TL;DR
Band پروٹوکول (BAND) ڈیٹا اوریکل کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مختلف بلاک چینز پر متعدد پراجیکٹس کو سروسز فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک کے مفاہمتی میکانزم کو استعمال کرتا ہے جہاں ڈیلیگیٹرز، توثیق کار، اور نوڈز شمولیت اختیار کرنے کے لیے BAND کے مقامی ٹوکن کو اسٹیک کرتے ہیں۔
آف چین معلومات کے لیے درخواستیں توثیق کاروں کی جانب سے اکٹھی کی جاتی ہیں، چین کو مختص کی جاتی ہیں، اور پھر درخواست گزار DApps پر تقسیم کر دی جاتی ہیں۔
تعارف
بلاک چین اور غیر مرکزی فنانس (DeFi) نے دس سالوں کے اندر دنیا کے مالیاتی نظام کی حالت کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ تاہم، ایک اہم رکاوٹ جس کا غیر مرکزی ایپلیکیشن (DApp) کے ڈویلپرز کو سامنا کرنا پڑتا ہے، قابل یقین، اصل دنیا کے درست ڈیٹا تک رسائی ہے۔ ڈیٹا کے یہ ماخذ بلاک چین کے باہر موجود ہیں اور چین پر ان کا انضمام لازم ہے۔ اس مسئلے کو آزمانے اور حل کرنے کے لیے، کرپٹو کے ایکو سسٹم میں Band پروٹوکول جیسے اوریکلز عام ہو چکے ہیں۔
Band پروٹوکول کیا ہوتا ہے؟
Band پروٹوکول (BAND) ڈیٹا کا ایک کراس چین اوریکل پلیٹ فارم ہے جو اصل دنیا کے ڈیٹا کو جمع کرتا ہے اور اسے APIs اور اسمارٹ معاہدہ جات کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ 2017 میں قائم شدہ، Band پروٹوکول DApps کے آن چین اور آف چین ڈیٹا کے ماخذوں کے مابین معلومات ایکسچینج کرنے کے عمل کو فعال بناتا ہے۔ دراصل Ethereum (ETH) کی بلاک چین پر مشتمل یہ پروٹوکول گیس کی فیس کو کم کرنے اور لاگتوں کو بہتر بنانے کے لیے جون 2020 میں Cosmos نیٹ ورک پر منتقل ہوا۔
ایک اوریکل نیٹ ورک کے طور پر، Band پروٹوکول اصل دنیا، آف چین ڈیٹا اور بلاک چینزکے مابین ایک درمیانہ آدمی ہے۔ ان کی سروس اسمارٹ معاہدہ جات کو اصل آف چین ایونٹس اور معلومات کی بنیاد پر عمل درآمد انجام دینے کی اجازت دیتی ہے۔ قابل بھروسہ اوریکلز کے بغیر، DApps کو ایک قابل اعتماد، غیر مرکزی انداز میں شفاف معلومات کے ماخذوں کے ساتھ کام کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔
Band پروٹوکول کیسے کام سر انجام دیتا ہے؟
Band پروٹوکول Cosmos SDK کواستعمال کرتے ہوئے تشکیل دی جانے والی خود مختار BandChain بلاک چین کو استعمال کرتا ہے۔ ڈویلپرز DApps اور اسمارٹ معاہدہ جات کے لیے اصلی آف چین ڈیٹا فراہم کرنے والے اوریکل کے اپنے مطابق بنائے جانے کے قابل اسکرپٹس بنانے کے لیے BandChain کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اوریکل کے اپنے مطابق بنائے جانے کی قابل اسکرپٹس میں ڈیٹا کو جمع کرنے کے لیے ڈیٹا، ڈیٹا کا ماخذ، ڈیٹا کو رپورٹ کرنے کے لیے درکار توثیق کارں کی تعداد، اور طریقہ کار شامل ہوتا ہے۔
ایک اوریکل اسکرپٹ پر عمل درآمد کرنے سے درج ذیل سلسلے کا آغاز ہوتا ہے:
1. ایک DApp اپنے اوریکل کے اپنے مطابق بنائے گئے اسکرپٹس کے مطابق ڈیٹا کی درخواست کرتا ہے۔
2. یہ درخواست توثیق کاروں کے ایک اتفاقیہ سیٹ سے ملی ہے، جو ڈیٹا کے مخصوص ماخذ سے ڈیٹا حاصل کر کے جواب دیتے ہیں۔
3. مختلف توثیق کاروں کی جانب سے دی گئی ڈیٹا کی رپورٹس کو اوریکل کی اپنے مطابق بنائیں کی اسکرپٹس کے مطابق جمع کیا جاتا ہے۔
4. یہ حتمی جمع کردہ ڈیٹا BandChain پر مستقل بنیاد پر محفوظ کر دیا جاتا ہے، اور اوریکل کے ڈیٹا کا ثبوت تیار ہو جاتا ہے۔
5.اوریکل کا توثیق کردہ ڈیٹا DApps یا بلاک چینز جنھوں نے درخواست تشکیل دی تھی ان تک ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے۔
Band پروٹوکول کون سا مفاہمتی میکانزم استعمال کرتا ہے؟
Band پروٹوکول اپنے اوریکل کے نیٹ ورک کو محفوظ کرنے کے لیے اپنا مقامی Band ٹوکن اور ڈیلیگیٹڈ پروف آف اسٹیک کا ایک مفاہمتی میکانزم استعمال کرتا ہے۔ BandChain کے پاس بلاک چین پر کام کرنے کے لیے فی الوقت 90 پیشہ ور اور کمیونٹی نوڈ کے آپریٹرز موجود ہیں۔ نوڈ کے ہر آپریٹرز پر مشکوک رویے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے BAND ٹوکنز کو نیٹ ورک پر اسٹیک کرنا لازم ہے۔ ڈیٹا کی درخواستوں پر کامیابی سے کارروائی انجام دینے کے انعام کے طور پر، توثیق کاروں کو استفسار کی فیس اور بلاک انعامات کا حصہ ملتا ہے۔
بطور BAND ٹوکن ہولڈر، نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کرنے کے دو طریقے ہیں: توثیق کار یا ڈیلیگیٹر کے طور پر۔ BandChain پر موجودہ توثیق کاروں کو ڈیٹا کے احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے BAND ٹوکنز کو اسٹیک کرنا ضروری ہے۔
ٹوکن ہولڈرز ڈیٹا کی درخواست کی جمع کردہ فیس اور اسٹیکنگ انعامات حاصل کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز کو ڈیلیگیٹ یا اسٹیک کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، BAND ٹوکنز کو پروٹوکول کی گورننس کے میکانزم کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
Band پروٹوکول کے کلیدی مقاصد کیا ہیں؟
Band پروٹوکول کی زیادہ تر پرکشش خصوصیات اس کی Ethereum سے Cosmos پر تبدیلی سے وابستہ ہیں۔ پراجیکٹ کو ڈیزائن کے تین مقاصد کے ساتھ بنایا گیا تھا:
1. تیز رفتاری اور توسیع پذیری - کم سے کم تاخیر کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈیٹا کی درخواستوں سے نمٹنا۔
2. کراس چین کے ساتھ مطابقت - بلاک چین کے ساتھ مطابقت پذیر اور عوامی سطح پر سب سے زیادہ دستیاب ہونے والی بلاک چین کو مدد دینے کے قابل۔
3. ڈیٹا کی لچک پذیری - ایک عمومی سسٹم کے ساتھ ڈیٹا کو جمع اور باز یافت کرنے کے مختلف طریقہ کار کی معاونت کرنا۔
Band پروٹوکول ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا کرتا ہے؟
Cosmos نیٹ ورک کا منفرد IBC (بلاک چین کا مابین مواصلات کا عمل) پروٹوکول، بلاک چین کے لیے تیز رفتار کے ساتھ باہم عمل اور خود مختار ہونے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر Band پروٹوکول کو مختلف نیٹ ورکس پر بنائے گئے پراجیکٹس کے ساتھ خدمات انجام دینے اور شراکت داری قائم کرنے اجازت دیتی ہے جن میں Ethereum، Fantom، Avalanche، اور مزید کئی شامل ہیں۔
Band کا معیاری ڈیٹا سیٹ، ڈیٹا کے بڑھتے ہوئے ماخذوں میں سے 80 سے زائد ڈیٹا فیڈز پر مشتمل ہے۔ یہ غیر مرکزی پرائس فیڈز، DApp کے ڈویلپرز کو بلاک چین نیٹ ورک پر ترقی اور تنصیب کرتے ہوئے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے، تیز رفتار، اور لچک پذیر بننے کے قبل بناتی ہیں۔
اختتامی خیالات
Band پروٹوکول، اوریکل کے حل کا ایک مقبول ہوتا فراہم کنندہ ہے جن کی توجہ کا مرکز Web3 کو فعال کرنا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ایسے ڈویلپرز کے لیے ایک تیز رفتار، توسیع پذیر، اور باہم عمل انجام دینے کے قابل ہونے والی سروس کو پرکشش بنایا جائے جو Web3 کے ایکو سسٹم کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔