WAGMI
WAGMI "We’re All Gonna Make It" کا مخفف ہے۔ یہ عموماً آن لائن کمیونٹیز، بالخصوص
کرپٹو کرنسی کے سیاق و سباق میں استعمال ہونے والا محاورہ ہے۔ WAGMI باہمی اشتراک کی نمائندگی کرنے والا ایک ایسا فقرہ ہے جو اُن افراد کے مابین اتحاد، عزم، اور مثبت سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جو کرپٹو کرنسیز اور مستقبل میں اپنی کامیابی کی اہلیت میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
WAGMI کامیابی حاصل کرنے یا کسی خاص ہدف کے حصول کی جانب ایک مثبت رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اکثر اوقات ایسے افراد استعمال کرتے ہیں جو کرپٹو پراجیکٹس میں شامل ہوتے ہیں، یا جو خود کو
Bitcoin یا
نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) جیسے کرپٹو اثاثہ جات کے لیے وقف کر دیتے ہیں، اور مستقبل میں ان کی کامیابی پر یقین رکھتے ہیں۔
کرپٹو کمیونٹیز میں "WAGMI"، اکثر اوقات مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ یا غیر یقینی صورتحال کے دوران دیگر افراد کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ عارضی نقصانات یا اتار چڑھاؤ جیسے حالات میں حوصلے کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔ یہ اس حوالے سے web3 کی اخلاقی اقدار کا ایک حصہ ہے، کہ مجموعی سطح پر یقین اور کاوشوں کا نتیجہ آگے جا کر مثبت ہو گا۔
NGMI اور GMI ایسے مخفف ہیں، جو عموماً کسی خاص صورتحال میں دو مختلف رویوں کے اظہار کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جہاں NGMI سے مراد "Not Gonna Make It" ہے، اور یہ عام طور پر ایک طنزیہ یا ذاتی تنقید پر مشتمل فقرے کی حیثیت سے استعمال کیا جاتا ہے، وہیں، "GMI" سے مراد "Gonna Make It" ہے، اور یہ "NGMI" کا متضاد ہے اور مستقبل میں کامیابی کے لیے ایک مثبت رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
"NGMI" اور "GMI" دونوں، Telegram اور Discord گروپس،
غیر مرکزی و خود مختار تنظیموں (DAOs)، اور Twitter جیسی آن لائن کرپٹو کمیونٹیز میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہیں اکثر اوقات ذاتی اہداف، چیلنجز، یا مشکل صورتحالوں کے متعلق ہونے والے مباحثوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جہاں "NGMI" کو نقصانات کو تسلیم کرنے یا ذاتی شبہات کا اظہار کرنے کے لیے مزاح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، وہیں، "GMI" ایک مزید مثبت سوچ کی حامل ذہنیت کو فروغ دینے کے لیے اعتماد اور مزاحمت کی گردان کا کردار ادا کرتا ہے۔