Ordinals
Ordinals پروٹوکول کا آغاز جنوری 2023 میں کیا گیا، یہ satoshis پر صارفین کو ڈیٹا نقش کرنے کی اجازت دیتا ہے – جو کہ Bitcoin کے سب سے چھوٹے یونٹس ہیں – جبکہ ایسی ہر نقش کاری Ordinal کہلاتی ہے۔ نقش کردہ ڈیٹا میں
اسمارٹ معاہدے شامل ہو سکتے ہیں، جو satoshis کو
NFT سے ملتی جلتی فنکشنالٹیز لے جانے کے قابل بناتے ہیں۔
Ordinals نامی اصطلاح اکثر عمومی طور پر NFT سے ملتی جلتی ان اشیاء کے لیے استعمال کی جاتی ہے جنہیں
Bitcoin بلاک چین پر براہ راست منٹ کیا جا سکتا ہے۔
Ordinals Bitcoin کے لیے گنتی کی اسکیمز ہیں جو انفرادی
satoshis کی ٹریکنگ کرنے اور ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ فروری 2023 میں، اس پروٹوکول کی شروعات کے فوراً بعد، Ordinals کو استعمال کرتے ہوئے نقش کاریوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا، کیونکہ صارفین مختلف مواد، جیسا کہ تصاویر، ویڈیو گیمز، اور دوسرے ڈیجیٹل آئٹمز کی نقش کاری کرتے ہوئے نیٹ ورک پر بہت زیادہ تعداد میں آ گئے۔ satoshis پر نقش کاری
Taproot کہلائے جانے والے Bitcoin نیٹ ورک کی نومبر 2021 کی اپ گریڈ سے ممکن بنائی گئی ہے، اس کے ساتھ کچھ ایسی فنکشنالٹیز بھی موجود ہیں جنہیں پہلے 2017 میں
Segwit اپڈیٹ کے ذریعے شامل کیا گیا تھا۔
اگرچہ ان میں بہت کچھ مشترک ہے، لیکن Ordinals روایتی NFTs سے مکمل طور پر ملتے جلتے نہیں، جنہیں عمومی طور پر
Ethereum اور BNB چین جیسے اسمارٹ معاہدے کے فعال کردہ نیٹ ورکس پر منٹ کیا جاتا ہے۔ اگرچہ Ordinals اور روایتی NFTs دونوں
بلاک چین پر ہوتے ہیں، لیکن مؤخر الذکر میں اکثر آف چین ذرائع سے مربوط متحرک میٹا ڈیٹا شامل ہے – جو کہ، بعض افراد کی رائے میں، ان کے ناقابل تغیر ہونے کے تصور کی نفی کرتا ہے۔ اس کے برعکس، Ordinals کے تمام ڈیٹا کو براہِ راست چین پر نقش کیا جاتا ہے۔