پروف آف برن کی تفصیل
پروف آف برن کی تفصیل
ہوم
آرٹیکلز
پروف آف برن کی تفصیل

پروف آف برن کی تفصیل

جدید
شائع کردہ Dec 5, 2018اپڈیٹ کردہ Feb 23, 2023
5m

اگرچہ اکثر بلاک چین سسٹمز پروف آف ورک (PoW) یا پروف آف اسٹیک (PoS) کا مفاہمتی الگورتھم استعمال کرتی ہیں، تاہم پروف آف برن (PoB) کو ان دونوں کے ایک ممکنہ متبادل کے طور پر آزمایا جا رہا ہے۔

عموماً، بلاک چین کے مفاہمتی الگورتھمز نیٹ ورک کی حفاظت کرنے اور ٹرانزیکشنز کی توثیق اور تصدیق کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

Bitcoin کی طرح، پروف آف ورک پر مبنی بلاک چین ایک ایسا منظر نامہ تخلیق کرتی ہے، جس میں مائنرز کسی پیچیدہ کرپٹو گرافک مسئلے کا درست حل ڈھونڈنے کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔ کسی مخصوص بلاک کے لیے حل ڈھونڈنے والا پہلا مائنر، اپنے پروف آف ورک (بلاک ہیش) کو باقی نیٹ ورک پر شائع کرتا ہے۔ پھر، نوڈز کا منقسم نیٹ ورک اس چیز کی توثیق کرتا ہے کہ آیا یہ ثبوت درست ہے یا نہیں۔ اگر یہ درست ہو، تو مائنر کو یہ حق حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ مستقل طور پر اُس بلاک کو بلاک چین میں شامل کرے اور اسے نئے تشکیل کردہ Bitcoins، بطورِ انعام بھی حاصل ہو جاتے ہیں۔

پروف آف اسٹیک پر مشتمل بلاک چینز کے معاملے میں، مفاہمتی الگورتھم کے کام کرنے کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔ PoS الگورتھم ہیش فنکشنز کو استعمال کرنے کی بجائے، ایسے ڈیجیٹل دستخطوں کا استعمال کرتا ہے، جو کوائنز کی ملکیت ثابت کرتے ہیں۔ نئے بلاکس کی تصدیق کا عمل، بلاک فورجر یا منٹرز کے نام سے موسوم افراد انجام دیتے ہیں، جن کا انتخاب فیصلہ کن طریقے سے ہوتا ہے۔ فورجر کے پاس اسٹیک پر جتنے زیادہ کوائنز ہوں گے، بلاک کے توثیق کار کی حیثیت سے اس کے چُنے جانے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ تاہم، PoW سسٹمز کے برعکس، PoS سسٹمز کی اکثریت بلاک کے انعامات مہیا نہیں کرتی، اور منٹر کو کسی بلاک کی تصدیق کرنے کے بدلے میں محض ٹرانزیکشن فیس حاصل ہوتی ہے۔

اگرچہ، پروف آف برن کا الگورتھم، PoW اور PoS کے ساتھ یکساں خصوصیات ظاہر کرتا ہے، لیکن یہ مفاہمت تک پہنچنے اور بلاکس کی تصدیق کرنے کے لیے اپنا مخصوص طریقہ کار اختیار کرتا ہے۔


پروف آف برن (PoB)

PoB کے ایک سے زیادہ ورژن موجود ہیں، لیکن شاید Iain Stewart کی طرف سے پیش کردہ پروف آف برن کے مثالی تصور کو کرپٹو کرنسی کی اسپیس میں کافی زیادہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسے PoW کے مفاہمتی الگورتھم کی نسبت ایک زیادہ مستحکم متبادل کے طور پر تجویز کیا گیا تھا۔

پروف آف برن بنیادی طور پر، پروف آف ورک کی طرح نظر آتا ہے، لیکن اس میں توانائی کی کھپت کی شرحیں کم ہیں۔ PoB پر مشتمل نیٹ ورکس کو بلاک کی توثیق کا عمل انجام دینے کے لیے طاقت ور کمپیوٹیشنل وسائل استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ طاقت ور مائننگ ہارڈ ویئر ( جیسا کہ ASICs) پر منحصر نہیں ہوتا۔ اس کی بجائے، کرپٹو کرنسیز کو دانستہ طور پر بلاک چین میں وسائل کی "سرمایہ کاری" کرنے کے طریقے کے طور پر ضائع کر دیا جاتا ہے، تاکہ امیدوار مائنرز کو مادی وسائل کی سرمایہ کاری نہ کرنی پڑے۔ PoB سسٹمز میں، مائنرز ورچوئل مائننگ رِگز (یا ورچوئل مائننگ کی طاقت) میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

دوسرے لفظوں میں، صارفین کوائنز ضائع کرتے ہوئے نیٹ ورک کے لیے اپنی وابستگی کا عملی نمونہ پیش کرنے کے اہل ہوتے ہیں، اور یوں "مائن" کرنے اور ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرنے کا حق حاصل کرتے ہیں۔ چونکہ کوائنز ضائع کرنے کا عمل، مائننگ کی ورچوئل طاقت کو ظاہر کرتا ہے، چنانچہ کوئی صارف سسٹم کے حق میں جتنے زیادہ کوائنز ضائع کرے گا، وہ اتنی ہی زیادہ مائننگ کی طاقت حاصل کرے گا/گی، اور یوں اگلے بلاک توثیق کار کے طور پر چُنے جانے کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے۔


پروف آف برن کس طرح سے کام کرتا ہے؟

مختصر طور پر، کوائنز ضائع کرنے کے عمل میں، انہیں کسی عوامی سطح پر قابلِ توثیق ایڈریس پر بھیجنا شامل ہوتا ہے، جہاں یہ ناقابلِ رسائی اور ناقابلِ استعمال ہو جاتے ہیں۔ روایتی طور پر، ان ایڈریسز (یعنی۔ ایٹر ایڈریسز) کے ساتھ کوئی نجی کلید منسلک ہوئے بغیر ہی، انہیں بے ترتیب انداز میں بنایا جاتا ہے۔ فطری طور پر، کوائنز ضائع کرنے کا عمل مارکیٹ میں دستیابی کو کم کرتا ہے اور اقتصادی قلت ایجاد کرتا ہے، جس سے اس کی مالیت میں ممکنہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ لیکن علاوہ ازیں، کوائن ضائع کرنے کا عمل، نیٹ ورک کی سیکورٹی میں سرمایہ کاری انجام دینے کا ایک اور طریقہ ہے۔

پروف آف ورک بلاک چینز کے محفوظ ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ حقیقت ہے کہ اس میں مائنرز کو کافی زیادہ وسائل کی سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے، جس کے بعد وہ آخر کار منافع حاصل کرتے ہیں۔ اس سے مراد یہ ہے کہ PoW مائنرز کے پاس ایمانداری سے کام کرنے اور نیٹ ورک کی معاونت کرنے کے لیے تمام ترغیبات موجود ہوتی ہیں، تاکہ وہ ابتدائی سرمایہ کاریوں کے ضیاع سے بچاؤ کر سکیں۔ 

یہ نظریہ، پروف آف برن کے الگورتھمز کے ساتھ بھی یکساں طور پر مماثل ہے۔ لیکن PoB بلاک چینز بجلی، کام کی اجرت، اور کمپیوٹیشنل طاقت میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے، کوائن کے ضیاع پر مشتمل سرمایہ کاری کے ذریعے محفوظ تصور کی جاتی ہیں اور اس ضمن میں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔

PoW بلاک چینز کی طرح، PoB سسٹمز مائنرز کو بلاک کے انعامات مہیا کریں گے، اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ وقت کی خاص مدت میں یہ انعامات ضائع کردہ کوائنز کی ابتدائی سرمایہ کاری کو پورا کریں گے۔

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے، پروف آف برن کے مفاہمتی الگورتھم کو نافذ کرنے کے مختلف طریقے موجود ہیں۔ اگرچہ بعض پراجیکٹس Bitcoins ضائع کرتے ہوئے اپنی PoB مائننگ انجام دیتے ہیں، جبکہ دیگر پراجیکٹس اپنے مقامی کوائن کو ضائع کرتے ہوئے مفاہمت حاصل کرتے ہیں۔


پروف آف برن بمقابلہ پروف آف اسٹیک

PoB اور PoS کے درمیان ایک مشترکہ چیز یہ حقیقت ہے کہ بلاک توثیق کاروں کو اپنے کوائنز کی سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے، تاکہ مفاہمتی میکانزم میں شرکت کر سکیں۔ تاہم، PoS بلاک چینز فورجرز سے اس امر کی متقاضی ہیں کہ وہ اپنے کوائنز اسٹیک کریں، جسے عام طور پر لاک کرنا کہتے ہیں۔ لیکن اگر وہ نیٹ ورک چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ یہ کوائنز واپس لے سکتے ہیں اور انہیں مارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں۔ چنانچہ، اس طرح کی صورت حال میں مارکیٹ میں کوئی مستقل قلت پیدا نہیں ہوتی، کیونکہ کوائنز کو محض وقت کی خاص مدت کے لیے گردشی عمل سے باہر نکالا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری طرف، PoB کے بلاک توثیق کاران کو اپنے کوائنز ہمیشہ کے لیے تباہ کرنے پڑتے ہیں، جس سے مستقل اقتصادی قلت ایجاد ہوتی ہے۔


پروف آف برن کے فائدے اور نقصانات

یہاں پر شاملِ فہرست فائدے/نقصانات، PoB کے معاونت کاران کے عمومی دلائل پر مبنی ہیں اور انہیں ثابت شدہ حقائق سے تعبیر نہیں کرنا چاہیئے۔ ان دلائل کے متعلق متضاد بیانات موجود ہیں، جو مزید آزمائے جانے کے متقاضی ہیں، تاکہ ان کے موثر یا غیر موثر ہونے کی تصدیق ہو سکے۔


فوائد 

  • مزید مستحکم۔ توانائی کی کم کھپت۔ 

  • مائننگ ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہے۔ کوائن ضائع کرنے کی سرگرمیاں ورچوئل مائننگ رگز ہیں۔

  • کوائن ضائع کرنے کی سرگرمیاں گردشی سپلائی کو کم کرتی ہیں (مارکیٹ میں قلت ایجاد کرنا)۔

  • مائنرز کے لیے طویل مدتی وابستگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

  • کوائن کی تقسیم/مائننگ ظاہراً کم مرکزی معلوم ہوتی ہے۔


نقصانات 

  • چند افراد کا کہنا ہے کہ PoB لازماً ماحول دوستانہ نہیں ہے، کیونکہ ضائع کردہ Bitcoins کو PoW مائننگ کی ذریعے بنایا جاتا ہے، جس کے لیے خاصے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • یہ وسیع پیمانوں پر کام کرنے کے لیے ثابت شدہ نہیں ہے۔ ان کی کارکردگی اور سکیورٹی کی تصدیق کرنے کے لیے جانچ کا مزید عمل درکار ہے۔

  • مائنرز کے کام کی توثیق کا عمل ظاہراً تاخیر کا شکار ہے۔ یہ، پروف آف ورک بلاک چینز کی طرح فوری نہیں ہیں۔

  • کوائن ضائع کرنے کا عمل ہمیشہ شفاف نہیں ہوتا یا کسی اوسط صارف کے ذریعے بآسانی قابلِ توثیق نہیں ہوتا۔