Web3 اسپورٹس، موسیقی اور فیشن کو کیسے تبدیل کر رہا ہے
ہوم
آرٹیکلز
Web3 اسپورٹس، موسیقی اور فیشن کو کیسے تبدیل کر رہا ہے

Web3 اسپورٹس، موسیقی اور فیشن کو کیسے تبدیل کر رہا ہے

نو آموز
شائع کردہ Mar 30, 2023اپڈیٹ کردہ Apr 21, 2023
7m

TL؛DR

  • Web3 تفریحی انڈسٹری کے لیے نئے کاروبار اور منافع شیئر کرنے والے ماڈلز پیش کر رہا ہے۔ 

  • جیسا کہ Web3 کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، آرٹسٹس، اسپورٹس ٹیمز، برانڈز، اور ڈیزائنرز نے اپنے فینز کے ساتھ مشغول ہونے کے نئے طریقے دریافت کر لیے ہیں۔ 

  • عین اسی وقت، موسیقار، ایتھلیٹس، اور ڈیزائنرز اپنے تخلیقی سامان کے ذریعے رقم کمانے کی غرض سے متبادل طریقے دریافت کر رہے ہیں۔

تعارف

Web3 سے مراد انٹرنیٹ کی ایک ایسی اگلی جنریشن ہے، جو بلاک چین ٹیکنالوجی پر منحصر ہوتی ہے، غیر مرکزی ہوتی ہے، اور صارفین کو اُن کے ڈیٹا کا زائد کنٹرول دیتی ہے۔ 2014 میں اس تصور کے ابتدائی فروغ کے بعد، اس کی مقبولیت نے آسمان کو چھو لیا ہے۔ دراصل، یہ امید کی جاتی ہے کہ سال 2026 تک دنیا بھر میں موجود دو بلین لوگ دن میں کم از کم ایک گھنٹہ میٹاورس پر گزاریں گے، تاکہ سماجی میل جول بڑھا سکیں، کام اور، خریداری کر سکیں، یا سکول جا سکیں۔

برانڈز، شخصیات، اور ٹیمز نے تنوعاتی مواقع تلاش کیے ہیں، تاکہ نہ صرف اپنے فینز کے ساتھ منفرد طریقے سے مشغول ہو سکیں، بلکہ ثالثین کے بغیر ایک مؤثر طریقے سے اپنے ہنر کو بروئے کار لاتے ہوئے رقم کما سکیں۔ 

اس عمل میں برانڈز کیوں شامل ہو رہے ہیں؟

Web3 جو بلاک چین پر تیار کردہ ہے، یہ صارفین کو Web2 کی نسبت شفافیت، اعتبار اور ٹرسٹ سے مبرا کرتا ہے۔ یہ نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کی صورت ڈیجیٹل اثاثہ جات کی غیر متغیر ملکیت کی اجازت بھی دیتا ہے۔ اس عمل سے برانڈز کو اصل زندگی کے تجربات اور پراڈکٹس کو اُن کی کمیونٹیز کے زیرِ ملکیت موجود ڈیجیٹل اثاثہ جات سے منسلک کرنے کا موقع ملا ہے۔ 

ایسی مثالوں میں Hublot کی 13 ٹائم پیسز پر مشتمل محدود ایڈیشن لائن شامل ہے، جس کے ساتھ 13 متعلقہ NFTs موجود ہیں، اور Decentraland کا میٹاورس موسیقی تہوار جس میں دنیا کی مقبول ترین آرٹسٹس Soulja Boy اور Ozzy Osbourne کی اوتار کی صورت میں پرفارمنسز شامل ہیں۔

Web3 نے برانڈز اور شخصیات کو اُن کے فینز کے ساتھ مثالی طریقوں سے مربوط ہونے کی خاطر موقع فراہم کیے ہیں۔ بالخصوص تین انڈسٹریز — موسیقی، فیشن، اور اسپورٹس نے پہلے سے ہی Web3 اور بلاک چین ٹیکنالوجی سے لیوریج کرتے ہوئے وسیع تجربات حاصل کر لیے ہیں۔

Web3 کی موسیقی میں موجودگی

موسیقی کی انڈسٹری نے گزشتہ دو دہائیوں میں خاطر خواہ ترقی کر لی ہے، جیسا کہ ہم Discman استعمال کرتے ہوئے CDs سننے سے لے کر اپنے موبائل ڈیوائسز پر لاکھوں گانوں تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ Web3 اس قدم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، موسیقاروں کو فینز کے ساتھ مربوط ہونے کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے، اُن کے دانشورانہ املاک (IP) کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے، اور اُن کے کام سے آمدنی کماتا ہے۔

IP قوانین اور ملکیت، مضبوط روابط اور دستاویزات کے ہمراہ موسیقی کی انڈسٹری کے کام کرنے کی خاطر بنیادیں بناتے ہیں، جو یہ بتاتی ہیں کہ کس فرد کو 26$ بلین پر مشتمل عالمی موسیقی انڈسٹری کا شیئر ملتا ہے۔

Web3 بلاک چین ٹیکنالوجی کو لیوریج کرتے ہوئے موسیقی کی انڈسٹری کے قانونی عنصر کو متاثر کر رہا ہے، تاکہ موسیقی کے تخلیق کاروں اور حقوق کے ہولڈرز کی خاطر ملکیت اور رائلیٹیز کے محفوظ، شفاف، اور ناقابلِ تغیر ریکارڈز تخلیق کیے جا سکیں۔ اس طرح، Web3 آرٹسٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آمدنی کی مزید منصفانہ تقسیم سے فائدہ حاصل کرنے اور اُن کی موسیقی کا زائد کنٹرول رکھنے کا اہل بناتا ہے۔

Web3 پر موجود موسیقی کا ایک پلیٹ فارم انسٹرومینٹل دھنوں کی ریلیز اور خریداری کی سہولت کاری کرتا ہے، جس پر گانے لکھنے والے اپنی آواز کو بطورِ NFTs استعمال کر سکتے ہیں۔ پھر ان NFTs مالکان کو اُن کے خریدی گئی موسیقی سے متعلق IP حقوق ملتے ہیں، جو آرٹسٹس اور تخلیق کاروں کے لیے اوپن سورس موسیقی تیار کرنے کی خاطر نئے پہلو تیار کرتے ہیں۔

یہ عمل موسیقاروں کو ثالثین سے دور رکھتا ہے، جیسا کہ ریکارڈ کے لیبل یا اسٹریمنگ سروسز جو روایتی طور پر آمدنی کا بڑا شیئر حاصل کرتے ہیں۔ موسیقاروں کے پاس Web3 کے ہمراہ اپنے کیریئر کی تمام سطحوں پر یہ موقع ہوتا ہے کہ وہ ٹوکنائز کرنے اور فین مشغولیت کے ذریعے ذاتی کنٹرول شدہ آمدنی اور اسٹریمز تخلیق کر سکیں۔

اسپورٹس میں Web3

موسیقی کی انڈسٹری کی طرح، Web3 اسپورٹس ٹیمز، ایتھلیٹس اور اُن کے فینز کو متعدد مواقع فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ نئے اور منفرد طریقوں سے مشغول ہو سکیں۔ اس میں ایسے گیم کارڈز کی تقویت یافتہ ڈیجیٹل تصوراتی اسپورٹس گیمز شامل ہیں، جو بطورِ NFTs موجود رہتے ہیں۔

مثلاً، NFT کا ایک پلیٹ فارم ساکر، بیس بال، اور باسکٹ بال ایتھلیٹ کارڈز کو ڈیجیٹائز کرتے ہوئے Web3 اور اسپورٹس کو یکجا کرتا ہے، تاکہ صارفین کو اپنی پسندیدہ ٹیمز تخلیق کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ پلیئرز عالمی ٹورنامنٹس میں اپنے لائن اپس جمع کروانے کے قابل بھی ہوتے ہیں، تاکہ ایک دوسرے سے مقابلہ کر سکیں، جو پلیئرز کو دیگر فینز کے ساتھ مربوط ہونے کا نیا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ عمل پلیئرز کو ایسے پلیٹ فارمز پر ورچوئل طریقے سے اپنے مثالی میچز ذاتی بنانے کی اجازت دیتا ہے، جو اسپورٹس کی دنیا میں مقبول افراد کے تقویت یافتہ ہیں۔

فینز کے ساتھ یہ اعلیٰ روابط اور ہم آہنگی ابھی صرف شروعات ہے۔ Web3 کے پاس مزید شفافیت، ملکیت، اور خود مختاری تخلیق کرتے ہوئے اسپورٹس انڈسٹری کو تبدیل کرنے کی اہلیت موجود ہے۔ اس عمل میں بلاک چین پر اسپورٹس ایونٹ کی ٹکٹنگ اور اسپانسرشپ ڈیلز پر دستخط کرنے کی خاطر اسمارٹ معاہدہ جات سے لیوریج کرنا شامل ہے، تاکہ شفافیت اور تغیر پذیری کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

فیشن میں Web3

Web3 کی شفاف فطرت فیشن برانڈز کو ذاتی نوعیت کے تجربات کے ذریعے کاروبار کے نئے ماڈلز تخلیق کرنے، جعل سازی کے خلاف اقدامات نافذ کرنے، اور صارفین اور کمیونٹیز کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ برانڈز اپنے NFT ہولڈرز کے لیے Web3 کی اپنی حکمت عملیوں کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں قلیل مدتی مالیاتی منافع جات سے طویل مدتی مالیت کی ہم آہنگی پر توجہ تبدیل ہو رہی ہے۔

ایسے برانڈز جو پہلے سے ہی اپنی ذاتی NFT لائنز ریلیز کر چکے ہیں، اُن میں Louis Vuitton، Paco Rababanne، Gucci، اور Prada شامل ہیں۔ ان فیشن NFT پراجیکٹس میں سے چند، اپنے محدود ایڈیشن یا ونٹیج کلیکشنز سے مادی چیزوں کے ہمراہ بھی جاری ہوئے تھے۔ 

دراصل، Gucci کی دو حصوں پر مشتمل SUPERGUCCI NFT کلیکشن اتنی مقبول ہوئی تھی کہ، اس نے جس Web3 کمپنی کے ساتھ کلیکشن کا آغاز کرنے کی غرض سے اشتراک کیا تھا، وہ 38$ ملین سے زائد ہو گئی اور ایسے مرکزی برانڈز کے ساتھ ڈیلز بنائیں، جو اپنی ذاتی کلیکشنز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

جیولری کا اعلیٰ معیاری برانڈ Tiffany اور Co. لیبل کی ایک ایسی بنیادی مثال ہے، جس نے مادی چیزوں کو NFTs کی دنیا کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ مشہور NFTs کے مالکان جیسا کہ CryptoPunks IP حقوق ہولڈ کرتے ہیں، جو انہیں اپنے اثاثہ جات کے ذریعے رقم کمانے کے قابل بناتے ہیں۔ لیبل نے CryptoPunk مالکان کے لیے اپنی مرضی کے مطابق NFTiff پینڈنٹس ڈیزائن کرتے ہوئے، اور ہر مالک کے مخصوص Punk کو جیولری کی کسی مادی شے کے طور پر شامل کرتے ہوئے اس موقع کو لیوریج کیا۔

Web3 فیشن انڈسٹری کے سب سے بڑۓ مسائل میں سے ایک پر بات بھی کرتا ہے: سپلائی چین کی شفافیت اور قابلِ تعاقب ہونے کی اہلیت۔ سپلائی چین کے ہر مرحلے کو Web3 کے ساتھ کسی خلل سے پاک بلاک چین لیجر پر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، جو اشیاء کی تیار ہونے کے مقام سے لے کر اُن کی فروخت کے مقام تک محفوظ اور غیر مرکزی ٹریکنگ کو فعال کرتا ہے۔ یہ تغیر پذیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جعل سازی جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

شفافیت اور قابلِ سراغ ہونے کی یہ اعلیٰ سطح، فیشن انڈسٹری میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماحولیاتی خلاف ورزیوں، اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں سے اجتناب کرنے میں معاونت کر سکتی ہے۔ تاہم، یہ اس چیز پر منحصر ہے کہ آیا سپلائی چین میں موجود ہر فرد بلاک چین پر اس ڈیٹا کا اندراج کرنے کا اہل ہے اور وہ ایسا چاہتا ہے۔

حدود

جیسا کہ Web3 مذکورہ بالا انڈسٹریز میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے، لیکن اس میں متعدد مسائل اور حدود موجود ہیں۔ Web3 اور بلاک چین ٹیکنالوجی کو نافذ کرنے کی خاطر تکنیکی مہارتوں کی ایک سطح درکار ہوتی ہے جو کافی موسیقاروں، ایتھلیٹس، اور فیشن ڈیزائنز، اور حتیٰ کہ اُن کی ٹیمز کی قابلیت سے ماورا ہے۔

علاوہ ازیں، Web3 ڈویلپرز کو ملازمت پر رکھنا مہنگا ہوتا ہے۔ اس کے باعث داخلے میں رکاوٹ سامنے آ سکتی ہے، جو کم بجٹ کے حامل چھوٹے برانڈز اور شخصیات کو Web3 کے فوائد سے مکمل طور پر مستفید ہونے سے روک سکتی ہے۔ 

Web3 کی مقبولیت ایک مسئلہ بھی ہے، کیونکہ لوگوں کی کثیر تعداد نے Web3 کے ساتھ ابھی تک تعامل نہیں کیا ہے، جس سے دو اہم خدشات سامنے آتے ہیں۔ پہلے تو، برانڈز اور شخصیات جو Web3 پراجیکٹس کا آغاز کرنا چاہتی ہیں، انہیں اس چیز کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا Web3 کو اپنانے سے حاصل ہونے والی متوقع آمدنی، اخراجات کو پورا کرتی ہے۔

دوسری بات، سپلائی چین کے قابلِ سراغ ہونے کی اہلیت کا انحصار اس چیز پر ہو گا کہ آیا ڈیزائن کرنے اور تیار کرنے میں شامل ہر فرد ایسے سسٹم کو استعمال کرنے کے قابل ہے اور وہ ایسا چاہتا ہے، جو اس عمل کو سب سے پہلے آن چین کرتا ہے۔ 

اختتامی خیالات

Web3 میں مختلف طریقوں سے فیشن، موسیقی، اور اسپورٹس انڈسٹریز میں ترقی لانے کی اہلیت موجود ہے۔ یہ نہ صرف فینز اور کمیونٹیز کو اُن کے پسندیدہ برانڈز اور شخصیات کے ساتھ براہِ راست مشغول ہونے دیتا ہے، بلکہ یہ صارفین کو سپلائی چینز کی بے پناہ شفافیت بھی فراہم کرتا ہے اور غیر متغیر طریقے سے IP حقوق نافذ کرتا ہے۔

مجموعی سطح پر، Web3 کی فیشن، موسیقی، اور کھیلوں میں اہلیت وسیع ہے، اور ہم ابھی تک ممکنات کے محض ابتدائی مرحلے میں موجود ہیں۔ جیسا کہ Web3 میں ترقی کا سفر جاری رہتا ہے، ہم ایسی مزید پُر جوش تنوعات دیکھنے کی امید کر سکتے ہیں، جو ان انڈسٹریز میں بہتری کی تبدیلی لائیں گی۔

مزید مطالعہ

اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ ورانہ مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے تعاون کنندہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکیڈمی کے نطریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی مالیت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔