ہوم
لغت
GM ( صبح بخیر)

GM ( صبح بخیر)

نو آموز

GM سے کیا مراد ہے؟

GM (یا gm) "صبح بخیر" کی اصطلاح ہے اور اس کو باقاعدگی سے سماجی میل جول کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ کرپٹو کمیونٹیز کے اندر رابطے اور تعلقات کے جذبے کو فروغ دیا جا سکے۔ اگرچہ 'GM' کرپٹو کی غیر رسمی بول چال سے کافی زیادہ منسلک ہے، تاہم یہ کرپٹو کمیونٹیز کے آغاز سے قبل ظاہر ہوئی تھی۔

کرپٹو میں GM سے کیا مراد ہے؟

GM کو غیر مرکزی اور خود مختار تنظیموں (DAOs)، Twitter، Discord اور Telegram گروپس جیسے پلیٹ فارمز پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کمیونٹی کی عالمگیر فطرت کو تسلیم کرنے، اور بلاک چین ٹیکنالوجی اور بلاک چین پر مبنی پراجیکٹس کے تعاملات کے ضمن میں، ایک خوش آئند ماحول تخلیق کرنے کے لیے دوستانہ اشارے کے طور پر کام کرتا ہے۔
چونکہ کرپٹو کرنسی کی کمیونٹی مختلف ٹائم زونز اور جغرافیائی مقامات میں موجود ہے، لہٰذا دنیا بھر سے لوگ کرپٹو پراجیکٹس میں مشغول ہونے کی غرض سے باہم ملتے ہیں۔ دوستانہ مبارکباد کے ساتھ دن کی شروعات کرتے ہوئے، یہ عمل باقی افراد کو خوش اسلوبی سے جواب دینے کی ترغیب دیتا ہے۔

لوگ اپنے دن کا آغاز اکثر اوقات ایک GM پیغام سے کرتے ہیں، اور پھر کمیونٹی کے بقیہ ممبران ایک GM جواب کے ذریعے اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں۔ اس کا کرپٹو کمیونٹی کے اندر استعمال، اس شعبے کی جامع اور معاون فطرت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ممبران کے لیے ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے وہ کرپٹو کرنسی کی ارتقاء پذیر دنیا کو دریافت اور اس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے دن کی شروعات کرتے وقت، ایک دوسرے کے لیے عزت و تکریم کا اظہار کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہیں۔