پیشگی اور گزشتہ اشارے کیا ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
پیشگی اور گزشتہ اشارے کیا ہیں؟

پیشگی اور گزشتہ اشارے کیا ہیں؟

جدید
شائع کردہ Oct 7, 2019اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
5m

پیشگی اور گزشتہ اشارے کیا ہیں؟

پیشگی اور گزشتہ اشارے ایسے ٹولز ہیں جو معیشتوں اور مالیاتی مارکیٹس کے مضبوط پہلوؤں یا کمزوریوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ آسان لفظوں میں یہ کہ، پیشگی اشارے کسی معیشتی سائیکل یا مارکیٹ رجحان سے پہلے ہی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس کے برعکس، گزشتہ اشارے سابقہ واقعات پر مشتمل ہوتے ہیں اور کسی خاص مارکیٹ یا معیشت کے گزشتہ ڈیٹا کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہیں۔

دوسرے الفاظ میں، پیشگی اشارے پیشگوئی پر مشتمل سگنلز فراہم کرتے ہیں (واقعات یا رجحانات وقوع پذیر ہونے سے پہلے)، اور گزشتہ اشارے ایک ایسے رجحان کی بنیاد پہ سگنلز فراہم کرتے ہیں جو پہلے سے جاری ہو۔ اشاروں کی یہ دو اقسام سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کی جانب سے وسیع پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں جو کہ تکنیکی تجزیے (TA) کو استعمال کرتے ہیں، جو کہ انہیں اسٹاک، Forex، اور کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ میں کافی کارآمد بناتا ہے۔ 

مالیات کی مارکیٹس میں، TA اشارے ایک طویل تاریخ کے حامل ہیں جوکہ 20 ویں صدی کی اوائل دہائیوں تک محیط ہے۔ ان اشاروں کے پیچھے موجود تصور ڈاؤ نظریہ کے پروان چڑھنے کی اساس پر مبنی ہے، جو کہ 1902 اور 1929 کے درمیان پیش کیا گیا۔ بنیادی طور پر، ڈاؤ نظریہ یہ کہتا ہے کہ قیمت میں اتار چڑھاؤ بے ترتیب نہیں ہوتا، اور اسی لیے مارکیٹ کی گزشتہ صورتحال کے تفصیلی تجزیے کی بنا پر اس کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، گزشتہ اور سابقہ اشاروں کو معیشتی کارکردگی کا خاکہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ، ان کا تعلق ہمیشہ تکنیکی تجزیے اور مارکیٹ قیمتوں سے متعلق نہیں ہوتا، بلکہ دیگر معیشتی متغیرات اور انڈیکسز سے بھی ہوتا ہے۔


پیشگی اور گزشتہ اشارے کس طرح کام کرتے ہیں؟

پیشگی اشارے

جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، پیشگی اشارے ان رجحانات کے متعلق معلومات دے سکتے ہیں جو ابھی سامنے آئیں گے۔ لہذا، یہ اشارے ممکنہ کساد بازاری یا بحالی کی پیشگوئی کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اسٹاک مارکیٹ کارکردگی، ریٹیل سیلز، یا تعمیراتی اجازت نامے کے حوالے سے۔

چنانچہ، پیشگی اشارے اقتصادی سائیکلز سے پہلے ہی سامنے آ جاتے ہیں اور، عموماً، یہ کم دورانیے اور اوسط مدت کے تجزیوں کے لیے مناسب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، تعمیراتی اجازت نامے ایک پیشگی اقتصادی اشارہ گردانے جا سکتے ہیں۔ وہ مستقبل میں تعمیراتی کام سے متعلق مزدوری کی مانگ، اور ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا اشارہ دے سکتے ہیں۔


گزشتہ اشارے

پیشگی اشاروں کے برعکس، گزشتہ اشارے موجودہ رجحانات کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جو فوری طور پر از خود ظاہر نہیں ہو سکتے۔ اسی لیے، اس قسم کا اشارہ معیشتی سائیکلز کے بعد سامنے آتا ہے۔ 

عموماً، گزشتہ اشارے طویل مدتی تجزیوں پہ لاگو ہوتے ہیں، جو گزشتہ معیشتی کارکردگی یا قیمت کے پچھلے ڈیٹا پر مشتمل ہوتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، گزشتہ اشارے مارکیٹ کے ایسے رجحان یا مالیاتی واقعے کی بنیاد پر سگنلز کو پیدا کرتے ہیں جو پہلے ہی شروع یا قائم ہو چکا ہے۔


اتفاقی اشارے

اگرچہ یہ کرپٹو کرنسی کی اسپیس میں زیادہ مقبول نہیں، تاہم قابل ذکر اشاروں کی ایک تیسری قسم بھی ہے، جسے اتفاقی اشارے کہا جاتا ہے۔ یہ اشارے دیگر دو اقسام کے درمیان کی کوئی قسم ہیں۔ یہ تقریباً حقیقی وقت میں کام کرتے ہیں، جس سے موجودہ معیشتی صورتحال کے حوالے سے معلومات ملتی ہے۔

مثال کے طور پر، ایک اتفاقی اشارہ ملازمین کے ایک گروہ کے کام کے اوقات یا کسی خاص صنعتی شعبے کی پیداواری شرح، جیسے کہ مینوفیکچرنگ یا مائننگ کی پیمائش کر کے تخلیق کیا جا سکتا ہے۔

تاہم، یہ بات ذہن نشین رہے کہ پیشگی، گزشتہ، اور اتفاقی اشاروں کی تعریفیں ہمیشہ واضح نہیں ہوتیں۔ طریقہ کار اور سیاق و سباق کے اعتبار سے بعض اشارے مختلف زمروں کے تحت آ سکتے ہیں۔ یہ Gross Domestic Product (GDP) جیسے معیشتی اشاروں کے حوالے سے عموماً ایک عام بات ہے۔

روایتی طور پر، GD گزشتہ اشارہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کا حساب گزشتہ ڈیٹا کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ لیکن، بعض صورتوں میں، یہ عنقریب ہونے والی معیشتی تبدیلیوں کی عکاسی بھی کر سکتا ہے، جوکہ اسے ایک اتفاقی اشارہ بناتا ہے۔


تکنیکی تجزیوں میں استعمال

جیسا کہ ذکر کیا گیا ہے، معیشتی اشارے بھی مالیاتی مارکیٹس کا حصہ ہیں۔ بہت سے ٹریڈرز اور چارٹ بنانے والے افراد تکنیکی تجزیے کے ایسے ٹولز کو استعمال کرتے ہیں جن کی تعریف یا تو پیشگی یا گزشتہ اشاروں کے طور پر کی جا سکتی ہے۔

بنیادی طور پر، پیشگی TA کے اشارے کسی قسم کی پیشگوئی پر مشتمل معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر مارکیٹ کی قیمتوں اور ٹریڈنگ حجم کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مارکیٹ کے اندر اس اتار چڑھاؤ کی نشاندہی کر سکتے ہیں جو مستقبل قریب میں واقع ہونے کا امکان ہے۔ لیکن، دیگر کسی بھی اشارے کی مانند، یہ بھی ہمیشہ درست نہیں ہوتے۔

تکنیکی تجزیے میں استعمال ہونے والے پیشگی اشاروں کی مثالوں میں Relative Strength Index (RSI) اور Stochastic RSI شامل ہیں۔ ایک لحاظ سے، کینڈل اسٹکس تک کو ان کے تخلیق کردہ خاکہ جات کی وجہ سے پیشگی اشارہ گردانا جا سکتا ہے۔ عملاً، یہ خاکے مارکیٹ کے مستقبل کے واقعات کے متعلق معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
دوسری طرف، گزشتہ TA کے اشارے گزشتہ ڈیٹا پر مشتمل ہوتے ہیں، جو کہ ٹریڈرز کو اس حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہیں کہ اس سے قبل کیا کچھ واقع ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود، یہ مارکیٹ کے نئے رجحانات کے آغاز کا پتہ لگاتے ہوئے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ مثلاً، جب کوئی بڑھتا ہوا رجحان ختم ہو جاتا ہے، اور قیمت متحرک اوسط سے نیچے گر جاتی ہے، تو یہ ممکنہ طور پر گھٹتے ہوئے رجحان کی شروعات کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
کچھ صورتوں میں، دو قسم کے اشارے ایک ہی چارٹ سسٹم میں موجود ہو سکتے ہیں۔ Ichimoku کلاؤڈ، مثال کے طور پر، پیشگی اور گزشتہ دونوں اشاروں پر مبنی ہے۔

تکنیکی تجزیے کے لیے استعمال کیے جانے پر، پیشگی اور گزشتہ اشارے دونوں کے اپنے فائدے اور نقصانات ہوتے ہیں۔ مستقبل کے رجحانات کی پیشگوئی کرنے سے، پیشگی اشارے ٹریڈرز کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔ تاہم، مسئلہ یہ ہے کہ پیشگی اشارے اکثر وبیشتر غلط اشارے فراہم کرتے ہیں۔

جبکہ، گزشتہ اشارے زیادہ قابل اعتماد ہوتے ہیں کیونکہ یہ واضح طور پر مارکیٹ کے گزشتہ ڈیٹا کی بنیاد پر وضع کردہ ہوتے ہیں۔ لیکن گزشتہ اشاروں کا ایک واضح منفی پہلو یہ ہے، کہ یہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پر دیر سے رد عمل دیتے ہیں۔ بعض صورتوں میں، ممکن ہے کہ یہ سگنلز ٹریڈر کی طرف سے ایک موزوں پوزیشن کے کھولے جانے تک نسبتاً تاخیر سے آئیں، جس کا نتیجہ ممکنہ طور پر کم نفع جات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔


میکرو معاشیات میں استعمال کی صورتیں

قیمتوں کی مارکیٹ کے رجحانات کا جائزہ لینے میں ان کی افادیت کے علاوہ، اشاروں کو میکرو معاشیاتی رجحانات کا تجزیہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ معیشتی اشارے تکنیکی تجزیے کے لیے استعمال کیے جانے والے اشاروں سے مختلف ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی ان کو ایک بڑے پیمانے پر گزشتہ اور پیشگی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

پہلے بیان کردہ مثالوں کے علاوہ، دیگر اہم معیشتی اشاروں میں ریٹیل سیلز، مکانات کی قیمتیں، اور مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں کی سطوحات شامل ہیں۔ عام طور پر، یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ اشارے ہی مستقبل کی معیشتی سرگرمیاں چلائیں گے، یا کم از کم پیشگوئی کے طور پر معلومات فراہم کریں گے۔ 

گزشتہ میکرو معاشیات اشاروں کی دیگر دو روایتی مثالوں میں بے روزگاری اور افراط زر کی شرحیں شامل ہیں۔ GDP اور CPI کے ساتھ، یہ عام طور پر مختلف ممالک کی ترقیاتی سطحوں کا موازنہ کرتے وقت - یا گزشتہ برسوں اور دہائیوں کے مقابلے میں کسی قوم کی ترقی کا تجزیہ کرتے ہوئے استعمال کیے جاتے ہیں۔


اختتامی خیالات

خواہ ان کو تکنیکی تجزیے میں استعمال کیا جائے یا پھر میکرو معاشیات میں، پیشگی اور گزشتہ اشارے بہت ساری مالیاتی تحقیقات میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اکثر اوقات مختلف تصورات کو یکجا کرتے ہوئے، ڈیٹا کی مختلف قسموں کی ترجمانی کی سہولت کاری کرتے ہیں۔

کچھ اسی طرح سے، بالآخر یہ اشارے مستقبل کے رجحانات کی پیشگوئی کر سکتے ہیں یا ان کی تصدیق کر سکتے ہیں جو پہلے سے واقع ہو رہے ہوں۔ اس کے علاوہ، یہ کسی ملک کی معیشتی کارکردگی کا جائزہ لیتے وقت بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ یا تو گزشتہ برسوں کے تناظر میں یا پھر دیگر ممالک کے مقابلے میں۔