تعارف
ٹریڈنگ کے درست ٹولز کے بنا، آپ مؤثر تکنیکی تجزیہ سرانجام نہیں دے سکتے۔ ایک مضبوط ٹریڈنگ کی حکمت عملی آپ کو عام اغلاط سے باز رہنے میں مدد دے گی، آپ کی خطرے کی نظم کاری کو بہتر بنائے گی، اور آپ کی مواقع کی شناخت کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔
بہت سارے لوگوں کے لیے، TradingView ایک معاونتی چارٹنگ پلیٹ فارم ہے۔ تکنیکی تجزیات کے ٹولز کے گڑھ کی پیشکش کرتے ہوئے، مستحکم HTML5 ویب ایپلیکیشن کو Forex، کرپٹو کرنسی، اور روایتی اسٹاک مارکیٹس میں حرکات کو ٹریک کرنے کے لیے لاکھوں صارفین کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے۔
TradingView کے بہت سے مضبوط فیچرز ہوتے ہیں: یہ ہمیں متعدد ٹریڈنگ پلیٹ فارمز میں اثاثہ جات کو ٹریک کرنے اور اس کے سوشل نیٹ ورک کے اندر ٹریڈنگ کے تصورات کو شائع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس آرٹیکل میں، ہم اس کو اپنی ضرورت کے مطابق بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ہم Pine Script، TradingView کی ذاتی پروگرامنگ کی زبان استعمال کریں گے، جو ہمارے چارٹ لے آؤٹس پر معمولی اختیار فراہم کرتی ہے۔
آئیں آغاز کرتے ہیں!
Pine Script کیا ہے؟
Pine Script ایک اسکرپٹنگ زبان ہے جو کہ آپ کے TradingView چارٹس میں ترمیم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ پلیٹ فارم آپ کو ایسا کرنے کے لیے پہلے ہی بہت سے فیچرز فراہم کرتا ہے، لیکن Pine Script آپ کو ایک قدم مزید آگے بڑھنے کی اجازت دیتا ہے۔ چاہے آپ اپنی کینڈل اسٹکس کے رنگ تبدیل کرنا چاہتے ہوں یا ایک نئی حکمت عملی کو بیک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہوں، پائن ایڈیٹر آپ کو اپنے حقیقی وقت کے چارٹس حسبِ منشا بنانے کے قابل بنائے گا۔
کوڈ بذات خود شاندار طور پر تحریر شدہ ہے، چنانچہ مزید معلومات کے لیے صارفی کتابچہ ملاحظہ کرنا یقینی بنائیں۔ اس ٹیوٹوریل میں ہمارا ہدف کچھ بنیادی چیزوں پر بات کرنا اور ان انڈیکیٹرز کو متعارف کروانا ہے جو کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
سیٹ اپ کرنا
Pine Script کے ساتھ آغاز کرنا نہایت ہی آسان ہے۔ ہمارا تحریر کردہ کوئی بھی کوڈ TradingView کے سرورز پر جاری رہتا ہے، چنانچہ ہم ایڈیٹر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور براؤزر سے اپنے ذاتی اسکرپٹس تخلیق کر سکتے ہیں – بنا کسی اضافی ڈاؤن لوڈ یا تشکیل کاری کی ضرورت کے۔
اس ٹیوٹوریل میں، ہم Bitcoin/Binance USD (BTCBUSD) کرنسی کے جوڑے کو چارٹ کریں گے۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ایک موجود نہیں، تو آگے بڑھیں اور ایک مفت اکاؤنٹ بنا لیں (ایک پرو سبسکرپشن بھی دستیاب ہے، لیکن وہ اس ہدایت نامے کے لیے ضروری نہیں ہے)۔
اس لنک کو فالو کریں، اور آپ درج ذیل سے مماثل ایک چارٹ ملاحظہ کریں گے:
آپ کا چارٹ شاید زیادہ اپ ٹو ڈیٹ ہو۔
یہاں، ہم مکمل فیچر شدہ چارٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں – اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بٹن پر کلک کریں۔ یہ ہمیں دوسری چیزوں کے ساتھ، مزید تفصیلی ویو، ڈرائنگ ٹولز، اور ٹرینڈ لائنز پلاٹ کرنے کے آپشنز فراہم کرتا ہے۔
مکمل فیچر شدہ چارٹ۔ آپ نمایاں کردہ ٹیبز کے اوپر موجود ویوز پر کلک کر کے ٹائم فریم ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
ہم اس پر بات نہیں کریں گے کہ متعدد ٹولز کو کس طرح سے استعمال کیا جائے، لیکن اگر تکنیکی تجزیے کے متعلق سنجیدہ ہیں، تو ہم اس بات کی پُر زور تجویز دیتے ہیں کہ آپ ان سے آگاہی حاصل کریں۔ ذیل میں بائیں جانب (تصویر میں واضح کیا گیا)، آپ کو چند مختلف ٹیبز دکھائی دیں گے – پائن ایڈیٹرپر کلک کریں۔
پائن ایڈیٹر
ایڈیٹر ہی وہ مقام ہے جہاں اصل جادو ہوتا ہے۔ ہم اسے بتائیں گے کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں، پھر اوپر ظاہر ہونے والے اپنے تبصرے ملاحظہ کرنے کے لیے چارٹ میں شامل کریں پر کلک کریں گے۔ نوٹ کریں کہ اگر ہم ایک ہی بار میں کئی تبصرے شامل کرتے ہیں تو چیزیں خراب ہو سکتی ہیں، اس لیے ہم مثالوں کے بیچ میں ان کا احاطہ کریں گے (چارٹ پر دایاں کلک کریں > انڈیکیٹرز ہٹائیں)۔
آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی یہاں کچھ لائنز آف کوڈ موجود ہیں۔ یہ ملاحظہ کرنے کے لیے چارٹ میں شامل کریں پر کلک کریں کہ کیا چل رہا ہے۔
ایک دیگر چارٹ کو اصل چارٹ کے نیچے شامل کیا جائے گا۔ نیا چارٹ اسی ڈیٹا کو ظاہر کرتا ہے۔ میرے اسکرپٹ پر ہوور کریں اور اس کو ہٹانے کے لیے کراس پر کلک کریں۔ اب آئیے، کوڈ کے بارے میں جانیں۔
("میرا اسکرپٹ") پڑھیں
پہلی لائن محض ہمارے تبصرے کی تمہید ہے۔ اس کے لیے محض وہ نام درکار ہے جو آپ انڈیکیٹر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں (اس صورت میں "میرا اسکرپٹ")، لیکن ہم کچھ آپشنل پیرا میٹرز کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک اوور لے ہے، جو کہ TradingView کو انڈیکیٹر کو موجودہ چارٹ میں شامل کرنے کا کہتا ہے (بجائے نئے مرحلے میں شامل کرنے کے)۔ جیسا کہ آپ ہماری پہلی مثال میں ملاحظہ کر سکتے ہیں، یہ بطور ڈیفالٹ، غلط پر سیٹ ہوتا ہے۔ اگرچہ ابھی یہ ہمیں فعال دکھائی نہیں دے گا، تاہم اوور لے=درست انڈیکیٹر کو موجودہ چارٹ میں شامل کرتا ہے۔
پلاٹ(اختتامی قیمت)
یہ لائن Bitcoin کی اختتامی قیمت کو پلاٹ کرنے کے حوالے سے رہنمائی کرتی ہے۔ پلاٹ ہمیں لائن چارٹ فراہم کرتا ہے، لیکن ہم کینڈل اسٹکس اور بارز کو بھی ڈسپلے کر سکتے ہیں، جو کہ ہم جلد ہی ملاحظہ کریں گے۔
اب، آئیں درج ذیل کو آزمائیں:
//@version=4 study("My Script", overlay=true) plot(open, color=color.purple)
اسے شامل کرنے کے بعد، آپ کو ایک دوسرا چارٹ دکھائی دے گا (جو کہ دائیں جانب منتقل شدہ اصل چارٹ کی طرح دکھائی دیتا ہے)۔ ہم نے اس کی بجائے ابتدائی قیمت کو پلاٹ کیا ہے، اور چوںکہ حالیہ دن کی ابتدائی قیمت گزشتہ روز کی اختتامی قیمت ہوتی ہے، چنانچہ یہ بات معقول معلوم ہوتی ہے کہ ان کی اشکال ایک ہی جیسی ہوتی ہیں۔
ٹھیک ہے! موجودہ تبصرات کو ختم کریں (یاد رکھیں کہ، ہم رائٹ کلک کر کے اور انڈیکٹرز ہٹائیں کو دبا کر ایسا کر سکتے ہیں)۔ Bitcoin / BUSD پر ہوور کریں اور موجودہ چارٹ کو ہٹانے کے لیے چھپائیں کے بٹن پر کلک کریں۔
بہت سارے ٹریڈرز کینڈل اسٹکس چارٹس کو ترجیح دیتے ہیں کیوںکہ وہ ہمیں ایک عام پلاٹ کے مقابلے میں زیادہ معلومات فراہم کرتے ہیں جیسا کہ ابھی ہم نے کیا۔ آئیں اس کے بعد ان کو شامل کریں۔
//@version=4 study("My Script", overlay=true) plotcandle(open, high, low, close)
یہ ایک اچھا آغاز ہے، لیکن رنگوں کی کمی اسے تھوڑا سادہ بنا دیتی ہے۔ مثالی طور پر، مذکورہ ٹائم فریم میں ابتدائی قیمت کا اختتامی قیمت سے زیادہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس سرخ کینڈلز ہونی چاہئیں، اور اختتامی قیمت کا ابتدائی قیمت سے زیادہ ہونے کی صورت میں سبز کینڈلز ہونی چاہئیں۔ ہم پلاٹ کینڈل() فنکشن کے اوپر ایک لائن شامل کریں گے:
//@version=4 study("My Script", overlay=true) colors = open >= close ? color.red : color.green plotcandle(open, high, low, close)
یہ ہر کینڈل اسٹک کو دیکھتا ہے اور پڑتال کرتا ہے کہ آیا ابتدائی قیمت اختتامی قیمت سے زائد یا اس کے برابر ہے۔ اگر ایسا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ قیمتیں وقت کے ساتھ کم ہوئی ہیں، لہٰذا یہ کینڈل اسٹک کو سرخ کر دے گا۔ بصورت دیگر، یہ اس کو سبز کر دے گا۔ درج ذیل میں اس کلر اسکیم کو شامل کرنے کے لیے پلاٹ کینڈل() فنکشن میں ترمیم کریں:
//@version=4 study("My Script", overlay=true) colors = open >= close ? color.red : color.green plotcandle(open, high, low, close, color=colors)
اگر آپ نے پہلے سے موجودہ انڈیکیٹرز کو نہیں ہٹایا تو انہیں ہٹائیں، اور اس کو چارٹ میں شامل کریں۔ اب ہمارے پاس باقاعدہ کینڈل اسٹک سے مماثل کوئی چیز آ جائے گی۔
خوبصورت!
متحرک اوسطوں کی پلاٹنگ (MA)
ہمارے پاس کچھ بنیادی چیزیں موجود ہیں۔ آیئے اپنے پہلے کسٹم انڈیکٹر پر جاتے ہیں – ایکسپونینشل متحرک اوسط، یا EMA۔ یہ ایک مفید ٹول ہے کیوںکہ یہ ہمیں کسی بھی مارکیٹ کے شور کو فلٹر کرنے اور قیمت کی حرکات کو ہموار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
EMA عام متحرک اوسط (SMA) سے تھوڑی مختلف ہوتی ہے، جس میں یہ حالیہ ترین ڈیٹا میں مزید وزن شامل کرتا ہے۔ یہ فوری حرکات کو مزید متعامل بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اکثر قلیل مدتی سرگرمیوں (مثلاً، یومیہ ٹریڈنگ میں) کے لیے استعال کیا جاتا ہے۔
سادہ متحرک اوسط (SMA)
ہم SMA کو بھی پلاٹ کر سکتے ہیں، تاکہ بعد میں ہم دونوں کا موازنہ کر سکیں۔ اس لائن کو اپنے اسکرپٹ میں شامل کریں:
پلاٹ(sma(اختتامی قیمت، 10))
یہ پچھلے دس دنوں کی اوسط کو پلاٹ کرتا ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے بریکٹس میں موجود نمبر کو تبدیل کریں کہ مختلف لمبائیوں کو زیر غور لاتے ہوئے خم کیسے تبدیل ہوتا ہے۔
SMA، پچھلے 10 دنوں کی بنیاد پر۔
ایکسپونینشل متحرک اوسط (EMA)
EMA کو سمجھنا تھوڑا مشکل ہو گا، لیکن پریشان نہ ہوں۔ آئیں سب سے پہلے فارمولے کو بریک ڈاؤن کریں:
EMA = (اختتامی قیمت - پِچھلے دن کی EMA) * ملٹی پلائر - پِچھلے دن کی EMA
لہٰذا، یہ ہمیں کیا بتا رہا ہے؟ دراصل، ہر دن کے لیے، ہم پِچھلے دن کی متحرک اوسط کی بنیاد پر نئی متحرک اوسط کا حساب لگاتے ہیں۔ ملٹی پلائر حالیہ ترین مدت کا "وزن" کرتا ہے، اور اس کا درج ذیل فارمولے کے ساتھ حساب کیا جاتا ہے:
ملٹی پلائر = 2 / (EMA کی لمبائی + 1)
عام متحرک اوسطوں کے ساتھ، ہمیں اس بات کی وضاحت کرنی ہو گی کہ EMA کی لمبائی کتنی ہو گی۔ لغوی اعتبار سے، EMA کو پلاٹ کرنے کا فنکشن SMA کو پلاٹ کرنے کے فنکشن جیسا ہی ہے۔ اس کو SMA کے ساتھ پلاٹ کریں تاکہ آپ درج ذیل کا موازنہ کر سکیں:
//@version=4 study("My Script", overlay=true) plot(sma(close, 10)) plot(ema(close,10))
آپ MA کی دو اقسام میں معمولی سا فرق دیکھ سکتے ہیں۔
➠ کرپٹو کرنسی کے ساتھ شروعات کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
بلٹ ان اسکرپٹس
اب تک، ہم نے اپنا کوڈ دستی طور پر لکھا ہے تاکہ آپ اس سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ لیکن آئیں پہلے اس چیز کا تعارف کروائیں جو ہمارا وقت بچا سکے، خاص طور پر اس صورت میں جب ہم زیادہ پیچیدہ اسکرپٹس لکھتے ہیں، اور ان کو نئے سرے سے شروع نہیں کرنا چاہتے۔
اوپر، آپ کے ایڈیٹر کے دائیں جانب، نیا پر کلک کریں۔ آپ مختلف تکنیکی انڈیکیٹرز کی تمام اقسام کے ساتھ ڈراپ ڈاؤن مینو حاصل کریں گے۔ EMA انڈیکیٹر کے لیے سورس کوڈ دیکھنے کی خاطر متحرک اوسط ایکسپونینشل پر کلک کریں۔
آگے بڑھیں اور اس کو چارٹ میں شامل کریں۔
یہ ہمارے والے سے مختلف ہے – آپ ان پٹ() فنکشنز کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ اس صورت میں استعمال کے لحاظ سے بہتریں ہیں جب آپ اس باکس پر کلک کر سکیں...
...اور سیٹنگز وہیل پر کلک کر کے پاپ اپ ونڈو میں چند مالیتوں کو باآسانی تبدیل کر سکیں۔
ہم اس کی وضاحت کرنے کے لیے اپنے اگلے اسکرپٹ میں چند ان پٹ() فنکشنز شامل کریں گے۔
متعلقہ قوت کے انڈیکس (RSI) کے انڈیکیٹر پلاٹنگ
متعلقہ قوت کا انڈیکس (RSI) تکنیکی تجزیے میں ایک اور اہم انڈیکیٹر ہے۔ اس کو مومینٹم انڈیکیٹر کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ اس شرح کی پیمائش کرتا ہے جس پر اثاثوں کو خریدا اور بیچا جاتا ہے۔ 0 سے 100 تک کے پیمانے پر پیش کردہ، ایک RSI اسکور سرمایہ کاروں کو آگاہ کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ آیا اثاثوں کو ضرورت سے زیادہ خریدا گیا یا ضرورت سے زیادہ فروخت کیا گیا۔ روایتی طور پر، ایک اثاثے کا اسکور 30 سے کم یا اس کے برابر ہونے پر اسے ضرورت سے زیادہ فروخت شدہ سمجھا جاتا ہے، اور اسکور 70 سے زیادہ یا اس کے برابر ہونے پر ضرورت سے زیادہ خریدا گیا سمجھا جاتا ہے۔
اگر آپ نئے >RSI حکمت عملی کی جانب جاتے ہیں، تو آپ بذات خود اسے دیکھ سکتے ہیں۔ عموماً RSI کی 14 دورانیوں میں پیمائش کی جاتی ہے (جیسا کہ، 14 گھنٹے یا 14 دن)، لیکن آپ اس سیٹنگ کو اپنی حکمت عملی کے موافق بنانے کے لیے تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس کو چارٹ میں شامل کریں۔ اب آپ کو ڈسپلے کردہ کچھ تیر کے نشانات دکھائی دیں گے (کوڈ میں strategy.entry() فنکشن کے طور پر بیان کیا جاتا ہے)۔ RsiLE اثاثے کو لانگ کرنے کے لیے ممکنہ موقعے کی تلاش کرتا ہے کیوںکہ ہو سکتا ہے یہ ضرورت سے زیادہ فروخت کیا گیا ہو۔ RsiSE ممکنہ پوائنٹس کو نمایاں کرتا ہے جس پر اثاثے کو ضرورت سے زیادہ خریدے جانے پر شارٹ کیا جاتا ہے۔ نوٹ کریں کہ، تمام انڈیکیٹرز کی طرح، آپ کو انہیں اس حوالے سے غلطیوں سے پاک ثبوت تصور نہیں کرنا چاہیئے کہ قیمتوں میں کمی/اضافہ ہو گا۔
بیک ٹیسٹنگ
یہ ہمارے کسٹم انڈیکیٹرز کو ٹیسٹ کرنے کا ایک طریقہ کار ہے۔ اگرچہ ماضی کی کارکردگی مستقبل کے نتائج کی ضامن نہیں، تاہم ہمارے اسکرپٹس کی بیک ٹیسٹنگ کرنا ہمیں یہ خیال فراہم کر سکتا ہے کہ سگنلز وصول کرنے کے لحاظ سے کتنے مؤثر ہیں۔
ذیل میں عام اسکرپٹ کی ایک مثال دیں گے۔ ہم ایک واضح حکمت عملی تخلیق کریں گے جو کہ BTC قیمت کے $11,000 سے کم ہونے پر لانگ پوزیشن میں داخل ہوتی ہے اور قیمت کے $11,300 سے زیادہ ہونے پر پوزیشن سے اخراج کرتی ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ماضی میں یہ حکمت عملی کتنی منافع بخش ہو گی۔
//@version=4 strategy("ToDaMoon", overlay=true) enter = input(11000) exit = input(11300) price = close if (price = exit) p strategy.close_all(comment="SellTheNews")یہاں ہم نے داخلے اور اخراج کو متغیر پہلو کے طور پر بیان کیا – دونوں ان پٹس ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہیں بعد میں چارٹ پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہم نے قیمت کے متغیر پہلو کو بھی سیٹ اپ کیا ہے، جو ہر دورانیے کے لیے اختتامی قیمت وصول کرتا ہے۔ پھر، ہمارے پاس اگر بیانات کی شکل میں کچھ دلیل ہوتی ہے۔ اگر بریکٹ میں موجود حصہ درست ہے، تو اس کے نیچے بیان کردہ بلاک چلایا جائے گا۔ بصورت دیگر، اس کو نظر انداز کر دیا جائے گا۔لہٰذا، اگر قیمت ہماری مطلوبہ انٹری سے کم یا اس کے برابر ہے، تو پہلا تاثر درست کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، اور ہم ایک لانگ پوزیشن کا آغاز کریں گے۔ قیمت کا مطلوبہ اخراج کے برابر ہونے یا اس سے تجاوز کرنے پر، تمام فعال پوزیشنز کو بند کرتے ہوئے، دوسرے بلاک کا آغاز کیا جائے گا۔ ہم تیر کے نشانات کے ساتھ چارٹ کا تبصرہ کریں گے جو دکھائے گا کہ ہم نے کہاں پر اندراج/اخراج کیا، لہٰذا ہم نے وضاحت کی ہے کہ تبصرے کے پیرا میٹرز کے ساتھ ان پوائنٹس کو لیبل کرنے کے لیے کیا ضروری ہے (اس مثال میں، "BuyTheDip" اور SellTheNews")۔ کوڈ کاپی کریں، اور اس کو چارٹ میں شامل کریں۔
اب آپ چارٹ پر انڈیکٹرز دیکھ سکتے ہیں۔ شاید آپ کو زوم آؤٹ کرنا پڑے۔
TradingView آپ کے اصولوں کو خودکار طور پر پرانے ڈیٹا پر لاگو کرتا ہے۔ آپ اس بات کا بھی مشاہدہ کریں گے کہ یہ پائن ایڈیٹر سے حکمت عملی کے ٹیب پر تبدیل ہوتا ہے۔ یہ آپ کو آپ کے ممکنہ منافعوں، ٹریڈز کی فہرست، اور ان کی تمام انفرادی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔
وہ پوزیشنز جن میں ہم داخل ہوئے یا جن سے اخراج کیا۔
انہیں ایک ساتھ آزماناان چند تصورات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ذاتی اسکرپٹ کو لکھنے کا وقت جن کا ہم نے اب تک مشاہدہ کیا ہے۔ ہم EMA اور RSI کو اکٹھا کریں گے اور کینڈل اسٹکس کو رنگ کرنے کے لیے ان کی مالیت استعمال کریں گے، نیز ان سائٹس سے منافع کمائیں گے جن کا باآسانی سے تصور قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس کو کسی قسم کا مالیاتی مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے – اس اںڈیکیٹر کو استعمال کرنے کا ہدفی طور پر کوئی درست طریقہ کار نہیں۔ دیگر تمام کی طرح، اس کو آپ کی ذاتی حکمت عملی تخلیق کرنے کے لیے دیگر ٹولز کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیئے۔اب ہمارے نئے اسکرپٹ پر کام کریں۔ اپنے تمام انڈیکیٹرز کو چارٹ سے ہٹائیں، اور Bitcoin/BUSD چارٹ کو بھی حذف کریں، تاکہ ہمارے پاس کام کرنے کے لیے ایک صاف کینوس موجود ہو۔آئیں اپنے مطالعے کو بیان کرتے ہوئے آغاز کریں۔ اسے بلاجھجک اپنی مرضی سے کوئی بھی نام دے دیں، بس اوور لے=درست کو سیٹ کرنا یقینی بنائیں۔study(title="Binance Academy Script", overlay=true)گزشتہ طور پر بیان کردہ ہمارا EMA فارمولا یاد رکھیں۔ ہمیں EMA کی لمبائی کے ساتھ ملٹی پلائر فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیں اس کو ایک ایسا ان پٹ بنائیں جس کے لیے ایک عدد کی ضرورت ہوتی ہے (لہٰذا، اعشاریہ مقامات نہ ہوں)۔ ہم کم سے کم بھی سیٹ کریں گے جو کہ (minval)، اور ڈیفالٹ قدر (defval ہو سکتا ہے)۔study(title="Binance Academy Script", overlay=true) emaLength = input(title="EMA Length", type=input.integer, defval=25, minval=0)
اس نئے متغیر کو استعمال کرتے ہوئے، ہم اپنے چارٹ میں ہر کینڈل کے لیے EMA مالیت کا حساب لگا سکتے ہیں:study(title="Binance Academy Script", overlay=true) emaLength = input(title="EMA Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) emaVal = ema(close, emaLength)
شاندار۔ RSI پر۔ ہم اسے یکساں طریقہ کار سے لمبائی فراہم کریں گے:study(title="Binance Academy Script", overlay=true) emaLength = input(title="EMA Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) emaVal = ema(close, emaLength) rsiLength = input(title="RSI Length", type=input.integer, defval=25, minval=0)اور اب، ہم اس کا حساب لگا سکتے ہیں:study(title="Binance Academy Script", overlay=true) emaLength = input(title="EMA Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) emaVal = ema(close, emaLength) rsiLength = input(title="RSI Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) rsiVal = rsi(close, rsiLength)اس مرحلے پر، آیئے اس منطق کو سمجھیں جو EMA اور RSI کی مالیتوں پر منحصر ہوتے ہوئے کینڈل اسٹکس کو رنگ دے گی۔ آیئے اس صورت حال کا تصور کریں جہاں () کینڈل کی اختتامی قیمت EMA سے تجاوز کر سکتی ہے اور () جہاں RSI 50 سے زائد ہوتا ہے۔کیوں؟ دراصل، ہو سکتا ہے کہ آپ فیصلہ کریں کہ ان انڈیکیٹرز کو باہمی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ کو بتایا جا سکے کہ Bitcoin پر کب لانگ یا شارٹ کرنا ہے۔ مثلاً، ہو سکتا ہے کہ آپ کو لگے کہ ان دونوں صورت حالوں پر عمل کرنے کا مطلب ہے کہ یہ لانگ پوزیشن میں داخل ہونے کا ایک اچھا وقت ہے۔ یا اس کے برعکس، آپ اس کو یہ اطلاع وصول کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں کہ کب شارٹ نہیں کرنا، چاہے دیگر انڈیکیٹرز مخالف ہی کیوں نہ ہوں۔لہٰذا، ہماری اگلی لائن اس طرح نظر آئے گی:study(title="Binance Academy Script", overlay=true) emaLength = input(title="EMA Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) emaVal = ema(close, emaLength) rsiLength = input(title="RSI Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) rsiVal = rsi(close, rsiLength) colors = close > emaVal and rsiVal > 50 ? color.green : color.redاگر ہم اس کا آسان انگریزی میں ترجمہ کریں، تو ہم محض یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر EMA کی مالیت اختتامی قیمت سے تجاوز کرتی ہے اور RSI اسکور 50 سے تجاوز کرتا ہے، تو ہم کینڈل کو سبز رنگ دیں گے۔ بصورت دیگر، ہم اس کو سرخ رنگ کریں گے۔ اس کے بعد، EMA کو پلاٹ کریں:study(title="Binance Academy Script", overlay=true) emaLength = input(title="EMA Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) emaVal = ema(close, emaLength) rsiLength = input(title="RSI Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) rsiVal = rsi(close, rsiLength) colors = close > emaVal and rsiVal > 50 ? color.green : color.red plot(emaVal, "EMA")آخر میں، رنگ کے پیرا میٹرز کو شامل کرنے کو یقینی بناتے ہوئے، کینڈلز کو پلاٹ کریں:study(title="Binance Academy Script", overlay=true) emaLength = input(title="EMA Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) emaVal = ema(close, emaLength) rsiLength = input(title="RSI Length", type=input.integer, defval=25, minval=0) rsiVal = rsi(close, rsiLength) colors = close > emaVal and rsiVal > 50 ? color.green : color.red plot(emaVal, "EMA") plotcandle(open, high, low, close, color=colors)اور یہ اسکرپٹ ہے! اس کو فعال دیکھنے کے لیے چارٹ میں شامل کریں۔
EMA/RSI انڈیکیٹر کے ساتھ BTC/BUSD چارٹ۔
اختتامی خیالاتاس آرٹیکل میں، ہم نے اس حوالے سے چند بنیادی مثالیں دیکھی ہیں کہ آپ TradingView کے پائن ایڈیٹر کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں۔ اب تک، آپ کو اپنے ذاتی انڈیکیٹرز سے اضافی ان سائٹس حاصل کرنے کے لیے قیمت کے چارٹس پر عام تبصرے کرنے کے حوالے سے پر اعتماد ہونا چاہیئے۔ہم نے یہاں صرف چند انڈیکیٹرز میں دلچسپی ظاہر کی ہے، لیکن پیچیدہ انڈیکٹرز کو استعمال کرنا زیادہ آسان ہے – چاہے جدید میں شامل بلٹ اسکرپٹس سے کوئی انتخاب ہو یا انہیں بذات خود تحریر کیا جائے۔تحریک کی کمی ہے؟ درج ذیل آرٹیکلز آپ کو اپنے اگلے پراجیکٹ کے لیے کچھ خیالات فراہم کر سکتے ہیں:Parabolic SAR اشارے کی مفصل رہنمائیFibonacci ریٹریسمنٹ پر مہارت کا ہدایت نامہپیشگی اور گزشتہ اشارات کی تفصیلMACD کے اشارے کی تفصیل