسٹاک کے برعکس، کہ جو بنیادی طور پر NYSE یا NASDAQ جیسے مرکزی ایکسچینجز پر ٹریڈ کرتے ہیں، FX ٹریڈنگ کے مراکز دنیا بھر میں موجود ہیں۔ شرکاء عمومی خرید و فروخت (OTC) پر مبنی ٹریڈ کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست لین دین کر سکتے ہیں یا انٹربینک مارکیٹ میں بینکس اور بروکرز کے ایک بڑے نیٹ ورک میں داخل ہو سکتے ہیں۔
ہر کرنسی کے مختلف قوانین کی وجہ سے بین الاقوامی کرنسی ٹریڈ کی نگرانی کرنا ایک مشکل امر ہو سکتا ہے۔ اگرچہ بہت سی عملداریوں کے پاس ایسی ایجنسیز موجود ہیں جو مقامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کی سرپرستی کرتی ہیں، لیکن ان کی بین الاقوامی رسائی محدود ہے۔ اگرچہ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی FX ٹریڈنگ کے لیے لائسنس کے حصول یا اچھی ساکھ کے حامل بروکر کے ذریعے ایسا کرنے کی ضرورت پیش آئے، لیکن یہ چیز ٹریڈرز کو اس چیز سے نہیں روکتی کہ وہ اپنی سرگرمیوں کے لیے کم ضوابط کی حامل مارکیٹس کو استعمال کریں۔
FX ٹریڈنگ کا اکثر حجم مجموعی طور پر چار علاقوں میں ہوتا ہے: نیویارک، لندن، ٹوکیو، اور سڈنی۔ چونکہ FX مارکیٹ کا کوئی مرکزی پوائنٹ نہیں ہے، اس لیے آپ ایسا بروکریج تلاش کر سکیں گے جو دنیا بھر میں FX کو ٹریڈ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
آن لائن بروکریج کی سروسز کے لیے بہت سے آپشنز دستیاب ہیں جو عام طور پر مفت ہیں۔ آپ براہ راست کمیشن ادا نہیں کریں گے، لیکن فاریکس کے بروکرز اپنی پیش کردہ قیمت اور مارکیٹ کی اصل قیمت میں فرق برقرار رکھیں گے۔ اگر آپ بالکل نئی شروعات کر رہے ہیں، تو کوئی ایسا بروکریج منتخب کریں جو آپ کو چھوٹے پیمانے پر ٹریڈ کرنے کا موقع دے۔ ہم اس نقطے پر بعد ازاں مزید گفتگو بھی کریں گے، لیکن یہ سب سے زیادہ قابلِ رسائی طریقہ ہے کہ جس سے آپ فاریکس ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔
فاریکس ٹریڈںگ کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
فاریکس میں کئی ایسے پہلو موجود ہیں، جو اسے دیگر مالیاتی مارکیٹس سے مختلف بناتی ہے:
اس کی جغرافیائی احاطہ بندی وسیع تر ہے۔ دنیا بھر میں 180 تسلیم شدہ عالمی کرنسیز موجود ہیں، جو تقریباً ہر ملک میں ان کی مارکیٹ تخلیق کرتی ہیں۔
یہ انتہائی لیکویڈ ہے اور اس کی ٹریڈنگ کا حجم بہت زیادہ ہے۔
متعدد عالمی عوامل اس کی مارکیٹ کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان میں سیاست، اقتصادی حالات، قیاس آرائی، ترسیلات زر اور مزید بہت کچھ شامل ہے۔
یہ دن میں تقریباً 24 گھنٹے، ہفتے میں پانچ دن ٹریڈنگ کے لیے کھلا رہتا ہے۔ چونکہ یہ مارکیٹ مکمل طور پر مرکزی نہیں ہے، اس لیے ایک ایکسچینج یا بروکریج آپ کے استعمال کے لیے تقریباً ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔ ہفتے کے آخر میں مارکیٹس بند رہتی ہیں، لیکن کچھ پلیٹ فارمز پر بعد کے اوقات میں بھی ٹریڈنگ دستیاب ہے۔
اس کے منافع کا مارجن کم ہو سکتا ہے جب تک کہ زیادہ حجم میں ٹریڈںگ نہ ہو۔ ایکسچینج ریٹ میں معمولی فرق کو بڑی ٹریڈز کے ذریعے منافع بخش بنایا جا سکتا ہے۔
لوگ فاریکس کیسے ٹریڈ کرتے ہیں؟
جب فاریکس کی بات آتی ہے تو چند ایسے انتخابات ہیں کہ جن کو انفرادی ٹریڈرز منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کا آسان ترین طریقہ اسپاٹ مارکیٹ میں کرنسی کا ایک جوڑا خریدنا اور اسے ہولڈ کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ USD/EUR جوڑے میں EUR خریدتے ہیں۔ اگر مدمقابل کرنسی قبول کرتی ہے، تو آپ اسے اپنی بنیادی کرنسی کے عوض بیچ سکتے ہیں اور منافع حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے لیے دستیاب سرمائے کی مقدار بڑھانے کے لیے اپنے فنڈز کو لیوریج بھی کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، جب تک آپ اپنے نقصانات کو پورا کرتے رہتے ہیں، آپ ادھار فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ ایک اور امکان جس پر غور کیا جا سکتا ہے وہ فاریکس آپشنز ہے، جو آپ کو مخصوص تاریخ اور مقررہ قیمت پر کوئی جوڑا خریدنے یا بیچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ Futures معاہدہ جات بھی مقبول ہیں، جو آپ کو مستقبل میں پہلے سے متفقہ قیمت پر ٹریڈ میں داخل ہونے کا موقع دیتے ہیں۔
فاریکس ٹریڈنگ کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ اس میں شرح سود کے فرق کے ذریعے منافع حاصل کرنے کا امکان موجود ہے۔ دنیا بھر میں مرکزی بینکس مختلف شرح سود طے کرتے ہیں جو غیر ملکی کرنسی کے ٹریڈرز کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اپنے کیش کو ایکسچینج کرتے ہوئے اور اسے کسی بین الاقوامی بینک میں ڈپازٹ کرنے سے، زیادہ پیسے کمانا ممکن ہے چہ جائیکہ آپ کے فنڈز بے کار پڑے رہیں۔
تاہم، اس کے اضافی اخراجات بھی ہیں، جن میں ترسیلاتِ زر کی فیس، بینکنگ چارجز، اور مختلف حکومتوں کے ٹیکس شامل ہیں۔ اپنی حکمت عملیوں کو کارآمد بنانے کے لیے، آپ کو تمام ممکنہ اضافی اخراجات پر غور کرنا ہو گا۔ بیک وقت خرید و فروخت کے مواقع اوور نفع جات عام طور پر محدود ہیں، اس لیے آپ کے مارجنز کم ہوں گے۔ کوئی بھی غیر متوقع فیس آپ کے تمام متوقع نفع جات کو ختم کر سکتی ہے۔
پپ کیا ہے؟
ایک پپ (پوائنٹ میں فیصد) قیمت میں وہ سب سے چھوٹا اضافہ ہے جو ایک فاریکس جوڑا بنا سکتا ہے۔ GBP/USD کو دوبارہ دیکھتے ہیں:
0.0001 کے برابر اوپر یا نیچے کی تبدیلی وہ کم از کم رقم ہو گی جو جوڑا منتقل کر سکتا ہے (1 پِپ)۔ تاہم، تمام کرنسیوں کی ٹریڈ چار اعشاریہ پر نہیں ہوتی۔ جاپانی ین میں کرنسی کا اعشاریہ نہ ہونے کی وجہ سے، اس کے ساتھ کوئی بھی جوڑا معیاری طور پر 0.01 کا پِپ رکھتا ہے۔
پائپٹس
کچھ بروکرز اور ایکسچینجز اس اسٹینڈرڈ کو توڑتے ہیں اور ایسے جوڑے پیش کرتے ہیں جو اعشاریہ کی تعداد کو بڑھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، GBP/USD، عمومی چار کے بجائے پانچ اعشاریہ پر جائے گا۔ USD/JPY عام طور پر دو اعشاریہ پر مشتمل ہے لیکن تین تک جا سکتا ہے۔ اعشاریہ کا یہ اضافی مقام پائپٹ کہلاتا ہے۔
فاریکس ٹریڈنگ میں لاٹ سے کیا مراد ہے؟
فاریکس ٹریڈنگ میں، کرنسیوں کی ایک مخصوص مقدار میں خرید و فروخت ہوتی ہے، جسے لاٹ کہتے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹس کے برعکس، غیر ملکی کرنسیوں کی ان لاٹس کو مقررہ قیمتوں پر ٹریڈ کیا جاتا ہے۔ عام طور پر لاٹ سے مراد ایک جوڑے میں بنیادی کرنسی کے 100,000 یونٹس ہوتے ہیں، لیکن اس میں چھوٹی مقداریں بھی ہیں جو آپ خرید سکتے ہیں، جن میں منی، مائیکرو، اور نینو لاٹس شامل ہیں۔
لاٹ کے ساتھ کام کرتے وقت، پپ کی تبدیلیوں کے ذریعے اپنے نفع اور نقصان کا حساب لگانا آسان ہے۔ آئیں EUR/USD کو بطور مثال دیکھ لیتے ہیں:
اگر آپ EUR/USD کی ایک معیاری لاٹ خریدتے ہیں، تو آپ نے €119,380 میں €100,000 خریدے ہیں۔ اگر جوڑا اپنی قیمت ایک پِپ تک بڑھاتا ہے اور آپ اپنی لاٹ بیچ دیتے ہیں، تو یہ بولی کی کرنسی میں 10 یونٹس کی تبدیلی کے برابر ہے۔ اس اضافے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے €100,000 کو $119,390 میں بیچیں گے اور آپ کو $10 کا منافع حاصل ہو گا۔ اگر قیمت دس پپس بڑھ جاتی ہے، تو اس کا منافع $100 ہو گا۔
چونکہ ٹریڈنگ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل شکل اختیار کر چکی ہے، اس لیے زیادہ لچک پذیر آپشنز کی وجہ سے لاٹ کے اسٹینڈرڈ سائزز کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اور تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ، بڑے بینکس نے اپنے ٹریڈ کردہ بڑے حجم کو سہولت فراہم کرنے کے لیے، اپنی اسٹینڈرڈ لاٹس کے سائز کو 1 ملین تک بڑھا دیا ہے۔
فاریکس ٹریڈنگ میں لیوریج کیسے کام کرتی ہے؟
فاریکس مارکیٹ کی منفرد خصوصیات میں سے ایک اس کے منافع کے مارجن کا نسبتاً کم ہونا ہے۔ اپنے نفع جات بڑھانے کے لیے، آپ کو وہ حجم بڑھانا ہو گا جس کو آپ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ بینکس یہ کام کافی آسانی سے کر سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے کہ عام افراد کو خاطر خواہ سرمائے تک رسائی نہ ہو اور وہ اس کے بجائے لیوریج کر سکتے ہیں۔
لیوریج آپ کو نسبتاً معمولی ضمانت کے ساتھ کسی بروکر سے ادھار لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ بروکرز لیوریج کی رقم کو فراہم کردہ سرمائے کے ضرب کے طور پر ظاہر کرتے ہیں، مثال کے طور پر، 10x یا 20x آپ کی رقم کے 10 گنا یا 20 گنا کے برابر ہے۔ $10,000 مالیت کی 10x لیوریج آپ کو ٹریڈ کرنے کے لیے $100,000 دے گی۔
اس رقم کو ادھار لینے کے لیے، ٹریڈرز مارجن کی ایک رقم برقرار رکھتے ہیں جسے بروکر ممکنہ نقصانات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ 10% مارجن 10x، 5% مارجن 20x، اور 1% 100x ہے۔ لیوریج کے ذریعے، آپ کُل لیوریج شدہ رقم کی بنیاد پر کسی سرمایہ کاری کے مکمل نقصانات یا نفع جات کا تجربہ کرتے ہیں۔ بالفاظ دیگر، لیوریج آپ کے منافع اور خسارہ جات کو بڑھا دیتا ہے۔
آئیں EUR/USD کی ایک مثال پر نظر دوڑاتے ہیں۔ اگر آپ اس جوڑے کی ایک لاٹ (€100,000) خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ کو موجودہ ریٹ پر تقریباً $120,000 کی ضرورت ہو گی۔ اگر چھوٹے ٹریڈر ہیں جسے اتنے فنڈز تک رسائی حاصل نہیں، تو آپ 50x لیوریج (2% مارجن) حاصل کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں، آپ کو کرنسی کی مارکیٹ میں $120,000 تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صرف $2,400 فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی۔
اگر جوڑا 240 پِپس ($2,400) کی مندی کا شکار ہوتا ہے، تو آپ کی پوزیشن بند ہو جائے گی، اور آپ کا اکاؤنٹ ختم کر دیا جائے گا (آپ اپنے تمام فنڈز کھو دیں گے)۔ لیوریج کرتے وقت، قیمت میں معمولی تبدیلیاں بھی آپ کے منافع جات یا خساروں میں اچانک، بڑی تبدیلیوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ اکثر بروکرز آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر مارجن بڑھانے اور ضرورت کے مطابق اسے ٹاپ اپ کرنے کا موقع دیں گے۔
فاریکس میں ہیجنگ کیسے کام کرتی ہے؟
کسی بھی تغیر پذیر کرنسی کے ساتھ، ہمیشہاس چیز کا امکان موجود ہے کہ ایکسچینج ریٹ تبدیل ہو گا۔ اگرچہ پیسے لگانے والے افراد اتار چڑھاؤ سے منافع کمانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن دیگر لوگ استحکام کو اہمیت دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، بین الاقوامی سطح پر توسیع کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والی کوئی کمپنی ایکسچینج ریٹ کو لاک کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے اخراجات کی بہتر منصوبہ بندی کر سکے۔ وہ اسے ہیجنگ نامی عمل کے ساتھ کافی آسانی سے انجام دے سکتے ہیں۔
حتی کہ پیسہ لگانے والے افراد بھی کسی مخصوص ایکسچینج میں لاک ان کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ممکنہ معاشی جھٹکے یا مالی بحران سے محفوظ رہ سکیں۔ آپ مختلف مالیاتی آلات کے ساتھ اپنے FX ریٹس کو ہیج کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ عام طریقے Futures یا آپشنز معاہدوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ Futures معاہدے میں، کسی سرمایہ کار یا ٹریڈر پر لازم ہوتا ہے کہ وہ مستقبل کی کسی تاریخ پر ایک مخصوص ریٹ اور رقم کے ساتھ ٹریڈ کرے۔
Futures معاہدے
فرض کریں کہ آپ ایک سال میں USD/EUR کی ایک لاٹ 0.8400 (€84,000 کے عوض $100,000 خریدتے ہیں) خریدنے کے لیے Futures معاہدے میں داخل ہوتے ہیں۔ آپ، شاید، یورو زون میں فروخت کر رہے ہیں اور ایک سال میں اپنے منافے واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایک Futures معاہدہ یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں ممکنہ اضافے کے خطرے کو دور کرتا ہے اور آپ کو اپنی مالیات کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد کرتا ہے۔ اس صورت میں، اگر امریکی ڈالر بڑھتا ہے، تو فنڈز کی واپسی کے وقت ہر یورو نسبتاً کم ڈالر خریدے گا۔
اگر امریکی ڈالر بڑھتا ہے اور USD/EUR ایک سال میں 1.0000 پر رہتا ہے، تو Futures معاہدے کے بغیر، اسپاٹ ریٹ €100,000 کے بدلے $100,000 ہو گا۔ تاہم، اس ریٹ کے بجائے، آپ 0.8400 (€84,000 کے عوض $100,000) میں USD/EUR کی ایک لاٹ کے پہلے سے طے شدہ معاہدے میں داخل ہوں گے۔ اس آسان مثال میں، آپ بنا کسی فیس کے فی لاٹ €16,000 کا خرچ بچا لیں گے۔
آپشنز
آپشنز ہیجنگ کے ذریعے خطرہ کم کرنے کے لیے اس سے ملتا جلتا طریقہ پیش کرتا ہے۔ لیکن Futures کے برعکس، آپشنز آپ کو کسی مخصوص تاریخ پر یا اس سے قبل پہلے سے طے شدہ قیمت پر کسی اثاثے کی خرید و فروخت کا انتخاب کرنے دیتا ہے۔ قیمت خرید (پریمیئم) کی ادائیگی کے بعد، ایک آپشن معاہدہ آپ کو کسی کرنسی کے جوڑے میں غیر ضروری اضافے یا کمی سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
مثال کے طور پر، اگر کوئی برطانوی کمپنی امریکہ میں اشیاء اور سروسز فروخت کرتی ہے، تو وہ GBP/USD کال کا آپشن خرید سکتی ہے۔ یہ انسٹرومنٹ انہیں مستقبل میں GBP/USD کی پہلے سے طے شدہ قیمت پر خریدنے کا موقع دیتا ہے۔ اگر امریکی ڈالر کی ادائیگی کے وقت پاؤنڈ نے اپنے ریٹ میں اضافہ کیا ہے یا اسے برقرار رکھا ہے، تو کمپنی کو صرف آپشنز معاہدے کے لیے ادا کردہ قیمت کا نقصان ہو گا۔ اگر ڈالر کے مقابلے میں پاؤنڈ مندی کا شکار ہوتا ہے، تو وہ پہلے ہی اپنا ریٹ ہیج کر چکے ہوں گے اور مارکیٹ میں پیش کردہ قیمت کی نسبت بہتر قیمت حاصل کر سکیں گے۔
Futures اور آپشنز معاہدوں کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، Forward اور Futures معاہدات کیا ہیں؟۔ اور آپشنز معاہدہ جات کیا ہوتے ہیں؟ کو ملاحظہ کریں۔
کور کردہ شرح سود سے بیک وقت خرید و فروخت
دنیا بھر میں شرح سود کی تبدیلی کے ساتھ، فاریکس ٹریڈرز ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی کے خطرے کو دور کرتے ہوئے، اس فرق سے بیک وقت خرید و فروخت کرتے ہوئے منافع کما سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے سب سے زیادہ عام طریقوں میں سے ایک کور کردہ شرح سود سے بیک وقت خرید و فروخت ہے۔ ٹریڈنگ کی یہ حکمت عملی خطرے کو کم کرنے کے لیے کرنسی کے جوڑے کی مستقبل کی قیمت میں تبدیلی کو روکتی ہے۔
مرحلہ 1: بیک وقت خرید و فروخت کا موقع تلاش کرنا
مثال کے طور پر، 1.400 کے ریٹ کے ساتھ EUR/USD جوڑے کو دیکھتے ہیں۔ یورو زون میں ڈپازٹس کے لیے شرح سود 1% ہے، جب کہ USA میں یہ 2% ہے۔ لہٰذا یورو زون میں لگائے گئے €100,000 آپ کو ایک سال کے بعد منافع کی صورت میں €1,000 واپس دیں گے۔ تاہم، اگر آپ USA میں لگا سکتے ہیں، تو یہ آپ کو منافع میں €2,000 فراہم کرے گا اگر شرح تبادلہ برقرار رہے۔ تاہم، یہ آسان مثال اکاؤنٹ کی فیس، بینکنگ کے اخراجات، اور دیگر ایسے اخراجات کو مدنظر نہیں رکھتی ہے جن پر آپ کو توجہ دینی چاہیئے۔
مرحلہ 2: اپنے FX ریٹ کو ہیج کرنا
1.4100 کے فارورڈ ریٹ کے ساتھ EUR/USD کا ایک سالہ Futures معاہدہ استعمال کرتے ہوئے، آپ USA میں بہتر سود کی شرح سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ایک مقررہ آمدنی کی ضمانت حاصل کر سکتے ہیں۔ فارورڈ ریٹ اس معاہدے میں استعمال ہونے والا متفقہ FX ریٹ ہے۔
کوئی بینک یا بروکر ریاضی کے ایسے فارمولے کے ذریعے اس ریٹ کا حساب لگاتا ہے کہ جو مختلف شرح سود اور موجودہ اسپاٹ قیمت کو مدِنظر رکھتا ہے۔ مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے اسپاٹ ریٹ کے برعکس، فارورڈ ریٹ ایک پریمیئم یا رعایت کو شامل کرتا ہے۔ بیک وقت خرید و فروخت کی تیاری میں، ہم ایک سال میں 1.41 کے ریٹ پر EUR/USD کی ایک لاٹ خریدنے کے لیے ایک Futures معاہدے میں داخل ہوتے ہیں۔
مرحلہ 3: بیک وقت خرید و فروخت کو مکمل کرنا
اس حکمت عملی میں، آپ اسپاٹ مارکیٹ میں EUR/USD کی ایک لاٹ 1.400 کے حساب سے بیچتے ہیں جو آپ کو €100,000 کی قیمت پر $140,000 دیتی ہے۔ ایک بار جب آپ کو اپنی اسپاٹ ٹریڈ سے فنڈز مل جائیں، تو آپ انہیں 2% شرح سود پر USA میں ڈپازٹ کر دیں۔ سال مکمل ہونے پر، آپ کے پاس مجموعی طور پر $142,800 کی رقم موجود ہو گی۔
اگلے مرحلے میں $142,800 کو واپس یوروز میں تبدیل کرنا ہو گا۔ Futures معاہدے کے ساتھ، آپ $142,800 کو 1.4100 کے متفقہ ریٹ پر فروخت کرتے ہیں، جس سے آپ کو تقریباً €101,276.60 ملتے ہیں۔
مرحلہ 4: منافع جات کا موازنہ
اس امر کو تصور کرتے ہوئے کہ دیگر تمام چیزیں یکساں ہیں، آئیں اس منافع کا موازنہ کرتے ہیں کہ جو آپ کو ہیجنگ کے ساتھ اور اس کے بغیر ملے گا۔ USA میں کور شدہ سود کی بیک وقت خرید و فروخت کی حکمت عملی سے گزرنے کے بعد، آپ کے پاس €101,276.60 ہوں گے۔ اگر آپ ہیج نہیں کرتے، تو آپ کے پاس €102,000 ہوں گے، جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے۔ تو پھر لوگ ہیج کیوں کرتے ہیں اگر یہ تھوڑے منافع جات کا سبب بنتا ہے؟
بنیادی طور پر، ٹریڈرز ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ کے خطرے سے بچنے کے لیے ہیج کرتے ہیں۔ کوئی بھی کرنسی کا جوڑا شاذ و نادر ہی ایک سال تک مستحکم رہتا ہے۔ لہذا اگرچہ منافع €723.40 کم ہے، لیکن پھر بھی ہم کم از کم €1,276.60 کا ضمانت شدہ منافع حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ مرکزی بینک ایک سال تک شرح سود کو تبدیل نہیں کرے گا، جو کہ ہمیشہ نہیں ہوتا۔
اختتامی خیالات
فاریکس مارکیٹ بین الاقوامی اقتصادیات، ٹریڈ اور عالمی معاملات میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی فرد کے لیے اسٹاکس اور شیئرز کا ایک منفرد متبادل فراہم کرتی ہے۔ فاریکس ٹریڈنگ چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے کرپٹو یا اسٹاکس کی نسبت کم قابل رسائی معلوم ہوتی ہے۔ لیکن آن لائن بروکرز میں اضافے اور مالیاتی سروسز کو عوام تک پہنچانے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کی وجہ سے، فاریکس اب اس قدر مشکل نہیں ہے۔ کئی فاریکس ٹریڈرز معقول منافع جات کمانے کے لیے لیوریج پر انحصار کرتے ہیں۔ ان حکمت عملیوں کو اختیار کرنے میں تصفیے کا انتہائی خطرہ موجود ہے، لہٰذا خطرات مول لینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ان میکانزمز کو نہایت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔