ہوم
لغت
بے بنیاد ثبوت

بے بنیاد ثبوت

درمیانہ

اکثر اوقات معلومات فراہم کیے بغیر توثیق کرنے والے ثبوت جسے zk پروٹوکول بھی کہا جاتا ہے، یہ توثیق کا ایک ایسا طریقہ کار ہے جو کسی ثابت کنندہ اور توثیق کار کے درمیان واقع ہوتا ہے۔ معلومات فراہم کیے بغیر توثیق کرنے والے ثبوت کے سسٹم میں، ثابت کنندہ کسی توثیق کار کو از خود معلومات بتائے بنا ہی یہ ثابت کرنے کا اہل ہوتا ہے کہ اس کے پاس معلومات کا کوئی خاص حصہ (جیسا کہ کسی ریاضیاتی مسئلے کا حل) موجود ہے۔ جدید کرپٹو گرافرز ثبوت کے ان سسٹمز کو استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ رازداری اور سکیورٹی کی بہتر سطحیں فراہم کر سکیں۔

معلومات فراہم کیے بغیر توثیق کرنے والے ثبوت کا تصور پہلی مرتبہ 1985 میں کسی MIT پیپر میں بیان کیا گیا تھا، جس کو Shafi Goldwasser اور Silvio Micali نے شائع کیا تھا۔ انہوں نے یہ وضاحت پیش کی تھی کہ کسی نمبر یا اس کے حوالے سے کوئی بھی اضافی معلومات بتائے بنا ہی اُس کی چند خصوصیات کو ثابت کرنا ممکن تھا۔ اس پیپر نے ریاضیاتی لحاظ سے نمایاں یہ تحقیق بھی متعارف کروائی، کہ ثابت کنندہ اور توثیق کار کے درمیان ہونے والے تعاملات، کسی تھیورم کو ثابت کرنے کی غرض سے معلومات کی درکار مقدار کو بھی گھٹا سکتے ہیں۔ 

ایک zk ثبوت پر ان دو بنیادی تقاضا جات کو پورا کرنا لازم ہے، جو مکمل پن اور درستگی کہلائے جاتے ہیں۔ کسی چیز کے مکمل پن سے مراد ثابت کنندہ کی ایسی اہلیت ہے، جس کے ذریعے وہ متعلقہ معلومات کی علمی صلاحیت کو درستگی کی اعلیٰ سطح کے ساتھ بیان کر سکتا ہے۔ ثبوت کے درست ہونے کے لیے، توثیق کار پر قابلِ اعتماد طریقے سے اس امر کا تعین کرنا لازم ہے کہ آیا ثابت کنندہ فی الحقیقت معلومات کا مالک ہے یا نہیں۔ آخرکار، ثبوت کو مکمل طور پر معلومات کے بغیر بنانے کی غرض سے، زیرِ بحث معلومات کو ثابت کنندہ اور توثیق کار کے درمیان کبھی منتقل کیے بنا بھی مکمل پن اور درستگی دونوں کو حاصل کرنا لازم ہے۔

معلومات فراہم کیے بغیر توثیق کرنے والے ثبوت زیادہ تر ایسی ایپلیکیشنز میں استعمال کیے جاتے ہیں، جن میں رازداری اور سکیورٹی اہم ہیں۔ مثلاً، منظوری کے سسٹمز zk ثبوتوں کو تعینات کر سکتے ہیں، تاکہ اسناد یا شناختوں کو براہ راست شامل کیے بغیر ہی ان کی توثیق کر سکیں۔ آسان مثال کے طور پر، اسے اس بات کی توثیق کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے کہ کسی فرد کے پاس کمپیوٹر سسٹم کا پاس ورڈ موجود ہے اور مذکورہ پاس ورڈ کو ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 

معلومات فراہم کیے بغیر توثیق کرنے والے ثبوت کی اصل دنیا میں ایک نمایاں استعمال کی صورت یہ ہے، کہ یہ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ ثبوت کی ایسی قسم جو معلومات فراہم کیے بنا دیے جانے والے جامع و شفاف علمی دلائل (zk-SNARK) کے نام سے جانی جاتی ہے، اسے استعمال کرنے سے Zcash جیسی رازداری پر مشتمل کرپٹو کرنسیز اپنے صارفین کو رازداری کی بہتر کردہ سطحوں کے ساتھ بلاک چین ٹرانزیکشنز کی پیشکش کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔ Ethereum 2017 میں اپنی Byzantium اپڈیٹ کے بعد سے zk-سنارکس کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔
پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں