TL؛DR
جب ایک پراڈکٹ زیادہ لوگوں کے استعمال کی وجہ سے زیادہ کارآمد ہو جایا کرتی ہے تو یہ نیٹ ورک کا اثر ہوتا ہے۔ کیا آپ کو Orkut یاد ہے؟ جی ہاں، یہ اس وجہ سے بند ہو گیا تھا چونکہ زیادہ افراد اسے استعمال نہیں کر رہے تھے۔ کیوں نہیں؟ دراصل، چونکہ اب اسے زیادہ افراد مزید استعمال نہیں کر رہے تھے۔ یقیناً، دوسرے عوامل کا بھی اس میں حصہ موجود تھا، لیکن چونکہ اس کے صارفین بہت ہی کم تھے، اس لیے سروس کے طور پر اس کی قدر کم ہو گئی تھی۔
جب بات کرپٹو کرنسیز کی آتی ہے تو نیٹ ورک کے اثرات پر توجہ دینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ رقم اور بلاک چین حتمی طور پر لوگوں کو منظم کرتی ہیں، اس لیے کہ جتنے زیادہ لوگ کسی نیٹ ورک کو استعمال کریں، یہ سروس کے طور پر اتنی ہی زیادہ افادت فراہم کر سکے۔
تعارف
ڈیویلپرز کچھ اختراعی ٹیکنالوجی کی ترسیل کر سکتے ہیں، لیکن اگر ترسیل کے وقت یہ مارکیٹ میں اچھی طرح سے جگہ نہ بنا سکے، تو ہو سکتا ہے اسے کشش حاصل نہ ہو۔
کچھ صورتوں میں، تکنیکی اعتبار سے کم درجے کے پراجیکٹس مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ اپنی گرفت میں کر لیتے ہیں کیونکہ وہ ٹھیک وقت پر دستیاب تھے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں نیٹ ورک کے اثرات کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔
نیٹ ورک کا اثر کیا ہوتا ہے؟
نیٹ ورک کا اثر وہ معاشی اثر ہوتا ہے جو ایسی پراڈکٹ یا سروس کی وضاحت کرتا ہے جہاں اضافی صارفین نیٹ ورک کی قدر میں اضافہ کرتے ہیں۔ جب نیٹ ورک کا اثر موجود ہو، تو ہر نیا صارف نیٹ ورک میں داخل ہو کر پراڈکٹ کی قدر میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ، بدلے میں، نئے صارفین کو نیٹ ورک میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا ہے، جس سے اس کی قدر میں مزید اضافہ ہوتا ہے، اور یوں ہی سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
نیٹ ورک کے اثر کی بہترین مثال ٹیلیفون ہے۔ ٹیکنالوجی کے ابتدائی ایام میں، بہت کم ہی لوگوں کے گھروں میں ٹیلیفونز ہوا کرتے تھے۔ علاوہ ازیں، نیٹ ورک استعمال کرنے کے لیے ان کے گھروں کو طبعی طور پر ایک دوسرے سے باہم مربوط ہونے کی ضرورت ہوا کرتی تھی۔
جیسے جیسے ٹیکنالوجی پرانی ہوتی گئی، زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیفیلون خرید سکتے تھے، جس کی وجہ سے پورے ٹیلیفون نیٹ ورک کی قدر میں اضافہ ہوا۔ جیسے جیسے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا، پورے نیٹ ورک کی قدر اور استفادے میں اضافہ ہوتا رہا۔ اس چیز نے مثبت تاثرات کا لوپ تخلیق کر دییا، جہاں جتنے زیادہ افراد شامل ہوتے تھے، پورے نیٹ ورک کی قدر میں اتنا ہی زیادہ اضافہ ہو جاتا تھا۔ اضافہ شدہ استعمال نہایت تیز اضافے کی وجہ بنا۔
نیٹ ورک کے اثرات کی اقسام
نیٹ ورک اثرات کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں – بلا واسطہ اور بالواسطہ نیٹ ورک کے اثرات۔
بلا واسطہ نیٹ ورک کے اثرات وہی ہوتے ہیں جو ہم نے ابھی ٹیلیفون کی مثال کے ساتھ بیان کیے۔ استعمال میں اضافہ باقی تمام صارفین کے لیے قدر میں اضافہ کیا کرتا ہے۔
مضبوط نیٹ ورک کے اثر کا حامل پراجیکٹ بہت زیادہ مہارت یافتہ ڈیویلپرز کو کوڈ کی جانچ کے لیے اپنی طرف کھینچ سکتا ہے کیونکہ بہت زیادہ قدر (بشمول ان کی اپنی) اسٹیک پر ہوتی ہے۔ یہ اضافہ شدہ قدر نیٹ ورک میں موجود پہلے سے قدر کے باعث آتی ہے۔ یہ اثر مرکب سازی کی شروعات کر دیتا ہے، اور ہم ان غالب لیڈرز تک پہنچتے ہیں جو اپنے حریفوں کے مقابلے میں نہایت اہم نیٹ ورک کے اثرات تعمیر کرتے ہیں۔
نیٹ ورک کے اثر کی مثالیں
پراڈکٹ کے مختلف زمروں کی ایک بڑی تعداد میں نیٹ ورک اثرات کی جدید مثالیں موجود ہیں۔ ایک بڑی مثال سوشل میڈیا کی ہے، جہاں صارفین ان سروسز میں ہی شامل ہونے کی جانب مائل ہوتے ہیں جو ان کے پہلے سے موجود سوشل نیٹ ورکس استعمال کر رہے ہوں۔ یہ چیز لوگوں کو یکساں پلیٹ فارمز پر شامل ہونے کی ترغیب دیتی ہے، اور اس طرح کچھ سروسز اجارہ دارانہ پوزیشنز میں داخل ہو جایا کرتی ہیں۔
اگر نئی کمپنیاں ایک نیا سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم کا آغاز کرنے کی خواہش رکھتے ہوں، تو انہیں خاطر خواہ حجم حاصل کرنے میں بہت مشکل وقت کا سامنا کرنا ہو گا۔ کیوں؟ مارکیٹ لیڈرز کی جانب سے تعمیر کردہ نیٹ ورک اثرات ان کو اہم مسابقتی فائدہ پہنچاتے ہیں۔
رائڈ شیئرنگ نیٹ ورک اثرات کی ایک اور اچھی مثال ہے۔ کم صارفی تعداد کی حامل نئی سروسز کے لیے ان نیٹ ورک اثرات کا مقابلہ کرنا مشکل ہے جنہیں Uber یا Lyft نے تعمیر کیا ہے۔
یہی چیزوں کا آن لائن سیلز کے معاملے میں Ebay اور Amazon، انٹرنیٹ پر تلاش کے معاملے میں Google، آن لائن رینٹنگ کے حوالے سے AirBNB، انٹر پرائز آپریٹنگ سسٹمز کے حوالے سے Microsoft، اور iPhone کے معاملے میں Apple پر اطلاق ہوتا ہے۔ پھر بھی، کیا صرف بہترین تشریح کردہ کاروباری ماڈلز کی حامل کمپنیز کو ہی نیٹ ورک کا اثر حاصل ہو سکتا ہے؟ نہیں۔ Wikipedia ایک اوپن سورس پراجیکٹ کی اچھی مثال ہے جس نے خاطر خواہ نیٹ ورک کا اثر تعمیر کیا ہے۔
نیٹ ورک کے اثرات اور کرپٹو کرنسیز
جب کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کی بات آتی ہے تو نیٹ ورک کے اثرات قابل توجہ اہمیت رکھتے ہیں۔
مائنرز نیٹ ورک سکیورٹی میں معاونت فراہم کرتے ہیں اور اپنی کارروائیوں کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین لیکویڈیٹی رکھتے ہیں۔ لیکن بالفرض کسی دوسرے نیٹ ورک کا آغاز ہوتا ہے جو Bitcoin سے مماثل استعمال کی صورت جیسا کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ہو سکتا ہے مائنرز زیادہ انعامات حاصل کر لیں لیکن اپنی پوزیشنز سے خارج ہونے کے لیے ان کے پاس اتنی ہی لیکویڈیٹی نہیں ہو گی۔ وہ ایک جوا کھیل سکتے ہیں اور مستقبل میں لیکویڈیٹی کی بہتری کی توقع کر سکتے ہیں۔ یا، وہ اس بات کے مناسب یقین کے ساتھ بس Bitcoin کی مائننگ جاری رکھ سکتے ہیں کہ وہ کاروبار میں شامل رہنے کے قابل ہوں گے۔ نیٹ ورک کا اثر کچھ اس انداز سے آپریٹ کرتا ہے۔ حتیٰ کہ اگر متبادل تکنیکی اعتبار سے برتر بھی ہو، یا زیادہ انعامات بھی شامل کرے، پھر بھی ایسا ضروری نہیں کہ یہ سوئچ ہونے کی دلیل فراہم کرے۔
یہ کہنے کے بعد، یہ صرف Bitcoin کے نیٹ ورک اثرات کا نتیجہ نہیں۔ اس کی منصفانہ لانچ کی بدولت، Bitcoin کو فطری طور پر منفرد خصوصیات حاصل ہیں اور پہلی بات یہ ہے کہ اس کی نقل بنانا بہت ہی زیادہ مشکل ہو گا۔ اس کو مثال سے زیادہ ایک فکر انگیز تجربے کے طور پر سوچیں۔
غیر مرکزی فنانس (DeFi) میں بھی نیٹ ورک اثرات قابلِ غور اہم پہلو ہوتے ہیں۔ اگر کوئی پراڈکٹ، سروس یا حتیٰ کہ اسمارٹ معاہدہ بھاری فائدہ حاصل کرتا ہے، تو دیگر پراجیکٹس کے لیے اس سے مقابلہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ تاہم، DeFi اپنے بالکل ابتدائی مراحل میں ہے۔ بہت سے لوگ یہ دلیل دیں گے کہ کسی پراڈکٹ نے ابھی تک ایسا نیٹ ورک کا اثر حاصل نہیں کیا جو اس کو فیصلہ کن فاتح بنا سکے۔
منفی نیٹ ورک کے اثرات
اختتامی خیالات
بشمول کرپٹو کرنسیز کے، نیٹ ورک کے اثرات معیشت کے مختلف شعبوں میں موجود ہوتے ہیں۔ ترکیب یہ ہے کہ نئے صارفین نیٹ ورک میں داخل ہونے پر اس کی قدر میں اضافہ کیا جائے۔
جو لوگ بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے نیٹ ورکس کو ڈیزائن کرتے ہیں وہ اس چیز کے مطالعے سے کافی استفادہ کر سکتے ہیں کہ کون سے میکانزمز نیٹ ورک اثرات پیدا کرتے ہیں۔ اپنے ڈیزائن کے عمل میں ان کو شامل کرنے سے، نئے کوائنز اور ٹوکن پراجیکٹس تیز رفتاری سے اسکیل کر سکتے ہیں۔