تحویلی اور غیر تحویلی والیٹس: فرق کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
تحویلی اور غیر تحویلی والیٹس: فرق کیا ہے؟

تحویلی اور غیر تحویلی والیٹس: فرق کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Mar 23, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
8m

TL؛DR

کیا آپ کو کبھی یہ خیال آیا ہے کہ آپ کی کرپٹو کہاں اور کیسے رکھی جاتی ہے؟ ایسے کرپٹو والیٹس کی متعدد اقسام ہیں جو کہ ٹوکن ہولڈرز کرپٹو رکھنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن، عموماً انہیں دو وسیع زمرہ جات میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: تحویلی اور غیر تحویلی والیٹس۔ 

تحویلی والیٹ، جیسا کہ Binance تحویل، ایک ایسی سروس ہے جو کہ آپ کے والیٹ کی نجی کلید کی ملکیت کا حق رکھتی ہے اور آپ کے اثاثوں کو اپنی تحویل میں رکھتی ہے۔ آپ کا عمومی Binance اکاؤنٹ بھی ایک تحویلی والیٹ ہے۔ اس کے برعکس، اگر آپ ایک غیر تحویلی والیٹ کو استعمال کرتے ہیں، توصرف آپ کو اپنے اثاثوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گا۔ MetaMask اور Binance چین والیٹ غیر تحویلی والیٹس کی مثالیں ہیں۔

تحویلی اور غیر تحویلی دونوں والیٹس کے اپنے فائدے اور نقصانات ہیں۔ آئیے ان کے درمیان فرق سے آگاہی حاصل کرتے ہیں تاکہ آپ یہ جان سکیں کہ کس وقت کس کا استعمال کرنا زیادہ مناسب ہے۔

 

تعارف

اگر آپ نے کبھی Bitcoin یا دیگر کرپٹو کرنسیز کو استعمال کیا ہے، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ ڈیجیٹل والیٹ کا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ ٹرانزیکشنز کرنا چاہتے ہیں، کرپٹو ایکسچینج پر ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، یا بلاک چین ایپلیکیشنز کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کی ضرورت پڑے گی۔ اس طرح، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کرپٹو کرنسی والیٹس کس طرح سے کام کرتے ہیں اور غیر تحویلی اور تحویلی والیٹ کے فراہم کنندگان کے درمیان بنیادی فرق کیا ہے۔


یہ کرپٹو والیٹس کیسے کام کرتے ہیں

ایک کرپٹو والیٹ ایک ایسا ٹول ہوتا ہے جس کو آپ ایک بلاک چین نیٹ ورک کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، آپ اسے کرپٹو کرنسیز  کو بھیجنے اور وصول کرنے یا غیر مرکزی کردہ ایپلیکیشنز (DApps) تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

تکنیکی طور پر، دراصل یہ کرپٹو والیٹس میں آپ کے ڈیجیٹل اثاثے موجود نہیں ہوتے۔ اس کے برعکس، وہ ایسی معلومات پیدا کرتے ہیں جو کرپٹو کے استعمال کے لیے آپ کو درکار ہیں۔ پھر بھی، زیادہ تر صارفین نوآموز لوگوں کے لیے چیزوں کو آسان بنانے کے لیے اسی عمل کا استعمال کرتے ہیں، چنانچہ ہم اس آرٹیکل میں مسلسل اس اصطلاح کا استعمال کریں گے۔ 

دیگر چیزوں کے علاوہ، ایک کرپٹو والیٹ دو مرکزی عناصر سے مل کر بنا ہوتا ہے – ایک عوامی کلید اور ایک نجی کلید۔

اگر لوگ آپ کو کرپٹو بھیجنا چاہتے ہیں، تو وہ آپ کے ایڈریسز میں سے کسی ایک پر ٹرانزیکشن کر سکتے ہیں، جو کہ آپ کے والیٹ کی عوامی کلید کی جانب سے پیدا کیا جائے گا۔ آپ کے والیٹ ایڈریسز اور آپ کی عوامی کلید دوسروں کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہے (اس لیے اس کے لیے عوامی کی اصطلاح کو وضع کیا گیا ہے)۔ 

تاہم، آپ کی نجی کلید ایک خفیہ پاس ورڈ تصور کی جانی چاہیئے کیونکہ یہ ٹرانزیکشنز پر دستخط اور آپ کے فنڈز تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ جب تک آپ اپنی نجی کلید محفوظ رکھیں گے، آپ کسی بھی ڈیوائس سے اپنے کرپٹو تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس وجہ سے کہ کرپٹو کرنسیز ڈیجیٹل ہوتی ہیں، وہ کرپٹو والیٹس جن میں نجی اور عوامی کلیدیں ہوتی ہیں مختلف اختیارات کے حامل ہو سکتے ہیں – کییز کاغذ کے ٹکڑے پہ پرنٹ کی جا سکتی ہیں، ڈیسک ٹاپ والیٹ سافٹ ویئر کے ذریعے قابلِ رسائی ہو سکتی ہیں، یا ہارڈ ویئر والیٹ ڈیوائسز میں آف لائن اسٹور کی جا سکتی ہیں۔

کچھ والیٹس NFTs اسٹور کرنے اور ٹرانسفر کرنے کے آپشن کی پیشکش بھی کرتے ہیں، جو کہ بلاک چین پر جاری کردہ نان فنجیبل ٹوکنز ہوتے ہیں۔

لیکن والیٹ کی قسم سے قطع نظر، آپ کا کرپٹو والیٹ ہمیشہ سے یا تو تحویلی ہوتا ہے یا غیر تحویلی۔

 

تحویلی کرپٹو والیٹ کس کو کہا جاتا ہے؟

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، تحویلی کرپٹو والیٹ وہ ہے جس میں آپ کے اثاثوں کو آپ ہی کے لیے تحویل میں رکھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جانب سے ایک فریق ثالث آپ کی نجی کلیدیں ہولڈ میں رکھے گا اور ان کا نظم کرے گا۔ دوسرے لفظوں میں، آپ کو آپ کےفنڈز پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں ہو گا - نہ ہی آپ ٹرانزیکشنز پر دستخط کرنے کے قابل ہوں گے۔ لیکن ضروری نہیں ہے کہ تحویلی کرپٹو والیٹ کی سروس کو استعمال کرنا کوئی بری چیز ہو۔

Bitcoin کے اوائل ایام میں، تمام صارفین کو اپنے والیٹس اور نجی کلیدوں کی تخلیق اور ان کا نظم خود ہی کرنا پڑتا تھا۔ اگرچہ ’’خود اپنے بینک کا کردار ادا کرنا‘‘ بہت سے فوائد کا باعث بنتا ہے، تاہم یہ کم تجربہ کار صارفین کے لیے دشوار اور یہاں تک کہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کی نجی کلیدیں کسی کو پتہ چل جاتی ہیں یا گم ہو جاتی ہیں، تو آپ اپنے کرپٹو اثاثوں تک رسائی کو مستقلاً کھو دیں گے۔ بلاک چین کی تجزیہ جاتی رپورٹس اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ 3 ملین سے زائد BTC کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نقصان ہو سکتا ہے۔

بعض واقعات ایسے بھی ہوئے ہیں کہ جن میں وراثت میں ملنے والی کرپٹو کو بازیافت نہیں کیا جا سکا کیونکہ نجی کلیدیں صرف کرپٹو کے اصل مالک کے پاس تھیں۔ آپ کسی تحویل کار کو اپنے اثاثوں تک رسائی فراہم کر کے ایسے واقعات ہونے سے روک سکتے ہیں۔ 

یہاں تک کہ اگر آپ کو اپنے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا پاس ورڈ بھول جائے، تو آپ تب بھی کسٹمر کی معاونت سے رابطہ کر کے اپنے اکاؤنٹ اور اثاثوں تک رسائی حاصل کرنے کے کے قابل ہو سکیں گے۔ تاہم، اگر آپ ایک غیر تحویلی والیٹ کو استعمال کر رہے ہیں، تو آپ اپنی کرپٹو محفوظ رکھنے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

اسی لیے، کئی صورتوں میں، تحویلی والیٹ کی سروس پر انحصار کرنے کی وجہ سمجھ آتی ہے۔ لیکن، اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ آپ اپنی نجی کلیدوں کے حوالے سے کسی فریقِ ثالث پر اعتبار کر رہے ہیں۔ اسی لیے ایک قابل اعتبار ایکسچینج یا سروس کے فراہم کنندہ کا چناؤ ضروری ہے۔

تحویلی سروس فراہم کاران کے متعلق جانتے وقت کچھ ایسی معلومات جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے یہ ہوں گی کہ آیا یہ ریگولیٹڈ ہے، آپ کو کس طرح کی سروسز ملتی ہیں، آپ کی  نجی کلیدیں  کیسے رکھی جاتی ہیں، اور یہ کہ کیا انشورنس کے احاطے کی کوئی صورت ہے۔

مثال کے طور پر، Binance تحویل، جوکہ باضابطہ اور مطابقت پذیر دونوں ہے، کارپوریٹ Binance اکاؤنٹس کے لیے معیاری انشورنس کی پیشکش کرتا ہے۔ یہ جرائم کی صورت میں انشورنس پر مشتمل ازالے اور درخواست پر دستیاب صارف کے لیے مخصوص انشورنس کے احاطے کے دیگر تقاضوں کی پیشکش بھی کرتا ہے۔ Binance تحویل متعدد دستخط والے والیٹس (multisig) کااستعمال بھی کرتی ہے، جو کہ کرپٹو ٹرانزیکشنز کے انجام دیے جانے سے قبل متعدد فریقین کی اجازت کا تقاضا کر کے مرکزی خطرات دور کرنے والا پروٹوکول ہے۔

 

غیر تحویلی کرپٹو والیٹ کسے کہا جاتا ہے؟

ایک غیر تحویلی کرپٹو والیٹ ایک ایسا والیٹ ہوتا ہے جس میں صرف ہولڈر کے پاس نجی کلیدوں کا تصرف اور کنٹرول ہوتا ہے۔ ان صارفین کے لیے غیر تحویلی والیٹس بہترین آپشن ہیں، جو اپنے فنڈز پر مکمل کنٹرول چاہتے ہیں۔ چونکہ اس میں کسی قسم کے ثالثین موجود نہیں ہوتے، اس لیے آپ براہ راست اپنے والیٹ سے کرپٹو کو ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ یہ تجربہ کار ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک اچھا آپشن ہے، جو یہ جانتے ہیں کہ اپنی نجی کلیدوں اور سیڈ عبارتوں کا نظم اور حفاظت کیسے کی جائے۔

غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) یا غیر مرکزی ایپلیکیشن (DApp) کے ساتھ تعامل انجام دیتے ہوئے آپ کو ایک غیر تحویلی والیٹ درکار ہوگا۔ Uniswap، SushiSwap، PancakeSwap، اور QuickSwa غیر مرکزی ایکسچینجز کی مقبول مثالیں ہیں جن کے لیے ایک غیر تحویلی والیٹ درکار ہوتا ہے۔
ٹرسٹ والیٹ اور MetaMask غیر تحویلی والیٹ کی سروس کے فراہم کنندگان کی بہترین مثالیں ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ ان والیٹس کے ساتھ، اپنی سیڈ عبارت اور نجی کلیدیں محفوظ رکھنے کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔

 

تحویلی بمقابلہ غیر تحویلی والیٹس


تحویلی سروس

غیر تحویلی سروس

نجی کلید

فریق ثالث کی ملکیت

والیٹ ہولڈر کی ملکیت

رسائی

رجسٹر کردہ اکاؤنٹس

ہر ایک کے لیے قابل رسائی

ٹرانزیکشن کی لاگتیں

معمول سے زیادہ ہیں

معمول سے کم ہیں

سکیورٹی

معمول سے کم ہیں

معمول سے زیادہ ہیں

معاونت

معمول سے زیادہ ہیں

معمول سے کم ہیں

KYC کے تقاضے

جی ہاں

نہیں

 

تحویلی والیٹس کے فوائد و نقصانات

جیسا کہ زیر بحث آیا، تحویلی والیٹس کا ایک نمایاں منفی پہلو یہ ہے کہ آپ کو اپنے فنڈز اور نجی کلیدوں کے حوالے سے فریق ثالث پر بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔ اکثر صورتوں میں، ان سروس فراہم کنندگان کو شناختی توثیق (KYC) کی ضرورت بھی ہو گی۔ تاہم، اس کا مثبت پہلو ذہنی اطمینان اور آسانی ہے۔ آپ کو اپنی نجی کلید کھونے کے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور کسی بھی قسم کی پریشانی لاحق ہونے کی صورت میں آپ کسٹمر کی معاونت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تحویلی سروسز کا استعمال کرتے وقت، اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ ایک ایسی قابل اعتماد کمپنی کو منتخب کریں جو اعلیٰ سیکورٹی اور انشورنس کے احاطے کی پیشکش کرے۔ ایسے تحویل کاروں کی تلاش کریں جو باضابطہ اور مطابقت پذیر ہوں۔

بعض کرپٹو تحویل کاران کے دیگر تقاضے بھی ہوتے ہیں جن کے لیے شاید آپ اہل نہ ہوں۔ مثال کے طور پر، Binance تحویل، تحویلی سروسز کا ایک ایسا فراہم کنندہ ہے جو اس وقت فقط کارپوریٹ صارفین کو آن بورڈ کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے آپ Binance تحویل کے متعلق اکثر پوچھے گئے سوالات کو چیک کر سکتے ہیں۔

 

غیر تحویلی والیٹس کے فوائد و نقصانات

فریق ثالث کی صورت میں کسی نگران کے بغیر، غیر تحویلی والیٹس آپ کی کیز اور فنڈز پر مکمل کنٹرول کی پیشکش کرتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، آپ کے اثاثے درحقیقت آپ ہی کے ہوتے ہیں اور آپ خود اپنا بینک بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، غیر تحویلی ٹرانزیکشن تیز تر ہوتی ہے کیونکہ آپ کو رقم کو نکلوانے کی منظوری کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ بالآخر، کسی نگران کے بنا، آپ کو اضافی تحویلی فیس نہیں دینی پڑتی، جو آپ کے منتخب کردہ سروس فراہم کنندہ کے حساب سے زیادہ لاگت پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

جیسا کہ ہم نے دیکھا ہے، غیر تحویلی والیٹ کو استعمال کرنے کا ایک نقصان رسائی کی اہلیت اور استعمال میں آسانی سے منسوب ہے۔ وہ نسبتاً کم صارف دوست ہوتے ہیں اور نوآموز کرپٹو ہولڈرز کے لیے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ جس طرح سے غیر تحویلی سروس فراہم کنندگان ترقی کے سفر کو طے کر رہے ہیں، ممکن ہے کہ مستقبل میں یہ مسئلہ بھی ختم ہو ہی جائے گا۔

بلاشبہ، اپنی کییز کی مکمل ذمہ داری آپ پر بھی عائد ہوتی ہے اور ان کی نظم کاری کرتے ہوئے بھی آپ کو خود احتیاط کرنی ہو گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے فنڈز کی دیکھ بھال کے لیے کسی اور پر اعتبار کرنے کی بجائے، آپ کو اپنے آپ پر اعتبار کرنا ہو گا۔

اپنی کرپٹو محفوظ بنانے اور ہیکرز سے خود کو بچانے کے لیے، آپ کو مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات پر غور کرنا چاہیئے: 
  • ایک مضبوط پاس ورڈ کا استعمال۔

  • ایک اضافی حفاظتی سطح کے طور پر دو عوامل پر مبنی منظوری (2FA) فعال کرنا۔ 

  • تمام دھوکہ دہی اور فشنگ کے حملوں سے باخبر رہنا۔
  • لنکس پر کلک کرتے ہوئے اور کسی نئے سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے محتاط رہنا۔

 

مجھے اپنے کرپٹو کے ساتھ کس قسم کے والیٹ کا استعمال کرنا چاہیئے؟

والیٹ کی دونوں اقسام آپ کے کرپٹو اثاثوں، جیسا کہ NFTS چلانے کے لیے موزوں ہیں۔ زیادہ تر ٹریڈرز اور سرمایہ کاران مختلف صورتحال میں دونوں کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، آپ کو اس امر کی یقین دہانی کر لینی چاہیئے کہ آپ کے زیر استعمال والیٹ اس قسم کی کرپٹو کی معاونت کرتا ہو جسے آپ رکھنا چاہتے ہیں۔ سبھی چیزوں کو ایک ہی طرح سے نہیں رکھا جا سکتا۔

مختلف قسم کے بلاک چین نیٹ ورکس موجود ہیں جو مختلف قسم کی کرپٹو کرنسیز کو چلا رہے ہیں۔ ہم ان اقسام کو ان کے ٹوکن کے معیارات کے مطابق درجہ بند کر سکتے ہیں، لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ ممکن ہے کہ ہمارے پاس ایک سے زائد بلاک چینز پر مختلف معیارات کے تحت ایک جیسے ٹوکنز چل رہے ہوں۔ مثلاً، BNB اسمارٹ چین پر آپ کو BNB BEP-20 کے طور پر مل سکتا ہے، تاہم BNB بیکن چین پر BEP-2 ٹوکن کے طور پر بھی مل سکتا یے۔

 ٹوکن کے معیارات میں سے چند عام ترین پیش ہیں:

  • BNB اسمارٹ چین: BEP-20، BEP-721، BEP-1155

  • BNB بیکن چین: BEP-2

  • Ethereum: ERC-20، ERC-721، ERC-1155

  • Solana: SPL

MetaMask، ٹرسٹ والیٹ، اور MathWallet غیر تحویلی والیٹس ہیں جو سب سے عام اور مقبول کرپٹو اثاثوں کو قبول کرتے ہیں۔ اگر آپ کو یقین کے ساتھ یہ بات معلوم نہیں ہے کہ آپ کا والیٹ کس طرح کے ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے، تو مزید معلومات کے لیے ان کے آفیشل اکثر پوچھے گئے سوالات یا دستاویزات کو چیک کریں۔

بعض اوقات، وہ والیٹس جو اپنے صارفین کے مطالبات پورا کرنے کے لیے مسلسل اپ گریڈ کر رہے ہوتے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید ٹوکنز کی معاونت کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Binance تحویل فی الحال BTC، ETH، BCH، LTC، BUSD، BNB، CAKE، اور بہت سے دیگر ERC-20 ٹوکنز کی معاونت کرتی ہے۔ صارفی مطالبات پورا کرنے کے لیے Binance تحویل میں ٹوکنز کی مزید اقسام بتدریج شامل ہوتی رہیں گی۔


اختتامی خیالات

تحویلی والیٹ یا غیر تحویلی والیٹ؟ زیادہ تر کرپٹو صارفین دونوں کا استعمال کرتے ہیں، لیکن اس بات کا انحصار آپ کی ضروریات پر ہے۔ اگر آپ اپنے اثاثوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں، یا DeFi ایپلی کیشنز کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے محض بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ایک غیر تحویلی والیٹ استعمال کرنے پر غور کرنا چاہیئے۔ تاہم، اگر آپ سروس کے کسی ایسے فراہم کنندہ کی تلاش میں ہیں جو آپ کی ٹریڈ یا سرمایہ کاری کے دوران آپ کی اسٹوریج کی ضروریات کا خیال رکھ سکے، تو آپ قابل اعتماد تحویلی والیٹ سروس کے فراہم کنندگان تلاش کر سکتے ہیں۔ 

یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ خواہ آپ تحویلی یا غیر تحویلی والیٹ کا استعمال کر رہے ہوں، آپ کو چاہیئے کہ اپنے فنڈز کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ احتیاط سے کام لیں اور بہترین عادات کو اختیار کریں۔