Meme کوائنز کیا ہوتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
Meme کوائنز کیا ہوتے ہیں؟

Meme کوائنز کیا ہوتے ہیں؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 15, 2021اپڈیٹ کردہ May 23, 2023
9m

اعلامیہ: یہ آرٹیکلفقط تعلیمی مقاصد کے لئے ہے۔ Binance کا ان پراجیکٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور یہ ان پراجیکٹس کی کوئی ستائش نہیں کرتی۔ Binance کے ذریعے فراہم کردہ معلومات سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ کے مشورے یا تجویز پر مبنی نہیں ہوتی۔ Binance آپ کے سرمایہ کاری کے کسی بھی فیصلے کی ذمہ داری نہیں لیتی۔ براہِ کرم مالی خطرات کو مول لینے سے پہلے پیشہ ورانہ مشاورت حاصل کریں۔


TL؛DR

2021 میں، میم کوائن کی مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا، خصوصاً کتوں سے متعلقہ میم پر مشتمل کوائنز میں۔ نومبر 2021 تک، مقبول ترین "بریڈز" میں سے ایک Dogecoin (DOGE) اور اس کی مقابل Shiba Inu (SHIB) تھیں۔ 

Meme کوائنز میم سے متاثرہ کرپٹو کرنسیز ہوتی ہیں۔ یہ Bitcoin (BTC) اور Ether (ETH) جیسی مرکزی کرپٹو کرنسیز کے مقابلے میں زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ ممکنہ طور پر اس کا سبب یہ ہے کہ میم کوائنز واضح طور پر کمیونٹی کی طرف سے چلائے جانے والے ٹوکنز ہوتے ہیں۔ ان کی قیمتیں عام طور پر سوشل میڈیا اور آن لائن کمیونٹی کے جذبات سے متاثر ہوتی ہیں۔ عموماً اس کی دھوم تو بہت مچتی ہے، تاہم یہ FOMO اور مالی خطرے کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ جہاں یہ بات سچ ہے کہ بعض ٹریڈرز میم کوائنز کے ذریعے امیر ہو جاتے ہیں، وہیں بہت سوں کو مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے سبب مالی نقصان بھی ہوتا ہے۔


تعارف

بعض افراد کہتے ہیں کہ سال 2021 کرپٹو کے لیے "کتوں" کا سال تھا۔ میم کوائن پیک میں کتوں کے تھیم پر مبنی جوڑا یعنی Dogecoin (DOGE) اور Shiba Inu (SHIB) اولین سطح پر رہا اور ان کی قیمت اور مارکیٹ کی کیپیٹلائزیشن میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔ نومبر 2021 تک، DOGE میں سال کے آغاز سے لے کر تب تک 8,000% اضافہ ہوا تھا اور کوائن مارکیٹ کیپ میں مارکیٹ کی کیپیٹلائزیشن کے لحاظ سے یہ #9 درجے پر تھا۔ اس کے حریف، SHIB میں، جنوری سے 60,000,000% کا اضافہ ہوا۔


Meme کوائنز کیا ہوتے ہیں؟

Meme کوائنز انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر موجود میمز یا لطیفوں سے متاثرہ کرپٹو کرنسیز ہوتی ہیں۔ پہلا تخلیق کردہ میم کوائن Dogecoin (DOGE) تھا۔ 2013 میں ایک مزاحیہ بہروپ کے طور پر لانچ ہونے والا DOGE، ایک جاپانی Shiba Inu کتے سے متعلقہ مقبول Doge میم سے متاثر ہو کر لانچ کیا گیا تھا۔

میم کوائنز کے اندر اتار چڑھاؤن کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر کمیونٹی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں اور آن لائن کمیونٹی کی جانب سے تشہیر اور FOMO کے سبب راتوں رات مقبولیت کو حاصل کر سکتے ہیں۔ تب بھی، اس صورت میں ان کی قیمت غیر متوقع طور پر گر سکتی ہے جب ٹریڈرز اپنی توجہ کو اگلے میم کوائن پر مرکوز کر لیں۔

میم کوائنز کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ عام طور پر ان کی سپلائی بہت زیادہ یا لامحدود ہوتی ہے۔ مثلاً، Shiba Inu (SHIB) کی کل سپلائی 1 کواڈریلین ٹوکنز پر مبنی ہے، جبکہ DOGE کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کی کوئی حد مقرر نہیں، اور 100 بلین سے زیادہ ٹوکنز پہلے سے ہی گردش میں ہیں۔ جیسا کہ میم ٹوکنز عام طور پر کوائن برننگ کے میکانزم کے حامل نہیں ہوتے، لہٰذا ان کی بڑی سپلائی ان کی نسبتاً کم قیمتوں کی وضاحت کے لیے کافی ہے۔ صرف $1 USD کے ساتھ، آپ لاکھوں میم ٹوکنز کو خرید سکتے ہیں۔


میم کوائنز اس قدر مقبول کیوں ہیں؟

اگرچہ مخصوص وجوہات کو واضح کرنا مشکل ہے، تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ COVID-19 کی عالمی وباء کے دوران، کرپٹو کی مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے جیسا کہ ریٹیل سرمایہ کاران افراط زر کے خلاف ہیج کرنا چاہتے تھے۔ اس شہرت کے دوران میم کوائنز پر بھی عروج آیا، نیز ان کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن اور اقسام، دونوں میں اضافہ ہوا۔

اس کی ابتدا 2020 کے آخری ایام میں GameStop (GME) اور AMC Entertainment (AMC) کے "میم اسٹاک" ساگا کے بعد ہوئی، جہاں Reddit کمیونٹی نے چند ہی ماہ میں کوئی 100 دفعہ کے قریب ان شیئر کی قیمتوں کو بڑھایا۔ جنوری 2021 میں، Reddit کے ایک گروپ نے GME کا کرپٹو متبادل تخلیق کرنے کی غرض سے ازراہ مذاق DOGE کی قیمت میں اضافے کی بات کی۔ تاہم یہ رجحان پھیلتا چلا گیا، اور Tesla کے CEO یعنی Elon Musk کی ٹوئیٹ کے زیراثر، DOGE کی قیمت بڑھ گئی۔ زندگی میں پہلی مرتبہ Dogecoin کی مالیت 0.73$ USD کو پہنچی، جس میں پانچ روز کے اندر اندر %2,000 سے بھی زائد کا اضافہ ہوا۔

تاہم، مئی 2021 میں، Elon Musk نے عوامی سطح پر TV پہ ازراہ مذاق DOGE کے متعلق کوئی بات کی، اور بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہی چیز بعد ازاں اس کی قیمت کے گرنے کا سبب بنی۔ اس کے بعد کئی ٹریڈرز نے اپنا رخ مارکیٹ میں موجود دوسرے میم کوائنز کی طرف کر لیا، جیسے کہ "Dogecoin killer" SHIB۔ اسی وقت، ریٹیل سرمایہ کاران FOMO کی وجہ سے اس امید کے ساتھ میم کوائنز میں سرمایہ کاری کر رہے تھے کہ وہ راتوں رات لکھ پتی بن جائیں گے، نتیجتاً میم کوائن میں مزید اضافہ ہوا۔

ریٹیل سرمایہ کاران کی میم کوائنز کے اندر دلچسپی لینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عام طور پر ان پر صرف چند سینٹس یا حتیٰ کہ سینٹس کے بھی ایک حصے کے برابر لاگت آتی ہے۔ تکنیکی لحاط سے، کم قیمت زیادہ معنی نہیں رکھتی کیونکہ ان کوائنز کی سپلائز بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ تاہم پھر بھی، لاکھوں کی تعداد میں کسی مخصوص میم کوائن کی موجودگی کا احساس ETH یا BTC کے ایک معمولی سے حصے کی موجودگی کے احساس سے مختلف ہوتا ہے۔ ٹریڈرز محض چند ڈالرز کے عوض ہزاروں یا حتیٰ کہ لاکھوں کی تعداد میں بھی DOGE، SHIB، یا Akita Inu (AKITA) کو خرید سکتے ہیں۔

ممکنہ منافعوں کے علاوہ، میم کوائن کا رواج ان کی متعلقہ کمیونٹی کے جذبات کی وجہ سے بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس سے پہلے تذکرہ کیا گیا، میم کوائنز انٹرنیٹ کی ایسی مقبول میمز سے متاثرہ ہوتے ہیں، جن کا مقصد تفریح ہوتا ہے اور جن کو کبھی کبھار کسی کمیونٹی کا "آپس کا مذاق" بھی مانا جاتا ہے۔ میم کوائنز خریدنا، ایک طرح سے، ان کی متعلقہ کمیونٹی کے لیے معاونت کے اظہار کی صورت ہے۔ GME اسٹاک مارکیٹ ساگا کے بعد، Reddit کے گروپ SatoshiStreetBets سے متاثر ہو کر میم کوائن ٹریڈرز نے روایتی کرپٹو کرنسیز پر شرط لگانے کے لیے "David vs. Goliath" مقابلے کو شروع کیا۔ لہٰذا 2021 میں کرپٹو مارکیٹ پر کمیونٹی کی طرف سے چلائے جانے والے میم کوائنز چھا گئے۔

 

میم کوائنز میں سرمایہ کاری کے ممکنہ خطرات

اگرچہ 2021 میں میم کوائنز میں واضح اضافہ ہوا ہے، تاہم تمام کرپٹو کرنسیز کی طرح، میم کوائنز کی ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے اندر بھی مالی خطرے کا زائد امکان موجود ہے۔

سب سے پہلے، میم کوائنز کی ٹوکنامکس قابل تشویش ہو سکتی ہیں۔ آئیے Bitcoin کی مثال لیتے ہیں۔ یہ اپنی ذاتی بلاک چین، عمدگی سے تحریر کردہ وائٹ پیپر، ایک قائم شدہ ایکو سسٹم، اور قلت زر پر مبنی نوعیت کا حامل ہوتا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران ہم نے یہ مشاہدہ بھی کیا ہے کہ Bitcoin ادارہ جاتی سطح پر مزید اپنایا جا رہا ہے۔ BTC کے مقابلے میں، زیادہ تر میم کوائنز افراط زر کا شکار ہوتے ہیں اور ان کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی۔ ان کے ایکو سسٹم، استعمال کے مقاصد، اور بنیادی خصوصیات کا تعین عام طور پر کمیونٹی کے اجتماعی لطیفوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ایسے میم کوائنز صرف چند ایک ہی ہیں جو مرکزی کرپٹو کرنسیز کی ٹیکنالوجی پر قائم کیے گئے۔ مثلاً، DOGE کی ٹیکنالوجی Litecoin (LTC) سے اخذ کی گئی، جبکہ SHIB کو Ethereum کے بلاک چین کی بنیاد پر قائم کیا گیا۔ 

ایک اور ممکنہ خطرہ یہ بھی ہے کہ میم کوائنز ایک وسیع پیمانے پر کمیونٹی کی طرف سے چلائے جاتے ہیں اور وسیع تر مارکیٹ میں موجود کیپیٹلائزیشن کرپٹو کرنسیز کے مقابلے میں خطرے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ یہ اتار چڑھاؤ لگاتار غیر متوقع اضافے اور کمی کا سبب بنتا ہے۔ میم کوائنز کی مدت حیات عام طور پر کم ہوتی ہے۔ کسی مقبول شخصیت کی طرف سے تشہیر یا FOMO کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ ہو سکتا ہے، یا اس صورت میں کمی بھی واقع ہو سکتی ہے جب کمیونٹی اگلے میم کوائن پہ جانے کا فیصلہ کرے۔

جیسا کہ میم کوائن مارکیٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آپ کو یہ اس بات کا پتہ ہونا چاہیئے کہ کچھ پراجیکٹس ٹریڈرز کو دھوکہ دینے کے لیے اس شہرت کا ناجائز فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ مثلاً، Squid Game (SQUID)، اسی نام کے حامل Netflix کے شو سے متاثرہ میم کوائن میں، ایک ہفتے کے اندر 86,000% کا اضافہ ہوا۔ تاہم، تشکیل کار ٹیم نے اچانک ہی معاونت کو روک دیا جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 99% تک گر گئی۔ بدترین بات یہ ہے کہ ہولڈرز کو اپنے SQUID ٹوکنز کو بیچنے کی اجازت نہیں تھی۔ لہٰذا، آپ کو میم کوائنز میں ٹریڈ یا سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ہمیشہ احتیاط برتنی چاہیئے اور DYOR کر لینی چاہیئے۔


مقبول میم کوائنز کا مجموعی جائزہ

اعلیٰ ترین مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے حامل Dogecoin (DOGE) اور Shiba Inu (SHIB) میم کوائن مارکیٹ میں اولین سطح پر ہیں۔ DOGE اور SHIB کی کامیابی کے بعد، کتے سے متعلقہ تھیم پر مشتمل بہت سے میم کوائنز کو مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا اور 2021 کے دوسرے حصے تک جا کر انہیں تھوڑی بہت کامیابی حاصل ہوئی۔


Dogecoin (DOGE)

Dogecoin (DOGE) کو سنہ 2013 میں بلی مارکوس (Billy Markus) اور جاکسن پامر (Jackson Palmer) نامی سافٹ ویئر انجینئرز نے تخلیق کیا تھا۔ یہ ایک Shiba Inu کتے پر مبنی میم سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا تھا اور اس کا مقصد اس عام رجحان کی جانب توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک مزاحیہ کرپٹوکرنسی کو تیار کرنا تھا۔ Litecoin (LTC) کے فورک کی حیثیت سے، DOGE بھی پروف آف ورک (PoW) کے یکساں میکانزم کو اختیار کرتا ہے، اور اس کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کے لیے کوئی حد مقرر نہیں۔ DOGE کے مزید مجموعی جائزے کے لیے، Dogecoin کیا ہوتا ہے؟کو ملاحظہ کریں۔


Shiba Inu (SHIB)

Shiba Inus (SHIB) DOGE کا حریف ہے اور اس کو اکثر اوقات "Dogecoin killer" کہا جاتا ہے۔ SHIB کا نام ایک جاپانی کتے کی نسل پر بھی رکھا گیا ہے۔ یہ اگست 2020 میں Ryoshi نام کے ایک نامعلوم ڈویلپر کی جانب سے تخلیق کیا گیا تھا۔ DOGE اور SHIB کے درمیان مرکزی فرق یہ ہے کہ ان میں سے دوسرا 1 کواڈریلین ٹوکنز کی محدود سپلائی کا حامل ہے، جن میں سے 50% برن ہو چکے تھے اور انہیں خیرات کے لیے عطیہ کر دیا گیا تھا۔ SHIB کے ایکو سسٹم میں ایک غیر مرکزی ایکسچینج، NFT آرٹ انکیوبیٹر، NFTs، اور ایک NFT گیم شامل ہے۔

SHIB اور ایکو سسٹم کے حوالے سے مزید جاننے کے لیے، Shiba Inu (SHIB) کیا ہوتا ہے؟کو ملاحظہ کریں۔


Dogelon Mars (ELON)

Dogelon Mars (ELON) مقبولیت کے لحاظ سے doggy duo سے کافی قریب ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ELON کا نام Tesla کے CEO یعنی Elon Musk کے نام پر اور اس کی کمپنی SpaceX کے لیے اس کے جذبے کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔ ELON Dogecoin کا فورک ہے اور 557 ٹریلین ٹوکنز پر مبنی گردشی سپلائی کا حامل ہے۔ نومبر 2021 تک، اپریل 2021 میں اپنے لانچ سے لے کر اب تک ELON میں 3,780% اضافہ ہوا ہے۔


Akita Inu (AKITA)

دیگر ایسے کئی میم کوائنز ہیں جو جاپانی کتوں کی نسلیں اپنے میسکاٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ Akita Inu (AKITA)، Kishu Inu (KISHU)، اور Floki Inu (FLOKI)۔ AKITA، DOGE سے شدید متاثر تھا۔ یہ فروری 2021 میں ایک ERC-20 ٹوکن کے طور پر Uniswap میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس کی ٹوکنامکس SHIB سے کافی حد تک ملتی جلتی ہیں۔ SHIB کے ڈویلپر Ryoshi کی طرح، AKITA کی ٹیم نے بھی اپنی کل سپلائی کے 50% حصے کو Uniswap پر لاک کر دیا تھا جبکہ بقایا 50%، Ethereum کے مشترکہ بانی Vitalik Buterin کو بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم، AKITA کی کل سپلائی محض 100 ٹریلین ٹوکنز پر مبنی ہے، جوکہ SHIB کی کل سپلائی کے 1/10 حصے کے مساوی ہے۔ AKITA کو اپنے ساتھی doggy کوائنز کے ساتھ ساتھ مئی 2021 میں مقبولیت حاصل ہوئی اور کمیونٹی کے کچھ افراد اسے ایک دوسرا "Dogecoin killer" تصور کرتے ہیں۔


Samoyedcoin (SAMO)

Samoyedcoin (SAMO) کتے سے متعلقہ میم پر مبنی ایک کوائن پراجیکٹ ہے جوکہ Solana بلاک چین پربنایا گیا تھا۔ لانچ کے وقت، کمیونٹی کے ممبران کے لیے SAMO کی 13% سپلائی کو بذریعہ ایئر ڈراپ فراہم کیا گیا۔ ان کی ویب سائٹ کے مطابق، SAMO کے روڈ میپ میں برننگ کے واقعات، ایئر ڈراپ کے ٹولز، ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX)، اور NFTs کی تخلیق شامل ہے۔ Samoyedcoin نے حال ہی میں قیمت میں اچانک اضافے کی وجہ سے مقبولیت حاصل کی۔ SAMO میں ایک ماہ کے اندر اندر 4,300% اضافہ ہوا۔ اکتوبر 2021 میں، یہ قیمت $0.005 سے تقریباً 30 ہی دنوں میں $0.22 سے بھی زائد پر پہنچ گئی تھی۔


Kishu Inu (KISHU)

Kishu Inu (KISHU)، کینائن تھیم پر مبنی ایک اور میم کوائن، جس میں اپریل 2021 سے اپنے لانچ سے لے کر اب تک تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ KISHU میں فعال صارفین کے لیے شرکت کے انعامات، نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs)، اور Kishu سواپ نامی DEX شامل ہیں۔ اس کی مقبولیت کے اندر اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے اور ریکارڈ کے مطابق اس کے لانچ کے ایک ہی ماہ بعد اس کے ہولڈرز کی تعداد 100,000 سے بھی زیادہ تھی جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 2 بلین ڈالرز تھی۔


SafeMoon (SAFEMOON)

اضافے کے دوران کیپیٹلائز ہونے والا ایک نیا میم کوائن SafeMoon (SAFEMOON) تھا۔ یہ ایک BEP-20 ٹوکن ہے جوکہ مارچ 2021 میں Binance کے اسمارٹ چین (BSC) پہ لانچ ہوا۔ SAFEMOON، ٹوکن بیچنے والے افراد پر 10% خارجی فیس کو عائد کرتے ہوئے طویل مدتی ہولڈرز کو انعام دیتا ہے، جس میں سے آدھی فیس کو SAFEMOON کے موجودہ ہولڈرز میں تقسیم کیا جائے گا، اور باقی کا آدھا حصہ برن کر دیا جائے گا۔ اپریل کے اندر اس میں اضافے کے بعد یہ ریٹیل سرمایہ کاران کے لیے دلچسپی کی وجہ بنی۔ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق نومبر 2021 تک، SAFEMOON 9418.54% ROI کی حامل تھی۔


Binance پر میم کوائنز کو کیسے خریدا جائے؟

آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر DOGE اور SHIB جیسے، دیگر مقبول میم کوائنز کو بھی خرید سکتے ہیں۔ دیگر کم مقبول میم کوائنز کے لیے، آپ غیر مرکزی ایکسچینجز پر جا سکتے ہیں۔ 

آئیں DOGE کو بطور مثال لیتے ہیں۔

1. اپنے Binance کے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔ پھر، ٹریڈنگ کا کلاسیکی یا جدید صفحے کو منتخب کرنے کے لیے بالائی بار میں موجود [Trade] پر جائیں۔

2. اسکرین کی دائیں جانب، سرچ بار پر "DOGE" کو ٹائپ کریں تاکہ دستیاب ٹریڈنگ کے جوڑوں کی ایک فہرست ملاحظہ کی جا سکے۔ ہم DOGE/BUSD بطور مثال استعمال کریں گے۔ اس کا ٹریڈنگ کا صفحہ کھولنے کے لیے "DOGE/BUSD" پر کلک کریں۔

3. نیچے کی جانب [Spot] باکس تک اسکرول کریں اور DOGE کی اس تعداد کو درج کریں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ DOGE خریدنے کے لیے آرڈر کی مختلف اقسام کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اس مثال میں ہم مارکیٹ آرڈر استعمال کریں گے۔ آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy DOGE] پر کلک کریں، اور آپ اپنے اسپاٹ والیٹ میں خریدی گئی DOGE دیکھ سکیں گے۔


 

اختتامی خیالات

مارکیٹ میں ہر روز نئے میم کوائنز کے داخلے اور ٹریڈرز کی اس امید کے ساتھ کہ وہ DOGE اور SHIB کی جانب سے فراہم کردہ منافع جات کی نقل کر سکیں، یہ اہم ہے کہ کسی بھی میم کوائنز پر سرمایہ کاری سے قبل DYOR کر لی جائے۔ یاد رکھیں کہ دیگر ڈیجیٹل کرنسیز کے مقابلے میں میم کوائنز میں اتار چڑھاؤ کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ کرپٹو کرنسیز میں ٹریڈ یا سرمایہ کاری کرنے میں شدید خطرے کا امکان ہے۔ میم کوائنز ایک وسیع پیمانے پر کمیونٹی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں اور غیر متوقع طور پر گر بھی سکتے ہیں، لہٰذا آپ کو چاہیئے کہ کبھی بھی اتنی سرمایہ کاری نہ کریں جتنی کے نقصان کی آپ سکت نہ رکھتے ہوں۔