TL؛DR
THORChain لیکویڈیٹی کا ایک غیر مرکزی پروٹوکول ہے جو صارفین کو عوامی ترتیبات میں اثاثوں کو سواپ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ والٹ منیجر کا کردار ادا کرتے ہوئے BTC جیسے لیئر-1 کے مقامی اثاثوں کے ایکسچینج کو فعال کرتا ہے۔ THORChain اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے، Tendermint اور Cosmos-SDK کو استعمال کرتا ہے۔ یہ اپنے سربراہ سے عاری والٹ کے لیے تھریشولڈ دستخطی اسکیمز (TSS) کو بھی استعمال کرتا ہے۔
تعارف
THORChain کیسے کام کرتی ہے؟
THORChain کے ایکو سسٹم میں صارفین کی چار کلیدی اقسام ہیں:
- سواپرز جو اثاثوں کو سواپ کرنے کے لیے لیکویڈیٹی پولز کا استعمال کرتے ہیں۔
- لیکویڈیٹی فراہم کنندگان جو پولز کے لیے لیکویڈیٹی کو شامل کرتے ہیں اور انعامات حاصل کرتے ہیں۔
- نوڈ آپریٹرز جو بانڈز فراہم کرتے ہیں اور انہیں سسٹم کو محفوظ کرنے کے لیے ادائیگی کی جاتی ہے۔
- ٹریڈرز جو منافع بنانے کے ارادے سے پولز کی نگرانی کرتے ہیں اور انہیں دوبارہ سے متوازن بناتے ہیں۔
دیگر کراس چین پروٹوکولز کے برعکس، THORChain اثاثوں کو سواپ کرنے سے قبل انہیں رواں نہیں کرتا۔ اس کی بجائے، یہ خود مختار، شفاف اثاثہ جاتی سواپس انجام دینے کے لیے THORChain پر مقامی اثاثوں کو استعمال کرتا ہے۔
نوڈ آپریٹرز، جو THORNodes کہلاتے ہیں، آزاد ہوتے ہیں اور سواپ کرنے والا کراس چین نیٹ ورک بنانے کے لیے ایک دوسرے سے مواصلت کرتے ہیں۔ نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے بدلے میں، یہ کیے جانے والے ہر سواپ کے عوض فیس کی شکل میں انعامات وصول کریں گے۔ نوڈ آپریٹر بننے سے قبل، صارف کو RUNE کا بانڈ فراہم کرنا پڑتا ہے۔ یہ بانڈز ضمانت کے طور پر رکھے جاتے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ نوڈ آپریٹرز THORChain کے بہترین مفاد میں کام کر رہے ہوں۔ یہ لازم ہے کہ بانڈ کردہ مجموعی ضروریات، پول میں شامل کردہ RUNE سے دو گنا زیادہ ہوں۔
اثاثے کے سواپ کے دوران، سواپرز اپنے اثاثے THORChain کو بھیجیں گے اور کوئی دوسرا اثاثہ وصول کریں گے۔ مثال کے طور پر، BTC سے ETH پر سواپ کرتے ہوئے، سواپرز اپنے BTC کو THORChain پر بھیج دیں گے۔ جب BTC نیٹ ورک میں داخل ہوتا ہے، تب BTC سے RUNE پر، اور پھر RUNE سے ETH پر سواپ انجام دیا جائے گا۔ اور پھر THORChain والٹ کی طرف سے یہ ETH سواپ کار کو بھیج دیا جائے گا۔ یہ عمل THORChain کو اثاثے رواں کیے بغیر مقامی سواپس انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔
لیکوئیڈیٹی پول کے اس ماڈل کے ساتھ، محض پول کے بیلنسز کا استعمال کرتے ہوئے THORChain اس امر کا تعین کرنے کے قابل ہو جاتی ہے کہ دیگر کسی بھی اثاثے میں، کسی اور اثاثے کی کیا مالیت ہے۔ عملی اعتبار سے، THORChain ایک والٹ منیجر کا کردار ادا کرتی ہے جو اثاثہ جات کی قیمت مقرر کرنے کے لیے پول کے تناسبات کا استعمال کرتے ہوئے ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ غیر مرکزی لیکویڈیٹی کی تخلیق میں مدد فراہم کرتا ہے، اور مرکزی ثالثین کو ہٹا دیتا ہے۔
THORChain کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
THORChain ایک DEX ہے جس کو اثاثے سواپ کرنے کے لیے رواں کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ THORChain کے دیگر فوائد میں شامل ہیں:
سواپرز اور ٹریڈرز
لیئر-1 کے مقامی اثاثوں کو متعدد بلاک چینز کے درمیان سواپ کرنے کی صلاحیت۔
رجسٹر کرنے کا تقاضا نہیں کیا جاتا – کوئی بھی شخص ٹرانزیکشن بھیج سکتا ہے اور THORChain اس سواپ پر عمل درآمد کر دے گا۔
اپنے اثاثوں کو رواں کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی – THORChain سواپس انجام دینے کے لیے اپنے مقامی اثاثوں کے والٹس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مرکزی فریقین ثالث یا اوریکلز پر انحصار کیے بغیر شفاف، منصفانہ قیمتوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی بھی وقت طلب پر لیکویڈیٹی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
لیکویڈیٹی فراہم کنندگان
مقامی BTC، ETH، BNB، اور LUNA جیسے غیر استعمال شدہ اثاثوں پر منافع کمائیں۔
- ان کے 100 دن تک پول میں رہنے کے بعد، عارضی خسارے (IL) کی 100% تک کی حفاظت سے فائدہ اٹھائیں۔
لاک ان ہو جانے کی مدتوں کا امکان نہیں ہوتا۔
رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
فریقین ثالث سے نمٹنے نہیں پڑتا۔
نوڈ آپریٹرز
ان کی جانب سے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے پر انعامات حاصل کریں۔
غیر مرکزیت میں اضافے کے لیے خفیہ رہنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
RUNE کیا ہے؟
RUNE THORChain کا مقامی کوائن ہے۔ نیٹ ورک کے اندر، یہ صارفین کے لیے RUNE کو کسی دیگر معاونت یافتہ اثاثے کے ساتھ سواپ کرنے کی خاطر بنیادی جوڑے کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ 500 ملین کی سپلائی اور استعمال کی چار صورتوں کا حامل ہے: تصفیہ، سکیورٹی، گورننس اور ترغیبات۔
RUNE بطور تصفیہ جاتی اثاثہ
RUNE دو پولز کے درمیان سواپس کی سہولت کاری کرتے ہوئے، تمام لیکویڈیٹی پولز کے لیے تصفیہ جاتی اثاثے کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہر پول کے لیے RUNE:ASSET کا 1:1 تناسب درکار ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، BTC میں $100,000 کے حامل پول کے لیے لازم ہے کہ اس کے ہولڈ میں $100,000 تک کی مالیت کا حامل RUNE موجود ہو۔
سکیورٹی کے لیے RUNE
سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے، نوڈ آپریٹرز کو اپنی پول میں شامل کی گئی رقم سے دو گنا زائد RUNE بانڈ کرنے پڑتے ہیں۔ RUNE بانڈز ضمانت کے طور پر رکھے جاتے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ نوڈ آپریٹرز نیٹ ورک کے بہترین مفاد میں کام کریں۔
گورننس کے لیے RUNE
RUNE کے ٹوکن ہولڈرز یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ کون سے اثاثے یا چین کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی لیکویڈیٹی کے ساتھ ووٹ دیتے ہوئے یہ عمل انجام دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر، سب سے زیادہ مختص کردہ RUNE کا حامل پول، نسبتاََ زیادہ ترجیح سے لطف اندوز ہو گا۔
ترغیبات کے لیے RUNE
لیکویڈیٹی فراہم کنندگان اور نوڈ آپریٹرز کے لیے ایک مقررہ اخراجی معمول کی بنیاد پر RUNE کی مد میں بلاک کے انعامات اور سواپ کی فیس ادا کی جاتی ہے۔ RUNE کو گیس کی فیس کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
RUNE کا سب سے چھوٹا پیمانہ، جو کہ Tor کہلاتا ہے، آٹھ اعشاری پوائنٹس ہے۔ RUNE کا مقصد ایک قابل پیشین گوئی اور فیصلہ کن قدر کی طرف بڑھنا ہے۔ ڈیزائن کے اعتبار سے، ایکو سسٹم کے لیکویڈیٹی پول میں RUNE کی مارکیٹ کی حد غیر-RUNE اثاثوں کی مجموعی قدر سے کم سے کم تین گنا زیادہ ہونی چاہیئے۔
Binance پر RUNE کیسے خریدا جائے؟
آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر RUNE خرید سکتے ہیں۔