Cosmos (ATOM) کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Cosmos (ATOM) کس طرح سے کام کرتا ہے؟
Cosmos Hub کیا ہوتا ہے؟
Cosmos زونز کیا ہوتے ہیں؟
Cosmos SDK کیا ہوتا ہے؟
ATOM کیا ہوتا ہے؟
ATOM کس طرح خریدیں؟
Tendermint کیا ہوتا ہے؟
Tendermint کیوں ضروری ہے؟
اختتامی خیالات
Cosmos (ATOM) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Cosmos (ATOM) کیا ہوتا ہے؟

Cosmos (ATOM) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Nov 4, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
7m

TL؛DR

Cosmos باہم عمل سرانجام دینے والی بلاک چینز کو تخلیق کرنے کے لیے نیٹ ورکس اور ٹولز پر مشتمل ایکو سسٹم ہے۔ اس کی مرکزی چین، Cosmos Hub مطابقت پذیر بلاک چینز کے لیے مرکزی لیجر کی حیثیت سے کام کرتی ہے، جو زونز کہلاتی ہیں۔ ہر زون انتہائی قابلِ تخصیص ہے، جو ڈویلپرز کو حسبِ منشاء بلاک کی توثیقی سیٹنگز، اور دیگر فیچرز کے ساتھ اپنی کرپٹو کرنسی ڈیزائن کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Cosmos SDK کے استعمال سے تخلیق شدہ یہ زونز، Cosmos بلاک چین بنانے کے لیے درکار بنیادی چیزیں فراہم کرتے ہیں۔ Cosmos SDK کی ڈیفالٹ مفاہمتی سطح، Tendermint Core، متعدد Cosmos بلاک چینز میں قابل استعمال توثیق کار پر مبنی مفاہمتی میکانزم فراہم کرتی ہے۔ تاہم، ہر زون اپنے توثیق کار کو منتخب کرنے کے صحیح طریقے کا انتخاب کر سکتا ہے۔

Cosmos Hub کے مین نیٹ کے لیے، بلاک چین، بلاک چین کے سہولتی کوائن، ATOM کے اسٹیکنگ نوڈز کے بہترین سیٹ سے 100 توثیق کاران کا انتخاب کر سکتی ہے۔ ہر توثیق کار کو اسٹیک شدہ ATOM کی تعداد کے مطابق ووٹنگ پاور تفویض کی جاتی ہے۔ پھر سربراہ توثیق کار دیگر لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے نئے بلاکس کی تجویز پیش کرتا ہے۔ کامیاب بلاکس توثیق کار کو دیا جانے والا بلاک کا انعام فراہم کرتے ہیں اور اسے ان صارفین کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جو منتخب کردہ توثیق کار کی ذمہ داری پر ATOM اسٹیک کرتے ہیں۔

Cosmos Hub کے مفاہمتی میکانزم کے علاوہ، ATOM کو ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی اور گورننس ووٹس میں حصہ لینے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ توثیق کاران کا تجاویز میں حصہ لینا یا پابندیوں کا سامنا کرنا ضروری ہے۔


تعارف

توسیع پذیری کے علاوہ، باہمی تعامل کی صلاحیت بھی ایک ایسا اہم مسئلہ ہے جو بلاک چین کی دنیا میں حل طلب ہے۔ پہلی Bitcoin بلاک چین کے آغاز کے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد سے، جب باہمی عمل سر انجام دینے والے بلاک چین نیٹ ورکس کی بات آتی ہے، تو اب ہمارے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں۔ شاید Cosmos، اپنے Tendermint مفاہمتی میکانزم اور اوپن سورس ڈویلپر ٹولز کے ساتھ، یہاں موجود مقبول ترین انتخابات میں سے ایک ہے۔ آئیں دریافت کریں کہ درحقیقت Cosmos مشہور انتخابات میں سے ایک کیوں ہے اور یہ کس طرح سے بلاک چینز کو بآسانی اکٹھا کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔


Cosmos (ATOM) کس طرح سے کام کرتا ہے؟

Cosmos ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو باہم عمل سرانجام دینے والی مختلف بلاک چینز کا نیٹ ورک تخلیق کرنے پر توجہ دیتا ہے۔ 2014 میں Ethan Buchman اور Jae Kwon کی جانب سے قائم کیے گئے، Cosmos نیٹ ورک میں اسٹیک کے ثبوت بلاک چین مین نیٹ اور تخصیص کردہ بلاک چینز شامل ہیں، جو زونز کہلاتی ہیں۔ 

مرکزی چین، Cosmos Hub، مربوط شدہ زونز کے مابین اثاثہ جات اور ڈیٹا ٹرانسفر کرتا ہے اور سکیورٹی کی ایک مشترکہ سطح فراہم کرتا ہے۔ یہ سب Tendermint، Cosmos کے حسب منشاء مفاہمتی میکانزم، اور ایک عام ایپلیکیشن انٹرفیس کا استعمال کرتے ہوئے مل کر کام کرتے ہیں۔ Cosmos کی فیس نیٹ ورک کے کرپٹو ATOM میں قابل ادا ہیں۔

Cosmos نیٹ ورک تین مختلف سطوحات میں تقسیم ہو گیا ہے:

1۔ نیٹ ورکنگ - ٹرانزیکشن کی تصدیقات اور دیگر مفاہمتی پیغامات کو ہب کی بلاک چینز کے ساتھ مواصلت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

2۔ ایپلیکیشن - ٹرانزیکشنز اور بیلنسز کی نئی دنیا میں نیٹ ورک کو اپڈیٹ کرتی ہے۔

3۔ معاہدہ - نوڈز کا نظم کرتا ہے کہ یہ نئی ٹرانزیکشنز کو شامل کرنے پر کس طرح اتفاق کرتے ہیں۔

یہ تینوں سطوحات اوپن سورس ٹولز اور ایپلیکیشنز کی کلیکشن کے ذریعے یکجا ہوتی ہیں۔ مثلاً، Tendermint نیٹ ورکنگ اور مفاہمتی سطوحات کو استعمال کے لیے تیار انجن میں شامل کرتا ہے۔ بلاک چین ڈویلپرز Tendermint کا استعمال کرتے ہوئے صرف ایپلیکیشن کی سطح پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، جو کہ ان کا وقت اور وسائل محفوظ کرتی ہے۔


Cosmos Hub کیا ہوتا ہے؟

Cosmos Hub Cosmos کی بنیادی بلاک چین ہے جو دیگر تخصیص کردہ بلاک چینز کو مربوط کرتی ہے، جن کو زونز کہا جاتا ہے۔ بلاک چین میں مواصلات کے عمل کے پروٹوکول (IBCP) کے ذریعے، ہر زون کی صورتحال کو ٹریک کرتے ہوئے یہ عمل انجام دیتا ہے۔ اس پروٹوکول کے ذریعے، Cosmos Hub سے مربوط شدہ کسی بھی زون میں معلومات بآسانی منتقل ہو سکتی ہے۔

Cosmos Hub ایکو سسٹم کے لیے ایک مرکزی لیجر کی حیثیت رکھتا ہے جہاں پر زونز IBC پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ IBC دو قسم کی ٹرانزیکشنز استعمال کرتا ہے: IBCBlockCommitTx اور ایک IBCPacketTx۔ ان میں سے پہلے والی کسی بھی زون میں انتہائی تازہ ترین بلاک کے ہیش سے مواصلت کرتی ہے۔ جبکہ دوسری، زون کو یہ ثابت کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے کہ یہ معلومات کا پیکٹ قانونی ہے اور اسے ارسال کنندہ کی درخواست پر شائع کیا گیا تھا۔

آئیں دو مختلف زونز پر ایک دوسرے کے ساتھ مواصلت کی خواہشمند دو DApps کو تصور کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، Cosmos Hub کو IBC پیغامات بھیج دیئے جاتے ہیں، جو تعامل کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ Cosmos Hub کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے، ہر زون خود اپنی بلاک چینز پر ان کے تعامل کے نتائج کا ریکارڈ بھی رکھتا ہے۔ اس کے بعد یہاں تین علیحدہ بلاک چینز پر سرگرمی کا ثبوت موجود ہے۔ بلاک چینز کی ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کرنے کی اس صلاحیت کی بنا پر Cosmos کو "بلاک چینز کے انٹرنیٹ" کے عرفی نام سے نوازا گیا ہے۔


Cosmos زونز کیا ہوتے ہیں؟

Cosmos کی حسب منشاء بلاک چینز جنہیں زونز کہا جاتا ہے، وسیع اقسام کی مختلف ایپلیکیشنز کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ یہ اصطلاح سائیڈ چینز کے لیے ایک متبادل نام ہے جس سے آپ Polygon جیسے بلاک چین پراجیکٹس سے پہلے ہی آگاہ ہو سکتے ہیں۔ ہر زون اپنی ٹرانزیکشنز کی توثیق کاری، ٹوکنز کو منٹ، اور حسبِ منشاء ترقیوں کا اطلاق کر سکتا ہے۔ ان تفرقات کے باوجود بھی، Cosmos سسٹم میں تمام زونز کسی دوسرے زون کے ساتھ قابل تعامل ہیں، جب تک کہ ان کو تعامل کرنے کی اجازت ہو۔

زونز Hub اور Spoke آرکیٹیکچر کا استعمال کرتے ہیں جہاں Hubs مختلف زونز کے لیے راؤٹرز کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ Cosmos Hub انتہائی معروف Hubs میں سے ایک ہے، لیکن دیگر Hubز بھی موجود ہیں۔ چونکہ نیٹ ورک مکمل طور پر عوامی ہے اس لیے کوئی بھی شخص Hub بلاک چین یا زون تخلیق کر سکتا ہے۔ لیکن، ہر زون یا Hub دیگر بلاک چین کو ان سے مربوط ہونے سے انکار کر نے کا اختیار رکھتی ہے۔ 

Hub سے مربوط ہونے سے، بلاک چین اسی Hub سے مربوط شدہ کسی بھی زون سے مربوط ہو سکتا ہے۔ Hubs آپس میں بھی مربوط ہو سکتے ہیں۔ نیز، کوئی بھی Cosmos Hub کو فورک کر سکتا ہے اور جس طرح Binance چین نے 2019 میں کیا، اس طرح وہ اپنے ورژن کا آغاز کر سکتا ہے۔


Cosmos SDK کیا ہوتا ہے؟

Cosmos SDK ایک اوپن سورس سافٹ ویئر ڈویلپمینٹ کٹ ہے جو صارفین کو حسب منشاء بلاک چینز تخلیق کرنے کے قابل بناتی ہے۔ Cosmos SDK کا ڈیفالٹ مفاہمتی پروٹوکول Tendermint Core ہے، لیکن یہاں آپ کے استعمال کرنے کے لیے وسیع اقسام کے پہلے سے تیار کردہ ماڈیولز موجود ہیں۔ Cosmos SDK کا استعمال اس عمل کو انتہائی آسان بناتا ہے اور بلاک چین تشکیل کرتے ہوئے آپ کے توقع کے عین مطابق تمام معیارات فراہم کرتا ہے۔ 

یہ پلگ انز کے ساتھ انتہائی قابلِ تخصیص ہے، لہٰذا صارفین نئے فیچرز اور خصوصیات ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ عوامی اسٹیک کے ثبوت کی بلاک چینز اور مجاز اتھارٹی کے ثبوت کی بلاک چینز، دونوں Cosmos SDK کے ساتھ تخلیق کی جا سکتی ہیں۔ Cosmos SDK کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی بلاک چین کی صرف واحد مثال Binance چین ہے۔


ATOM کیا ہوتا ہے؟

Cosmos کا مقامی کوائن ATOM ہوتا ہے جس کے استعمال کے تین بنیادی طریقے ہیں:

1. صارفین کو ATOM کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنا ہو گی، جو کہ درکار کمپیوٹیشنل طاقت سے متناسب ہوتی ہے۔

2. ATOM Cosmos Hub کے گورننس سسٹم میں حصہ لینے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ جتنا زیادہ ATOM آپ ہولڈ کرتے ہیں، آپ پلیٹ فارم کے فیصلوں میں اتنی ہی زیادہ ووٹنگ پاور حاصل کرتے ہیں۔

3. مفاہمتی الگورتھم میں حصہ لینے کے انعامات کے لیے کوائن کا اسٹیک شدہ ہونا توثیق کار کی ذمہ داری ہے۔

ابتدائی کوائن کی آفر (ICO) کے ذریعے ATOM کو تقسیم کیا گیا تھا، اور اس کی سپلائی کی کوئی حد نہیں ہے، جو اسے افراط زر پر مبنی کوائن بناتا ہے۔ یہ حال ہی میں منٹ کردہ ATOM کے ساتھ Tendermint Core کے انعام یافتہ اسٹیکرز کی وجہ سے ہے۔ افراط زر کی شرح، اسٹیک شدہ رقم اور اسٹیکرز کی تعداد پر مبنی اصل وقت میں ایڈجسٹ ہوتی ہے۔


ATOM کس طرح خریدیں؟

آپ Binance ایکسچینج پر بآسانی ATOM خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ Binance اکاؤنٹ یا مکمل شدہ KYC اور AML کے لیے رجسٹر شدہ نہیں ہیں، تو اس امر کو اپنے ATOM کی خریداری سے قبل پورا کرنا یقینی بنائیں۔ یہ بہت آسان اقدامات ہیں:

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور ماؤس کو [Trade] ٹیب پر لے جائیں۔ ٹریڈنگ کے [Classic] یا [Advanced] منظر میں سے ایک کا انتخاب کریں۔


2. بائیں جانب ڈسپلے شدہ ٹریڈنگ کے جوڑے پر ماؤس لے کر جائیں، ATOM کے لیے تلاش کریں، اور ایک موزوں ٹریڈنگ کا جوڑا منتخب کریں۔ اس مثال میں، ہم [ATOM/BUSD] کو استعمال کریں گے۔

 

3. اپنے آرڈر کی قسم منتخب کریں جو آپ کو پسند ہو اور وہ تعداد درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ یہاں ہم مارکیٹ آرڈر کا انتخاب کر چکے ہیں۔ اپنے آرڈر کی تفصیلات کی دوہری پڑتال کریں اور اپنی خریداری کو جمع کروانے کے لیے [Buy ATOM] پر کلک کریں۔



Tendermint کیا ہوتا ہے؟

Tendermint ایک ایسا پروٹوکول ہے جو بلاک چین مفاہمتی میکانزم (Tendermint Core) اور ٹول (Tendermint ABCI) دونوں فراہم کرتا ہے، جو ایپلیکیشنز کو Tendermint Core مفاہمتی انجنز سے مربوط کرنے میں مدد دیتا ہے۔ Tendermint Core Cosmos کا مفاہمتی پروٹوکول ہے جو کہ بائی زینٹائن نقص کی گنجائش (BFT) بھی ہے۔ BFT کا آسان مطلب ہے کہ ابھی بھی عدم تعاون یا یہاں تک کہ مشتبہ شرکاء کے ساتھ انجام دی جانے والی نئی ٹرانزیکشنز کی انجام دہی کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔

Tendermint Core کے ساتھ، توثیق کاران ان نوڈز پر کام کرتے ہیں جو بلاک چین کے ڈیٹا کی ایک کاپی برقرار رکھتے ہیں۔ ہر مکمل نوڈ توثیق کار نہیں ہوتا، بلکہ Cosmos Hub پر 100 توثیق کاران کی حد مقرر ہے۔ وہ توثیق کاران جو ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرتے ہیں، چین پر نئے بلاکس کو شامل کرنے کے لیے ووٹ کرتے ہیں۔

توثیق کاران نوڈ کی حیثیت سے ATOM کو اسٹیک کرتے ہوئے اپنی پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ ووٹنگ کی طاقت کے متناسب اسٹیک شدہ ATOM سے ویلیو اسٹیک کرنے کے ذریعے 100 بہترین نوڈز پر توثیق کاران بن جاتے ہیں۔ صارفین بلاک انعام کے حصے کے بدلے میں توثیق کاران کی ذمہ داری پر اپنے ATOM بھی ڈیلیگیٹ کر سکتے ہیں۔ 

یہ میکانزم توثیق کاران کو اچھا برتاؤ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ صارفین بآسانی قابل اعتماد آپشنز کے لیے اپنے ATOM کو اسٹیک کر سکیں۔ ووٹنگ کے ذریعے نئے بلاکس کو شامل کرنے کے لیے، ہر بلاک پر 100 توثیق کاران کا مجموعہ معاہدے تک پہنچ جاتا ہے۔ سربراہ کی جانب سے بلاک کی تجاویز پر مبنی ووٹنگ مرحلہ وار منعقد ہوتی ہے۔


Tendermint کیوں ضروری ہے؟

Tendermint (BFT) اپنے ذیل کی وجہ سے مشہور ثابت ہوا ہے:

1. عوامی اور نجی بلاک چینز کی موزونیت۔ Tendermint (BFT) صرف Cosmos بلاک چینز کی نیٹ ورکنگ اور مفاہمتی سطوحات کے ساتھ کام کرتی ہے۔ یہ اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ توثیق کاران کس طرح ٹرانزیکشنز پر متفق ہوتے اور معلومات شیئر کرتے ہیں، بہرحال ڈویلپرز بھی ایپلیکیشن کی سطح کو حسب منشاء تیار کر سکتے ہیں۔ ہر زون اس بات کا انتخاب کر سکتا ہے کہ توثیق کاران کس طرح منتخب ہوتے ہیں اور آیا بلاک چین عوامی ہے یا مجاز یافتہ۔

2۔ بہترین کارکردگی۔ Tendermint (BFT) تقریباً 1 سیکنڈ کے بلاک کے وقت کا حامل ہے اور یہ ایک سیکنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرانزیکشنز پر کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

3۔ فوری ٹرانزیکشن کی حتمیت۔ جتنا جلدی بلاک تخلیق ہوتا ہے، ٹرانزیکشنز کی تصدیق ہو جاتی ہے (جب تک کہ نیٹ ورک توثیق کاران کی اکثریت ایماندار ہوتی ہے)۔ Ethereum (ETH) یا Bitcoin (BTC) جیسی بلاک چینز کے مقابلے میں، Cosmos صارفین بااعتماد طریقے سے چند بلاک کی مصدقات کے ساتھ ٹرانزیکشنز کو قبول کرتے ہیں۔

4۔ سکیورٹی۔ اگر بلاک چین ٹرانزیکشن کی دو مختلف ہسٹریز تخلیق کرتے ہوئے فورک کرتا ہے، تو اس کا احتساب رکھنا اور اس کی وجہ محفوظ رکھنا کہ یہ کیوں ہوا، نسبتاً آسان ہے۔


اختتامی خیالات

Cosmos باہمی تعامل کرنے والی بلاک چینز تخلیق کرنے کے لیے دستیاب اولین حلوں میں سے ایک تھا اور یہ ایک معروف ترین آپشن برقرار رہا ہے۔ Tendermint (BFT) اور Cosmos SDK، دونوں ہی آج کی بلاک چینز کی تخلیق میں استعمال ہونے والے مضبوط ٹولز ہیں۔ تاہم، 2017 سے ہم نے سائیڈ چینز پر زائد توجہ کا مشاہدہ کیا ہے جو کہ Ethereum جیسی زائد ٹریفک کی حامل بلاک چینز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا مذکورہ رجحان جاری رہے گا یا نہیں۔ تاہم، Cosmos نے ،NFTs DeFi ضمانتی عمل سمیت حالیہ رجحانات اور درون چین اسٹیکنگ کی توسیع کے لیے مختلف منصوبے تشکیل دیے ہیں، جس سے اس کو مستقبل میں اپنی مقبولیت میں اضافے کا موقع ملے گا۔