TL؛DR
سطح 1 تعلق کسی بنیادی نیٹ ورک، جیسا کہ Bitcoin ،BNB چین، یا Ethereum اور اس کے بنیادی ڈھانچے سے ہوتا ہے۔ سطح 1 کی بلاک چینز کسی دوسرے نیٹ ورک کی ضرورت کے بغیر ٹرانزیکشنز کی توثیق اور ان کو حتمی شکل دے سکتی ہیں۔ سطح 1 پر مبنی نیٹ ورکس کی توسیع پذیری میں بہتری لانا مشکل ہے، جیسا کہ ہم Bitcoin کی صورت میں بھی دیکھ چکے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، ڈویلپرز سطح 2 پر مبنی پروٹوکولز تخلیق کرتے ہیں جو سکیورٹی اور معاہدے کے لیے سطح 1 پر مبنی نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں۔ Bitcoin کا لائٹننگ نیٹ ورک سطح 2 پر مبنی پروٹوکول کی ایک مثال ہے۔ یہ صارفین کو مرکزی چین پر ٹرانزیکشنز کو ریکارڈ کرنے سے قبل آزادانہ طور پر انہیں انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔
سطح 1 اور سطح 2 وہ اصطلاحات ہیں جو ہمیں مختلف بلاک چینز، پراجیکٹس، اور ڈویلپمنٹ ٹولز کے طرز تعمیر کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ اگر آپ نے کبھی بھی Polygon اور Ethereum یا Polkadot اور اس کی پیرا چینز کے درمیان موجود تعلق کے بارے میں سوچا ہے، تو بلاک چین کی مختلف سطحوں کے بارے میں جاننا مددگار ثابت ہو گا۔
سطح 1 پر مبنی نیٹ ورک، ایک بنیادی
بلاک چین کا ہی دوسرا نام ہے۔
BNB اسمارٹ چین (BNB)،
Ethereum (ETH)،
Bitcoin (BTC)، اور
Solana جیسے تمام پروٹوکولز سطح 1 پر مبنی ہیں۔ ہم انہیں سطح 1 میں شمار اس لیے کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے ایکو سسٹم کے اندر بنیادی نیٹ ورکس کا کردار ادا کرتے ہیں۔ سطح 1 کے برعکس، ہمارے پاس آف چین اور دیگر سطح 2 پر مبنی حل موجود ہیں جو مرکزی چینز کے اوپر بنائے گئے ہیں۔
دوسرے الفاظ میں، کسی پروٹوکول کا شمار سطح 1 میں اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنی ہی بلاک چین پر ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کرتا ہے اور انہیں حتمی شکل دیتا ہے۔ ان کے پاس ان کا اپنا مقامی
ٹوکن بھی موجود ہوتا ہے، جو ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
سطح 1 پر مبنی نیٹ ورکس کا ایک عام مسئلہ،
توسیع پذیری سے عاری ہونا ہے۔ اضافی مانگ کے اوقات میں Bitcoin اور دیگر بڑی بلاک چینز کو ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کرنے میں دقت کا سامنا رہا ہے۔ Bitcoin پروف آف ورک (PoW) کے معاہداتی میکانزم کا استعمال کرتا ہے، جس کے لیے بہت سے کمپیوٹیشنل وسائل درکار ہوتے ہیں۔
جہاں PoW غیر مرکزیت اور سکیورٹی کو یقینی بناتا ہے، وہیں اس صورت میں PoW نیٹ ورکس کی رفتار سست ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے جب ٹرانزیکشنز کا حجم بہت زیادہ بڑھنے لگے۔ اس سے ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے درکار وقت میں اضافہ ہوتا ہے اور فیس بھی زیادہ لگتی ہے۔
بلاک چین ڈویلپرز کئی سالوں سے توسیع پذیری سے متعلقہ مسائل کے حل پر کام کرتے آ رہے ہیں، تاہم اب بھی اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے کہ اس کے بہترین متبادلات کون سے ہیں۔ سطح 1 کی توسیع پذیری کے لیے، کچھ آپشنز میں شامل ہیں:
1.
بلاک سائز میں اضافہ، جوکہ ہر بلاک میں مزید ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کرنے کی اجازت دے گا۔
3. شارڈنگ کا اطلاق۔ ڈیٹا بیس تقسیم کی ایک شکل۔
سطح 1 میں بہتری لانے کے لیے چند اہم اقدامات کا اطلاق کرنا ہو گا۔ بہت سی صورتوں میں، نیٹ کے تمام صارفین تبدیلی سے اتفاق نہیں کریں گے۔ یہ کمیونٹی کی تقسیم یا حتیٰ کہ ہارڈ فورک کا باعث بھی بن سکتا ہے، جیسا کہ 2017 میں Bitcoin اور Bitcoin کیش کے ساتھ ہوا تھا۔
SegWit
توسیع پذیری کے لیے سطح 1 کے حل کی ایک اہم مثال Bitcoin کا
SegWit (علیحدہ گواہ) ہے۔ اس نے بلاک ڈیٹا کی نظم کاری کے انداز کو تبدیل کر کے (ڈیجیٹل دستخط اب مزید ٹرانزیکشن ان پٹ کا حصہ نہیں ہیں) Bitcoin کے تھروپٹ میں اضافہ کیا۔ اس تبدیلی نے نیٹ ورک کی سکیورٹی کو متاثر کیے بغیر فی بلاک ٹرانزیکشنز کے لیے مزید جگہ خالی کی۔ SegWit کو سابقہ ورژن کے ساتھ مطابقت پذیر سافٹ فورک کے ذریعے لاگو کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ Bitcoin نوڈز بھی ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کے قابل ہوں گے جنہیں اب تک SegWit شامل کرنے کے لیے اپڈیٹ نہیں کیا گیا۔
شارڈنگ، ٹرانزیکشن کے تھروپٹ کے لیے استعمال ہونے والا سطح 1 پر مبنی توسیع پذیری کا ایک مقبول حل ہے۔ یہ تکنیک ڈیٹا بیس کی تقسیم کی ایک شکل ہے جس کا اطلاق بلاک چین کے منقسم
لیجرز پر کیا جا سکتا ہے۔ کام کے بوجھ کو تقسیم کرنے اور ٹرانزیکشن کی رفتار میں بہتری لانے کے لیے نیٹ ورک اور اس کے نوڈز کو مختلف شارڈز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ہر شارڈ پورے نیٹ ورک کی سرگرمی کے ذیلی سیٹ کی نظم کاری کرتا ہے، یعنی یہ اپنی ذاتی ٹرانزیکشنز، نوڈز اور علیحدہ بلاکس کا حامل ہوتا ہے۔
شارڈنگ کے ساتھ، ہر نوڈ کو پوری بلاک چین کی مکمل کاپی برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کے بجائے، ہر نوڈ اپنے مقامی ڈیٹا کی حالت، بشمول ایڈریسز کے بیلنس اور دیگر کلیدی میٹرکس کو شیئر کرنے کے لیے مرکزی چین کو مکمل کیے گئے کام کی رپورٹ دیتا ہے۔
جب بہتری کی بات آتی ہے، تو سطح 1 پر ہر چیز قابل حل نہیں ہے۔ تکنیکی رکاوٹوں کی وجہ سے، مرکزی بلاک چین نیٹ ورک پر کچھ تبدیلیاں لانا مشکل یا تقریباً ناممکن ہی ہے۔ مثلاً، Ethereum،
پروف آف اسٹیک (PoS) پر اپ گریڈ کی جا رہی ہے، لیکن اس عمل میں پیشرفت میں کئی سال لگے ہیں۔
توسیع پذیری کے مسائل کے باعث استعمال کی بعض صورتیں سطح 1 کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہو سکتیں۔ ٹرانزیکشنز کے طویل اوقات کی وجہ سے، ایک
بلاک چین گیم در حقیقت Bitcoin نیٹ ورک کا استعمال نہیں کر سکتی۔ تاہم ممکن ہے، کہ پھر بھی یہ گیم سطح 1 کی سکیورٹی اور غیر مرکزیت کا استعمال کرے۔ بہترین آپشن سطح 2 پر مبنی حل کے ساتھ نیٹ ورک کے اوپر تعمیر کرنا ہے۔
لائٹننگ نیٹ ورک
سطح 2 کے حل سطح 1 پر بنائے جاتے ہیں اور اپنی ٹرانزیکشنز کو حتمی شکل دینے کے لیے اسی پر انحصار کرتے ہیں۔ ایک مقبول مثال
لائٹننگ نیٹ ورک کی ہے۔ بھاری ٹریفک کے اوقات میں Bitcoin نیٹ ورک کو ٹرانزیکشنز پر عمل درآمد کرنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں۔ ایک لائٹننگ نیٹ ورک صارفین کو مرکزی چین سے ہٹ کر اپنے Bitcoin کے ساتھ ادائیگی کرنے کے قابل بناتا ہے، اور بعد ازاں، حتمی بیلنس کی رپورٹ مرکزی چین کو دی جاتی ہے۔ یہ بنیادی طور پر تمام افراد کی ٹرانزیکشنز کو ایک حتمی ریکارڈ میں یکجا کرتی ہے، جس سے وقت اور وسائل، دونوں کی بچت ہوتی ہے۔
اب جب کہ ہم جانتے ہیں کہ سطح 1 کیا ہے، تو آئیے کچھ مثالوں پر نظر ڈالتے ہیں۔ سطح-1 پر مبنی بلاک چینز کی مختلف اقسام ہیں، جن میں سے کئی، استعمال کی منفرد صورتوں کی معاونت کرتی ہیں۔ ان میں صرف Bitcoin اور Ethereum ہی شامل نہیں، اور ہر نیٹ ورک، بلاک چین ٹیکنالوجی میں درپیش غیر مرکزیت، سکیورٹی، اور توسیع پذیری سے متعلقہ مسائل کے لیے مختلف حل پیش کرتا ہے۔
Elrond
Elrond 2018 میں قائم شدہ ایک سطح-1 پر مبنی نیٹ ورک ہے جو اپنی کارکردگی اور توسیع پذیری کو بہتر بنانے کے لیے شارڈنگ کا استعمال کرتا ہے۔ Elrond بلاک چین 100,000 سے زائد ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS) پر عمل درآمد کر سکتی ہے۔ اس کی دو منفرد بنیادی خصوصیات اس کے محفوظ پروف آف اسٹیک (SPoS) کا معاہداتی پروٹوکول اور موافقت پذیر شارڈنگ ہیں۔
موافقت پذیر شارڈنگ، اس صورت میں شارڈ کی تقسیم اور انضمام کے ذریعے رونما ہوتی ہے جب نیٹ ورک صارفین کو کھوتا ہے یا حاصل کرتا ہے۔ نیٹ ورک کے مکمل طرز تعمیر سمیت، اس کی صورتحال اور ٹرانزیکشنز تک کی شارڈنگ کی جاتی ہے۔ توثیق کاران بھی شارڈز کے بیچ حرکت کرتے ہیں، جس سے شارڈ پر بدنیتی پر مبنی قبضے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
Elrond کا مقامی ٹوکن EGLD
ٹرانزیکشن کی فیس،
DApps کی تنصیب، اور نیٹ ورک کی توثیق کے میکانزم میں حصہ لینے والے صارفین کو انعام دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نیز، Elrond نیٹ ورک کو کاربن نیگیٹیو قرار دیا گیا ہے، کیونکہ یہ اس سے کہیں زیادہ تعداد میں CO2 کو آف سیٹ کرتا ہے جتنی کے لیے اس کا PoS ذمہ دار ہے۔
Harmony
Harmony، شارڈنگ کی معاونت کے ساتھ، پروف آف اسٹیک (EPoS) کا سطح-1 پر مبنی، ایک مؤثر نیٹ ورک ہے۔ بلاک چین کے مین نیٹ میں چار شارڈز ہوتے ہیں، ہر ایک متوازی طور پر نئے بلاکس کی تخلیق اور توثیق انجام دیتا ہے۔ ایک شارڈ، اپنی رفتار سے یہ عمل انجام دے سکتا ہے، یعنی ان سب کی
بلاک کی لمبائی مختلف ہو سکتی ہے۔
فی الوقت Harmony، ڈویلپرز اور صارفین کو راغب کرنے کے لیے، "کراس چین فنانس" کی حکمت عملی کا استعمال کرتی ہے۔ Ethereum (ETH) اور Bitcoin کے ٹرسٹ سے مبرا برجز ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، جوکہ صارفین کو اس قابل بناتے ہیں کہ عموماً برجز کو درپیش تحویلی خطرات کے بغیر اپنے ٹوکنز ایکسچینج کر سکیں۔ Web3 کی توسیع پذیری کے لیے Harmony کا بنیادی تصور غیر مرکزی خودمختار آرگنائزیشنز (
DAOs) اور
معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوتوں پر انحصار کرتا ہے۔
DeFi (غیر مرکزی فنانس) کا مستقبل ملٹی چین اور کراس چین کے مواقع پر مرکوز دکھائی دیتا ہے، جوکہ Harmony کی برجنگ سروسز کو صارفین کے لیے پرکشش بناتا ہے۔ NFT انفراسٹرکچر، DAO ٹولنگ، اور انٹر پروٹوکول برجز چند اہم اور قابل توجہ شعبے ہیں۔
اس کا مقامی ٹوکن، ONE، نیٹ ورک کی ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے Harmony کے معاہداتی میکانزم اور گورننس میں حصہ لینے کے لیے بھی اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔ یہ کامیاب توثیق کاران کو بلاک کے انعامات اور ٹرانزیکشن کی فیس فراہم کرتا ہے۔
Celo
Celo 2017 میں Go Ethereum (Geth) سے فورک شدہ سطح 1 پر مبنی نیٹ ورک ہے۔ تاہم یہ، PoS کے اطلاق اور ایک منفرد ایڈریس سسٹم سمیت، کچھ نمایاں تبدیلیاں لایا ہے۔ Celo Web3 ایکو سسٹم میں 100 ملین سے زائد مصدقہ ٹرانزیکشنز سمیت، DeFi، NFTs، اور ادائیگی کے حل شامل ہیں۔ Celo پر، کوئی بھی فرد کسی فون نمبر یا ای میل ایڈریس کو
عوامی کلید کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ یہ بلاک چین، آسانی کے ساتھ معیاری کمپیوٹرز کے ذریعے چلائی جاتی ہے اور اس کے لیے کسی خاص ہارڈویئر کی ضرورت نہیں پڑتی۔
Celo کا بنیادی ٹوکن CELO ہے، جوکہ ٹرانزیکشنز، سکیورٹی، اور انعامات کے لیے ایک معیاری سہولتی ٹوکن کا کردار ادا کرتا ہے۔ Celo نیٹ ورک میں cUSD ،cEUR، اور cREAL بھی بطور اسٹیبل کوائنز شامل ہیں۔ یہ صارفین کی جانب سے تیار کیے جاتے ہیں، اور ان کے پیگز کو
MakerDAO کے DAI جیسے میکانزم کے ذریعے برقرار رکھا جاتا ہے۔ نیز، Celo اسٹیبل کوائنز کے ساتھ کی گئی ٹرانزیکشنز کی ادائیگی، کسی دوسرے Celo اثاثے کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔
CELO کے ایڈریس سسٹم اور اسٹیبل کوائن کا مقصد، کرپٹو کو مزید قابل رسائی بنانا اور اسے اختیار کرنے کے انداز میں مزید بہتری لانا ہے۔ کرپٹو مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ اور نئے آنے ولے افراد کو درپیش دشواریاں بہت سے لوگوں کے لیے حوصلہ شکن ہو سکتی ہے۔
THORChain
THORChain ایک کراس چین عوامی
غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے۔ یہ Cosmos SDK کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا سطح-1 پر مبنی ایک نیٹ ورک ہے۔ یہ ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے
Tendermint معاہداتی میکانزم کا استعمال بھی کرتا ہے۔ THORChain کا بنیادی مقصد اثاثوں کو پیگ کرنے یا
رواں کرنے کی ضرورت پڑے بغیر کراس چین کی غیر مرکزی لیکویڈیٹی کی اجازت دینا ہے۔ ملٹی چین کے سرمایہ کاران کے لیے، پیگ کرنے اور رواں کرنے جیسی سرگرمیاں، اس عمل میں اضافی
خطرے کا سبب بنتی ہیں۔
عملی طور پر، THORChain ایک والٹ مینیجر کے طور پر کام کرتی ہے جو ڈپازٹس اور رقم نکلوانے کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ یہ غیر مرکزی لیکویڈیٹی کی تخلیق میں مدد فراہم کرتا ہے اور مرکزی ثالثین کو ہٹا دیتا ہے۔ THORChain کا مقامی ٹوکن RUNE ہے، جوکہ ٹرانزیکشن کی فیس ادا کرنے اور گورننس، سیکورٹی اور توثیق کے اعمال میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
THORChain کا
خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل RUNE کو بنیادی جوڑے کے طور پر استعمال کرتا ہے، یعنی آپ RUNE کو کسی بھی دوسرے معاونت یافتہ اثاثے کے ساتھ سواپ کر سکتے ہیں۔ ایک طرح سے دیکھا جائے، تو یہ پراجیکٹ ایک کراس چین Uniswap کی طرح کام کرتا ہے، جس میں RUNE، لیکویڈیٹی پولز کے لیے ایک تصفیہ اور ضمانتی اثاثے کے طور پر کام کرتا ہے۔
Kava
Kava ایک سطح-1 پر بلاک چین ہے جو Ethereum کے ڈویلپر کی معاونت کے ساتھ Cosmos کی رفتار اور باہم عمل انجام دینے کی صلاحیت کو یکجا کرتی ہے۔ Kava نیٹ ورک، ایک "شریک-چین" پر مبنی طرز تعمیر کا استعمال کرتے ہوئے، EVM اور Cosmos SDK، دونوں کی ڈویلپمنٹ کے ماحول کے لیے، ایک منفرد بلاک چین کو فیچر کرتا ہے۔ Cosmos کی شریک-چین پر IBC کی جانب سے کی جانے والی معاونت کے ساتھ مل کر، یہ ڈویلپرز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ایسی غیر مرکزی ایپلیکیشنز کی تنصیب کر سکیں جو Cosmos اور Ethereum کے ایکو سسٹمز کے درمیان بلا کسی رکاوٹ کے باہم عمل انجام دیتی ہوں۔
Kava، EVM کی شریک چین پر موجود ایپلیکیشنز کو توسیع پذیری کی طاقتور صلاحیت فراہم کرتے ہوئے Tendermint PoS کا معاہداتی میکانزم استعمال کرتا ہے۔ KavaDAO کی طرف سے ملنے والی مالی اعانت کے ذریعے، Kava نیٹ ورک ڈویلپر کے لیے کھلی، اور آن چین مراعات بھی پیش کرتا ہے جو استعمال کی بنیاد پر ہر شریک چین پر سرفہرست 100 پراجیکٹس کو انعام دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
Kava ایک مقامی سہولتی اور گورننس ٹوکن، یعنی KAVA، اور امریکی ڈالر سے پیگ کردہ اسٹیبل کوائن، USDX کا حامل ہے۔ KAVA کا استعمال ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے کیا جاتا ہے اور نیٹ ورک کا معاہدہ تیار کرنے کے لیے توثیق کاروں کی جانب سے اسٹیک بھی کیا جاتا ہے۔ صارفین، KAVA کے اخراج سے اپنا حصہ وصول کرنے کے لیے، اپنا اسٹیک کردہ KAVA، توثیق کاروں کو ڈیلیگیٹ کر سکتے ہیں۔ اسٹیکرز اور توثیق کار گورننس کی ایسی پیشکشوں پر بھی ووٹ دے سکتے ہیں جو نیٹ ورک کے پیرامیٹرز کا تعین کرتی ہیں۔
IoTeX
IoTeX، سطح 1 پر مبنی ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو 2017 میں بلاک چین کو
انٹرنیٹ آف تھنگز کے ساتھ باہم ملانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےقائم کیا گیا تھا۔ یہ "مشین سے تقویت یافتہ DApps، اثاثہ جات، اور سروسز" کی اجازت دیتے ہوئے، صارفین کو ان کی ڈیوائسز کی جانب سے پیدا ہونے والے ڈیٹا پر کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ آپ کی ذاتی معلومات قابل قدر ہیں اور بلاک چین کے ذریعے ان کی نظم کاری، محفوظ ملکیت کی ضمانت دیتی ہے۔
IoTeX کا ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا امتزاج، لوگوں کو اپنے صارفی تجربے پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کیے بغیر، اپنی رازداری اور ڈیٹا کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا حل فراہم کرتا ہے۔ ایسا سسٹم جو صارفین کو اپنی حقیقی دنیا کے ڈیٹا سے ڈیجیٹل اثاثے کمانے کے قابل بناتا ہے وہ مشین فائی کہلاتا ہے۔
IoTeX نے دو قابل ذکر ہارڈویئر پراڈکٹس ریلیز کیں جو Ucam اور Pebble Tracker کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ Ucam ایک جدید ہوم سکیورٹی کیمرہ ہے جو صارفین کو کہیں سے بھی اپنے گھروں کی مکمل رازداری کے ساتھ نگرانی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ Pebbly Tracker، ایک 4G کی جانب سے معاونت یافتہ، اورکھوج اور سراغ لگانے جیسی صلاحیتوں کا حامل ایک اسمارٹ GPS ہے۔ یہ نہ صرف GPS ڈیٹا، بلکہ حقیقی وقت میں ماحولیاتی ڈیٹا کو بھی ٹریک کرتا ہے، جس میں درجہ حرارت، نمی، اور ہوا کا معیار بھی شامل ہے۔
بلاک چین کی طرز تعمیر کے سلسلے میں، IoTeX کے اوپر سطح 2 پر مبنی کئی پروٹوکولز بنائے گئے ہیں۔ بلاک چین، حسب منشاء نیٹ ورکس کی تخلیق کے لیے ایسے ٹولز فراہم کرتی ہے جو حتمی شکل دینے کے لیے IoTeX کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ چینز ایک دوسرے کے ساتھ تعامل بھی انجام دے سکتی ہیں اور بذریعہ IoTeX معلومات بھی شیئر کر سکتی ہیں۔ اس کے بعد ڈویلپرز اپنی IoT ڈیوائس کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بآسانی ایک نئی ذیلی چین بنا سکتے ہیں۔ IoTeX کا کوائن، IOTX، ٹرانزیکشن کی فیس، اسٹیکنگ، گورننس، اور نیٹ ورک کی توثیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
آج کی بلاک چین کا ایکو سسٹم، سطح-1 پر مبنی کئی نیٹ ورکس اور سطح-2 پرمبنی کئی پروٹوکولز کا حامل ہے۔ اس حوالے سے الجھن کا شکار ہو جانا کافی آسان ہے، لیکن جیسے ہی آپ بنیادی تصورات کو سمجھنے لگیں گے، ویسے ہی مجموعی ساخت اور طرز تعمیر کو سمجھنا بھی آسان ہو جائے گا۔ بلاک چین کے نئے پراجیکٹس کا مطالعہ کرتے وقت اس قسم کی معلومات کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں، بالخصوص اس وقت، جب ان کی توجہ کا مرکز نیٹ ورک کا باہم عمل اور کراس چین کے حل ہوں۔