NGMI

نو آموز

Ngmi سے کیا مراد ہے؟

"NGMI" دراصل ایک مخفف ہے، جس سے مراد ہے "کوئی فائدہ نہیں"۔ یہ انٹرنیٹ کی ایک غیر رسمی اصطلاح ہے، جسے عموماً ناامیدی یا کسی چیز میں بے اعتمادی کا اظہار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ الجھن اور مایوسی کی عکاسی کرتی ہے۔

NGMI کا معنی

اگرچہ NGMI کا مفہوم منفی ہو سکتا ہے، تاہم اسے اظہار مزاح یا کسر نفسی کے مقاصد سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، عین ممکن ہے کہ کوئی شخص کسی خاص پراجیکٹ سے منسوب Twitter پوسٹس پر مزاحیہ انداز میں تشویش ظاہر کرنے اور اس کی ساکھ کا مذاق بنانے کے لیے "NGMI" کے الفاظ سے تبصرہ کرے، اس کی مثالوں میں مزاحیہ نام کا حامل کوئی Meme کوائن یا عجیب و غریب تصور پر مبنی NFT پراجیکٹ شامل ہیں۔
کرپٹو کے پُرجوش شائقین عموماً "شاندار فائدہ متوقع ہے!" کی اصطلاح کے استعمال سے کرپٹو کرنسی کی صلاحیت سے متعلق دلچسپی اور مثبت روئے کا اظہار کرتے ہیں۔ "NGMI" مزاحیہ انداز میں اس کے برعکس نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔

کرپٹو میں NGMI سے کیا مراد ہے

جب کوئی کرپٹو کرنسی کے سیاق و سباق میں "NGMI" کی اصطلاح استعمال کرے، تو وہ دراصل اس شک کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں کہ کرپٹو سے متعلق ایک صورت حال، جیسے ایک ایسا پراجیکٹ جس کا نیا آغاز کیا گیا ہو، غیر معمولی ترقی حاصل کرے گا۔

کرپٹو کرنسیز کی متغیر دنیا میں، قیمتوں کی حرکات سے متعلق درست پیش گوئی کرنا نہایت دشوار کام ہوتا ہے۔ اگرچہ NGMI کو مزاحیہ طور پر یا شک کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم دانشمندی کا تقاضا ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ سرمایہ کاری کے فیصلے محتاط تجزیے کے بعد انجام دیے جائیں اور اس ضمن میں نمود و نمائش کے دھوکے کا شکار ہونے سے گریز کریں۔