TL؛DR
کرپٹو انڈیکس فنڈ محض روایتی انڈیکس فنڈ کے تصور کو آگے بڑھاتا ہے — جو کہ تفویض کردہ مارکیٹ انڈیکس کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ سرمایہ کاری کا ایک طریقہ کار ہے — اور یہ بنیادی اثاثہ جات کو کمپنی شیئرز کی بجائے کرپٹو ٹوکنز کے ساتھ تبدیل کر دیتا ہے۔
تعارف
کرپٹو انڈیکس فنڈز کو سمجھنے کے لیے مارکیٹ انڈیکس سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ مختصراً، مارکیٹ انڈیکس ایک ایسا طریقہ ہے، جو اسٹاک مارکیٹ، کمپنیوں کے مخصوص گروپ اور ان کے متعلقہ اسٹاکس کی کارکردگی کو ٹریک کرنے اور پیمائش کرنے کے لیے ڈیٹا کو استعمال کرتا ہے۔
کرپٹو انڈیکس فنڈ محض روایتی انڈیکس فنڈ کے تصور کو آگے بڑھاتا ہے اور بنیادی اثاثہ جات کو کمپنی شیئرز کی بجائے کرپٹو کرنسی ٹوکنز کے ساتھ تبدیل کر دیتا ہے۔ تاہم، کرپٹو انڈیکس کے فنڈز ابھی تک ایک نئی ڈویلپمنٹ ہیں، جو فی الوقت انتہائی محدود تعداد میں دستیاب ہیں۔
روایتی انڈیکس فنڈ کیا ہوتا ہے؟
کرپٹو انڈیکس فنڈز کا جائزہ لینے سے قبل، بہتر ہو گا کہ روایتی انڈیکس فنڈز کا بنیادی فہم حاصل کر لیا جائے۔ آسان اصطلاحات میں، انڈیکس فنڈ سرمایہ کاری کا ایک ایسا پورٹ فولیو ہے جو بنیادی اثاثہ جات کے مخصوص مجموعے کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید مفصل انداز میں، روایتی انڈیکس فنڈ عموماً ایک قسم کے مشترکہ فنڈ کی حیثیت سے بیان کیا جاتا ہے، جسے S&P 500 یا Dow Jones کی صنعتی اوسط جیسی، مخصوص مالیاتی مارکیٹ کے انڈیکس کی ساخت اور کارکردگی سے مماثلت کے لیے بنایا گیا ہے۔
لیکن مشترکہ فنڈ کیا ہوتا ہے؟ اور مالیاتی مارکیٹ کا انڈیکس کیا ہوتا ہے؟
مشترکہ فنڈ ایک ایسا مالیاتی آلہ ہے جس کے ذریعے لوگ اپنی رقم کو باہم مل کر ایک نظم کردہ فنڈ میں پول کرتے ہیں، جو بعد میں اسٹاکس اور بانڈز جیسے اثاثوں میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے، اس میں شامل لوگوں کے لیے منافع کمانے کی کوشش کرتا ہے۔ مشترکہ فنڈ کا پورٹ فولیو اس انداز میں سیٹ اپ کیا جاتا ہے، تاکہ یہ فنڈ اور اس کے منیجر کی جانب سے قائم کردہ سرمایہ کاری کے مخصوص اہداف حاصل کر سکے۔
اسی کے ساتھ، مارکیٹ انڈیکس، اسٹاک مارکیٹ یا اسٹاک مارکیٹ کے کسی حصے کی کارکردگی کو ٹریک اور اس کی پیمائش کرنے کے لیے ڈیٹا استعمال کرنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ The S&P 500، Dow Jones صنعتی اوسط، اور FTSE 100 مارکیٹ انڈیکسز کی تمام مثالیں ہیں۔
The S&P 500، امریکہ میں موجود عوامی سطح پر ٹریڈ ہونے والی 500 بڑی اور اہم کمپنیوں کی اسٹاک کی کارکردگی کو ٹریک کرتا ہے۔
Dow Jones کی صنعتی اوسط، امریکہ میں شامل فہرست، خاص طور پر 30 نمایاں کمپنیوں کی اسٹاک کارکردگی کو ٹریک کرتی ہے۔
FTSE 100، لندن اسٹاک ایکسچینج پر مارکیٹ میں سرمائے کی کھپت کے اعتبار سے 100 بڑی کمپنیوں کی اسٹاک کارکردگی کو ٹریک کرتا ہے۔
اور اس طرح، انڈیکس فنڈ کی صورت میں، سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو اس لحاظ سے سیٹ اپ کیا گیا ہے، تاکہ یہ مخصوص مارکیٹ انڈیکس (فنڈ کی جانب سے تفویض کردہ) کی ساخت کی نقالی کر سکے۔ فنڈ کا مقصد مجموعی طور پر، محض مارکیٹ انڈیکس کی کارکردگی سے مماثلت کرنا ہے۔
اس کے مقابلے میں، مشترکہ فنڈ وہ ہے جہاں کا فنڈ مینیجر پورٹ فولیو کو اپنے خیالات کی بنیاد پر اس لحاظ سے ڈیزان کرتا ہے کہ کس جگہ فعال سرمایہ کاری کی جائے — اس کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
روایتی انڈیکس فنڈز کے فوائد اور نقصانات
انڈیکس فنڈز کو غیر فعال سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی حیثیت سے جانا جاتا ہے جو وسیع اسٹاک مارکیٹ کے مطابق ریٹرنز فراہم کرتے ہیں۔ اس کا مقصد مارکیٹ کی محرکات کا مقابلہ کرنا نہیں، بلکہ مارکیٹ انڈیکس کی محرکات کی محض نقل کرنا ہے۔ مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ طویل مدت میں غیر فعال فنڈز، فعال فنڈز کی نسبت بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسی طرح، انڈیکس فنڈ کے بنیادی فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ فعال طور پر نظم کردہ فنڈز کے مقابلے میں بہتر طویل مدتی نتائج فراہم کرنے والے تصور کیے جاتے ہیں۔ مثلاً، 1957 سے (جب انڈیکس کو توسیع کر کے پہلی مرتبہ 500 اسٹاکس کا احاطہ کیا تھا) لے کر 2021 کے اختتام تک، S&P 500 کا سالانہ اوسط ریٹرن 11.88% تھا۔
چونکہ بنیادی طور پر انڈیکس فنڈ، انڈیکس میں موجود ہر کمپنی کے بہت سے چھوٹے حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے یہ پورٹ فولیوز کو بھی متنوع بناتا ہے۔ یعنی کہ آپ کی سرمایہ کاری کا انحصار ایک کمپنی کی کامیابی پر نہیں ہے، بلکہ یہ مجموعی طور پر پورے انڈیکس کی کارکردگی کو ٹریک کرتی ہے۔ مختصر یہ کہ انڈیکس فنڈ وسیع تر مارکیٹ کا ایکسپوژر فراہم کرتا ہے۔
علاوہ ازیں، چونکہ انڈیکس فنڈ صرف اس انڈیکس کی ساخت کی نقالی کرتا ہے جس کو یہ ٹریک کر رہا ہوتا ہے، اس لیے آپ کے پورٹ فولیو کی بناوٹ میں بہت کم تبدیلیاں ہوتی ہیں، جو کم تر لاگت کی آپریٹنگ اور ٹریڈنگ اور کم فیس کا سبب بنتی ہیں۔
تاہم، اس کا نقصان یہ ہے کہ لچک پذیری انتہائی قلیل ہوتی ہے۔ فعال طور پر نظم کردہ فنڈز، اسٹاکس کی خراب کارکردگی کو کم کر سکتے ہیں، اور اچھی نظم کاری کے ذریعے وسیع تر مارکیٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اگر انڈیکس نیچے گر جائے، تو انڈیکس فنڈ بھی خسارے میں آ جاتا ہے، جبکہ فعال طور پر نظم کردہ فنڈ مندی کے دوران بھی منافع جات فراہم کر سکتا ہے۔
کرپٹو انڈیکس فنڈ کیا ہوتا ہے؟
اب جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ روایتی انڈیکس فنڈ کیا ہوتا ہے، اس لیے یہ جاننا بھی آسان ہے کہ کرپٹو انڈیکس فنڈ کیا ہوتا ہے۔ کرپٹو کے اندر بہت سی ڈویلپمنٹس کو روایتی مارکیٹس اور پراڈکٹس میں Web3 اپڈیٹس کی حیثیت سے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے اور اس ضمن میں کرپٹو انڈیکس فنڈ کو بھی کوئی استثنٰی حاصل نہیں ہے۔ کرپٹو انڈیکس فنڈ محض روایتی انڈیکس فنڈ کے تصور اور اسٹرکچر کو آگے بڑھاتا ہے اور بنیادی اثاثہ جات کو کمپنی شیئرز اور بانڈز کی بجائے کرپٹو کرنسی ٹوکنز کے ساتھ تبدیل کر دیتا ہے۔
مثلاً، S&P 500 انڈیکس فنڈ، اسٹاکس کے مجموعے میں موجود پول شدہ رقم سے سرمایہ کاری کرتا ہے، جو کہ S&P 500 مارکیٹ انڈیکس پر 500 کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسی دوران، کرپٹو انڈیکس فنڈ اپنے پاس موجود رقم سے مختلف کرپٹوز کے مجموعے میں سرمایہ کاری کرے گا۔
آسان الفاظ میں یہ کہ، کرپٹو انڈیکس فنڈ سرمایہ کاری کا ایک طریقہ کار ہے، جہاں آپ فنڈ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، جو بدلے میں، مخصوص کرپٹو کرنسیز کے انڈیکس میں اس رقم کی سرمایہ کاری کر دیتا ہے۔ ایسا کرنے سے، کرپٹو انڈیکس فنڈ ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایک متنوع پورٹ فولیو تک رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ اس عمل میں آپ کو فنڈ میں موجود ہر ٹوکن کو انفرادی طور پر خریدنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
کرپٹو انڈیکس فنڈ کس طرح مختلف ہوتا ہے؟
یقیناً، روایتی انڈیکس فنڈ اور کرپٹو انڈیکس فنڈ کے درمیان بنیادی فرق اثاثہ جات کی قسم کا ہوتا ہے، جس میں وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
دوسرا بنیادی فرق یہ ہے کہ کرپٹو مارکیٹس روایتی مارکیٹس سے زائد اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتی ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کرپٹو انڈیکس فنڈز، روایتی انڈیکس فنڈز کے مقابلے میں زیادہ تر قیمت کے محرکات کا سامنا کر سکتی ہیں، لہٰذا اگر کوئی شخص اس لیے کرپٹو انڈیکس فنڈ میں سرمایہ کاری کرتا ہے کہ وہ زیادہ منافع حاصل کر سکے تو اسے بڑے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ممکنہ طور پر زائد خطرات اور انعامات کے علاوہ، روایتی اور کرپٹو انڈیکس فنڈز کے درمیان نوٹ کرنے کی خاطر دیگر ایک فرق، صارفین کے لیے دستیاب پراڈکٹس کی تعداد اور آسان بنیادی رسائی ہے۔ یہاں ہزاروں میں نہ سہی، سینکڑوں کی تعداد میں، روایتی انڈیکس فنڈز دستیاب ہیں جو تمام اقسام کے مختلف مارکیٹ انڈیکسز کو ٹریک کرتے ہیں۔ تاہم، فی الوقت عام پبلک کے لیے کرپٹو انڈیکس فنڈز کی دستیابی محدود ہے کیونکہ یہ ابھی تک نسبتاً نئی ڈویلپمنٹ ہے۔
اختتامی خیالات
جیسے کرپٹو کی ارتقاء اور پختگی جاری ہے، اس بات کا امکان ہے کہ ہم روزمرہ صارفین کے لیے سرمایہ کاری کے طور پر مزید کرپٹو انڈیکس فنڈز کا وجود میں آنا ملاحظہ کریں گے۔ یہ فنڈز روایتی ٹریڈنگ میں نمایاں ہیں اور ٹریڈرز کی بڑی تعداد کے لیے موزوں ہیں۔ کرپٹو کے شعبے میں نئے مقامات تک رسائی اور نئے صارفین کو ترغیب دینے کا عمل جاری ہے، لہٰذا وہ لوگ جنہیں انڈیکس فنڈز میں ٹریڈنگ کا تصور اچھا لگا ہے، عین ممکن ہے کہ وہ کرپٹو پر مبنی فنڈز کا تقاضا کریں گے جو انہیں مزید عام کرنے کا سبب بنے گا۔