ہوم
لغت
51% حملہ

51% حملہ

نو آموز

51% حملہ کیا ہوتا ہے؟

ایک 51% حملہ  (یا اکثریتی حملہ)  بلاک چین  کے سسٹم کی سالمیت کو پیش آنے والے ممکنہ خطرے کی عکاسی کرتا ہے، جس میں ایک مشکوک کردار یا تنظیم کسی نیٹ ورک کی آدھے سے زیادہ ہیشنگ کی طاقت کا کنٹرول حاصل کر لیتی ہے، اور ممکنہ طور پر نیٹ ورک کی تباہی کا سبب بنتی ہے۔
اگر ایک، یا ایک سے زائد بد نیت صارفین کا ایک گروپ، جو باہم مل کر کام کرے، اور وہ کسی بلاک چین پر نیٹ ورک کی کل ہیشنگ کے 50% سے زائد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیں، تو اس صورت میں وہ نیٹ ورک کے معاہدے کے میکانزم کو منسوخ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور دوہرے اخراجات جیسے مشکوک کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
51% حملہ اس وقت پیش آتا ہے جب حملہ کرنے والے کے پاس مائننگ کی اتنی طاقت موجود ہو جو ٹرانزیکشنز کو آرڈر کرنے کے عمل، اور چند یا تمام ٹرانزیکشنز کی تصدیق کو ارادتاً روکنے کے لیے کافی ہو۔ اسے ٹرانزیکشن کی سروس کا انکار بھی کہا جاتا ہے۔ حملہ کرنے والا فرد اس قابلیت کا بھی حامل ہو گا کہ وہ چند یا تمام مائنرز کو مائننگ کرنے سے روکے، اور اس کے نیتجے میں ہونے والی مائننگ کی اجارہ داری کا سبب بنے۔

51% حملہ: مثال

اگر ایک مشکوک کردار Bitcoin نیٹ ورک کی 51% ہیشنگ کی طاقت پر قابض ہونے کی نیت رکھتا ہو، تو وہ کسی کرپٹو کرنسی والیٹ کو USD کے عوض چند Bitcoins بھیجنے کے ذریعے ایک آف لائن OTC ٹریڈ انجام دے سکتا ہے۔ بلاک چین کے غیر متغیر ہونے کی ظاہری خصوصیت کو مد نظر رکھتے ہوئے، ٹرانزیکشن کے نیٹ ورک نوڈز سے تصدیق شدہ ہو جانے کے فوراً بعد، خریدار اپنے USD ایک دھوکے باز کے حوالے کر دے گا۔

اس کے بعد مشکوک کردار مذکورہ BTC کے ٹرانسفر کی تصدیق سے پہلے بلاک چین میں بلاک تک واپس جا کر ایک ایسی متبادل چین مائن کر سکتا ہے، جس میں BTC کا ٹرانسفر شامل نہ ہو۔ نیٹ ورکنگ کی طاقت کا اکثریتی شیئر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ متبادل کو باقی کے نیٹ ورک پر لاگو کر دیا گیا ہے۔

51% حملوں کی حدود

گوکہ ایک حملہ کرنے والا شخص 51% حملے کے دوران شدید نقصان کا سبب بن سکتا ہے، اس کے باوجود اکثریتی حملہ مشکوک کردار کو ٹرانزیکشنز کی براڈ کاسٹ روکنے کی اجازت نہیں دیتا، نہ ہی یہ انہیں دیگر صارفین کی ٹرانزیکشنز کو واپس کرنے پر فعال کرتا ہے۔ بلاک کے انعام کو تبدیل کرنا، نئے سرے سے کوائنز کی تخلیق کا عمل یا ان کوائنز کی چوری جیسے کاموں کو بھی ناممکن تصور کیا جاتا ہے جو کبھی حملہ آور کی ملکیت نہیں رہے۔

ٹرانزیکشن جتنی پرانی ہو، اسے واپس کرنا اتنا ہی مشکل ہو گا، کیونکہ نیٹ ورک کو موجودہ لمبائی پر واپس لانے کی غرض سے مائن کیے جانے والے بلاکس کی تعداد زیادہ سے زیادہ دور ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عموماً Bitcoins کی ٹرانزیکشنز کو کلیئر ہونے سے قبل کم سے کم 6 تصدیقات درکار ہوتی ہیں۔

کیا ایک Bitcoin پر 51% حملہ ممکن ہے؟

Bitcoin بلاک چین کے نیٹ ورک کی وسعت کے سبب اس پر 51% حملہ ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ نیٹ ورک کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ، اس بات کا امکان بھی زیادہ غیر حقیقی ہوتا ہے کہ ایک شخص یا ادارہ کمپیوٹنگ کی اتنی طاقت حاصل کر لے کہ باقی تمام شرکاء پر غالب آ جائے۔

لہٰذا، 51% حملوں کا بڑے نیٹ ورکس پر پیش آنے کا امکان نہایت کم ہے، خاص طور پر Bitcoin بلاک چین پر، جسے محفوظ ترین کرپٹو کرنسی نیٹ ورک تسلیم کیا جاتا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر بڑی بلاک چینز ایسے حملہ سے دوچار نہیں ہوئیں، لیکن چھوٹی چینز پر کئی حملے دیکھے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، Altcoin Bitcoin Gold — جو کہ Bitcoin کی مرکزی چین کی ایک فورک ہے — مئی 2018 میں ایک 51% حملے کا سامنا ہوا، جس کے سبب اس وقت $18 ملین کے مساوی BTG کی مالیت کی چوری ہوئی۔

بلاک چین پر 51% حملے سے بچاؤ کیسے کیا جائے

بلاک چینز کئی تکنیکوں کے امتزاج کے ذریعے 51% حملے سے نجات حاصل کرتی ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ زیادہ شرکاء کو نیٹ ورک میں شامل ہونے اور اس کی معاونت کے لیے اپنے نوڈز کو چلانے کے لیے قائل کیا جائے۔ اپنے ذرائع فراہم کرنے والے شرکاء کی تعداد جتنی زیادہ ہو گی، ایک ادارے کو نیٹ ورک پر غلبہ پانے میں اتنی ہی دشواری کا سامنا ہو گا۔

معاہدے کے میکانزمز، جیسے کے پروف آف ورک (PoW) اور پروف آف اسٹیک (PoS) بھی 51% حملوں سے بچاؤ میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میکانزمز میں نوڈز کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ ٹرانزیکشنز کی درستگی پر اتفاق رائے ظاہر کریں، جس کے بعد انہیں بلاک چین میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ حملہ کرنے والے فرد کے لیے نیٹ ورک کی ہیرا پھیری کو مالی اور کمپیوٹیشنل لحاظ سے نہایت مہنگا کر دیتے ہیں، کیونکہ ایسی صورت میں انہیں نیٹ ورک کے زیادہ تر ذرائع پر کنٹرول حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔

غیر مرکزیت کی کو فروغ دینے کا عمل بچاؤ کا ایک اور طریقہ ہے۔ نوڈز کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے اور دیگر شرکاء کو شامل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ایک ادارہ زیادہ کنٹرول حاصل نہیں کرتا۔

مزید جانیں: 51% حملہ کیا ہے؟
پوسٹس شیئر کریں
متعلقہ لُغات
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں